SadaBahar Urdu
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SadaBahar Urdu, Lahore.
18/01/2024
تجھے دیکھ کررُک جاتا تھا جہاں سائیکل میرا
مُجھے اَب بھی تیرے گاؤں کا وہ رَستہ یاد ہے
15/12/2023
بانٹ دو خواب تسلی سے نئے لوگوں میں
اس تسلی سے کہ تقسیم ادھوری نہ رہے
اب کسی اور پہ مت وردِ محبت پڑھنا
اب کسی اور کی تعلیم ادھوری نہ رہے
13/12/2023
کسی کے بدلنے کا دکھ نہیں ہے مجھے 🔥✌
میں تو اپنے اعتبار پہ شرمندہ ہوں۔۔🥀
19/09/2023
کیا یاد رکھنا انکو جن کو آپ ہی یاد نہیں۔
بھول جانے والوں کو بھول جانے دیا کریں بار بار اپنا ہونا یاد نہ کراتے رہیں تعلق جذبات کے ہوتے ہیں زبردستی نہیں نبھائے جا سکتے۔
26/02/2023
بچپن میں 1 روپے کی پتنگ کے پیچھے 2 کلو میٹر تک بھاگتے تھے ...
نہ جانے كتنی چوٹیں لگتی تھیں ...
اور وہ پتنگ بھی ہمیں بہت دوڑاتی تھی ...
آج پتہ چلتا ہے،
*دراصل وہ پتنگ نہیں تھی؛*
*ایک چیلنج تھا...*
خوشیوں کو حاصل کرنے کے لئے دوڑنا پڑتا ہے ...
کیونکہ *خوشیاں دکانوں پر نہیں ملتیں ...*
شاید یہی زندگی ہے ... !!!
جب بچپن تھا تو جوانی ایک خواب تھا ...
جب جوان ہوئے تو بچپن ایک خوبصورت یاد بن گیا ... !!
جب گھر میں رہتے تھے، آزادی اچھی لگتی تھی ...
آج آزادی ہے، پھر بھی گھر جانے کی جلدی رہتی ہے ... !!
اسکول میں جن کے ساتھ جھگڑے تھے، آج ان کو ہی انٹرنیٹ پہ تلاش کرتے ہیں ... !!
خوشی کس میں ہوتی ہے، یہ پتہ اب چلا ہے ...
بچپن کیا تھا، اس کا احساس اب ہوا ...
جب ہم اپنے شرٹ میں ہاتھ چھپاتے تھے اور لوگوں سے کہتے پھرتے تھے دیکھ سکتے ہیں میں نے اپنے ہاتھ جادو سے ہاتھ غائب کر دیے..
جب ہمارے پاس چار رنگوں سے لکھنے والی ایک قلم ہوا کرتی تھی اور ہم سب کے بٹن کو ایک ساتھ دبانے کوشش کیا کرتے تھے...
جب ہم دروازے کے پیچھے چھپتے تھے تاکہ اگر کوئی آئے تو اسے ڈرا سکیں...
جب آنکھ بند کر سونے کا ڈرامہ کرتے تھے تاکہ کوئی ہمیں گود میں اٹھا کے بستر تک پہنچا دے...
سوچا کرتے تھے کی یہ چاند
ہماری سائیکل کے پیچھے پیچھے کیوں چل رہا ہے...
فریج آہستہ سے بند کر کے یہ جاننے کی کوشش کرتے تھے کے اس روشنی کب بند ہوتی ہیں...
بچپن میں سوچتے ہم بڑے
کیوں نہیں ہو رہے؟
اور اب سوچتے ہم بڑے کیوں ہو گئے؟🤔☺️🤗
💞🔥🥀🌿.
17/12/2022
بعض اوقات رشتوں کو بچانے کے لیے بہت کچھ جاننے اور سمجھنے کے باوجود انجان بننا پڑتا ہے 💯دوسروں کے پردے رکھنا سیکھو
اُن کے عیبوں پر نظر مت رکھوکیونکہ گندگی پر ہمیشہ مکھی ہی
بیٹھتی ہے تتلی نہیں..
17/12/2022
زندگی میں سب لوگ دوست یا رشتےدار بن کر نہیں آتے کچھ لوگ سبق بن کر بھی آتے ہیں۔۔ 😷
کوئی کسی کا درد نہیں سمجھ سکتا۔۔۔چاہے کوئی کتنا ہی عزیز کیوں نہ ہو۔۔۔ 🙂🙃
17/12/2022
کاش
ایسا ممکن ہوتا کہ ہم گزرے ہوئے وقتوں میں واپس جا کر خود کے لیے کیے گئے غلط فیصلوں پر خود کو زور دار تھپڑ مار سکتے_🙂🍁
16/10/2021
حسن اتنی بڑی دلیل نہیں
آج بھی تشنگی کی قسمت میں
سمِ قاتل ہے سلسبیل نہیں
سب خدا کے وکیل ہیں لیکن
آدمی کا کوئی وکیل نہیں
ہے کشادہ ازل سے روئے زمیں
حرم و دیر بے فصیل نہیں
زندگی اپنے روگ سے ہے تباہ
اور درماں کی کچھ سبیل نہیں
تم بہت جاذب و جمیل سہی
زندگی جاذب و جمیل نہیں
مت کرو بحث ہار جاؤ گی
حسن اتنی بڑی دلیل نہیں
جون ایلیا
07/10/2021
مرد کی بہت سی پریشانیاں خوبصورت عورت دیکھ کے ختم ہو جاتی ہیں
😊
Click here to claim your Sponsored Listing.