Imran Khan fans
funny and interesting video
ذہنی سکون
قرآن کی سوره الرعد کی ایک آیت یہ ہے : یعنی وه لوگ جو ایمان لائے اور جن کے دل اللہ کی یاد سے مطمئن هوتے ہیں- سنو اللہ کی یاد ہی سے دلوں کو اطمنان حاصل هوتا ہے- (13:28) قرآن کی اس آیت میں اطمنان قلب سے مراد ذہنی سکون ہے- انسان جب ذہنی سکون سے محروم هوتا ہے تو اس کا سبب صرف ایک هوتا ہے، اور وه ہے خدا کے تخلیقی نقشہ پر راضی نہ هونا- انسان جب خدا کے تخلیقی نقشہ پر راضی هو جائے تو اسی کا نام ذہنی سکون ہے، اور جب خدا کے تخلیقی نقشہ پر راضی نہ هو تو اس سے وه چیز پیدا هوتی ہے جس کو ذہنی سکون سے محرومی کہا جاتا ہے-
اصل یہ ہے کہ انسان ایک آزاد مخلوق ہے- اس کے اندر ذاتی سوچ (self thinking) کی صلاحیت پائی جاتی ہے- وه چاہتا ہے کہ دنیا اس کی سوچ سے مطابقت کرے- وه اپنی خواہش کے مطابق ایک دنیا بنائے، اور اس کے اندر وه زندگی گزارے- مگر عملا ایسا نہیں هوتا- اس لیے وه ذہنی پریشانی میں مبتلا هو جاتا ہے- انسان کے سوا جو دنیا ہے، اس میں ہر جگہ امن (peace) پایا جاتا ہے- اس کا سبب یہ ہے کہ بقیہ دنیا مکمل طور پر خالق کے آگے سرینڈر کئے هوئے ہے- انسان اپنی آزادی کی بنا پر خالق کے آگے سرینڈر کرنا نہیں چاہتا، یہی غیر مطابقت وه چیز ہے جو انسان کو اطمنان قلب سے محروم کر دیتی ہے-
اس مسئلہ کا حل صرف ایک ہے، اور وه یہ کہ انسان اپنے شعور کو اتنا زیاده ترقی یافتہ بنائے کہ وه خدائی تخلیق کی حکمت کو سمجهہ سکے- اس کا ذاتی شعور خدا کے برتر شعور سے هم آہنگ هو جائے- جو آدمی ذہنی ارتقا کی اس سطح تک پہنچ جائے، وه کائنات کی اس حقیقت (reality) کو شعوری طور پر دریافت کر لے گا اور پهر وه بهی اسی طرح خالق کے آگے سرینڈر کر دے گا جس طرح بقیہ کائنات خالق کے آگے سرینڈر کئے هوئے ہے- یہی وه روش ہے جس کے نتیجہ کا نام اطمنان قلب یا ذہنی سکون ہے-
الرسالہ، جنوری 2015
مولانا وحیدالدین خان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
KHAS