بَزم ادب

بَزم ادب

Share

تڑپ کر میں نے توبہ توڑ ڈالی
تری رحمت پہ الزام آ رہا تھا

عبدالحمید عدم

08/02/2026

‏جھک جاناہی محبت ہے اور اس کا سب سے بڑا ثبوت سجدہ ہے۔

08/02/2026

‏ساری دنیا کے غم ہمارے ہیں
اور ستم یہ کہ ہم تُمہارے ہیں

جون ایلیا

08/02/2026

‏بیٹیاں روح ہوتی ہیں باپ کی، اگر کسی باپ کا کردار سمجھنا ہو نا تو بس دیکھو اُس کی بیٹیاں مسکراتی کتنا ہیں۔!🌸

08/02/2026

بھوکے انسان کی طرف سلامتی کا پیغام لئے کبوتر مت روانہ کیجئے وہ اسے کھا لے گا۔
——————————————

26/01/2026

میں دل پہ جبر کروں گا تجھے بھلا دوں گا
مروں گا خود بھی تجھے بھی کڑی سزا دوں گا

یہ تیرگی مرے گھر کا ہی کیوں مقدر ہو
میں تیرے شہر کے سارے دیئے بجھا دوں گا

ہوا کا ہاتھ بٹاؤں گا ہر تباہی میں
ہرے شجر سے پرندے میں خود اڑا دوں گا

وفا کروں گا کسی سوگوار چہرے سے
پرانی قبر پہ کتبہ نیا سجا دوں گا

اسی خیال میں گزری ہے شام درد اکثر
کہ درد حد سے بڑھے گا تو مسکرا دوں گا

تو آسمان کی صورت ہے گر پڑے گا کبھی
زمیں ہوں میں بھی مگر تجھ کو آسرا دوں گا

بڑھا رہی ہیں مرے دکھ نشانیاں تیری
میں تیرے خط تری تصویر تک جلا دوں گا

بہت دنوں سے مرا دل اداس ہے محسنؔ
اس آئنے کو کوئی عکس اب نیا دوں گا

25/01/2026

طاقت اور جہالت
دونوں کسی دلیل کو نہیں مانتے۔

25/01/2026

زمیں پیروں سے کتنی بار اک دن میں نکلتی ہے
میں ایسے حادثوں پر دل مگر چھوٹا نہیں کرتا

جمالؔ احسانی

25/01/2026

تمام جسم کو آنکھیں بنا کے راہ تکو
تمام کھیل محبت میں انتظار کا ہے

منوّر رانا

21/02/2025

Once 𝗠𝗮𝗵𝗺𝗼𝗼𝗱 𝗗𝗮𝗿𝘄𝗶𝘀𝗵 Said_
"Take me back to where I was before I met you, then leave.."
And when 𝗔𝗯𝗯𝗮𝘀 𝗧𝗮𝗯𝗶𝘀𝗵 wrote_
یہ ہم جو تجھے جاتا ہوا دیکھ رہے ہیں
ایسے تو چلی جائے گی بینائی ہماری

10/02/2025

جانے والوں سے پوچھنا یہ صبا
رہے آباد دل گلی کب تک

جون ایلیا

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Lahore