Apas ki baat
apas ki baat
22/06/2026
پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہے، جسے خطِ سرطان یا سمر سولسٹائس (Summer Solstice) کہا جاتا ہے۔ اس دن سورج کی روشنی کا دورانیہ سال بھر میں سب سے زیادہ ہوتا ہے اور اسی کے ساتھ موسمِ گرما کے باقاعدہ آغاز کو بھی منسلک کیا جاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تاریخ میں ہر سال معمولی تبدیلی آ سکتی ہے۔ اس دن کے بعد شمالی نصف کرے میں دن بتدریج چھوٹے اور راتیں لمبی ہونا شروع ہو جاتی ہیں، جبکہ جنوبی نصف کرے میں آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوتی ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں اس موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ سوئیڈن میں اسے "مڈ سمر" کے نام سے منایا جاتا ہے، جبکہ برطانیہ کے تاریخی مقام اسٹون ہینج پر بھی ہزاروں افراد طلوعِ آفتاب کا نظارہ کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق موسمِ گرما میں دنوں کے طویل ہونے کی وجہ زمین کا اپنے محور پر جھکاؤ ہے، نہ کہ سورج سے اس کا کم یا زیادہ فاصلہ۔
Disclaimer: This news is based on information circulating in international media and social media reports.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Kohat
26000