What Is Going On In Khyber Agency

What Is Going On In Khyber Agency

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from What Is Going On In Khyber Agency, Health/Beauty, Bara, Khyber Pakhtunkhwa.

13/10/2025
08/10/2025

‏سہیل آفریدی وزیراعلی کی نامزدگی کے بعد کارکنان کے درمیان

Photos from What Is Going On In Khyber Agency's post 22/09/2025

ضلع خیبر میں پشتونو پر پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری😥 وادی تیراہ آکا خیل شاڈلہ کے قریب مترے درہ میں بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 بے گناہ انسانوں کی شہادت، متعدد زخمی اور گھروں کی تباہی نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔ ایسے ظالمانہ حملے کسی طور بھی برداشت نہیں کیے جا سکتے

Photos from What Is Going On In Khyber Agency's post 27/07/2025

وادی تیراہ میں حالات کشیدہ
فورسز کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہونے اورسولہ زخمی ہونے کی اطلاع۔۔۔مشتعل مظاہرین پر فورسز کی جانب سے فائرنگ اور شیلنگ کی بھی اطلاع ہے ۔۔۔

وادی تیراہ میں گزشتہ روز ایک بچی کی مارٹر گولہ لگنے سے شہادت کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔ واقعے کے خلاف مقامی افراد نے تیراہ بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے سامنے بھرپور احتجاج کیا، جو بعد ازاں پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین مشتعل ہو کر بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے احاطے میں داخل ہو گئے جس کے بعد فورسز کی جانب سے ہوائی اور براہ راست فائرنگ کی گئی۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق واقعے میں کم از کم 4 مظاہرین جاں بحق جبکہ 16 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
مظاہرین نے احتجاج کے دوران ایک عارضی فیبریکیٹڈ بی ایچ یو (Basic Health Unit) کو بھی نذر آتش کر دیا۔ علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے جبکہ موبائل نیٹ ورک بھی معطل کر دیا گیا ہے جس کے باعث معلومات کے حصول میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طبی امداد کی اشد ضرورت ہے، تاہم مواصلاتی نظام کی بندش اور کشیدگی کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں بھی رکاوٹ آ رہی ہے۔
زخیمیوں اور جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد قبیلہ زخہ خیل کا بتایا جاتا ہے لیکن
تاحال حکومتی سطح پروقوعہ کے بارے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا، تاہم مقامی عمائدین نے امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے

Photos from What Is Going On In Khyber Agency's post 27/07/2025

باڑہ سراج الدین مدرسہ شلوبر تا برقمبر خیل جان خان کلی روڈ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔روڈ کا زیادہ تر حصہ مکمل ہو چکا ہے۔خان کلیم سٹاپ کے مقام پر روڈ پر اسفالٹ کا کام جاری ہے۔ تعمیراتی کام کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد تیسرے اور آخری مرحلے میں شلوبر تا جان خان کلی روڈ پر کام شروع کیا جائے گا۔ جس کیلئےکٹنگ اور فلنگ کا کام شروع ہو چکا ہے سڑک کنارے آباد عوام کو باقاعدہ پہلے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ روڈ کے حدود میں آنے والی ابادی کو مسمار کیا جائے گا۔ لہذا محکمہ ہائی وے کی جانب سے روڈ کے حدود کا تعین کرکے نشانات لگا دیئے ہیں ان نشانات کے اندر تمام غیر قانونی ابادی مسمار کی جائے گی۔ دوسری طرف قبیلہ شلوبر اور برقمبرخیل کے عوام نے روڈ کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ روڈ کی تعمیر سے لاکھوں ابادی مستفید ہو کر سفری سہولیات میسر آئے گی اور اس سے روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ ساتھ تجارت بڑھے گی۔ جس سے علاقے میں معاشی انقلاب آئے گا۔عوام نے صوبائی منسٹر مواصلات و تعمیرات سھیل آفریدی ،عبدالغنی آفریدی ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین خیبر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈ منظور کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کر دیا

