Kundan Collection
✨ Premium Kundan Jewelry
💎 Bridal | Party | Trendy Designs
🚚 Delivery All Over Pakistan
📩 Order Now via Inbox
23/06/2024
وائٹ ہانڈی بریانی
اجزاء۔
بکرے کا گوشت آدھا کلو
چاول ڈیڑھ پیال
نمک حسب ذائقہ
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
لہسن چار جوئے
پیاز پانچ سے چھ عدد درمیانی
ثابت لال مرچیں آٹھ سے دس عدد
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک پیالی
پودینہ دو کھانے کے چمچ
دودھ ایک چوتھائی پیالی
کوکنگ آئل حسب ضرورت
ترکیب۔
پیاز کو باریک چوپ کرلیں اور اس میں کچلا ہوا ادرک لہسن،نمک،لال مرچیں اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں
اس مکسچر سے گوشت کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں،پھر مٹی کی ہانڈی کو گرم کرکے اس میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں ایک چائے کا چمچ زیرہ کڑکڑا کر مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال دیں۔
شروع میں تین سے چار منٹ آنچ تیز رکھیں پھر ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب گوشت گلنے پر آجائے تو گھی علیحدہ ہونے تک بھون لیں۔
علیحدہ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں،پر اس میں بھگو کر رکھے ہوئے چاول اور باریک کٹا ہوا پودینہ ڈال کر بھونیں۔چکن پاؤڈر کو ڈیڑھ پیالی پانی میں ملا کر ابال کر یخنی بنا لیں اور اسے چاولوں میں ڈال دیں
ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں اور پانی خشک ہونے پر اسے ہانڈی میں گوشت پر ڈال دیں۔دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
23/06/2024
عید اسپیشل
مٹن ملائی
اجزاء۔
بکرے کا گوشت بغیر ہڈی کا آدھا کلو
ثابت کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
دارچینی دو عدد
گوشت گلانے کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
تیز پات ایک عدد
دہی پھنٹی ہوئی ایک کپ
ہری مرچ چوپ کی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ
کریم ایک کپ
پیاز ایک درمیانی چوپ کی ہوئی
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈرایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
گھی تین کھانے کے چمچ
دودھ ایک چوتھائی کپ یا حسب ضرورت
کوئلہ دھونی کے لئے
کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
گھی ایک چوتھائی کپ
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا
ہری الائچی دو عدد
ترکیب۔
ایک برتن میں کیوبز میں کٹا ہوا بون لیس مٹن اور گوشت
گلانے کا پائوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں
اس میں دہی،کریم،نمک ،ادرک لہسن پیسٹ،3چمچ گھی ملا
کر اچھی طرح مکس کریں
اور30 منٹ کے لئے میرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں
کوئلہ دہکا کر میرینیٹ ہوئے گوشت کو تین منٹ تک دھونی دیں
اب اس برتن کو چولہے پر رکھ کر اچھی طرح ملائیں اور ابال آنے دیں
پکنا شروع ہو جائے تو ڈھک کر آنچ ہلکی کردیں
45 منٹ تک گوشت گلنے تک پکائیں
