shoni writepoetry lover
poetry lover � well come to My page
14/06/2026
کسی دوسرے کی چھوڑی ہوئی محبت سے ہمدردی کریں
لیکن محبت نہیں وہ اپنے محبوب کی ایک آواز پر واپس پلٹ سکتا ہے اور پھر آپ کا کیا ہوگا ؟؟؟ کچھ لوگ اپنے ماضی کے قیدی ہوتے ہیں۔ انہیں جب نیا انسان ملتا ہے تو وہ اس سے محبت نہیں کرتے، وہ اس پر تجربے کرتے ہیں وہ چیک کرتے ہیں کیا یہ بھی ویسا ہی ہے ؟ اور اسی چکر میں وہ اچھے انسان کو بھی کھو دیتے ہیں۔
یہ الفاظ محبت کرنے والے رشتوں کا نوحہ ہے۔ جہاں ایک فریق صرف اپنا دکھ کم کرنے آتا ہے، محبت کرنے نہیں۔
💫:میں کبھی معاف نہیں کرونگی جس نے میرے دل میں گھٹن پیدا کی ۔
مجھے خوشیوں سے ڈرنا اور سب پر شک کرنا سیکھایا۔
جس نے مجھے سیکھایا ک مخلصی اب کہی بھی نہیں ہے ۔
🤌🤌🥹🥹🖤🖤🩶🩶
14/06/2026
ایک مشہور کہاوت ہے کہ مرنا اُس پر چاہیے؛ جو مرنے نہ دے۔
اور شاید اس کہاوت کا اصل مطلب بھی یہی ہے کہ محبت اُس شخص سے ہونی چاہیے جو تمہاری زندگی میں روشنی بنے، جو تمہارے چہرے کی مسکراہٹ کی وجہ بنے، جو تمہیں ٹوٹنے سے بچائے، جو تمہارے دکھوں کو اپنا دکھ سمجھے، اور جو تمہیں ہر حال میں سنبھال کر رکھے۔
مگر افسوس، اکثر ہم اُن لوگوں سے محبت کر بیٹھتے ہیں جو نہ جینے دیتے ہیں نہ مرنے دیتے ہیں۔ وہ ہمارے دل میں اپنی جگہ بنا لیتے ہیں، ہماری عادت بن جاتے ہیں، ہماری دعاؤں کا حصہ بن جاتے ہیں، اور پھر ایک دن خود ہی ہماری زندگی سے دور ہو جاتے ہیں۔ اُن کے جانے کے بعد انسان زندہ تو رہتا ہے، مگر پہلے جیسا نہیں رہتا۔
کچھ لوگ جسم سے دور ہو جاتے ہیں مگر دل سے کبھی نہیں جاتے۔ اُن کی یادیں، اُن کی باتیں، اُن کی ہنسی، اُن کے وعدے ہر روز دل کے کسی نہ کسی کونے سے آواز دیتے رہتے ہیں۔ انسان لاکھ خود کو مصروف کر لے، مگر کچھ نام دل کی دیواروں پر ایسے لکھے جاتے ہیں جو وقت بھی نہیں مٹا پاتا۔
شاید محبت کا سب سے مشکل امتحان یہی ہے کہ انسان اُس شخص کے بغیر جینا سیکھے جس کے ساتھ جینے کے خواب دیکھے تھے۔ اور سب سے بڑا درد یہ نہیں کہ وہ چلا گیا، بلکہ یہ ہے کہ اُس کے بعد بھی دل اُسی کے لیے دھڑکتا رہے۔
کاش محبت ہمیشہ اُن لوگوں سے ہوتی جو نبھانا جانتے ہیں، جو چھوڑنے کے بجائے تھامنا جانتے ہیں، جو زخم دینے کے بجائے مرہم بننا جانتے ہیں۔ کیونکہ واقعی مرنا تو اُس پر چاہیے جو مرنے نہ دے، مگر زندگی اکثر ہمیں اُن لوگوں سے ملا دیتی ہے جو جینے بھی نہیں دیتے۔
In Sha Allah 💔
14/06/2026
Logo ko Tor k khd nimazi bn jaty Dunia k samne kese us rab ko jawab do gy
14/06/2026
بعض زخموں کا بدلہ انسان نہیں لیتا ... وقت لیتا ہے، اور پھر اللہ کا انصاف فیصلہ سناتا ہے۔
.. میں اللہ کے انصاف کا انتظار کروں گی
نہ تمہیں بددعائیں دوں گی نہ تمہارے خلاف لوگوں کے دروازے کھٹکھٹاؤں گی۔ میں صرف اپنے رب کے سامنے خاموشی سے کھڑی رہوں گی کیونکہ مجھے یقین ہے کہ وہ ہر وہ درد جانتا ہے جو میرے دل میں دفن ہے۔
تم شاید بھول جاؤ گے کہ تم نے کیا کہا تھا، کیا کیا تھا، اور کس طرح کسی کے دل کو توڑا تھا... لیکن میرا رب نہیں بھولتا۔ وہ راتیں بھی اس کے علم میں ہیں جن میں میں روئی، وہ آنسو بھی اس نے گنے ہیں جو میری آنکھوں سے خاموشی سے بہہ گئے، اور وہ سسکیاں بھی اس نے سنی ہیں جو کسی اور نے نہیں سنیں۔
میں نے تمہیں اللہ کے حوالے کر دیا ہے۔ اس ذات کے حوالے جو نہ کسی پر ظلم کرتی ہے اور نہ کسی ظالم کو ہمیشہ کے لیے مہلت دیتی ہے۔ آج اگر تم خود کو بے قصور سمجھتے ہو تو سمجھتے رہو، لیکن ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب ہر لفظ ہر وعدہ ہر دھوکہ اور ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔
میری خاموشی کو میری کمزوری مت سمجھنا، میں نے صرف اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت میں منتقل کر دیا ہے۔ اور جب فیصلے زمین پر نہیں ہوتے تو آسمانوں میں لکھ دیے جاتے ہیں۔
اس لیے میں صبر کروں گی، انتظار کروں گی اور اپنے رب پر بھروسہ رکھوں گی... کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میری آنکھ سے نکلنے والے ہر آنسو کا حساب ایک دن ضرور لیا جائے گا، اور اس دن انصاف اتنا مکمل ہوگا کہ دل کے سارے زخم گواہی دیں گے کہ اللہ واقعی سب سے بڑا منصف ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.