Tibb e Nabvi
Tibb e Nabvi treeqa e ilaaj behtreen or khalis herbal Desi ilaj hai Jo bilkul Islami tibb ki trah kiya jata hai
الائچی اور گرم پانی — روزانہ کی ایک چھوٹی عادت، بڑے فائدے!
کیا آپ جانتے ہیں؟
عام سی دکھنے والی الائچی، جو تقریباً ہر کچن میں پائی جاتی ہے، صرف کھانوں کی خوشبو یا ذائقے کے لیے نہیں بلکہ صحت کے بے شمار فوائد کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔
خاص طور پر الائچی چبانے کے بعد گرم پانی پینا — ایک چھوٹا سا عمل، لیکن اس کے اثرات حیران کن ہو سکتے ہیں۔
✅ الائچی + گرم پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد:
1. قبض کا خاتمہ:
جو افراد قبض میں مبتلا رہتے ہیں، وہ ہر کھانے کے بعد ایک الائچی چبا کر آدھا گلاس گرم پانی پی لیں — چند دنوں میں ہاضمے کا نظام بہتر اور قبض ختم!
2. آنتوں کی سوزش میں کمی:
الائچی کے اجزاء آنتوں کو سکون دیتے ہیں، جب کہ گرم پانی اس اثر کو بڑھاتا ہے، یوں گیس، سوزش اور اپھارہ دور ہوتا ہے۔
3. تیزابیت پر کنٹرول:
یہ امتزاج معدے کے تیزاب کو متوازن کرتا ہے اور سینے کی جلن یا بدہضمی میں فوری آرام دیتا ہے۔
4. بالوں کا گرنا کم کرے:
الائچی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور گرم پانی کی افادیت بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتی ہے، اور وقت کے ساتھ بال گرنا کم ہو جاتا ہے۔
5. سانس کی بدبو ختم کرے:
الائچی قدرتی ماؤتھ فریشنر ہے، اور اس کے بعد گرم پانی پینا منہ سے آنے والی بدبو کو مکمل طور پر ختم کر دیتا ہے۔
6. خون کی روانی بہتر بنائے:
یہ امتزاج خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے، جس سے سردرد، تھکن، اور ذہنی تناؤ میں واضح کمی آتی ہے۔
📌 استعمال کا طریقہ:
روزانہ کھانے کے بعد 1 عدد الائچی چبائیں
اس کے بعد نیم گرم پانی کا آدھا گلاس پی لیں
دن میں ایک بار استعمال کافی ہے
🍃 آخر میں یاد رکھیں:
یہ ایک قدرتی اور محفوظ گھریلو نسخہ ہے، جو روزمرہ مسائل جیسے قبض، تیزابیت، بدہضمی، سانس کی بو اور بالوں کے مسائل میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
تسلسل کے ساتھ استعمال کریں اور نتائج دیکھ کر خود حیران ہو جایئنگے
ہلدی ( Turmeric )
Healthy Haldi
Turmeric Curcumin
ایک پہلوان صاحب ہمیشہ اپنے مد مقابل کو مقابلے سے پہلے گھر میں ھلدی دودھ تیار رکھنے کا حکم دیا کرتے تھے۔ لیکن بعض اوقات پہلوان صاحب کا اندازہ غلط بھی ہوجاتا تھا اور انہیں خود ڈبل ھلدی والے دودھ کی ضرورت پڑ جاتی تھی۔
پرانے وقتوں میں جب کوئ مار کٹائ کے بعد مضروب حالت میں گھر لایا جاتا تو گھر کے بڑے بوڑھے سب سے پہلے اس کو ہلدی ملا گرم دودھ پلانے کا مشورہ دیتے۔ اندرونی چوٹ ھڈی وغیرہ ٹوٹ جانے کی صورت بھی ھلدی دودھ میں استعمال کروائ جاتی ہے۔
ہمیشہ سے دیکھتے سنتے اور پڑھتے آئے ہیں کہ اندرونی و بیرونی چوٹوں کے لئے مضروب کو دودھ میں ھلدی اور دیسی گھی ملا کر پینے کے لئے دیا جاتا ہے۔ اکثر پہلوان لوگ بھی ھلدی دودھ کا استعمال باقاعدگی سے کرتے ہیں۔
آخر ھلدی میں ایسا کیا ہوتا ہے جو یہ چوٹوں، زخموں اور جسمانی درد و سوزش کو تسکین دیتی ہے؟ یہ سارا چمتکار دراصل کرکیومن نامی مرکب کا ہے ۔ کرکیومن ایک گہرے زرد رنگ کا کمپاؤنڈ ہے جو ھلدی اور اس کے خاندان کے دوسرے پودوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ Curcumin ایک قدرتی اینٹی سوزش مرکب ہے. جوڑوں اور پٹھوں میں درد و سوزش اور گٹھیا کی بیماری۔امراض قلب، کینسر، میٹابولک سنڈروم، الزائمر، مختلف جسمانی انحطاطی حالات۔
کچھ عرصہ سے امازون اور دوسری ویب سائٹس پر قدرتی کمپاؤنڈ کرکیومن Curcumin compounds کے اشتہارات نظر سے گزر رہے تھے۔ عمدہ پیکنگ میں کرکیومن کیپسولز دستیاب ہیں۔ انڈیا کے بعض فائیو اسٹار ہوٹلز تک میں مینیو میں ھلدی دودھ شامل دیکھا ہے۔
جناب ابن فاضل نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ
“اس میں نہ صرف بہت سی اقسام کے انسانی صحت کے دشمن جراثیموں( بیکٹیریا، وائرس اور فنجائی ) کو ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے بلکہ یہ ان نقصان پہنچانے والے جراثیم سے انسانی جسم میں ہوئی شکست وریخت کو مندمل کرنے کا بھی سب سے زبردست ذریعہ ہے. لہذا زخموں کو ٹھیک کرنے کے لیے تیر بہدف ہے.
