Change Your Life
چل پڑو تو راستے بنتے ہیں
جو ہوں روانہ قافلے تو دشمن بھی دوست بھی بنتے ہیں
ان مصائب کو اتنا بھی برا بھلا نہ کہو
ان سے ہی گزر کر تو قلندر بنتے ہیں
19/09/2025
سارے گناہ اب مِرے دامن میں ڈال کر
خوش ہو رہا ہے شہر میں پگڑی اُچھال کر
اُس شہر کے امیر کو مر جانا چاہیے
بچے سُلائے ماں جہاں پتھر اُبال کر
پامال میّتوں پہ تو بنتا ہے مرثیہ
مجھ کو گلے لگا مِرے دُکھ کا ملال کر
سچ بولنے پہ کُفر کا فتویٰ لگا میاں
لے آ کتاب سے کوئی آیت نکال کر
ٹکڑوں پہ پلنے والے مجھے بھونکنے لگے
اب سوچتا ہوں کیا ملا کُتوں کو پال کر
مجھ کو پُکارتی رہی پیچھے سے، بدچلن
دُنیا پہ تھوک آیا ہوں گالی نکال کر
کاسے میں لے کے پھرتا ہے دُنیا یہ بادشہ
آتا نہیں یقین تو بابا سوال کر
یہ تتلیوں کے روپ میں بھنورے ہیں اِس لئے
رکھنا بدن کی خوشبو کو گڑیا سنبھال کر
19/09/2025
زندگی میں بہت کچھ بدلتا ہے، بہت کچھ ہوتا ہے جو ہماری مرضی کا نہیں ہوتا، بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے،
بہت کچھ جھیلنا بھی پڑتا ہے، مشکلیں آتی ہیں، آئیں گی اور آتی رہیں گی، ان سے لڑنے کے لیئے کوئی آپکے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا، سو کسی سے امید مت لگانا
کہ وہ آپکو حوصلہ دے گا یا آپکے برے وقت میں مشکل وقت میں آپکا ساتھ دے گا،
یہ کام آپکو خود ہی کرنا پڑے گا.
وقت کیسا بھی آئے، کوئی آپکے ساتھ ہو نہ ہو لیکن " آپ اپنے پاس موجود رہنا " کیونکہ آخر میں آپکو " اپنی ہی ضرورت پڑے گی...!!
19/09/2025
جب انسان اپنی وُقعت کھو دے تو اس کے لئے بہترین پناہ خاموشی ہے..
کیونکہ!!!
وضاحت کبھی سچا ثابت نہیں کر سکتی...✨
ندامت کبھی نعم البدل نہیں ہو سکتی...🦋
الفاظ کبھی بھی انسان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس نہیں دلا سکتے...
ہاں...! خاموشی مزید تذلیل سے بچا لیتی ہے.❣️
جب کوئی انسان ہمارے ذہنی سکون کے لئے خطرہ بننے لگتا ہے تو ہمارا دماغ ہمیں سائن ضرور دیتا ہے، ۔۔
لیکن ہم اس آواز کو یہ سوچ کر اگنور کر دیتے ہیں کہ رشتوں میں محبتوں میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں،۔۔
اور اس قربانی کا آغاز "اپنا سکون برباد کرنے سے ہوتا ہے"۔۔
ان لوگوں کیلئے کئی کلومیٹرز چلنا جو لوگ آپ کیلئے دو قدم نہ چل سکیں سراسر بیوقوفی ہے، تعلق میں جن چیزوں کا تعاقب کرنا پڑے وہ کبھی آپ کی ہوتی ہی نہیں!۔۔۔
15 سے 20 سال کی عمر میں ایک نارمل لڑکے کی زندگی
Hanzla Mu-sa-fir
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Khanpur
64100