درمیان میں بار بار چمچ چلاتی رہیں
اور اتار کر ایک طرف رکھ دیں
کڑاہی میں گھی ڈال کر پگھلا لیں
اس میں ہری الائچی،کالی مرچ،دارچینی اور تیز پتہ ڈال کر مکس کریں
ہری مرچ ڈال کر ملائیں
پھر پیاز ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ گولڈن رنگ کی ہو جائے
اس میں پسا ہوا دھنیا،پسی ہوئی مرچ اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر 2 منٹ کے لئے بھونیں
اب پکے ہوئے مٹن کو گریوی سمیت اس مصالحے میں شامل کر دیں اور اچھی طرح ملائیں
اب اس میں دودھ ڈال کر ملائیں
کٹی ہوئی مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں
ڈھکنا ڈھک کر ہلکی آنچ پر 5 منٹ کے لئے پکنے دیں
یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے
ہرا دھنیا ڈال کر نان کے ساتھ پیش کریں۔
22/06/2024
بیف نہاری
اجزاء۔
ایک کپ تیل
2 کلو گوشت
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر تین چائے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
ادرک ڈیڑھ کھانے کا چمچ
لہسن ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
آٹا 6 کھانے کے چمچ
2 درمیانی سائز کے پیاز کٹے ہوئے
نہاری مصالحہ 1 یا ضروت کے مطابق
پیپلی 2 عدد اسے فلفل دراز بھی بولتے ہیی
ڈھائی کھانے کے چمچ ثابت دھنیا
آدھا چائے کا چمچ جاوتری پاؤڈر
تیز پات 2 عدد
دارچینی 2 عدد
بڑی الائچی 2 عدد
لونگ 5عدد
چھوٹی الائچی 10عدد
ایک چائے کا چمچ زیرہ
ایک کھانے کا چمچ کالی مرچ
سونف 4 چائے کے چمچ
بادیان کا پھول دو عدد
تمام کھرے مصالے کی گھی ائل کے بغیر بنائ کرنی ہیی تب تک جب تک پیاری سی خوشبو نہ ا جاے پھر ٹھنڈا ہونے پرگراینڈ کر لے
شدید گرمی کی وجہ سےتمام مصالہے ہم نے حسب ضرورت لیے ہیی
گارنش کیلئے۔
تازہ دھنیا
تازہ ہری مرچ
ادرک
لیموں
تلی ہوئی پیاز
ترکیب۔
تیل گرم کریں اور چند منٹ تک تیزآنچ پر گوشت کی بھنائی کریں۔
گوشت میں آٹے اور پیاز کے علاوہ مصالحہ 1 کے اجزا شامل کریں
اور گوشت میں صحیح طریقے سے جذب ہونے تک تیز آنچ پر پکائیں۔
گوشت میں 10 گلاس پانی شامل کریں،
4 گلاس پانی میں آٹا حل کریں اور گوشت میں شامل کریں
اور تیز آنچ پر پکائیں۔
ابلتے ہوئے اجزا میں ' نہاری مصالحہ 1" شامل کریں اور
نہاری کو 3 سے 4 گھنٹے تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔
کٹی ہوئی پیاز کو سنہری ہونے تک فرائی کریں،
نہاری میں شامل کریں اور مزید 15 سے 20 منٹ تک پکائیں،
دھنیا، ہری مرچ، ادرک چھڑک کر گرما گرم نان چپاتی میں ہمیشہ یاد اور اگر ہماری پوسٹ پسند ائے تو ہمارے فیس بک پیج کو فالو کرنا مت بھولیے گا اور ایک لائک اور کمنٹ تو بنتا ہے کیونکہ یہی تو ہے اپ کی طرف سے ہمارے لیے پیار
22/06/2024
اصلی پشاوری چپلی کباب بنانے کا طریقہ
اجزا
قیمہ: ایک کلو . . . . . . . . . . . . . . . (گوشت کوئی بھی ہںو بس چکنائی کی مقدار 20 سے 30 فی صد ہںو)
پیاز بڑا سائز: . . . . . . . . . . . . . ایک کپ (باریک کٹا ہوا)
مکئی کا آٹا:. . . . . . . . . . . . . . . .ایک کپ
