Jahanian news point
jahanian
⚠️ جہانیاں: آج کی بارش کے باعث انڈر پاس کی کھدائی میں کینال روڈ کا کٹاؤ شروع ہو گیا ہے۔ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو سڑک بیٹھنے کے ساتھ وہاں سے گزرنے والی گیس پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے کسی بڑے حادثے کا خدشہ ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور ہنگامی مرمتی کام کا مطالبہ کیا ہے۔
#جہانیاں #انڈرپاس #بارش
جلال آباد ریلوے پھاٹک 112 دس آر کے قریب بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہری پریشان
جلال آباد ریلوے پھاٹک 112 دس آر کے قریب گزشتہ 9 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد بجلی بحال کی گئی تو ٹرانسفارمر سے ڈی جل گئی، جس کے بعد پورے علاقے کی بجلی بند ہو گئی۔ متعدد بار میپکو میں شکایات درج کرانے کے باوجود تاحال کوئی مؤثر کارروائی یا نوٹس نہیں لیا گیا۔
⚠️ متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ٹرانسفارمر تبدیل کر کے بجلی بحال کی جائے تاکہ شہریوں کو مزید اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
#جہانیاں #میپکو #لوڈشیڈنگ
🌧️ جہانیاں: اللہ داد بازار میں بارش کا پانی مسجد جامعہ رحمانیہ میں داخل
بارش کے باعث مسجد جامعہ رحمانیہ میں پانی داخل ہونے سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بازار اور اطراف کی گلیوں میں پانی جمع ہونے سے آمدورفت بھی متاثر رہی۔ شہریوں نے انتظامیہ سے فوری نکاسیٔ آب کا مطالبہ کیا۔
#جہانیاں #بارش
جہانیاں/بارش
جہانیاں: لینڈ ریکارڈ سنٹر کے ملازمین نے رجسٹری برانچ میں ڈیرے ڈال لیے،لینڈ ریکارڈ سنٹر ویران،صرف مک مکا کرنے والوں کو لفٹ کرائی جانے لگی لینڈ ریکارڈ سنٹر کے سویپر سے افسران تک سب کمائی میں مصروف ،پرائیویٹ ٹاؤٹوں کے ذریعے رجسٹری کے نئے نظام کو یرغمال بنا لیا گیا بکنگ نہ کرانے والے سائلوں کو سسٹم خراب کا جواز بنا کر فرد ملکیت جاری نہیں کی جاتی ، لینڈ ریکارڈ سنٹر سے فردیں حاصل کرنا مشکل ہوگیا ۔کنٹین کی آڑ میں قائم کھوکھے میں متوازی دفتر قائم ہوگیا شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کردیا،
Dgpr Punjab Newsfeed
جہانیاں گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔
خانیوال میں گلے سڑے آموں سے جوس بنانے کا منصوبہ ناکام
ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر خانیوال کبیروالا روڈ اور 6 کسی روڈ پر قائم 2 جوس پلانٹس پر کارروائی کی گئی۔
چھاپوں کے دوران 23 ہزار کلوگرام گلے سڑے اور فنگس زدہ آم تلف کر دیے گئے، جبکہ غیر معیاری جوس کی تیاری پر پلانٹ مالکان کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
جہانیاں ہاؤسنگ سکیم میں لڑائی کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا گیا
جہانیاں ہاؤسنگ سکیم میں مسجد علی المرتضیٰ کے قریب ایک گروپ نے اچانک دوسرے فریق پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ 15 پر کال بھی لڑائی کی گئی تھی لڑائی کے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیا گیا ہے پولیس
🚨 بریکنگ نیوز | خانیوال
مہر شاہ کے قریب آئل ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے سڑک سے نیچے اتر گیا
خانیوال کے علاقے مہر شاہ کے قریب ایک آئل ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے سڑک سے نیچے اتر گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آئل ٹینکر مکمل طور پر محفوظ ہے، کسی قسم کی آئل لیکج یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور ریسکیو اہلکار احتیاطی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
📍 جہانیاں نیوز پوائنٹ
مزید مستند اور بروقت خبروں کے لیے ہمارا پیج فالو کریں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.