thinking some different

thinking some different

Share

Explanation of deep words

17/08/2022

(1)کیا ہوا جو آپ کوشش کہ باوجود کامیاب نہ ہوسکے؟. زندگی میں آپکی طرح اور بھی بہت سے لوگ ہیں جو کسی مقصد کو پانے کے لیے سخت کوشش کرتیں ہیں. لیکن اس بات کی کو گارنٹی نہیں ہوتی کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو نگیں بھی یا نہیں.(2)تو کیا ہمیں اپنی کوشش ترک کر دینی چاہیے؟ جواب: جی نہیں! ہمیں اس وقت تک ڈٹے رہنا چاہیے جب تک کہ ہم اپنے مقصد کوحاصل نہیں کرلیتے. اگر انتھک محنت و مشقت کہ باوجود بھی ہم کامیاب نہیں ہوتے تو اسے خدا کی رضا سمجھ کر قبول کرلینا چاہیے بجائے اس کے کہ منزل پر نہ پہنچ پانے کا سوگ منایا جائے. کئ بار راستے بھی انسان کو بہت کچھ سیکھا دیتیں ہیں. کٹھن راہیں اکثر ہمیں کامیاب زندگی گزارنے، مشکلات کا سامنا کرنے اور ثابت قدم رہنے کا درس دے جاتیں ہیں.

27/07/2022

1۔خواہش کیا ہے؟ خواہش ایک احساس ہے. 2۔کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم زندگی سے ناخوش کیوں ہیں؟ کیوں کہ ہماری خواہشات بہت ہیں ہمیں اگر ایک چیز میسر ہو جائے تو ہم دوسری کی خواہش کرتے ہیں. انسان کی ساری خواہشات کبھی بھی پوری نہیں ہوتیں یہی وجہ ہے کہ جب ایک انسان کی خواہشات پوری نہیں ہوتیں تو وہ پریشان رہنے لگتا ہے اور نوبت مایوسی تک جا پہنچتی ہے. 3۔کیا ہم اپنی زندگی میں خوش رہ سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو کس طرح ؟ جی بالکل! ہم اپنی زندگی میں خوش رہ سکتے ہیں. اپنی خواہشات کو محدود کر کے. جب ہم خدا کے عطا کیے ہوئے مال ودولت اور باقی تمام نعمتوں پر کلمات شکر ادا کرتے ہیں اور اسکی رضا پر راضی ہوجاتے ہیں تو ریشانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Niaz Baig
Lahore