Jawad Collection
https://www.facebook.com/108606345403531
official website
10/01/2023
تیری بے وفائی کے بعد میں نے چھوڑ دیے ☹️🥺
ہیں زندگی کے میلے۔😔🥺
اب رہتا ہوں گاؤں میں اور رکھ لیے ہیں لےلے😒😒😕😒🐐🐐🐐🐑🐐
10/01/2023
لوگ سمجھتے ہیں کہ بادشاہ کامیاب ہو گئے....
دولت والے کامیاب ہو گئے......
🤍_ مگر قرآن کہتا ہے _🤍
قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُـوْنَ
ترجمہ:بے شک ایمان والے کامیاب ہو گئے❤
25/12/2022
I've just reached 100 followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each one of you. 🙏🤗🎉
میں نے سنا ہے
شادی کے بعد
لوگ میاں بیوی بن جاتے ہیں🤔
02/12/2022
کچن میں برتن دھوتے ہوئے بیوی نے اپنےشوہر کو برتن دھونے میں مدد کے لئے آواز دی
جب کئی بار آواز دینے کے بعد بھی شوہر نے کوئی جواب نہ دیا تو
بیوی غصے ہوتی ہوئی بیڈ روم کی طرف گئی
وہاں کیا دیکھتی ہے کہ شوہر بے شمار فائلوں میں گھرا سو رہا تھا
بیوی کو اس پر ترس آیا اور اس نے ان بکھری فائلوں کو اٹھایا
جیون ساتھی کے معصوم سوتے چہرے پر پیار بھری مسکراتی نگاہ ڈالی
اسکے ہاتھ سے گرا ہوا پین اٹھا کر سائیڈٹیبل پر رکھا
اسکے پیشانی کے بالوں کو پیار سے سنوارا
اور پھر
اسکی کمر پر زوردار گھونسہ ٹھوک دیا
شوہر ہڑبڑا کر اٹھا
اور بیوی سے پوچھنے لگا کہ کیا ہوا؟؟
بیوی نے اسے اپنا فون دکھایا
جس میں "واٹس ایپ" میں شوہر کا سٹیٹس
Last Seen on WhatsApp "1 Minute Ago"
لکھا نظر آ رہا تھا
یہ ٹیکنالوجی بھی ناں..
کبھی کبھی ٹھیک ٹھاک ٹھکوا دیتی ہے😂😂😂😂😂
مزہ نہ آئے MB واپس😜😜😅😅😆😆😂😂😂😂😂😂
پرانے زمانے میں فوج میں بھرتی کے لئے گاؤں میں کیمپ لگتا تھا ۔☝️☝️
اسی طرح ایک گاؤں میں کیمپ لگا ۔😂😂
اسی گاؤں میں ایک دوست نے دوسرے سے کہا یار فوج میں بھرتی آئی ہے چلیں ۔
تو دوست کہنے لگا نہیں یار مجھے شرم آتی ہے۔۔😂😀😁
پہلا دوست حیران ۔
بولا اس میں شرم کیسی۔
دوسرا دوست:یار ہم اگر بھرتی ہو گئے تو دو باتیں ہوں گی یا تو ہم دوڑ لگائیں گے یا پھرٹریننگ کریں گے ۔
اور اگر ہم نے دوڑ لگائی تو۔ٹھیک ہے۔
اور اگر ٹریننگ کی تو پھردو باتیں ہوں گی ۔
یا تو ہمیں یونٹ میں رکھیں گے یا پھر بارڈر پر بھیجیں گے۔
ایونٹ میں بھیجیں پھر تو ٹھیک ہے اور اگر بارڈر پر بھیجا تو پھردو باتیں ہوں گی😂😀😁۔
یا تو امن رہے گا یا جنگ ہوگی ۔۔
اگر امن رہا تو ٹھیک ہے اور اگر جنگ ہوئی تو پھر دو باتیں ہونگی۔۔😂😀😁
یا ہم انھیں ماریں گے یا وہ ہمیں ماریں گے۔۔
ہم انھیں ماریں پھر ٹھیک ہے اور اگر انہوں نے ہمیں مارا تو پھردو باتیں ہونگی۔😂😀😁
یا تو ہماری لاش ہماری فوج اٹھاۓ گی یا پھر دشمن لے جایں گے۔
اگر ہماری فوج لے آئی پھر تو ٹھیک ہے اور اگر دشمن لے گئے تو پھر دو باتیں ہونگی ۔۔😂😀😁
یا تو وہ اسے دفنائیں گے یا جنگل میں پھینک دیں گے۔
اگر دفنا دیں گے تو ٹھیک ہے۔اور اگر جنگل میں پھینک دی تو پھر دو باتیں ہونگی ۔۔😂😀😁
یا تو اسے جنگلی درندےکھائیں گے ۔یا پھر پرندے کھائیں گے۔
اگر در ندے کھائیں تو ٹھیک اور اگر پرندے کھائیں گے تو پھر دو باتیں ہونگی۔😂😀😁
یا ہماری ہڈیاں زمین میں دب جائیں گی یا پھر صابن بنانے والے لے جائے گے۔
اگر زمین میں دب گئیں تو ٹھیک اور اگر صابن والے لے گے تو پھر دو باتیں ہونگی ۔۔😂😀😁
یا تو وہ کپڑے دھونے کے لیے بنائیں گے یا نہانے کے لئے۔
اگر تو کپڑے دھونے کے لئے بنائیں تو ٹھیک اور اگر نہانے کے لئے بنائے تو دو باتیں ہوں گی
یا تو لڑکے اس صابن سے نہائے گے یا پھر لڑکیاں نہائے گیں اگر لڑکے نہائے تو ٹھیک
اگر لڑکیاں نہائے تو اس سے مجھے شرم آتی ہے🙈🙈🙈🤣😂
ایک یونیورسٹی میں ریسرچ ہو رہی تھی کہ "مرد کو دوسری شادی کی خواہش کب تک رہتی ہے"