کٹی ہوئی لال مرچ:. . . . . . . . . . حسبِ ذائقہ (لال مرچ پاؤڈر نہ ہو)
نمک: . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .حسبِ ذائقہ
ثابت دھنیا: . . . . . . . . . . . . . . . .تین کھانے کے چمچے
انار دانہ: . . . . . . . . . . . . . . . . دو چمچے
پسی ہوئی ادرک:. . . . . . . . . . . تین چمچے
لہسن: . . . . . . . . . . . . . . . . . .آٹھ سے دس جوئے (پسے ہوئے)
سبز دھنیا:. . . . . . . . . . . . . . . ایک کپ (باریک کٹا ہوا)
سبز مرچ کٹی ہوئی: . . . . . . . حسبِ ذائقہ
ٹماٹر: . . . . . . . . . . . . . . . . دو عدد (گول کاٹ لیں)
ترکیب
سب سے پہلے پیاز کا پانی نچوڑ لیں
اور قیمے میں ملا لیں
۔ باقی اجزا بھی ملا لیں
سوائے ٹماٹر کے۔ آدھا گھنٹہ قیمہ اسی طرح رکھ دیں۔
اس کے بعد فرائی پین کے بجائے روٹی بنانے والا توا لیں
اور اتنا تیل ڈالیں کہ اس میں کباب ڈوبیں نہیں۔
تیل کو تیز آنچ پر اچھی طرح گرم ہونے دیں۔
پھر قیمے سے کباب بنالیں
اور گول کٹے ہوئے ٹماٹر بیچ میں رکھ کر دبا دیں
اور توے پر ڈالتے جائیں۔ آنچ تیز ہی رکھیں
اور کچھ دیر بعد درمیانی کر دیں۔ زیادہ کم نہ کریں۔
پھر کچھ دیر بعد کبابوں کو پلٹ لیں۔
اسی طرح ایک ایک کر کے سارے کباب بنا لیں
۔ لیجیے مزے دار چپلی کباب تیار ہیں
14/06/2024
بیف پلاؤ
اجزاء-
چاول آدھا کلو (بھیگے ہوئے)
گوشت آدھا کلو (اُبلا ہوا)
ٹماٹر ایک پاؤ
دہی ایک پاؤ
پیاز دو عدد
تیز پتے دو عدد
بڑی الائچی دو عدد
لونگ چار عدد
ہری مرچ دس عدد
تیل آدھا کپ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (ثابت)
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک دو چائے کے چمچ
ترکیب۔
ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہرا کرلیں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، ہری مرچ، زیرہ، ثابت کالی مرچ، تیز پتے، لونگ، بڑی الائچی، پسی لال مرچ، نمک اور ہلدی ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔
پھر اس میں اُبلا گوشت اور دہی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پانچ منٹ دَم پر رکھیں۔
اس کے بعد بھیگے ہوئے چاول اور ڈیڑھ گلاس پانی ڈال کر پکنے دیں۔
جب پانی خشک ہوجائے تو اسے بیس منٹ دَم پر رکھیں اور اس کے بعد چولہا بند کردیں۔ پلاؤ بریانی تیار ہے۔
17/04/2024
کیک رس
اجزاء۔
مکھن 250گرام
میدہ 250گرام
چینی 250گرام
انڈے 5-6عدد
بیکنگ پاؤڈر 1-1/2کھانے کے چمچ
ونیلا ایسنس 1کھانے کا چمچ
آئل 2کھانے کے چمچ
ترکیب۔
۔ایک مکسر میں مکھن لیں اور اس میں چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں یہا ں تک کہ ملائم ہو جائے ۔
۔اب اس میں ایک ایک کر کے انڈے ڈال کر مکس کرتے جائیں ۔
۔اب اس میں ونیلا ایسنس ڈال کر مکس کریں اور ایک باؤل میں نکا ل لیں ۔
۔اب اس میں پہلے میدہ اور پھربیکنگ پاؤڈر ڈال کر مکس کرتے جائیں ۔
۔اب ایک سانچے کو کھانے کا تیل لگا ئیں اور بٹر پیپر رکھ کر تیار کیا ہوا مادہ اس میں ڈال کر 200-180ڈگری سینٹی گریڈ پر 30منٹ تک اوون بیک کرلیں ۔