بڑھتی عمر کے ساتھ جسم کے مختلف عضلات کو پہنچنے والے اثرات اور بڑھاپے کے اثرات کو موخر کرنے والی چند بہترین اشیاء میں سے ایک ہے. جوڑوں کے دردوں کا علاج ہے. دماغی صحت کے لیے اکسیر ہے. حافظہ میں اضافہ کا باعث بنتا ہے. بلکہ بھولنے والی بیماری الزائمرز alzheimer's disease کی روک تھام اور علاج میں مفید ہے.
اسی طرح کرکیومِن دل کے عضلات کو مضبوط بناتا ہے. انجائنا کے مریضوں کے لیے اس کا مسلسل استعمال بے حد مفید ہے. دل کے دورے اور دل کے امراض سے جڑی دیگر پیچیدگیوں میں کمی کا باعث ہے. انسانی جلد کو تروتازہ رکھنے میں اس کا استعمال بہت ممدومعاون ہے. سانس کی بیماریوں جیسے استھما پھیپھڑوں کی سوزش اور کھانسی مختلف اقسام کی الرجی وغیرہ میں بھی مفید ہے. اور سب سے بڑھ کر انسانی جسم میں روزانہ کی بنیاد پر قدرتی طور پر بننے والے سرطان کے خلیوں کو ختم کرکے سرطان جیسے موذی مرض سے حفاظت کا باعث بنتا ہے. بہت سی اقسام کے سرطان کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوا ہے.
گو کہ ہلدی کے استعمال کا چلن ہمارے ہاں صدیوں سے ہے اور بکثرت ہے ۔ ہماری لاعلمی کا شاخسانہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں ہلدی کا استعمال کھانے کی رنگت قابل دید بنانے کے لیے کیا جاتا ہے. کیونکہ اگرہمیں اس کی افادیت سے سروکار ہوتا تو یقیناً ہم اسے یوں کھانا پکانے کے آغاز میں ڈال کر لمبے عرصہ تک بھون کر اس کی رہی سہی افادیت ختم کردینے کے عادی نہ ہوتے. رہی سہی اس لیے کہا گیا کہ جب یہ ہلدی ہم تک پہنچتی ہے اس میں موجود دوتہائی کرکیومِن پہلے ہی ختم ہو چکا ہوتا ہے.
اور وہ اس طرح کہ جب کھیت سے ہلدی کو نکالا جاتا ہے تو اسے خشک کرنے سے پہلے اسے اچھی طرح پانی میں ابالا جاتا ہے. ابالنے کے بعد اسے دھوپ میں سکھا کر خشک کیا جاتا ہے. متعدد بار کی گئی تحقیق میں یہ بات ثابت ہے کہ ا بالنے سے تیس سے چالیس فیصد اور دھوپ میں خشک کرنے سے پچپن فیصد تک کرکیومِن ضائع ہوجاتا ہے. گویا جب ہلدی پسی ہوئی شکل میں ہم تک پہنچتی ہے اگر اس میں کوئی ملاوٹ نہیں بھی کی گئی تو بھی اس کا دوتہائی کرکیومِن ضائع ہو چکا ہوتا ہے. اور بقیہ ایک تہائی ہم اس کے غلط استعمال سے ضائع کردیتے ہیں.
ہماری بازار میں ملنے والی ھلدی مفید کیوں نہیں ہوتی؟
ﺍٓﮌﮬﺘﯽ ﮨﻠﺪﯼ ﮐﻮ ﺍﺑﺎﻟﻨﮯ سے لیکر ﺩﮬﻮﭖ ﻣﯿﮟ ﺧﺸﮏ ﮐﺮنے تک ﮨﻠﺪﯼ کا اصل ﺟﻮﮨﺮ ﮐﺮﮐﯿﻮﻣﻦ کو ضائع کر دیتا ﮨﮯ. ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ہلدی میں ﮐﯿﻨﺴﺮ ﭘﮭﯿﻼﻧﮯ ﻭﺍلا ﻣﺎﺩہ ﺍﻓﻼ ﭨﺎﮐﺴﻦ ﮐﯽ ﮨﻠﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﺁﻣﯿﺰﺵ بھی ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ. تو ہلدی کو کس طرح محفوظ کریں.؟
تو عزیزان گرامی ہلدی میں موجود بیش قدر کرکیومِن سے مکمل فائدہ حاصل کرنے کے لیے بہترین حل یہ ہے کہ اس کے موسم میں اسے کچی حالت میں خریدیں، اس کے چھوٹے چھوٹے قتلے کاٹیں اور سایہ دار جگہ پر خشک کریں. پھر ہوا بند بوتل میں محفوظ کرلیں. حسب استعمال گھریلو گرائینڈر میں پیس لیں. نیز کھانا مکمل طور پر پک جانے کے بعد اسے کھانے میں شامل کریں بالکل اس وقت جب دھنیا اور ادرک کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے. اگر آپ لمبے عرصہ تک جوان رہنا چاہتے ہیں اور بیماریوں سے محفوظ صحت مند زندگی گذارنا چاہتے ہیں تو آپ کو گھر میں خشک کی گئی ہلدی کا پاؤڈر استعمال کرنا چاہیے. کھانوں میں شروع کی بجائے آخر میں ملائیں. اور ایک گلاس بکری یا گائے کے دودھ میں ایک چمچ ہلدی ایک چٹکی کالی مرچ کے ساتھ پینے کی عادت اپنالیں.”
