Suthra Punjab Kot Addu
صاف ماحول بہتر مستقبل
14/09/2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت جاری ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل کوٹ ادو میں عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے فرائض سرانجام دینے والے ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں 10،10 ہزار روپے کے بونس کے چیک دیے گئے۔
چیک ڈسٹریبیوشن کی تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ملک محمد اسد علی بدھ صاحب، ڈسٹرکٹ منیجر مدثر جاوید صاحب اور تحصیل منیجر دانش مجاہد صاحب سمیت دیگر افسران اور متعلقہ عملہ موجود تھا۔
عید الاضحیٰ کے دوران ستھرا پنجاب کے ورکرز نے شدید محنت اور لگن کے ساتھ صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا اور عید کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھانے، صفائی برقرار رکھنے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
حکام کی جانب سے ورکرز کی محنت اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بونس چیک کی تقسیم کو ان کی حوصلہ افزائی اور خدمات کے اعتراف کا عملی اقدام قرار دیا گیا۔ اس موقع پر افسران نے کہا کہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ستھرا پنجاب کے تحت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Category
Website
Address
Kot Addu
34050