Abdul Qayyum Bhutta official

Abdul Qayyum Bhutta official

Share

Islamic

19/05/2026

سینئر صحافی طارق متین حکومت پر برس پڑے اور اپنے ایک وی لاگ میں کہاکہ ہر چیز پر کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف اجازت دے گا، مریم کا جہاز آئی ایم ایف کی اجازت سے خریدتے ہو، ججوں کی تنخواہیں، اراکین اسمبلی کی تنخواہیں، بڑے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور دھڑادھڑعالی شان دفاتر آئی ایم ایف کی اجازت سے بناتے ہو، الیکٹرک بسیں آئی ایم ایف کی اجازت سے لیتے ہو، بجلی کی قیمتیں اس سے پوچھ کر بڑھاتے ہیں؟ان کا مزید کہناتھاکہ جب لوگوں کو ریلیف دینے کی بات ہوتو آئی ایم ایف سے اجازت کی بات، جب اپنی عیاشیاں ہوں اور آسائشیں ہوں ،اربوں روپے تشہیر پر لگانا ہوتو آئی ایم ایف کی اجازت نہیں چاہیے ہوتی؟ لوگ نفرت کرتے ہیں آپ سے ، آپ کی شکل ، نام سے ، ووٹ کے پیپر پر موجود نشان سے ، آپ کی حکومت سے ۔
Disclaimer: This post is for informational and news reporting purposes only. We do not promote or endorse any views, actions, or events mentioned. Content complies with community guidelines and is shared in the public interest by a news/media organization.

19/05/2026

📢 *انتہائی اہم معلومات: بجلی کے بلوں پر سبسڈی کا نیا سرکاری قانون!*

تمام عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے ایک نیا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس سے عام عوام (خاص طور پر غریب طبقہ جو صرف بل لیتا ہے اور جا کر جمع کروا آتا ہے) شدید متاثر ہو سکتا ہے۔ عام لوگوں کو ان ہیرا پھیریوں کا علم نہیں ہوتا، اس لیے اس پیغام کو غور سے پڑھیں۔

🛑 *مسئلہ کیا ہے؟*

- اس ماہ کے بجلی کے بلوں پر، جن صارفین کے *200 سے کم یونٹ* استعمال ہوئے ہیں، ان کے بل پر گورنمنٹ نے ایک *QR Code* دیا ہے۔

- اس کوڈ پر لکھا ہے کہ گورنمنٹ آپ کو 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے پر سبسڈی دے رہی ہے۔

- *شرط:* اگر آپ اس سبسڈی کو آئندہ بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو یہ کوڈ اسکین کر کے اپنی معلومات کی تصدیق کرنی ہوگی۔

⚠️ *عمل نہ کرنے کا نقصان (ظلم کی انتہا):*

- اگر آپ یہ عمل نہیں کریں گے، تو آپ کی 200 یونٹ والی *سبسڈی اگلے ماہ سے ختم* کر دی جائے گی۔

- سبسڈی ختم ہونے کی صورت میں، پہلے ہی یونٹ سے آپ پر وہی ریٹ لاگو ہوگا جو 201 یا اس سے زائد یونٹ والے کو لگتا ہے۔

- یاد رہے کہ اگر یہ ریٹ ایک بار لگ گیا، تو اگلے *6 ماہ تک* یہی بھاری ریٹ لگتا رہے گا۔

- *نوٹ:* باقاعدہ بل پر یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ اگر تصدیق نہیں کریں گے تو 200 یونٹ والی سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔ ہزاروں غریب لوگ ایسے ہوں گے جن کو اس چیز کا علم ہی نہیں ہوگا اور اگلے ماہ سے ان کا بل اچانک بہت زیادہ آنا شروع ہو جائے گا۔

📲 *اسکین اور تصدیق کرنے کا طریقہ (بہت آسان):*

ہر وہ بل جس پر 200 سے کم یونٹ استعمال ہوئے ہیں، اس پر *2 QR Code* ہوں گے۔ آپ نے درج ذیل طریقے سے عمل کرنا ہے:

- *کوڈ اسکین کریں:* بل پر موجود *اوپر والے کوڈ کو* (جس پر سبسڈی کا ذکر ہے) اپنے ٹچ موبائل کے کیمرے یا QR اسکینر سے اسکین کریں۔

- *ویب سائٹ پر جائیں:* اسکین کرتے ہی موبائل آپ کو براہِ راست متعلقہ سرکاری ویب سائٹ پر لے جائے گا۔

- *ڈیٹا چیک کریں:* وہاں موجود اپنا ڈیٹا (معلومات) دیکھیں اور فارم کو OKAY کریں۔

*او ٹی پی (OTP) کوڈ درج کریں:* تصدیق کرنے پر آپ کے موبائل سم نمبر پر ایک کوڈ (SMS) آئے گا، وہ کوڈ وہاں لکھیں اور *Verify* پر کلک کریں۔

- *مراحل مکمل:* ایسا کرنے کے بعد اسکرین پر *VERIFIED* لکھا ہوا آ جائے گا، جس کا مطلب ہے آپ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

📊 *ریٹ کا فرق (مثال کے طور پر):*

- *سبسڈی کے ساتھ (موجودہ ریٹ):* ابھی 100 یونٹ تک تقریباً 10 روپے فی یونٹ ہے، اور 101 سے 199 یونٹ پر تقریباً 14 روپے ہے۔

- *سبسڈی ختم ہونے کے بعد (نیا ریٹ):* اگر اسکین والا کام نہیں کریں گے تو پہلے ہی یونٹ سے *رہائشی بل پر 25 سے 27 روپے* اور *کمرشل پر 38 روپے* فی یونٹ کا ریٹ لگے گا۔

🤝 *آپ سے اپیل:*
تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنے بلوں پر یہ کام خود بھی کریں اور اپنے آس پاس موجود غریب، سادہ لوح اور ان پڑھ لوگوں کی بھی مدد کریں تاکہ کسی کا نقصان نہ ہو۔ اس معلومات کو ہر جگہ پہنچائیں تاکہ سب کا بھلا ہو سکے!

*اس تحریر کو اپنے دوستوں کو ضرور فارورڈ کریں*

Photos from Abdul Qayyum Bhutta official 's post 11/05/2026

الحمدللہ مئ میں بھی بجلی کا بل جمع کرا دیا

08/05/2026

خدا را ہمیں جینے کا حق دیا جائے

08/05/2026

حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ خدا کا واسطہ ہے ہمارے حال پر رحم کرو

06/05/2026
09/04/2026

سندھ اور پنجاب حکومت نے فیول سبسڈی کا کریڈٹ لینے کےلئے تیل مہنگا کر وایا
بقول نمائیندہ جیو نیوز

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Sanawan
Lahore
32303-8979711-5