۔اب اوون سے نکال کر 5-4گھنٹے تک ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں ۔
۔اب اسے کیک رس کی شکل میں کاٹ لیں اور 180-160ڈگری سینٹی گریڈ پر 25-20منٹ تک دوبارہ اوون بیک کرلیں ۔
آپکا کیک رس تیار ہے ۔ شام کی چائے کے ساتھ انجوائے کریں اور دعاؤں میں رکھیں یاد
پوسٹ پسند ائے تو ہمارے فیس بک پیج کو فالو کرنا مت بھولیے گا
👩🍳👩🍳👩🍳 ہمیشہ خوش رہیے خوشیاں بانٹیے👩🍳👩🍳👩🍳
07/03/2024
آلو گوشت
اجزاء۔
بیف 500 گرام
آلو 2 عدد
پیاز آدھی
ٹماٹر 3 عدد
لہسن(جوئے) 7 عدد
ہری مرچ 2 عدد
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی 1 چائے کا چمچ
دہی آدھ کپ
لال مرچ پیسی ہوئی 1چائے کا چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی 1 چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ثابت زیرہ 1 چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ 5 گرام
پانی 2 گلاس
کھانے کا تیل 4 کھانے کے چمچ
ہری مرچ،ادرک،دھنیا گارنش
ترکیب۔
ایک برتن میں گوشت ، پیاز، ٹماٹر، ثابت گرم مصا لحہ، ہری مرچ، لہسن، نمک، ہلدی، لال مرچ پیسی ہوئی زیرہ پاؤڈر ، لال مرچ کُٹی ہوئی، ثابت زیرہ اور پانی ڈال کر ایک گھنٹہ تک ہلکی آنچ پر دم دیں۔
جب گوشت گل جائے تو اس میں کھانے کا تیل، آلو، دہی ڈال کر 15- 10 منٹ تک ہلکی آنچ پر اس کو بھون لے تب تک اس کی بھنای کرے جب تک اس کا ائل نہ
نکل اے پھر حسب ضرورت پانی ڈال کے گریوی بنا لے
ہری مرچ، ادرک، ہرا دھنیا بطورگارنش استعما ل کر لیں۔
👩🍳👩🍳👩🍳۔ خوش رۂے ہمیشہ خوشیاں بانٹیے
02/03/2024
Vegetable Pulao Recipe in Urdu
ویجی ٹیبل پلاؤ
اجزا
چاول سات سو گرام (Rice 700 gm)
پھول گوبھی ایک کپ (Cauliflower 1 cup)
آلو چار عدد (Potatoes 4)
بند گوبھی ایک کپ (Cabbage 1 cup)
مٹر کے دانے دو کپ (Peas seeds 2 cup)
دہی ایک کپ (Yogurt 1 cup)
پانی چار کپ (Water 4 cup)
سونف دو کھانے کے چمچ (Aniseed 2 tbsp)
دھنیا ایک کھانے کا چمچ (Coriander 1 tbsp)
زیرہ ایک کھانے کا چمچ (Cumin 1 tbsp)
پیاز ایک عدد (Onion 1)
ادرک اور لہسن ڈیڑھ کھانے کا چمچ (Ginger and Garlic 1 ½ tbsp)
پیاز فرائی کرنے کے لئے آدھا کپ (Onion ½ cup for frying)
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ (Ginger garlic paste 1 tbsp)
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ (Hot spices 1 tbsp)
گاجر ایک کپ (کٹی ہوئی) (Carrot 1 cup chopped)
جائفل جاوتری ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی) (Nutmeg and mace powder 1 tsp)
انڈے گارنش کرنے کے لئے (اُبلے ہوئے) (Eggs for garnishing boiled)
تركيب
پانی میں سونف، دھنیا، زیرہ، پیاز، ادرک اور لہسن ڈال کر اچھی طرح اُبال (boiled) لیں۔
اب تیل گرم کرکے اس میں پیاز فرائی (fry) کریں جب لال ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ (paste) اور دہی ڈال کر بھون (roast) لیں۔
پھر ثابت گرم مصالحہ شامل کریں۔
اس کے بعد آلو، کٹی گاجر، مٹر کے دانے، بند گوبھی اور پھول گوبھی اُبال (boiled) کر تھوڑا فرائی (fry) کریں۔
