Jasmina Cosmetics
کوالٹی پراڈکٹ
03/12/2024
18/06/2024
زردار نمازی عید کے دن کپڑوں میں چمکتے جاتے ہیں
نادار مسلماں مسجد میں جاتے بھی ہوئی شرماتے ہیں
ملبوس پریشاں دل غمگیں افلاس کے نشتر کھاتے ہیں
مسجد کے فرشتے انساں کو انسان سے کمتر پاتے ہیں
قرآں سے دھواں سا اٹھتا ہے ایمان کا سر جھک جاتا ہے
تسبیح سے اٹھتے ہیں شعلے سجدوں کو پسینہ آتا ہے
وہ واسطہ جس کو فاقوں روزے روزے بے بیچارہ کیا رکھے
دن دیکھ چکا شب دیکھ چکا قسمت کا سہارا کیا رکھے
خالی ہوں لہو سے جس کی رگیں وہ دل کا شرارہ کیا رکھے
ایمان کی لذت دیں کا بھرم افلاس کا مارا کیا رکھے
تاریک دکھائی دیتی ہے دنیا یہ مہ و خورشید اسے
روزی کا سہارا ہو جس دن وہ روز ہے روز عید اسے
اک مادر مفلس عید کے دن بچوں کو لئے بہلاتی ہے
سر ان کا کبھی سہلاتی ہے نرمی سے کبھی سمجھاتی ہے
قسمت پہ کبھی جھنجھلاتی ہے جینے سے کبھی تنگ آتی ہے
زردار پڑوسن خوش ہو کر سب دیکھتی ہے اور کھاتی ہے
پیسے کا پجاری دنیاں میں سچ پوچھو تو انساں ہو نہ سکا
دولت کبھی ایماں لا نہ سکی سرمایہ مسلماں ہو نہ سکا
نوخیز دلہن اور عید کا دن کپڑوں سے نمایاں بد حالی
کمہلائے ہوئے سے غنچے تر مرجھائی ہوئی سی ہریالی
سوکھا ہوا چہرہ غربت سے اتری ہوئی ہونٹوں کی لالی
مایوس نظر ٹوٹا ہوا دل اور ہاتھ بھی پیسے سے خالی
شوہر کی نظر حسرت سے بھری اٹھتی ہے تو خود جھک جاتی ہے
احساس محبت کی دنیاں اس منظر سے تھراتی ہے
خوں چوس رہا ہے پودوں کا اک پھول جو خنداں ہوتا ہے
پامال بنا کر سبزوں کو اک سرو خراما ہوتا ہے
چربی مل کر انسانوں کی اک چہرہ درخشاں ہوتا ہے
یہ عید کے جلوے بنتے ہیں جب خون غریباں ہوتا ہے
مفلس کی جوانی عید کے دن جب صبح سے آہیں بھرتی ہے
دنیا یہ امیروں کی دنیا تب عید کی خوشیاں کرتی ہے
نشور واحدی
24/02/2024
https://vm.tiktok.com/ZSFhxLCR6/
Jasmina Cosmetic on TikTok 1 Followers, 3 Following, 0 Likes - Watch awesome short videos created by Jasmina Cosmetic
04/02/2024
پاکستانیوں کی حالت زار دبئی میں
متحدہ عرب امارات نے 3 ماہ سے پاکستانیوں کے ویزے بند کئیے ہوئے ہیں
اس کی سب سے بڑی وجہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی اور
دوسری بڑی وجہ عوام کی ہڈ حرامی، تلخ کلامی اور بے ایمانی ہے۔
پاکستانی عوام کی اہمیت متحدہ عرب امارات میں اتنی ہی ہے جتنی بے روزگار داماد کی سسرال میں۔ چٹے ان پڑھ انگوٹھا چھاپ بے روزگار نسل نے پیسے دے کر مینجر لیول کے آزاد ویزے لئیے اور 20, 20 ہزار درہم سیلری لکھوا کر کریڈٹ کارڈز اور لون لیا اور جی بھر کے عیاشی کی کچھ تو فورا" ملک سے بھاگ گئے اور کچھ وہیں شراب و کباب کی مجالس میں پیسہ لٹا کر اب دن رات اقساط پر لئیے ہوئے آئی فون پر سابقہ معشوقوں کو دکھ بھرے قصے سنا کر دن گذار رہے ہیں۔ کچھ پر کیس بنے کچھ پر ٹریول بین لگا اور کچھ کو ہمیشہ کے لئیے ڈی پورٹ کر دیا۔
اس کے علاوہ جہنوں نے یہ لون اور کریڈٹ کارڈ کے پنگے نہیں لئیے ان کا حال بھی ویسا ہی ہے زیادہ تر ہڈ حرام اور بد زبانی اور آئے روز لڑائی جھگڑوں ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے ملک کی بدنامی کا باعث بنے