(ابن فاضل)
طریقہ استعمال؛؛
چائے والے چمچ کا تیسرا حصہ ہلدی کا اور ایک چٹکی بھر پسی کالی مرچ ایک گلاس گرم دودھ میں حل کرکے صبح یا شام میں استعمال کریں-کالی مرچ ملانے سے ھلدی کا جزو کرکیومن آپ کے جسم میں زیادہ بہتر طریقے سے جذب ہوگا۔ آپ اس میں آدھی سے ایک چائے کی چمچی خالص دیسی گھی بھی شامل کرسکتے ہیں۔ ہمیشہ نیم گرم استعمال کیجئے۔
*فوائد؛*
جوڑوں کا درد، کمر کا درد، ہڈیوں اور پٹھوں کے درد میں مفید ہے، اس کے علاوہ ٹوٹی ہوئی ہڈی کو جوڑنے اور ہڈیوں کی کمزوری کو دور کرنے کے لیے بھی لاجواب ہے-
ہومیو پیتھی میں بھی ھلدی کا مدر ٹنکچر ( Curcuma Longa Q ) کے نام سے دستیاب ہے۔ خون صاف کرنا، جلد کی دیکھ بھال، ہاضمہ صحت،جنسی صحت، ہڈی، جوڑوں اور پٹھوں کی دیکھ بھال کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
معروف طبیب جناب محمود بھٹہ فرماتے ہیں
“عوام یا حکماء حضرات نے ھلدی کو وہ اہمیت نہیں دی جتنی اسکے اندر صفات موجود ہیں۔ اب دیکھ لیں ہم ھانڈی میں محض اس نیت سےاسے استعمال کرتے ہیں کہ سالن کارنگ بڑا خوشنما ہو جاتا ہے۔ اسکے علاوہ دیگرکیافوائد ہیں وہ نہ آج تک جانےہیں اورنہ ہی جاننے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔ شادی بیاہ میں عام رسم ہوا کرتی تھی ابٹن ملنے کی۔ اب شاید کم ہی دیکھنے کوملے کیونکہ موجودہ دور میں اتنی کریمیں آچکی ہیں خواہ وہ بیڑا غرق ہی کیوں نہ کردیں۔ ھلدی ایک دفعہ بوڑھاچہرہ بھی جوان بنادیتی ہے۔ حسن نکھارنےکےلیے ھلدی سےبہتر کوئی چیز نہیں ہے۔ یادرکھیں جتنا یہ بیرونی طورپرنکھارتی ھے اتنا ہی صحت کےلحاظ سےاندرونی استعمال سےبھی نکھار و صحت پیداھوتا ہے۔ بے شک آپ انجانے میں ھی ھانڈی میں استعمال کررہے ہیں لیکن آپ بے شمارموذی امراض سے اس ایک ھلدی کی وجہ بچ رہے ہیں۔ ھلدی پورے بدن مین جہاں بھی سوزش ھو جلن ہو یا ورم کی صورت ھو جیسے سوزشی نزلہ زکام ہے، سوزشی کھانسی ہے، پیٹ کی جلن ہے، ریاح شکم ہے، مثانہ وپیشاب میں جلن، مقعدکی جلن ہے مروڑ درد اور پیچش ہے۔ ہر ایک مرض کے لئے بینظیر دواھے۔ خون کی تیزابیت ہو یا جسم کے اندر سوزاکی مادہ ہو۔ ایک اکیلی ھلدی کےاستعمال سے درست ہو جاتا ہے ۔”
ذیابیطس کے لیے ہلدی کے فوائد
ذیابیطس نیوروپتی
ذیابیطس نیوروپتی ذیابیطس کی ایک عام علامت ہے جس کی خصوصیت پردیی اعصاب کو چوٹ لگنا ہے جو بازوؤں اور ٹانگوں کو سگنل منتقل کرتے ہیں۔ جسکی وجہ شوگر کی سطح کنٹرول میں نہ ہونا ہے۔
یورک ایسڈ
کا قدرتی علاج
ہلدی ، ادرک ، لہسن...!
