Beautynme

Beautynme

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Beautynme, Health/Beauty, Riyadh , Dammam , Khobar , Jubail , Karachi , Lahore , Islamabad, Lahore.

Everything at 1 Place ,, Health , Beauty , Personal Care ,
Frozen Detox
Lazel Gluta Pure
Froza Gluta Pure
Frozen Collagen
Gulta Papaya Soap
Kojic Acid Soap
Pain Relief Rub
Garcinia Cambogia Drink
Myra E
Barley Food Supplement
and much moreeeeeeee

12/12/2022

*مالٹے کے فوائد۔*
وٹامن سی کا سب سے بہترین خزانہ مالٹے کی شکل میں موجود ہے۔ مالٹا مزاج کے لحاظ سے سرد تر ہے۔
یہ ہاضم ہوتا ہے ، اسے کھاتے وقت کالی مرچ اور نمک کا اضافہ کرنے سے اس کا ذائقہ مزے دار ہوجاتا ہے۔
یہ خون پیدا کرتا ہے اور بلڈپریشر کے لئے بھی مفید ہوتا ہے ۔ یہ بدہضمی کو دور کرتا ہے ۔
جگر کی خرابی‘ طحال اور تلی کے بڑھنے کی بیماری میں مالٹے کا استعمال انتہائی سودمند ہے۔
نزلہ‘ زکام ، کھانسی اور بلغمی امراض میں مالٹے کا استعمال نقصان دیتا ہے، مثلاً دمہ وغیرہ ۔
جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے۔
یہ پیاس بجھاتا ہے ، طبیعت کو صاف کرتا ہے اور طاقت بخشتا ہے۔
پھوڑے‘ پھنسیوں میں مالٹے کا رس بغیر نمک مرچ پینا مفید ہوتا ہے۔
یرقان اور بخار میں اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
اس کا چھلکا چہرے کا رنگ نکھارنے میں مفید ہوتا ہے۔ اس کا طریقہ یوں ہے کہ مالٹے کے چھلکے کے اندرونی سفید حصے کو صاف کرکے رگڑ لیں اور سرسوں کا تیل ملا کر رات کے وقت چہرے پر لیپ کرکے سوجائیں‘ صبح سویرے اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھولیں صرف چھ دن کے استعمال سے چہرے کے تمام داغ دھبے اور چھائیاں دور ہوجائیں گے۔
مالٹے کے چھلکے کے صرف زردی والے حصے کو ہی اگر رات سونے سے قبل چہرے پر مل لیا جائے اور یہ عمل کوئی پانچ منٹ تک جاری رہے تو مذکورہ بالا فائدہ چند ہی روز کے استعمال سے ہوجاتا ہے۔
اگر ہاتھ اور پاؤں کے تلوے جلتے ہوں یعنی ان سے گرمی نکلتی محسوس ہوتی ہو تو چھ عدد مالٹے رات کو چھیل کر ان پر نمک اور کالی مرچ لگا کر اوس میں رکھیں اور صبح نہار منہ کھانے سے یہ مرض دور ہوجاتا ہے۔
سرخ مالٹا فوائد کےاعتبار سے عام مالٹے سے زیادہ مفید ہوتے ہیں۔ اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے یہ خون کی حرارت کو کم کرتا ہے۔
ایسی مزید ٹپس کے لئے ہمارا پیچ لائک کریں اور واٹس ایپ گروپ کے لئے نمبر پر رابطہ کریں ۔
https://www.facebook.com/Beautynmee
00923007985950

11/12/2022

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ
اُبلا ہوا انڈا کھانا کیوں ضروری ہے؟
ایک صحت مند ناشتے کو دن کی اہم غذا کہنا غلط نہ ہوگا، ناشتہ چھوڑنا ناصرف وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے بلکہ آپ کی یادداشت کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ایک صحت مند ناشتے کیلئے صبح سویرے ابلا ہوا انڈا بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔
شروع کرنے سے پہلے آپ سے گزارش ہے کہ ہمارا فیس بک پیج لائک کریں ۔
اگر آپ ایسی ٹپس واٹس ایپ پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس نمبر پر رابطہ کریں۔
https://www.facebook.com/Beautynmee
00923007985950

*ایک دن میں کتنے انڈے کھانے چاہئیں؟*
روزانہ ایک انڈا کھانے کے بے شمار فوائد ہیں۔ صبح نہار منہ ایک انڈا کھانے سے سارا دن انسان چست و توانا رہتا ہے جبکہ بہت دیر تک بھوک کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ روزانہ ایک انڈا وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ روٹین اور صحت مند فیٹ سے بھرپور انڈوں میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