اس کے علاوہ مختلف کمپنیوں کی کم از کم 8 ہزار کمپنیز میں پاکستانی بین ہیں۔ اور تو اور کچھ بلڈنگز اور کمپنیوں میں پاکستانیوں پر مکمل پابندی ہے۔ جہاں گارڈز کو واضع حکم ہے پاکستانیوں کا داخلہ ممنوع ہے لہذا انٹرویو کے لئیے بھی زحمت نہ کریں۔
متحدہ عرب امارات نے اس پر ایکشن لیا اور تمام لیبر کلاس کے ویزے بند کر دئیے اور ڈگری ہولڈرز کو ڈگریاں تصدیق کروانے کا حکم جاری کردیا۔
اب دیکھیں پاکستانی ادروں کی حالت
عوام کی اس مجبوری کا فائدہ پاکستان کے کرپٹ ترین ادارے خوب اٹھا رہے ہیں۔ تعلیمی بورڈز، ایچ ای سی اور فارن منسٹری نے دل کھو کر فیسیں بڑھا دیں تاکہ جو سابقہ کرپشن ہوئی اور اداروں کے ملازمین سوئے ہوئے تھے وہ بھی جاگ گئے اور دن رات پیسہ بٹور رہے ہیں۔
ان سب زیادتیوں اور ظلم کی ذمہ دار عوام خود ہے۔ نہ ان پڑھ مینجر لیول کے 20 ہزار درہم تنخواہ والے ویزے لیتے نہ پابندی لگتی اور نہ ڈگریوں پر لاکھوں لگانا پڑتا۔
کیا فائدہ ملا پہلے پڑھائی پر لاکھوں لگائے اب جو ڈگری لی اس کو بھی دنیا تسلیم نہیں کر رہی۔
یہیں سے اندازہ لگا لیں ہمارا تعلیمی معیار کیا ہے اور ہماری پوری دنیا میں اوقات کیا ہے۔
02/02/2024
🚨کیا آپ عمران خان کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں؟؟؟
تین دن ، تین کام
#چارپاٸی
#تندور
01/02/2024
تصویر میں نظر آنے والی ووٹ سلپ کا پرنٹ لے لیں۔ اور اس سے پہے اپنا شناختی کارڈ 8300 پر میسج کر کے ووٹ کی تفصیل اس پرچی میں بھر کر شناختی کارڈ کے ساتھ رکھ دیں۔ تاکہ پولنگ والے دن کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو میرا خود کا ووٹ اس دفعہ کسی اور پولنگ اسٹیشن منتقل ہو چکا ہے 8 فروری والے دن اتنا وقت نہیں ہوگا کے اپ لوگ اپنا پولنگ اسٹیشن ڈھونڈتے پھریں ابھی اپ لوگوں کے پاس وقت ہے ۔تمام فیملی خاندان اڑوس پڑوس اور اہل محلہ کی مدد کریں۔ کیونکہ الیکشن ڈے کو پولنگ کیمپ میں رش کی وجہ سے گھنٹوں لگ سکتے ہیں صرف پرچی کے لیے۔ اس لیے ابھی سے یہ کام کریں اور سیدھا پولنگ اسٹیشن جائیں۔
#چارپاٸی
#تندور
10/09/2023
جی 20: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے عالمی رہنماؤں کی ملاقاتیں ‼️
جتنی جلد آپ حقائق کی مدد سے حقیقت
تک پہنچ جاتے ہیں اُتنا ہی تیز آپ متبادل
منصوبوں پر کام شروع کرسکتے ہیں
اس تصویری پس منظر میں شہزادہ سلمان
سے ملنے والے تمام رہنما اپنے ملک
اپنی قوم اور اپنی مٹیّ کا دُکھ درد رکھتے ہیں
جو آج G-20 سے منسلک ہیں۔
میرے وطن کے ارباب اختیار اپنے اپنے
گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں کہ
کونسی ایسی خامیاں ہیں جو انہیں عالمی
طاقتوں سے دور کررہی ہیں ،
اپنا محاسبہ کریں ۰۰۰۰۰ !!!
: راستے کی آزمائشوں سے نکلنا،
: آرائشوں سے نکلنا
: اور اپنی منزل کی طرف چلتے رہنا ہی کامیابی ہے۔
: میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ کسی انسان کو منزل بنا لو،
:: لیکن بدنیتی کو منزل نہ بنالینا
کہ
:: منزل اصل میں آپ کا اپنا "آپ" ہے۔
: تو مقصد یہ ہے کہ
: اپنے آپ کو دریافت کر کے
: اور اس کو مکمل فارم دے کر ,,,,,,
: اللّٰه کے سامنے پیش کر دینا ہی،،،،،،،،،، منزل ہے۔
سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللّٰہ علیہ
کتاب۔ گفتگو 7 صفحہ نمبر 170
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
5400
09/10/2023