جی ہاں
ٹرمیرک، جنجر ، گارلک
یورک ایسڈ کم کرنے کی
تصدیق شدہ ہوم ریمیڈی ہیں
یہ تینوں ہم وزن کسی قابل بھروسہ پنسار شاپ سے خشک پاؤڈر کی شکل میں لے کر
مکس کر لیں دن میں دو بار
آدھی چائے کی چمچ برابر مکس پاؤڈر
ایک کپ پانی میں پانچ منٹ ابال کر پانچ منٹ ڈھک کر رکھیں اور دن میں دو بار پی لیجیے۔
یہاں آپ کی سہولت کے لئے گھریلو طور پر کچی ھلدی سے تیار شدہ ایک حلوے کی ترکیب شئر کی جارہی ہے جو یقینا” بہت سے فوائد کا حامل ہے -
کچی ہلدی کا حلوہ کرکیومن سے بھرپور
آجکل تازہ کچی ہلدی مارکیٹ میں آئی ہوئی ہے سبزی والوں کے پاس عام دستیاب ہے۔عام طور پر دوائ استعمال کے لئے گانٹھ دار ھلدی استعمال کی جاتی ہے -
یہ نسخہ ، جوڑوں ، پٹھوں اور کمر کے درد یا ایسے لوگ جو دن رات اپنے جسم کے دردوں میں تھکے اور الجھے رہتے ہیں اور ان کا جسم ہر وقت جکڑا رہتا ہے ، کندھے کھچے ہوئے ، گردن کھچی ہوئی ، اعصاب کھچے ہوئے، ٹانگوں میں درد ، جی چاہے مجھے کوئی دبائے یا رات کو سوتے ہوئے بار بار بستر پر ٹانگیں پٹخنا اور حاملہ عورتوں کےلئے بہت لاجواب ہے ۔حاملہ خواتین گرم دودھ کے ساتھ چند ہفتے یا چند مہینے دن میں دو تین بار استعمال کریں ۔ پرانی لیکوریا ،کمر کے درد ، اور حمل کے بعد کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔ یہ دل کے مریضوں کے لئے جن کا خون گاڑھا ، کولیسٹرول ، یوریا ، یورک ایسڈ بڑھ چکا ہو ،معدہ کے پرانے مریض ،جن کے معدہ اور آنتوں میں انتہائی السر ہو ، بہت زیادہ شراب پینے والے، باہر کے کھانے کھاکر معدہ برباد کرنے والوں کےلئے بھی بہت فائدہ مندہے
کچی ہلدی کا حلوہ
اجزاء:
کچی ہلدی ۔۔ آدھا کلو
بیسن ۔۔ آدھا کلو
چینی ۔۔۔ آدھا کلو
دیسی گھی ۔۔ آدھا کلو
چھوٹی الائچی کے دانے ایک کھانے والا چمچ لیں -
سونف ۔۔۔ 50 گرام
پستہ ۔۔ 100 گرام
بادام ۔۔ 100 گرام
چاروں گوند 100 گرام ( یعنی ہر ایک گوند 25 گرام )
گوند چار قسم کی ہوتی ہے
1 - گوند کیکر
2 - گوند کتیرا
3 - گوند موچرس
4 - گوند چنیا( کمرکس )
دودھ خالص آدھا لٹر
ترکیب تیاری
کچی ہلدی کو دھو کر چھیل کر ایک چاپر میں پیس لیں۔ کڑاہی میں ہلدی اور پاؤ گھی کو اچھی طرح مکس کر کے ہلکی آنچ پرہلکا سا بھون کر الگ رکھدیں۔۔ ایک الگ کڑاہی میں پاؤ گھی گرم کریں اور اس میں چاروں گوند فرائی کر کے نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر گرائنڈر میں پیس لیں - باقی گھی میں بیسن ڈال کر بھونیں - جیسا بیسن کے حلوے کے لئے بھونتے ہیں۔ پھر اس میں پسے ہوئے، پستہ اور بادام ڈال کر مکس کریں - ساتھ ہی چینی، دودھ اور الائچی دانہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور مستقل چلاتے جایئں - اب اس میں بھنے ہوئے گوند ، ھلدی، اور سونف ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ سرونگ ڈش میں نکالیں یا کسی شیشے کی برنی میں محفوظ رکھیں۔
صبح شام ایک ایک چمچ ( کھانے والا ) دودھ کے ساتھ
شباب کامل سفوف
ٓ
ھوالشافی
ثعلب پنجہ 5 تولہ،ثعلب مصری 5 تولہ،بہو پھلی 5 تولہ،تخم لاجونتی 5 تولہ،سریالہ 5 تولہ،بوہڑ کی داڑھی5تولہ،سمندر سوکھ 5 تولہ،تالمکھانہ 5تولہ،بیج بند 5 تولہ،اوٹنگن 5 تولہ،موصلی سفید انڈیا 5 تولہ،مغز بنولہ 5 تولہ،اجوائن خراسانی1تولہ،چھلکا اسپغول20تولہ،تواشیر نقرہ5گرام،تخم جیاپوتہ5گرام،پیپل داڑھی 5گرام،بیج شلجم 5 گرام،بیج مولی 5گرام،کوزہ مصری حسب ذائقہ
اسپغول چھلکا کے علاوہ باقی سب چیزوں کا میدہ کی طرح باریک پیس کر چھلکا اسپغول شام کر لیں -