اب بھنے (roast) ہوئے مصالحے میں سبزیاں ملائیں (mix) اور اُبلا (boiled) ہوا پانی شامل (mix) کرلیں۔
اُبال آنے پر چاول ڈالیں اور دَم (steam)پر رکھتے وقت پسی جائفل جاوتری شامل کریں۔
دَم (steam) آجائے تو اُبلے (boiled) انڈوں سے گارنش (garnish) کرکے سرو کریں۔
01/03/2024
Russian salad
رشین سیلیڈ
تيارى كا وقت : 30 منٹ
پكانے كا وقت : 10 منٹ
افراد كے ليے : 6-4
اجزا
بند گوبھی ایک عدد (Cabbage 1)
گاجر تین عدد (اُبلی ہوئی (Carrot 3 boiled)
آلو تین عدد (اُبلے ہوئے (Potatoes 3 boiled)
مٹر ایک پیالی (اُبلے ہوئے (Peas 1 cup boiled)
کھیرا ایک عدد(Cucumber 1)
سیب تین عدد (Apple 3)
پائن ایپل کیوبز ایک ٹِن (Pineapple cubs 1 tin)
سفید مرچ ایک چائے کا چمچ (White pepper 1 tsp)
نمک حسبِ ضرورت (Salt to taste)
چینی آدھا چائے کا چمچ (Sugar ½ tsp)
تازہ کریم ایک پیالی (Fresh cream 1 cup)
مایونیز ایک درمیانی بوتل (Mayonnaise 1 medium bottle)
کشمش آدھا پیالی (Raisin ½ cup)
تركيب
ایک بڑے پیالے میں لمبی باریک کٹی بند گوبھی، اُبلی اور چھوٹے ٹکڑوں میں کٹی گاجر، اُبلے اور چوکور ٹکڑوں میں کٹے آلو، چھلے اور اُبلے مٹر، پتلے چوکور ٹکڑوں میں کٹے سیب، پائن ایپل کیوبز اور باریک کٹے کھیرے ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
پھر اُن میں پسی سفید مرچ، تھوڑا سا نمک، چینی، تازہ کریم اور درمیانی بوتل مایونیز مکس کرکے ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
آخر میں بھنی ہوئی کشمش اوپر ڈال دیں۔
سلاد جتنا ٹھنڈا ہوگا اتنا ہی مزے دار ہوگا۔
24/01/2024
شاہی مرغ قورمہ
اجزاء:
سرسوں کا تیل یا گھی حسبِ ضرورت
6 عدد پیاز
لونگ اور کالی مرچ 6 سے 8 عدد
آدھا کھانے کا چمچ زیرہ
چکن دیسی یا فارمی آدھا کلو
سبز الائچی 2 سے 4 عدد
لہسن اور ادرک کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ضرورت
پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
ایک گلاس پانی
دہی ایک کپ
ترکیب:
سب سے پہلے ایک دیگچی میں تیل ڈالیں اور پیاز ڈال کر انہیں سنہرہ فرائی کریں، اب جب پیاز ہلکی گولڈن ہو جائے تو اسے تیل سے چھان کر نکال لیں اور ایک پلیٹ میں پھیلا کر رکھ دیں۔
اب اس دیگچی میں مرغی ڈالیں، لونگ، کالی مرچ اور زیرہ شامل کریں اور ہلکا سا بھون لیں، اب اس میں ادرک لہسن شامل کریں اور بھنائی کریں، پھر اس میں پسی لال مرچ، ہلدی، نمک، دھنیا پاؤڈر اور سبز الائچی شامل کریں اور بھنائی کریں۔
اب اس میں ایک گلاس پانی ڈالیں اور پکنے دیں تاکہ مرغی اچھی طرح گل جائے، جب پانی خشک ہو جائے تو اس کی اچھی طرح بھنائی کر کے اس میں دہی شامل کریں اور علیحدہ کی ہوئی پیاز کو مسل کر باریک کر کے اس میں شامل کریں اور بھنائی کریں۔
جب تک تیل اور سالن الگ نہ ہو جائے تب تک اس کی بھنائی کریں اور اپنے مطابق اسے گاڑھا یا پتلہ رکھیں، 2 سے 3 منٹ دم پر لگائیں، لیجیئے تیار ہے شاہی دیسی مرغ کورمہ گرما گرم روٹی سے کھائیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.