Mahi jutt-cat
.......
01/10/2023
زندگی میں ہمارے ساتھ چلنے والا ہر شخص اس لئے نہیں ہوتا کہ ہم ٹھوکر کھا کر گریں اور ہمیں سنبھال لے، ہاتھ تھام کر، گرنے سے پہلے یا بازو کھینچ کر گرنے کے بعد، بعض لوگ زندگی کے اس سفر میں ہمارے ساتھ صرف یہ دیکھنے کے لئے ہوتے ہیں کہ ہم کب کہاں اور کیسے گرتے ہیں، لگنے والی ٹھوکر ہمارے گھٹنوں کو زخمی کرتی ہے یا ہاتھوں کو ، خاک ہمارے چہرے کو گندا کرتی ہے یا کپڑوں کو۔
*جب آپ کسی کو بُجھتا ہوا دیکھیں تو اس کے سامنے اس کی خوبیاں بیان کریں... اُسکےاچھے دنوں اور یادوں کا تذکرہ کریں تاکہ وہ پھر سے جی اٹھے....*
*میں نے آج تک جتنے لوگوں کو ٹُوٹتے دیکھا ہـے... اُس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ھوتی ہـے کہ اردگرد لوگوں کا ہجوم ہوتےہوئے ایک شخص بھی حوصلہ دینے والا نہیں ہوتا۔۔!!
"اللہ کی ذات سے اتنی مایوسی ٹھیک نہیں بیٹا۔۔۔۔"انہوں نے جیسے اسے تسلی دینے کی کوشش کی تھی۔۔۔
"اللہ سے تو مایوس نہیں ہوں۔۔دنیا سے ہوں۔۔۔لوگوں سے ہوں۔۔۔"اٌس نے جواباً کہا۔۔
"اللہ کی دنیا ہے بیٹا۔۔۔اللہ کے لوگ ہیں۔۔۔"
ماسٹر ابراہیم نے جیسے اسے ایک بار پھر سمجھایا۔۔
"ہاں سب اللہ کے ہیں۔۔۔بس ایک میں اللہ کی نہیں ہوں نا۔۔۔"
ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺳﮯ ﮨﺮ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺻﺤﯿﺢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ، ﺑﻌﺾ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻏﺼﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﻠﺪ ﺑﺎﺯﯼ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺾ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮨﻮﮐﺮ ۔۔۔۔۔۔۔ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﯿﮟ ﻧﮧ ﮐﮩﯿﮟ ﻋﻘﻞ ﻭ ﮨﻮﺵ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﺳﺎﺗﮫ ﺿﺮﻭﺭ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮧ ﮐﺒﮭﯽ ﺣﻤﺎﻗﺖ، ﻋﻘﻞ ﭘﺮ ﻗﺒﻀﮧ ﺿﺮﻭﺭ ﮐﺮﻟﯿﺘﯽ ﮨﮯ، ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﭼﻨﺪ ﻟﻤﺤﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮨﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﮨﻮ۔
”انسان خود کو ہی نہ پہچان سکے تو وہ اللہ کو کیسے پہچانے گا۔ اس کی اپنی ہستی ہر سوال کا جواب ہے۔ اگر ہم اپنی کہانیاں پڑھنا شروع کر دیں تو کہانی لکھنے والے کو پہچان لیں گے۔ وہ ہماری داستانوں کو درستگی کے بے شمار مواقع دیتا ہے۔ راستہ دکھا دیتا ہے، منزل تک پہنچا دیتا ہے، پھر ہمیں ڈر کس بات کا رہتا ہے..!!!
زندگی بہت خوبصورت ہے...!♥️
سچ تو یہ ہے کہ انسان ہی انسان کی دوا ہے!!!
اگر کوئی دُکھ دیتا ہے؛ تو کوئی سکون بن جاتا ہے۔
کوئی نفرت کرتا ہے؛ تو کوئی محبت دے کر حساب برابر کر دیتا ہے۔
کوئی رلاتا ہے؛ تو کوئی مسکرانے کی وجہ بن جاتا ہے۔
کوئی ٹھوکر لگا کر گِرا دیتا ہے؛ تو کوئی انتہائی محبت سے سہارا بن جاتا ہے۔
یہی تو زندگی ہے!🥀🙂
17/08/2022
ہم خود سے خود کو نہیں چھپا سکتے، کوئ بہروپ، کوئ دلیل ہم سے ہماری اوقات نہیں چھپا سکتی، پھر اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ لوگ ہمیں کتنا معتبر سمجھتے ہیں، ساری بات اپنی ہوتی ہے، ہم خود کو کیا سمجھتے ہیں، یہ ہم پہ منحصر ہوتا ہے،ہم خود کو گھٹیا ترین بنا لیں، یا اچھا، پھر اس سے فرق نہیں پڑتا کہ دنیا کی نظر میں ہم کیا ہیں۔۔۔!!!
12/08/2022
عزتِ نفس کی بہترین شکل وہ خاموشی ہے جو آپ عین ایسے وقت میں اختیار کرتے ہیں جب لوگ آپ سے دھماکہ خیز کلام کی امید کر رہے ہوں__!!!
Click here to claim your Sponsored Listing.