ایک چمچ صبح نہار یاک کپ دہی میں 3 تین کیلے کچل کر مکس کر لیں اور ساتھ ہی ایک چمچ سفوف جوگی ڈال کر کھا لیں ایک چمچ شام عصر کے وقت کھائیں نیم گرم دودھ کے ساتھ ،اگر کیلا دہی نہ ملے تو صرف دودھ کے ساتھ ہی کھا لیا کریں ،شوگر والے مریض کوزہ مصری کے بغیر سفوف جوگی کو تیار کر لیں اور کیلا بھی استعمال نہ کریں -
فوائد:مادہ منی کے بے حد گاڑھا کر کے بچہ پیدا کرنے والے جراثیم کو طاتور بنا دیتا ہے،جریان ،احتلام،ذکاوت حس،مثانہ کی گرمی،سرعت انزال،اصابی جسمانی کمزوری ،جلق،مٹھ،اغلام،کثرت ج**ع ی وجہ سے منی کی کمی کو پورا کرنے والا آزمودہ نسخہ ہے
نسخہ نمبر 2
شباب کامل گولیوں کا نسخہ
ھوالشافی
جڑ پان5گرام
عقرقرحا نمبر ایک ہو 5 گرام
ریگ ماہی 5 گرام
جند بیدستر 5 گرام
خراطین مصفیٰ 5 گرام
تخم سیاہ دھتورہ 5 گرام
لونگ 5 گرام
دارچینی 5 گرام
مگھاں 5 گرام
کچلہ مدبر 5 گرام
مغز جائفل 5 گرام
جلوتری 5 گرام
ثعلب مصری 5 گرام
تریاق 5 گرام
سلاجیت ایک نمبر 5 گرام
زعفران نمبر ایک ہو اچھی کوالٹی کا 2.5 گرام
اجوئن خراسانی 5گرام
مصطگی رومی5 گرام
مغزبنولہ10 گرام
کشتہ شنگرف 5 گرام
کشتہ شنگرف تیار کرنے کا طریقہ
10 گرام شنگرف کو کم از کم 8 گھنٹے چینی کے کھرل میں ڈال کر رگڑیں،پھر150گرام ادرک کا پانی تھوڑا تھوڑاڈال کررگڑ دیں،شنگرف تیار ہے،باقی سب چیزوں کو اچھے طریقے سے میدہ کی طرح باریک پیس کر چینی کے کھرل میں ڈال کر 1 کلو سفید پیاز کا پانی( اگر سفید پیاز نہ ملے تو عام پیاز ہی استعمال کر لیں ) ایک کلو ادرک کا پانی ۔تھوڑا تھوڑا ڈال کر اچھے طریقے سے کھرل کریں - اس کے چنے کے برابر گولیاں بنائیں اور ان گولیوں کے اوپر کشتہ مرگانگ اچھی کوالٹی کا چڑھا دیں۔لیجیئے گولڈن گولیاں تیار ہیں
سب مسائل کو ٹھیک کرنے کا مجرب آزمودہ دیسی نسخہ ہے -
ایک گولی رات کوکھانے کے ایک گھنٹہ بعد نیم گرم دودھ کے ساتھ کھائیں دودھ میں ایک بڑا چمچ دیسی گھی یا بادام کا تیل ڈال لیا کریں
ضروری نوٹ : ہر ایک چیز صاف ستھری اور ایک نمبر لازمی ہو -
نسخہ نمبر 3
شباب کامل زاعفرانی کیپسول
شباب کامل زعفرانی کپیسول دیسی نسخہ(جس نے بھی یہ کیپسول ایک مہینہ استعمال کر لیئے انشاء اللہ اسے دوبارہ کوئی بھی دوائی کھانے کی ضرورت نہیں ہو گی ) انشاء اللہ
شباب کامل زعفرانی کیپسول
ھوالشافی
زاعفران خالص 1 نمبر ہونا چاہیئے 5 گرام
سک ارجن 3 تولہ
اجوائن خراسانی 2 تولہ
تیز پات 5 تولہ
خولنجاں 10 تولہ
عقر قرحا اصل ایک نمبر ہونا چایئے دو نمبر کسی کام کا نہیں ہے 5 تولہ
جنسگ ایک نمبر 2 تولہسب ادویات کو علیحدہ علیحدہ کوٹ لیں اور سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں - صبح و شام تازہ دودھ کے ساتھ ایک ایک کپیسول کھانے کے بعد استعمال کریں جس نے ایک ماہ استعمال کر لیا پھر کسی دوائی کی ضرورت محسوس نہیں کرے گا -
طریقہ استعمال
ایک کیپسول کھانے کے گھنٹہ بعد نیم گرم دودھ کے ساتھ کھائیں روزنہ 30 دن کا لگا تار استعمال کریں -
فواھد.بے حدد مقوی باہ ہے. مقوی اعصاب دوا ء ہے - جوڑوں کے درد عضلات کی کمزوری اور عضلات کے درد کے لیے اکیسر دوا ہے - جس کی پہلی خوراک ہی اپنا آپ بتا دیتی ہے. شباب کال زعفرانی کیپسولز کا کوئی بھی سائڈ ایفیکٹ نہیں منشیات اور مضر اجزاء سے مکمل پاک نسخہ ہے - شباب کامل زعفرانی کیپسول نقصانات سے مکمل پاک بہترین دوا ہے - انتہائ تیزی کے ساتھ رزلٹ دیتی ہے - اس نسخہ کئی کامیابی کی مین شرط ہی یہ ہے کہ آپ کے اجزاء نسخہ مکمل خالص اور ایک نمبر ہوں.
