Shaheen's Organics
products made with natural ingredients
28/09/2026
کچھ چیزیں صرف بنائی نہیں جاتیں… دل لگا کر تیار کی جاتی ہیں۔
Shaheen Organica میں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ آپ تک ایسی مصنوعات پہنچیں جو معیار، صفائی اور خلوص کے ساتھ تیار کی جائیں۔
بالوں کی دیکھ بھال ہو، جلد کی نگہداشت یا روزمرہ استعمال کی چیزیں—
ہم ہر پراڈکٹ کو خود تیار کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ آپ کو اچھی کوالٹی اور مناسب قیمت ملے۔
کیونکہ ہمارے لیے ہر آرڈر صرف ایک سیل نہیں،
بلکہ آپ کا اعتماد ہے۔
Shaheen Organica
قدرتی انداز، خلوص کے ساتھ۔
آرڈر کے لیے ان باکس کریں۔
ضروری نہیں ہم ہر ایک کو خوش رکھنے اور مطمئن کر سکیں لیکن بطور ایک سیلر ہم اپنا ہنڈرڈ پرسنٹ دینے کی پوری کوشش کرتے ہیں، غلطیوں سے سیکھتے ہیں اور وہی غلطی دوبارہ نہ ہو اس بات کو یقینی بناتے ہیں❤️
200ml= 600
یہ ہماری تعارفی قیمت ہے
27/09/2026
Happy Sunday
اور زیادہ تر گھروں میں آج Machine Day بھی ہے 🤭😂
کپڑے، برتن، صفائیاں… اور ساتھ ساتھ زندگی بھی چل رہی ہے!
رات میرے بہنوئی نے بتایا:
"تمہاری پودینے کی چٹنی (Riçe Hair Mask) سے میرے بال گرنا بند ہو گئے ہیں، فرق پڑا ہے۔" 😍
میں نے کہا:
"اچھا! اب باقاعدگی سے کم از کم دو ماہ لگائیں۔"
کہنے لگے:
"بس یہی تو مسئلہ ہے… کبھی یاد آیا تو لگا لیا، نہیں تو نہیں!" 😂
اور سچ پوچھیں تو یہی مسئلہ ہم میں سے اکثریت کا ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ بالوں کی صحت میں جلدی سے فرق آئے، لیکن اپنی روٹین اور ڈائیٹ پر توجہ نہیں دیتے۔
جب مسئلہ زیادہ ہونے لگتا ہے تو مہنگے سے مہنگے شیمپو، سیرم، آئل اور ماسک ڈھونڈنے لگتے ہیں۔
پھر کسی ایک پراڈکٹ کو صرف دو تین مرتبہ استعمال کیا اور فوراً فیصلہ:
"اس سے تو کوئی فرق نہیں پڑ رہا!"
اور پھر شروع ہوتا ہے ایک اور پراڈکٹ کی تلاش…
نتیجہ؟
بالوں پر نت نئے تجربے کرتے کرتے ہم کبھی کبھی حالات مزید خراب کر لیتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ بالوں کی صحت کے لیے صرف شیمپو، آئل یا ماسک پر انحصار کافی نہیں۔
ہماری روٹین
ہماری ڈائیٹ
ہماری ذہنی صحت
مناسب کیئر اور مستقل مزاجی
یہ سب اپنی اپنی جگہ اہم ہیں۔
کوئی ایک چیز باقی سب کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔
اچھی چیز بھی تب ہی بہتر نتیجہ دے سکتی ہے جب اسے درست طریقے اور باقاعدگی سے استعمال کیا جائے۔
تو آج کا سوال آپ سب کے لیے:
کیا بالوں کی گروتھ اور اچھی ہیلتھ کے لیے صرف ایک اچھا شیمپو ہونا کافی ہے؟ 🤔
چلیں دیکھتے ہیں آج سب کی کیا رائے ہے؟
Guess what?
کل صبح دکان والے کو جازکیش کرنے لگی حالانکہ ہر دفعہ دیکھ بھال کے دھیان سے کرتی ہوں لیکن پتہ نہیں کیسے یہ بنا دھیان نمبر لکھ کے اوکے کر دیا 0 کی جگہ 2 کر دیا اور پیسے کسی اور کو سینڈ ہو گئے 😐 میرے حق حلال کے پیسے ضائع گئے... پتہ نہیں کون تھا چلو کوئ نہیں اللّٰہ سے یہی دعا ہے ہم سے نہ کسی کا نقصان ہو آمین ثمہ آمین یارب العالمین
25/09/2026
نزلہ، زکام، کھانسی بخار۔۔۔۔ مت ہی ماری گئ میری تو😌
خیر تسی آرڈر کر سکتے ہو❤️
24/09/2026
ہاں جی! ستمبر اپنے اختتام کو پہنچ رہا ایکٹیو ممبر کون بننا چاہے گا؟؟
املی کی چٹنی😜
کچھ نظر آیا؟؟
23/09/2026
🌿 کبھی کبھی ایک دن کی خاموشی بھی ضروری ہوتی ہے… 🤍
کل پیج پر کوئی پوسٹ نہیں کی،
تو آج سوچا آپ سب سے بس اتنا سا کہہ دوں…
ہم یہاں ہیں، آپ کی پسندیدہ چیزیں بھی یہیں ہیں،
اور Shaheen Organica کا کام بھی جاری ہے۔
آپ کی محبت، آپ کا اعتماد اور آپ کے آرڈرز ہی تو ہماری اصل motivation ہیں۔ 🥰
کبھی کوئی نیا پراڈکٹ،
کبھی کوئی خوبصورت آفر،
اور کبھی بس آپ سے دو باتیں…
تو بتائیں، آج Shaheen Organica سے کیا دیکھنا پسند کریں گی؟
Healthy strong Hairs
جب تک کسی بھی چیز کو ہم خود سے ٹرائ نہیں کرتے اس کے بارے میں رائے قائم کر لینا بے وقوفی ہے۔
Category
Website
Address
58251