Togh 1 Chairman Syed Naveed shah
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Togh 1 Chairman Syed Naveed shah, Health/Beauty, Togh bala kohat, Kohat.
08/08/2024
فخر کی بات/ماشاءاللہ
کوہاٹ کے علاقہ توغ پایان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حسن ولد نسیم خان(ٹھیکیدار) نے روس سے MBBS کی ڈگری حاصل کر لی.
مبارک باد
18/04/2024
آج صبح 18 اپریل 2024 کو ہمارے توغ بالا و توغ پایاں سوشل میڈیا پیج سے ایک سنگین مسئلہ کہ بنگش سی این جی پمپ سے آگے توغ بالا پل کے درمیان ایک سریہ باہر کی جانب نکل آیا اور یہ کسی خطرناک حادثے کا سبب بن سکتا ہے بلکہ ایک ساتھی کی گاڑی کا ٹائر بھی برسٹ ہوا تو چیئرمین توغ بالا حاجی سیدنویدشاہ نے علی الصبح ہی جا کر وہ مین روڈ کا سریہ نکلوالیا کہ انسانیت کو تکلیف و ایذا نہ پہنچ پائے اور اپنے لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ خدارا اس قسم کے معاملات کی نشاندہی ہی نہیں بلکہ اسکا حل اس سے کہیں زیادہ ضروری ہوتاہے کہ ڈپٹی کمشنر سے لیکر پرائم منسٹر آف پاکستان کو بھی ٹیک کیا جائے یہ کام صرف تین منٹ میں مکمل ہوا اگر کوئ حادثہ ہو جائے تو بجائے ویڈیو کے اسکی مدد زیادہ ضروری اور انسانیت ہے اس پیغام کو ہر انسان مثبت انداز میں لیں شکریہ.
Deputy Commissioner Kohat
Deputy Commissioner Peshawar
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
09/04/2024
تمام اہل اسلام کو عید الفطر مبارک !
اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نےہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ اللہ رب العزت ہمارے روزوں اور عبادات کو اپنی بارگاہ مبارک میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین
اللہ تعالی سے دعا ہے آپ اور آپ کے اہل و عیال اور دوست احباب پر ڈھیر ساری رحمتیں نازل فرمائے آمین۔
عید الفطر کی خوشی میں غریب ومستحق افراد کو ہرگز نہ بھولیں مصائب و مشکلات میں گھرے متاثرہ بھائیوں، غربا و مساکین،اور مستحقین کوعید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب پر فرض ہے.
08/04/2024
السلام عليكم
انسان کا سب سے بڑا اثاثہ اس کے "رب" کی رحمت اور فضل وکرم ہے اللہ پاک! آپ پر اپنی رحمت اور فضل وکرم کے ساۓ ہمیشہ دراز رکھے .
*آمین!*
28/03/2024
پولیس اسٹیشن ایم آرایس صدر کوہاٹPS.MRS.Saddar Kohat کی حدود میں واقع فیکٹریز، ملز،گھریلو صنعتوں کے مالکان، ذاتی اور کرایوں والے رہائشیوں کومطلع کیاجاتاہے کہ عیدالفطر ۱۴۴۵ ھ کے موقع پر اپنے اپنے آبائ علاقوں کو جاتے ہوۓ لازماً اپنے گھر،ملز،فیکٹریاں، دکان اور مارکیٹس کے لۓ چوکیدار کا بندوبست یا کسی ذمہ دارشخصیت کے حوالے لازم کرکے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر موقع کی تاک میں ہوتے ہیں اور ہم دن رات ان کی بیخ کنی میں مصروف عمل ہیں۔ منجانب ۔ایس ایچ او ۔آصف حیات۔پولیس اسٹیشن ایم آرایس صدر کوہاٹ۔
(اعلان وفات)
چیرمین نوید شاہ کی بھابھی اور افراہیم شاہ کی زوجہ فوت ہوئی ہے قبرستان لڈو کاکا کے گھر کے ساتھ ہے نوجوانان قبر کھدائی کے لئے تشریف لے آئیں شکریہ
23/03/2024
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے وہ گل
جسے کبھی اندیشہ زوال نا ہو... 🖤🥀
یوم پاکستان 23 مارچ... اللہ پاک میرے ملک پاکستان کی. خیر فرما اور یا اللہ بظاہر ہماری حفاظت کرنے والوں سے جو اپنے مفاد کی خاطر میرے ملک سے دغا کررہے ان کو ہدایت عطا فرما آمین
#رمضان2024
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Kohat