25/07/2025

وادی تیراہ سے متعلق خبریں – حقیقت کیا ہے؟

صبح سے سوشل میڈیا پر وادی تیراہ، خاص طور پر میدان کے علاقے سے متعلق یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آپریشن لانچ ہو چکا ہے اور لوگوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر علاقہ خالی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جبکہ آئی ڈی پیز کے لیے کیمپس قائم کرنے کی اطلاعات بھی دی جا رہی ہیں۔ بطور مقامی فرد، زمینی حقیقت یہ ہے کہ علاقے میں معمول کے حالات ہیں۔ ممکن ہے کہ آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہو، لیکن اس کا آغاز اتنی ہنگامی بنیادوں پر ہرگز نہیں ہوا جیسا کہ بعض پیجز اور سوشل میڈیا پر پیش کیا جا رہا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ کچھ حلقے صرف سوشل میڈیا پر نمبر بنانے کے لیے غیر مصدقہ اطلاعات پھیلا رہے ہیں، جو عوام میں غیر ضروری خوف و ہراس پیدا کرتی ہیں۔ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، حالات کا ادراک رکھیں، اور کسی بھی خبر کو تصدیق کے بغیر شیئر نہ کریں۔ حقیقت اور ہوش مندی ہی ہمارے علاقے کے امن و وقار کی ضمانت ہے۔

Photos from What Is Going On In Khyber Agency's post 11/07/2025

خیبر امن مارچ ۔ باڑہ بازار کا منظر
امن زندگی ہے- امن قائم کرکے برقرار رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے کیونکہ دنیا کوئی قوم امن کے بغیر ترقی کا سوچ بھی نہیں سکتا-

06/06/2025

ملاکنڈ میں چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تین پولیس کانسٹیبل گرفتار تعلق ضلع خیبر سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ لیویز نے ایک کارروائی کے دوران ایک موٹر کار سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق خیبر کے علاقے قمبرخیل باڑہ سے بتایا جاتا ہے۔

گرفتار افراد پولیس کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
جن میں عالمزیب والد صنوبر خان سکنہ قمبر خیل،قادر خان والد اکبر خان سکنہ قمبر خیل اور زیارت گل والد شیر باز سکنہ قمبر خیل باڑہ شامل ہیں۔

ملاکنڈ لیویز کے مطابق زیارت گل اور عالمزیب اب بھی خیبر پولیس میں حاضر سروس ہے جبکہ قادر خان پولیس سے برخاست ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے، اگر اہلکار جرم میں ملوث پائے گئے تو انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا۔

Photos from What Is Going On In Khyber Agency's post 13/05/2025

وادی تیراہ کے علاقہ شلوبر اور پیر میلہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکری ت پس ندوں کے مابین اس وقت چھوٹے بڑے ہتھ یاروں سے جھ ڑپیں جاری ہیں۔

12/05/2025

سپین قبر چوک سپاہ مسجد بلال کے مہتمم مفتی شاکر اللّٰہ نامعلوم افراد کی فائ رنگ سے شہ ید

10/05/2025

پشاور ائیرپورٹ کے قریب ڈرونز آئے ہیں سرکاری ذرائع
پشاور ڈرونز پر فائرنگ کی جارہی ہے سرکاری ذرائع

10/05/2025

*تازہ ترین*
بھارت کی مکاری پشاور رنگ روڈ پر ڈرون حملہ
ڈرون حملے میں اب تک 7 افراد شہید جبکہ 15 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات*
*‏پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے*
* پشاورمیں انڈیا کی جانب سے سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان لائن آف کنٹرول پر پھر سے جارحیت کر رہا ہے، سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان نے بھی جواب دینا شروع کر دیا ہے،

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Khyber Pakhtunkhwa?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Bara
Khyber Pakhtunkhwa