نوٹ:یہ نسخہ یعنی اس کے اجزاء خالص اور ایک نمبر ہونے چاہئیں -
اس رزلٹ کو مزید بہتر کرنے کے لیئے ہم نے اس میں ارجن سک اور اجوائن خراسانی کا اضافہ کیا ہے
مایوس لوگوں کے لیئے امید کی کرن
نسخہ نمبر 4
شباب کامل تیل کا نسخہ
ھوالشافی
روغن رائی اجوائن 1تولہ
روغن بید انجیر 6 تولہ
روغن زیتون 15 تولہ
دیسی خالص گھی 1 تولہ
روغن کنجد 20 تولہ
لونگ 1 تولہ
ٹکی نکس وامیکا 1 تولہ
جلوتری 1 تولہ
خراطین ایک نمبرمصفیٰ 2.5گرام
روغن سانڈہ خالص 2.5 گرام
دنبہ کی چربی 1 گرام سے 10 گرام تک استعمال کر سکتے ہیں
دیسی انڈے کی زردی 5 عدد
مغز جمالگوٹہ 2.5 گرام
بھلاوے 3گرام
تخم حرمل 5گرام
مالکنگنی 15 گرام
دار چینی 15 گرام
رتن جود 5 گرام
مغز جائفل 5 گرام
چربی شیر خالص کم از کم 1 گرام سے 10 گرام تک استعمال کریں
چربی ریچھ کم از کم 1 گرام سے 10 گرام تک استعمال کریں
سب چیزوں کو روغنیات میں ڈال کر ہلکی آنچ پر جلا کر تیل کو صاف کر کے محفوظ کر لیں -
اللّٰہ تعالٰی کی پیدا کردہ مخلوقات میں سے جڑی بوٹیاں بھی ہیں۔ ہر ایک جڑی بوٹی کا اپنا ایک مخصوص اثر ہے۔ جڑی بوٹیاں ویسے تو بے شمار کام کرتی ہیں لیکن مخصوص اثر فوری طور پر ظاہر کرتی ہیں۔ اس اثر کو فعل بالخاصہ کہا جائے تو زیادہ درست ہو گا۔ چند ایک جڑی بوٹیوں کے نام ذیل میں حاضر ہیں جو اپنے فعل بالخاصہ میں بے مثال جادوئی قسم کے اثرات کی حامل ہیں۔
1. ادرک معدہ کے امراض پر فوری اثر ہے۔
2. گلو بخار میں بہترین ہے۔
3. افسنتین نزلہ زکام اور ڈینگی ملیریا میں شفا بخش ہے۔
4. دہماسہ صفراوی کینسر میں مؤثر ہے۔
5. ہینگ امراضِ معدہ اور گردے کی پتھری میں مفید ہے۔
6. سنامکی قبض کشاء ہے۔
7. گلاب چہرے کی خوبصورتی کے لیے بے مثال ہے۔
8. ریٹھا بالوں کے لیے مفید ہے۔
9. افتیمون امراض جگر پر کام کرتی ہے۔
10. ملک تھیسل ہیپاٹائٹس سی کے لیے کام کرتا ہے
11. بھوئی آملہ ہیپاٹائٹس بی کے لیے، فیٹی لیور کے لیے کام کرتا ہے۔
12. بلسکا ہر قسم کی سوزش اتارتا ہے۔
13. ہلدی دماغ کے ٹیومر پر کام کرتی ہے۔
14. ہڈ جوڑ ٹوٹی ہوئی ہڈی جوڑتا ہے۔
15. سک سمبلو اندرونی زخموں کو بھرتا ہے۔
16. گھوڑ سمی برہمی دماغ تیز کرتی ہے۔
17. جل نیم دماغ تیز کرنے کے علاوہ خون صاف کرتی ہے۔
18. شاہترہ پھوڑے پھنسی خصوصی طور پر رطوبتی امراض کے لیے، فساد خون کے لیے مفید ہے۔
19. اصلی رسونت بواسیر ٹھیک کرتی ہے۔
20. پودینہ بھوک لگاتا ہے، گیسٹرک السر ٹھیک کرتا ہے۔
21. سونف گیس خارج کرتا ہے۔
22. سویا پیٹ کے امراض کی دوا ہے۔
23. کمیلا پیٹ کے کیڑوں کو مارتی ہے۔
24. ہلہل کان کے درد کا علاج ہے۔
25. مروڑ پھلی آنتوں کے امراض کا علاج ہے۔
26. پکھان بید اندرونی و بیرونی زخموں کا علاج ہے۔
26. بنفشہ کھانسی کا علاج ہے۔
27. اسگند تمام ہارمونز کو بیلنس کرتی ہے۔
28. بانس کی جڑ رحم کی رطوبات کو ختم کرتی ہے۔
29. طباشیر حدت منی کو کم کرتی ہے۔
30. خبازی ورم کو تحلیل کرتی ہے۔
31. اسارون دماغ کا آکسیجن لیول بڑھاتا ہے۔
32. اذراقی مدبر سردی کے تمام امراض کا علاج ہے، پورے جسم کا آکسیجن لیول بڑھاتا ہے۔
33. کستوری/مشک اعصاب کو تقویت دیتی ہے۔
34. عنبر دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔
35. چھڑیلہ دل کو سکون دیتا ہے۔
36. ستاور منی پیدا کرتا ہے۔
37. زیرہ پھیپھڑوں کو صاف کرتا ہے۔
38. رال ہر قسم کا زخم بھرتی ہے۔
39. سمندر سوکھ پیشاب کی سوزش ٹھیک کرتی ہے۔
40. کباب چینی گلہ صاف کرتی ہے۔
41. اجمود گردوں کی اصلاح کرتا ہے۔
42. اجوائن معدہ کے امراض کی کامیاب دوا ہے ریح کو خارج کرتی ہے۔
43. قسط شیریں گلے کے انفیکشن کی کامیاب دوا ہے۔
44. تخم۔کونچ مدبر قوت باہ کو طاقت دیتا ہے۔
45. صحرائی کھمبی آنکھوں کی بیماریوں کا علاج ہے۔
46. بسکھپرا حرام مغز اور شکستہ پٹھے زندہ کرتا ہے۔
47. ارجن دل کو طاقت دیتا ہے۔
48. گوکھرو گردوں کی طاقت کے لیے بہترین دوا ہے۔
49. گوگل اعصابی امراض کا علاج ہے۔
50. مالکنگنی فالج کی دوا ہے۔
51. نگند خارش کی دوا ہے۔
52. تلسی دل کو طاقت دیتی ہے۔
53. ہالیون گردے کی پتھری خارج کرتا ہے۔
54. سدا بہار شوگر کی ادویہ میں شامل کی جاتی ہے۔
55. سرپھوکا خون صاف کرتا ہے۔
56. سرس تھائیرائیڈ گلینڈ کی خرابی دور کرتا ہے۔
57. زرشک جگر کی زائد گرمی دور کرتی ہے۔
58. گومہ بوٹی سانپ کے کاٹے کا تریاق ہے۔
59. مرچیا قند بھی کالے ناگ کا زہر اتارنے کی مکمل طاقت رکھتی ہے۔
60. بداری قند منی پیدا کرتی ہے۔
61. زوفا بلغم خارج کرتا ہے۔
62. ارنڈ کا تیل قبض توڑتا ہے۔
63. بابونہ پریشانی دور کرتا ہے، پیشاب کم کرتا ہے۔
64. زیتون جسم سے درد دور کرتا ہے بلغم خارج کرتا ہے۔
65. رودنتی بڑی ٹی بی کا علاج ہے۔
66. کاکنج تلی کو طاقت دیتا ہے۔
67. ڈھاک رطوبات کو پورے جسم سے نچوڑتا ہے۔
68. اونٹنی کا دودھ سودا کو جسم سے خارج کرتا ہے۔
69. خوبانی بواسیر میں مفید ہے۔
70. خاکشیر پرانی کھانسی کا علاج ہے۔
71. خولنجان پھیپھڑوں کو صاف کرتی ہے۔
72. حب الآس پورے جسم سے نکلنے والے خون کو روکتی ہے -
کلیجی کھانے کے فوائد اور نقصانات!
