Malik Naeem Sardar
یا اللہ سب مسلمانوں کی مدد فرما
09/10/2026
خیبر پختونخواہ میں حکومت ختم ہوچکی ہے وہاں ڈپٹی کمشنر بات نہیں مان رہا، کل پشاور میں قہر ڈھایا گیا، ہمارے متعدد کارکنوں کو اغواء کیا گیا،
ہم اس بربریت کو برداشت کریں گے کیونکہ ہم حق پر کھڑے ہیں
سلمان اکرم راجہ
09/10/2026
8 اکتوبر 2025 کو لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف شہید نے ضلع کرم کے دشوار گزار علاقے میں اپنے جوانوں کے ہمراہ دشمن کا مسلسل تعاقب کیا اور انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔ جوانوں نے کئی گھنٹوں تک بے مثال بہادری اور عزم کے ساتھ مقابلہ کیا اور وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف شہید کے ہمراہ میجر طیب راحت، نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک گل امیر، حوالدار عادل، لانس نائیک ارشاد، لانس نائیک تلیش فراز، لانس نائیک شیر خان، سپاہی زاہد، سپاہی طفیل اور سپاہی عاقب بھی شہید ہوئے۔
وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان بہادر سپوتوں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
09/10/2026
⚡🚆 پاکستان ریلوے کی وہ الیکٹرک ٹرین آخر کیوں بند ہوگئی؟
ایک وقت تھا جب لاہور سے خانیوال تک پاکستان ریلوے کی الیکٹرک ٹرینیں چلتی تھیں۔ یہ پاکستان کے ریلوے نظام کا ایک جدید دور تھا، جہاں بجلی سے چلنے والے انجن اپنی بہتر رفتار اور نسبتاً کم آپریٹنگ لاگت کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتے تھے۔
لیکن وقت کے ساتھ یہ جدید نظام مشکلات کا شکار ہوتا گیا۔ اوورہیڈ بجلی کی تاروں کی چوری، بجلی کی فراہمی میں مسائل، برقی انجنوں کی دیکھ بھال اور اسپیئر پارٹس کی کمی نے اس نظام کو متاثر کیا۔ بعد میں لاہور–خانیوال سیکشن کی ٹریک ڈبلنگ کے دوران بھی برقی نظام کو مکمل طور پر آگے بڑھانے کے بجائے نئی لائن پر بجلی کا انتظام نہ ہونے سے برقی ٹرینوں کا آپریشن مزید مشکل ہوگیا۔
یوں ایک ایسا نظام، جو کبھی پاکستان ریلوے کی جدید ٹیکنالوجی کی علامت سمجھا جاتا تھا، رفتہ رفتہ ختم ہوگیا اور پاکستان میں الیکٹرک ریلوے آپریشن بالآخر بند ہوگیا۔
آج جب ہم پرانی تصاویر میں ان خوبصورت الیکٹرک انجنوں کو دیکھتے ہیں تو ایک سوال ضرور ذہن میں آتا ہے:
اگر یہ نظام اتنا جدید اور تیز رفتار تھا تو پھر اسے مستقل طور پر کیوں ختم ہونے دیا گیا؟ کیا بہتر دیکھ بھال اور منصوبہ بندی سے پاکستان میں الیکٹرک ریلوے کا سفر جاری رہ سکتا تھا؟
🚆 ریلوے سے دلچسپی رکھنے والے دوست اپنی معلومات اور یادیں کمنٹ میں ضرور شیئر کریں۔
09/10/2026
تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے کے بعد ایک والد نے انتہائی کرب کے عالم میں اپنے ہی بیٹے کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے باپ نے بیٹے کو آخری بار گلے لگایا اور دونوں جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، باپ بیٹے کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ والد نے بیٹے سے کہا کہ اسے اپنے جرم کی سزا بھگتنا ہوگی، جس کے بعد یہ منظر دیکھنے والوں کے لیے بھی انتہائی جذباتی بن گیا۔ اس واقعے نے ایک بار پھر یاد دلایا کہ سڑک پر چند لمحوں کی تیز رفتاری نہ صرف حادثے کا سبب بن سکتی ہے بلکہ پورے خاندان کو زندگی بھر کے دکھ میں مبتلا کر سکتی ہے، اس لیے گاڑی چلاتے وقت رفتار قابو میں رکھنا اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا بے حد ضروری ہے۔
08/10/2026
لاہور کے علاقے اندرون بھاٹی گیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت کے ملبے تلے دب کر 35 سالہ نازیہ بی بی جاں بحق ہوئیں، جن کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے بعد سیف سٹی ڈرون ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن میں معاونت شروع کردی۔ سیف سٹی ڈرونز کی مدد سے متاثرہ مکان اور اطراف کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ ڈرون کی لائیو فوٹیج کے ذریعے ریسکیو ٹیموں کو معاونت فراہم کی جارہی ہے۔
کنٹرول روم سے ریسکیو آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ اور متعلقہ ٹیموں کے درمیان کوآرڈینیشن بھی جاری ہے۔
08/10/2026
مولانا فضل الرحمان حکومت اور پی ٹی آئی میں ثالثی کیلئے متحرک
حکومتی وفد کی ملاقات کے بعد سربراہ جے یو آئی ف نے حکومت کی نئی آفر تحریک انصاف تک پہنچا دی
08/10/2026
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کو رہا کیا جانا چاہیے، بہنیں اور بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔
08/10/2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے سیاسی مخالفین کو کھُلا چیلنج دیتے ہوئے سخت سیاسی ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ "چیلنج کرتا ہوں یہ مجھے صوابی سے گزر کے دکھائیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "صوابی ان کیلئے پُل صراط ہے، ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، مجھے خدشہ ہے کہ یہ خیبر سے افغانستان کو نہ نکل جائیں"۔
08/10/2026
🚨 کوٹیڑہ ہائی سکول کے قریب حادثہ 🚨 کوٹیڑہ ہائی سکول کے قریب کھاد سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اچانک الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی کو نقصان پہنچا، تاہم شکر الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 🤲 حادثے کے باعث موقع پر کچھ دیر کے لیے صورتحال متاثر رہی۔ اہل علاقہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ بڑے حادثے کے باوجود کوئی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی۔ ⚠️ ڈرائیور حضرات خصوصاً ٹریکٹر ٹرالی چلانے والے افراد سے گزارش ہے کہ احتیاط سے ڈرائیونگ کریں اور رفتار قابو میں رکھیں۔
08/10/2026
سری لنکا اور انگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کے موقع پر وفاقی حکومت نے سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کردی۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج اور رینجرزکی تعیناتی سیکیورٹی اورپروٹیکشن ڈیوٹی کےلیےکی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب اورچیف کمشنر اسلام آبادکی درخواست پرتعیناتی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245کے تحت کی گئی ہے، رینجرزکی تعیناتی انسداد دہش*تگردی ایکٹ1997 کےتحت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 11 اکتوبر جب کہ تیسرا میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہوگی۔
ون ڈے ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں ہوں گے، ٹرائی سیریز کے باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔
Category
Website
Address
Khyber Pakhtunkhwa
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Malik Naeem Sardar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.