Govt Higher Secondary school Jatgram

Govt Higher Secondary school Jatgram

Share

GHSS JATGRAM Where Education Meets Excellence. A proud institution of WARI Dir Upper, committed to quality learning, discipline, and character-building.

Empowering students with modern education, values, and opportunities to shape a brighter future.

27/05/2026

@عید الاضحیٰ مبارک @
محترم والدین، عزیز طلبہ، اور جاٹگرام و واڑی کے معزز بزرگوں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عید الاضحیٰ کے اس مبارک اور سعید موقع پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول (GHSS) جاٹگرام کا تمام تدریسی و اداری سٹاف آپ سب کی خدمت میں دل کی اتہاہ گہرائیوں سے عید مبارک پیش کرتا ہے۔
یہ عید ہمیں ایثار، قربانی، نظم و ضبط اور اطاعت کا درس دیتی ہے۔ جہاں ہم سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، وہیں ہمیں اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں اور غریب بہن بھائیوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک رکھنا چاہیے۔
عزیز طلبہ کے نام: ہماری خواہش ہے کہ آپ چھٹیوں کے دوران بھی نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں، اپنے وقت کی قدر کریں اور اپنے والدین و بزرگوں کا احترام دل سے کریں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کردار ہی آپ کو معاشرے کا بہترین شہری بنائے گا۔
محترم والدین اور بزرگوں: آپ کی سرپرستی اور سکول کے ساتھ تعاون ہی ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
اللہ تعالیٰ اس مبارک دن کے صدقے ہمارے علاقے جاٹگرام، تحصیل واڑی اور پورے اپر دیر میں امن، خوشحالی، اور علم کی روشنی کو عام فرمائے، اور تمام عازمینِ حج کا حج قبول فرمائے۔
منجانب:
پرنسپل اور تمام سٹاف ممبران
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جاٹگرام، تحصیل واڑی، ضلع اپر دیر

Photos from Govt Higher Secondary school Jatgram 's post 29/04/2026

اہم اطلاع برائے طلبہ وطالبات فرسٹ ائیر و سیکنڈ ائیر

تمام فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے طلبہ وطالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی رول نمبر سلپس مورخہ 30-04-2026 (کل) سے سکول کے سیکنڈری سیکشن آفس سے حاصل کریں۔

تمام طلبہ بروقت تشریف لا کر اپنی رول نمبر سلپس وصول کریں تاکہ امتحان کے سلسلے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے رابطہ کریں: جناب حبیب الرحمن صاحب 📞 03028068307

انتظامیہ GHSS Jatgram۔۔

25/03/2026

📢 اہم اطلاع برائے طلباء و طالبات (جماعت دہم و نہم) 📢

تمام طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ کے سالانہ امتحانات 30 مارچ سے شروع ہو رہے ہیں۔ لہٰذا آپ سب سے گزارش ہے کہ آج ہی سکول آکر اپنی رول نمبر سلپس وصول کریں۔

رول نمبر سلپ کے بغیر امتحان میں شرکت ممکن نہیں، اس لیے کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے بروقت اپنی سلپ حاصل کریں۔

⏰ سکول کے اوقات کے دوران تشریف لائیں
📍 اپنی حاضری یقینی بنائیں

اللہ تعالیٰ آپ سب کو امتحانات میں کامیابی عطا فرمائے 🤲

Photos from Govt Higher Secondary school Jatgram 's post 03/03/2026

الحمدللہ! چھٹیوں کے بعد آج ہمارے ادارے میں نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ اور پُرعزم آغاز ہو گیا۔ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا کہ اساتذہ کرام اور طلبہ صحت و عافیت کے ساتھ دوبارہ اپنے تعلیمی مرکز میں حاضر ہوئے۔

اس مبارک موقع پر جناب سیف اللہ صاحب کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور اسے ادارے کے لیے نیک شگون قرار دیا گیا۔

پرنسپل صاحب کی زیرِ صدارت نئے تعلیمی سال کے آغاز کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں درج ذیل اہم امور پر غور و خوض اور فیصلے کیے گئے:

🔹 فری نصابی کتب کے لیے کمیٹی کی تشکیل
مستحق طلبہ تک بروقت اور شفاف انداز میں مفت درسی کتب کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ یہ کمیٹی کتب کی وصولی اور تقسیم کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی تاکہ ہر حقدار طالب علم کو اس کا حق مل سکے اور کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