کلیجی بہترین اور وٹامن اور منرل سے بھرپور خوراک ہے۔
زمین پر پائے جانے والے 8 طاقتور ترین کھانوں میں کلیجی پہلے نمبر پر ہے۔
کلیجی کا طاقت میں کوئی ثانی نہیں۔
یہ توانائی جسم میں ذخیرہ کر لیتی ہے اور وقت ضرورت اسے استعمال کرتی ہے،جس سے انسان کمزوری سے بچ جاتا ہے۔
کلیجی کا سب سے پہلا اور اہم فائدہ یہ ہے کہ Anemia
انیمیا یعنی خون کی کمی کے شکار لوگوں کیلئے ایک قدرتی تحفہ ہے۔
کلیجی آئرن سے بھرپور ہوتی ہے۔
اسے بچے یا بڑے جو خون کی کمی کا شکار ہو یا دودھ پلانے والی مائیں وہ کمزوری کو دور کرنے کیلئے،ہیمو گلوبن کو بڑھانے کیلئے کلیجی کا استعمال ضرور کریں۔
کلیجی کے اندر B12 پایا جاتا ہے جو مختلف نفسیاتی،اور اعصابی امراض میں مفید ہے۔
ایسے لوگ جنکے پاوں سُن ہو جاتے ہو،ٹینشن،ڈپریشن کا شکار ہو یا پھر دماغی کمزوری،یادداشت کی کمزوری کا شکار ہو تو ان امراض میں B12 بہت مفید ہوتا ہے۔
کلیجی میں وٹامن A گاجر سے زیادہ پایا جاتا ہے،جو آنکھوں کی صحت کیلئے بے حد مفید ہے۔
کلیجی میں کیلیشم،فاسفورس،میگنشیم،زنک،کوپر،وٹامنز D,E,C,B6,رایبوفلون،فولک ایسڈ،نائیسین جیسے قیمتی اجزاء پائے جاتے ہے جو ہماری صحت کیلئے بہت مفید ہے،اس سے جسم کے اندر زبردست قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے،بیماریاں نزدیک نہیں آتی،جانی تادیر قائم رہتی ہے۔
ایسے بچے جنکی نشوونما رک گئی ہو یا نشوونما نہ ہو رہی ہو،جنکے قد چھوٹے ہو،خون کی کمی،غذائی کمی یا ہڈیوں کی کمی کا شکار ہو انکو کلیجی کا استعمال ضرور کروائیں۔
کلیجی میں انڈوں سے کئی گنا زیادہ طاقت پائی جاتی ہے۔
گوشت کو کھانوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے کلیجی میں گوشت سے کئی گنا زیادہ طاقت پائی جاتی ہے۔
📍 احتیاطی تدابیر! 📍
ایک دن میں 100g کلیجی کافی ہوتی ہے۔
کلیجی تھوڑی دیر سے ہضم ہوتی ہے۔
کلیجی ساتھ لیموں اور سلاد کا استعمال کرے۔
خون کی کمی کیلئے ایک ماہ تک استعمال کریں یا پھر ہفتہ میں ایک سے دو بار ضرور کھائیں۔
کلیجی خریدنے کے فورا بعد پکا لیں،اسکو فریز نہ کریں،ورنہ اسکے قیمتی اجزاء ضائع ہو جائینگے،ذائقہ بھی نہیں رہے گا۔
کلیجی کو پکانے سے پہلے آپ دودھ یا لیموں کے رس میں 5 سے 10 منٹ بھگو کہ رکھیں اس سے اسکی Smell ختم ہو جائینگی اور ذائقہ بھی بڑھ جائے گا۔
اسکا کوئی نقصان نہیں ہے۔
اعتدال سے کھائیں۔
کولیسڑول والے مریض کلیجی کھا سکتے ہے کیونکہ اسمیں کولیسڑول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ؟
جی بلکل کھا سکتے ہے۔
کلیجی کھانے سے پہلے سلاد کا استعمال ضرور کریں۔
اسلام علیکم!
