Kiran
design by me
04/09/2024
بجلی کے بلوں کے لیے جاری تحریک میں بالکل واضح طور پر صرف چار مطالبات رکھیں:
1️⃣پہلا یہ کہ کسی بھی سرکاری ادارے یا کسی بھی سرکاری شخصیت کو فری بجلی کسی بھی صورت میں نہ ملے، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ تنخواہ جو بھی بڑھانی ہے بڑھائیں لیکن بجلی کا بل سب کو دینا پڑے۔
2️⃣دوسرا اور سب سے اہم مطالبہ یہ کہ بجلی کے بل میں سوائے بجلی کی قیمت کے کوئی بھی ٹیکس شامل نہ ہو۔ دنیا جہان کے فضول ٹیکسز بجلی کے بل میں شامل کیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی قیمت سے کہیں زیادہ ٹٰیکس لگے ہوئے ہیں۔ انھیں فی الفور ختم کیا جائے۔
3️⃣تیسرا مطالبہ یہ کہ بجلی کے یونٹ کی قیمت بس اسی بل میں وصول کی جائے۔ فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر اگلے مہینوں میں پھر سے ظلم نہ کیا جائے۔
4️⃣چوتھا مطالبہ یہ کہ میٹر ریڈنگ والی ایپ کو بل کے ساتھ ڈائریکٹ کونیکٹ کیا جائے اور جس وقت اور تاریخ کی ریڈنگ کی تصویر ہو وہی بل پر بھی آئے۔ جان بوجھ کر لیٹ کرنے کی اجازت نہ دی جائے تاکہ ایک دو یونٹ اوپر کر کے بل بڑھانے والا ظلم نہ ہو سکے۔
سب لوگ ان مطالبات پر ڈٹ جائیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore
19/01/2024