🔹 ٹائم ٹیبل کی تیاری
نئے تعلیمی سال کے لیے منظم، متوازن اور مؤثر ٹائم ٹیبل کی تیاری پر زور دیا گیا تاکہ تدریسی عمل باقاعدگی، نظم و ضبط اور تسلسل کے ساتھ جاری رہے۔

🔹 فارم ماسٹر کا انتخاب
ہر جماعت کے لیے ذمہ دار، بااخلاق اور باصلاحیت فارم ماسٹر مقرر کیے جائیں گے جو طلبہ کی تعلیمی، اخلاقی اور تربیتی رہنمائی میں فعال کردار ادا کریں گے۔

🔹 مضامین کی تقسیم صرف سبجیکٹ اسپیشلسٹس کو
یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر مضمون متعلقہ سبجیکٹ اسپیشلسٹ کو ہی دیا جائے گا تاکہ مہارت اور قابلیت کے مطابق معیاری تدریس کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہر استاد اپنی صلاحیت اور تجربے کے مطابق مضمون پڑھائے گا، جس سے طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم ہوگا۔

🔹 جماعت نہم اور دہم میں آرٹس کی شمولیت
طلبہ کے رجحانات اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعت نہم اور دہم میں آرٹس گروپ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ طلبہ کو وسیع تعلیمی مواقع میسر آ سکیں اور وہ اپنی پسند کے میدان میں آگے بڑھ سکیں۔

📌 نئے داخلوں کا آغاز
جماعت ششم سے جماعت نہم تک نئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو صرف ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ مقررہ مدت کے بعد کسی کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
داخلہ صرف اُن طلبہ کو دیا جائے گا جو مکمل ڈریس اور مقررہ یونیفارم میں ہوں گے۔

📌 پرانے طلبہ کے لیے اہم ہدایت
جماعت نہم سے لے کر جماعت بارہویں تک کے تمام طلبہ اپنی حاضری فوری طور پر یقینی بنائیں تاکہ کورس کی بروقت تکمیل، پریکٹیکلز کی تیاری اور نئے پیٹرن کے مطابق پرچہ حل کرنے کی باقاعدہ مشق شروع کی جا سکے۔ تعلیمی سال کے آغاز میں غیر حاضری بعد میں مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ نیا تعلیمی سال ہمارے ادارے کے لیے کامیابیوں، ترقی، بہترین نتائج اور عمدہ کردار سازی کا سال ثابت ہو۔

📢 تمام طلبہ اور والدین سے گزارش ہے کہ بروقت داخلہ اور باقاعدہ حاضری کو یقینی بنائیں، کیونکہ کامیابی نظم و ضبط، محنت اور وقت کی پابندی میں ہی پوشیدہ ہے۔

10/01/2026

ضروری اطلاع برائے طلباء وطالبات (سالانہ امتحانات 2026)
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جاٹگرام، تحصیل واڑی (اپر دیر) کے فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے تمام طلباءو طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے داخلہ فارم جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تمام طلباءو طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ درج ذیل کاغذات اور مقررہ فیس کے ساتھ فوری طور پر اپنا داخلہ یقینی بنائیں:
مطلوبہ کاغذات
* DMC کی فوٹو کاپی (سابقہ کلاس)
* دو عدد پاسپورٹ سائز تصویر (سفید یا نیلے بیک گراؤنڈ کے ساتھ)
* مقررہ داخلہ فیس (دفتر سے رابطہ کریں)
اہم تاریخ
* داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ: 20 جنوری 2026
نوٹ: مقررہ تاریخ کے بعد کوئی بھی فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور تاخیر کی صورت میں تمام تر ذمہ داری طالب علم پر ہوگی۔
منجانب
پرنسپل صاحب
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جاٹگرام،
تحصیل واڑی، ضلع اپر دیر. ۔

Photos from Govt Higher Secondary school Jatgram 's post 22/12/2025

ماشاءاللہ، آج واقعی خوشی اور فخر کا دن ہے۔ ابو ہریرہ نے جماعت ہشتم کے امتحان میں پورے کلسٹر میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے شاندار نمبر یعنی 850/748 لے کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ کامیابی اس کی محنت، لگن، والدین کی بہترین تربیت اور اساتذہ کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔ مزید خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ حافظِ قرآن بھی ہے، جو اس کی دینی و دنیاوی دونوں میدانوں میں کامیابی کی روشن دلیل ہے۔ تقریباً پانچ کلسٹر مڈل سکولز کے چار سو طلباء میں سے ٹاپ کرنا واقعی قابلِ فخر کارنامہ ہے۔ دل کی گہرائیوں سے مبارک باد!