معجون شاہی کبیر
اسقدر مقوی باہ ہے کہ اکثر پہلی خوراک ہی اثر دکھاتی ہے - بوڑھوں اور ناتواں لوگوں کو از بس مفید ہے - جسم کو موٹا یعنی فربہ کرتا ہے - حرارت غریزی کو بڑھاتا ہے - گردوں کو طاقت دیتا ہے۔مقوی باہ ہے -
ھوالشافی
خولنجان دو تولہ
شقاقل مصری دو تولہ
بہمن سرخ دو تولہ
بہمن سفید دو تولہ
تودری سرخ دو تولہ
تودری سفید دوتولہ
تخم اوٹنگن دو تولہ
حب القلقل دو تولہ
حب الزلم دو تولہ
حبة الخضراء دو تولہ
زنجبیل ایک تولہ
دار چین ایک تولہ
ناگر موتھ ایک تولہ
بالچھڑ ایک تولہ
لونگ ایک تولہ
کباب چینی ایک تولہ
خرفہ سیاہ ایک تولہ
تخم گاجر ایک تولہ
تخم مولی ایک تولہ
تخم پیاز ایک تولہ
تخم شلغم ایک تولہ
تخم ہالیوں ایک تولہ
تخم اسپند ایک تولہ
اندر جو شیریں ایک تولہ
درونج عقربی ایک تولہ
اجواٸن خراسانی ایک تولہ
بوزیدان ایک تولہ
نعناع خشک ایک تولہ
مغز جاٸفل ایک تولہ
جلوتری ایک تولہ
چھڑیلہ ایک تولہ
پیپلی کلاں ایک تولہ
ریگ ماہی ایک تولہ
ماہی روبیاں ایک تولہ
کنجشک نر پانچ عدد
خصیہ بز نر پانچ عدد
چھوہارے پانچ تولہ
تمام خشک ادویہ کو جو کوب کر کے رات بھر آٹھ سیر پانی میں بھگو دیں صبح کنجشک نر اور خصیوں کا قیمہ کر کے داخل کریں۔
اور بزریعہ قرع انبیق
پانچ سیر عرق کشید کریں۔
رات کو پھر مزکورہ بالا ادویہ اسی وزن سے لے کر اس عرق میں بھگوٸیں۔
صبح کنجشک اور خصیتین کا قیمہ کر کے داخل کریں اور تین سیر عرق کشید کر لیں۔
تیسری مرتبہ پھر اسی وزن سے ادویہ لے کر رات بھر بھگوٸیں - صبح کنجشک او خصیتین کا قیمہ شامل کر کے بدستور سوا سیر عرق کشید کر لیں۔
اس عرق میں تین سیر شہد ملا کر قوام تیار کریں۔
اور مندرجہ زیل ادویہ کا سفوف شامل کر کے معجون بنا لیں
ثعلب مصری پانچ تولہ
مغز سر کنجشک نر پانچ تولہ
مغز بادام شیریں تین تولہ
مغز پستہ تین تولہ
مغز چلغوزہ تین تولہ
مغز فندق تین تولہ
آرد سنگھاڑا تین تولہ
مغز تخم خربوزہ تین تولہ
مغز حب الزلم تین تولہ
مغز حبة الخضرا تین تولہ
مغز حب القلقل تین تولہ
کنجد مقشر تین تولہ
تخم خشخاش سفید تین تولہ
مغز پنبہ دانہ تین تولہ
تخم شلغم ڈیڑھ تولہ
تخم مولی ڈیڑھ تولہ
تخم گاجر ڈیڑھ تولہ
تخم پیاز ڈیڑھ تولہ
تخم گندنا ڈیڑھ تولہ
تخم اسپند ڈیڑھ تولہ
تخم ہالیوں ڈیڑھ تولہ
تخم اوٹنگن ڈیڑھ تولہ
شقاقل مصری ڈیڑھ تولہ
بہمن سرخ و سفید ڈیڑھ تولہ
موصلی سیاہ و سفید ڈیڑھ تولہ
ریگ ماہی ایک تولہ
ماہی روبیاں ایک تولہ
خولنجان ایک تولہ
دار چینی ایک تولہ
کباب چینی ایک تولہ
سونٹھ ایک تولہ
بالچھڑ ایک تولہ
ناگر موتھا ایک تولہ
لونگ ایک تولہ
پیپل ایک تولہ
مغز جاٸفل ایک تولہ
جلوتری ایک تولہ
سورنجان شیریں ایک تولہ
بوزیدان ایک تولہ
نعناع خشک ایک تولہ
اندر جو شیریں ایک تولہ
مایہ شتر اعرابی ایک تولہ
درونج عقربی ایک تولہ
زرنباد ایک تولہ
مصطگی رومی اصلی ایک تولہ
نار مشک ایک تولہ
تخم فرنجمشک ایک تولہ
زعفران اصلی ایک تولہ
عنبر چھہ ماشہ
کستوری اصلی ایک ماشہ
ورق طلا ایک سو
ورق نقرہ دو سو
معجون بناٸیں
خوراک
سات ماشہ
بشرط استطاعت ( ہمت ہے تو ) اس میں یہ چیزیں بھی شامل کر لیں
کشتہ طلا دو گرام
کشتہ نقرہ تین گرام
کہرباشمعی پانچ گرام
مرجان تین گرام
عقیق۔ تین گرام
مروارید تین گرام
ملا لیں تو سونے پہ سہاگہ بن جاتی ہے
یا یہی ورق طلا اور
ورق نقرہ
کو اسی عرق میں کھرل کریں۔
جب پانچ تولہ عرق جزب ہو جاۓ تو
غلولہ بنا کر دو چھوٹی گلی پیالیوں میں رکھ کر لب گلحکمت کر کے
دو سیر اوپلوں کی آگ دیں۔
ٹھنڈا ہونے پر نکال کر پھر ایک چھٹانک عرق میں کھرل کر کے بدستور آگ دیں۔
سات آنچ میں مکلس ہو جائے گا۔
شامل کر لیں -
شاہی معجون کا قدیمی نسخہ پیش کر دیا ہے -
مکمل تیار شدہ دستیاب ہے -
09/07/2023
شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ کا ایک بہترین قول
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Lahore
54000