پروفیسر صاحب نے کہا 60 سال سے نیچے والوں سے پوچھنا وقت کا زیاں ہے۔ ایسا کریں 60 سال سے اوپر والے مردوں سے پوچھیں۔
چناچہ طالبعلم ایک 60 سالا بزرگ نظام دین سے سوال کیا تو بزرگ نے کہا کیا تمہارے پاس کوئی رشتہ ہے۔ طلبا جان گئے
پھر طلبا نے ایک 70 سالا بزرگ چراغ دین سے پوچھا اس نے کچھ ایسا ہی جواب دیا۔ ایسے ہی ایک 80 سالا بزرگ سے پوچھا تو بھی ایسا ہی جواب ملا۔
اس کے بعد ایک 90 سالا بزرگ امام دین سے سوال کیا تو بزرگ بولے آہستہ بات کرو تمہاری چاچی کے کان بہت باریک ہیں فورا سن لے گی۔ یعنی جواب ہاں میں تھا۔
اب طلبا علاقے کے سب سے بڈھے کھوسٹ نیک محمد عرف نصر عثمانی کے پاس گئے جس کے ہاتھ اور سر رعشہ سے کانپ رہے تھے۔ ان سے سوال کیا کہ مرد کو دوسری شادی کی خواہش کب تک رہتی ہے۔ تو نصر صاحب کے ہاتھوں اور سر کی حرکت ایک دم رک گئی اور فرمایا "میرا خیال ہے قُل تک تو رہتی ہے۔"😁😁😂😂😝
ماں۔
بہت عرصہ مجھے اس راز کا پتہ ھی نہ چل سکا کہ ماں کو میرے آنے کی خبر کیسے ھو جاتی ھے..
میں سکول سے آتا تو دستک دینے سے ہہلے دروازہ کھل جاتا.. کالج سے آتا تو دروازے کے قریب پہنچتے ھی ماں کا خوشی سے دمکتا چہرہ نظر آ جاتا.. وہ پیار بھری مسکراہٹ سے میرا استقبال کرتی.. دعائیں دیتی.. اور پھر میں صحن میں اینٹوں سے بنے چولہے کے قریب بیٹھ جاتا.. ماں گرما گرم روٹی بناتی اور میں مزے سے کھاتا.. جب میرا پسندیدہ کھانا پکا ھوتا تو ماں کہتی ” چلو مقابلہ کریں
ماں روٹی چنگیر میں رکھتی اور کہتی ” اب دیکھتے ھیں کہ پہلے میں دوسری روٹی پکاتی ھوں یا تم اسے ختم کرتے ھو.. ” ماں کچھ اس طرح روٹی پکاتی ‘ ادھر آخری نوالہ میرے منہ میں جاتا اور ادھر تازہ تازہ اور گرما گرم روٹی توے سے اتر کر میری پلیٹ میں آجاتی.. یوں میں تین چار روٹیاں کھا جاتا..
لیکن مجھے کبھی سمجھ نہ آئی کہ فتح کس کی ھوئی..!!
ہمارے گھر کے کچھ اصول تھے.. سب ان پر عمل کرتے تھے.. ھمیں سورج غروب ہونے کے بعد گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی.. لیکن تعلیم مکمل کرنے کے بعد مجھے لاھور میں ایک اخبار میں ملازمت ایسی ملی کہ میں رات گئے گھر آتا تھا.. ماں کا مگر وہ ھی معمول رھا..
میں فجر کے وقت بھی اگر گھر آیا تو دروازہ خود کھولنے کی ضرورت کبھی نہ پڑی.. لیٹ ہو جانے پر کوشش ھوتی تھی کہ میں خاموشی سے دروازہ کھول لوں تاکہ ماں کی نیند خراب نہ ھو.. لیکن میں ادھر چابی جیب سے نکالتا ‘ ادھر دروازہ کھل جاتا..
میں ماں سے پوچھتا تھا.. ” آپ کو کیسے پتہ چل جاتا ھے کہ میں آ گیا ھوں..؟
ماں کی وفات کے بعد ایک دفعہ میں گھر لیٹ پہنچا.. بہت دیر تک دروازے کے پاس کھڑا رھا.. پھر ہمت کر کے آہستہ سے دروازہ کھٹکھٹایا.. کچھ دیر انتظار کیا اور جواب نہ ملنے پر دوبارہ دستک دی.. پھر گلی میں دروازے کے قریب اینٹوں سے بنی دہلیز پر بیٹھ گیا..
سوچوں میں گم نجانے میں کب تک دروازے کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھا رھا اور پتہ نہیں میری آنکھ کب لگی.. بس اتنا یاد ھے کہ مسجد سے آذان سنائی دی.. کچھ دیر بعد سامنے والے گھر سے امّی کی سہیلی نے دروازہ کھولا..
وہ تڑپ کر باھر آئیں..
انہوں نے میرے سر پر ھاتھ رکھا اور بولیں.. ” بیٹے ! تیری ماں گلیی جانب کھلنے والی تمہارے کمرے کی کھڑکی سے گھنٹوں جھانکتی رھتی تھی.. ادھر تو گلی میں قدم رکھتا تھا اور ادھر وہ بھاگم بھاگ نیچے آ جاتی تھیں.. “
پھر انہوں نے آبدیدہ نظروں سے کھڑکی کی طرف دیکھا اور بولیں..
بیٹا ! یہ وہ کھڑکی ہے جو اب بھی کھلی ہوئی ہے ..!!
Jawad Collection plz follow and share
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
JAWADAZAM