Photos from Govt Higher Secondary school Jatgram 's post 22/12/2025

آج جماعت ششم کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔

جماعت ششم (A)
کے پوزیشن ہولڈرز:
1️⃣ حمزہ خان — 547/850
2️⃣ سعد خان — 494/850
3️⃣ ایان اللہ خان — 442/850

جماعت ششم (B)
کے پوزیشن ہولڈرز:
1️⃣ محمد عمیر — 453/850
2️⃣ 362 /850محمد طلحہ
3️⃣ وقاص احمد — 342/850

Photos from Govt Higher Secondary school Jatgram 's post 22/12/2025

جماعت ہفتم (A) پوزیشن ہولڈرز:
1️⃣ فہد خان — 650/850
2️⃣ محمد حسنین — 647/850
3️⃣ علمان خان — 540/850
جماعت ہفتم (B) کے پوزیشن ہولڈرز:
1️⃣ محمد سیال — 600/850
2️⃣ محمد سلمان خان — 549/850
3️⃣ ملک افنان — 498/850

Photos from Govt Higher Secondary school Jatgram 's post 22/12/2025

آج گورنمنٹ ہائی سکول جاٹگرام میں نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلباء کواساتذہ کرام کی جانب سے انعامات دیے گیےے
جماعت ہشتم (A) کے پوزیشن ہولڈرز:
1️⃣ ریحان اللہ — 644/850
2️⃣ حسنین احمد — 567/850
3️⃣ میکال خان — 555/850
جماعت ہشتم (B) کے پوزیشن ہولڈرز:
1️⃣ ابو ہریرہ — 748/850
2️⃣ بلال خان — 600/850
3️⃣ مہران — 587/850
ان طلباء کی یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور اپنے اساتذہ و والدین کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ اسکول انتظامیہ ان تمام طلباء کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے

Photos from Govt Higher Secondary school Jatgram 's post 22/12/2025

🌟 جی ایچ ایس ایس جاٹگرام — سالانہ نتائج و تقسیم انعامات تقریب 🌟
الحمدللہ!
آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جاٹگرام میں جماعت ششم سے جماعت ہشتم تک سالانہ امتحانات کے نتائج کا باوقار اعلان کیا گیا۔ اس خوشی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء، اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین اور معزز مہمانانِ گرامی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد حمد و نعت شریف پیش کی گئی۔ اس موقع پر امتحانات اور نتائج کی اہمیت پر خوبصورت تقاریر کی گئیں۔ بتایا گیا کہ امتحانات نہایت شفاف اور منظم انداز میں منعقد کیے گئے، جس پر تمام شرکاء نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔
امتحانات کے کامیاب انعقاد پر خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں:
کنٹرولر آف امتحانات جناب انوار اللہ صاحب، چیئرمین جناب ہدایت اللہ صاحب، پرنسپل واصب خان صاحب اور امتحانات کمیٹی کے معزز اراکین سیف اللہ صاحب اور مختیار صاحب، جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور بہترین انتظامی صلاحیتوں سے امتحانات کو مثالی انداز میں مکمل کرایا۔
جی ایچ ایس ایس جاٹگرام نہ صرف اپنا امتحانی مرکز ہے بلکہ پرائمری اسکول کلسٹر اور مڈل اسکول کلسٹر کا بھی سنٹر ہے، جہاں تقریباً سات پرائمری اسکول اور پانچ مڈل اسکول کے طلباء و طالبات امتحانات دیتے ہیں۔ اس کامیاب انتظام پر پرنسپل واصب خان صاحب نے تمام متعلقہ افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
نتائج کے اعلان کے بعد بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تمام کامیاب طلباء اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اساتذہ کرام نے بھی بہترین نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کو مزید محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔
نتائج کے بعد موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تعطیلات ایک منظم ٹائم ٹیبل کے مطابق گزاریں۔ ان شاء اللہ یکم مارچ سے نئے کلاسز کا باضابطہ آغاز کر دیا جائے گا۔
آخر میں تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا گیا اور ان کی شاندار کامیابی پر بھرپور داد و تحسین پیش کی گئی۔
اللہ تعالیٰ ہمارے طلباء کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
آمین! 🌺

22/12/2025

@ Salim Malik Zahoor Uddas

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in KPK?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Village Jatgram Post Office Wari Dir Upper Kpk
Kpk
18200