*ناشتے میں اُبلا ہوا انڈا کھانے کے فوائد*

*.* پھل، سبزیاں، پانی اور دودھ جیسی قدرتی اشیا کا شمار ان چیزوں میں ہوتا ہے جو انسانی جسم کے ’میٹابولزم‘ کو مضبوط بناتی ہیں۔ انڈوں میں موجود پروٹین جسم میں ضروری امینو ایسڈ کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ چونکہ انڈوں میں پروٹین زیادہ ہوتے ہیں اس لیے یہ میٹابولزم کے عمل کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

*.* انڈوں میں کیلوریز کم ہوتی ہیں ، اس کی زردی میں صرف 78 کیلوریز ہوتی ہیں۔ تاہم، اگر آپ کچھ اضافی وزن تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو صبح کے صحت بخش کھانے کے لیے آپ اپنے ناشتے میں دو سے چار انڈے شامل کر سکتے ہیں، جن میں 240 سے کم کیلوریز ہوتی ہیں۔

*.* انڈوں میں دو ایسے ضروری اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو آنکھوں کی بینائی بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس آنکھوں کی بینائی کو الٹرا وائلٹ شعائیں سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈے کم عمری میں موتیا ہونے کے امکانات کو بھی کم کرتے ہیں۔

*.* دماغی صحت کو برقرار اور صحتمند بنانے کیلئے بھی انڈوں کا استعمال بہت ضروری ہے، انڈوں میں وٹامنز اور منرلز کی بہترین مقدار ہوتی ہے، انڈے میں موجود ضروری وٹامنز اور معدنیات دماغی خلیات، یادداشت، اعصابی نظام اور میٹابولزم کے کام کو برقرار رکھتے ہیں۔

*.* انڈے پروٹین کا پاور ہاؤس ہیں، انڈوں کی زردی میں زنک اور سیلینیم ہوتا ہے۔ یہ دونوں معدنیات قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہت اہم ہیں۔ اگرچہ انڈے کی زردی کولیسٹرول بھی بڑھا سکتی ہے لیکن پھر بھی انسانی جسم کیلئے ایک دن میں کم از کم ایک مناسب طریقے سے پکا ہوا انڈا کھانا لازمی ہے۔

https://www.facebook.com/Beautynmee
00923007985950

06/12/2022

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ
*سرد موسم میں اخروٹ کا استعمال کیوں ضروری ہے ، اور اس کے فوائد۔*

سرد موسم میں خشک میوہ جات کے استعمال کی بات ہو اور اخروٹ کا ذکر نہ آئے ، ایسا ممکن نہیں ہے۔ اخروٹ ایک ایسا خشک میوہ ہے جس کا ذائقہ نہ صرف خوش گوار ہوتا ہے بلکہ اس سے حاصل ہونے والے طبی فوائد بھی بہت زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ اخروٹ کو روایتی طور پر جنسی زندگی کو بہتر بنانے کے ذریعہ سمجھا جاتا ہے، جب کہ کچھ علاقوں میں اخروٹ مردانہ طاقت بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ایک عام اندازے کے مطابق تیس گرام اخروٹ میں ایک سو پچاسی کیلوریز، چار فیصد پانی، تقریباً ساڑھے چار گرام پروٹین، چار گرام کاربز، آدھا گرام شوگر، دو گرا، فائبر، اور ساڑھے اٹھارہ گرام فیٹ پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اخروٹ میں پائے جانے والے غذائی اجزاء میں کاپر، فولک ایسڈ، فاسفورس، وٹامن بی6، میگنیز، اور وٹامن ای شامل ہیں۔

* اخروٹ سے افادیت کا طریقہ*
ہر فرد اخروٹ کھانے کے مختلف طریقے اپناتا ہے۔ اخروٹ کو دودھ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک گلاس گرم دودھ کے ساتھ اخروٹ کو چبا کر کھایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ اخروٹ کو دودھ میں ابال کر استعمال کرنا بھی پسند کرتے ہیں۔ اگر اخروٹ کو دودھ میں ابالا جائے تو دودھ کا ذائقہ نہایت لذیذ ہو جاتا ہے۔
مردانہ طاقت کے لیے اخروٹ اور شہد کو ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ اخروٹ کو اگر شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو کافی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اخروٹ اور شہد کے طبی فوائد کافی زیادہ ہیں، تاہم اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو اخروٹ کا شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے گریز کریں، کیوں کہ ان کے استعمال سے آپ کے شوگر لیول میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ عمل خواتین بھی کر سکتی ہیں۔
*اخروٹ کے نقصانات*
بعض اوقات اخروٹ کے استعمال سے پیٹ کے اپھار کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ اگر ان کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو وزن میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

*اخروٹ کے فوائد*
*ہاضمہ کے نظام کے لیے بہترین*
اخروٹ کو فائبر حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ان سے حاصل ہونے والے فائبر کی وجہ سے جسم ڈی ٹاکسیفائی ہوتا ہے اور بڑی آنت بھی صاف ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اخروٹ کے استعمال سے قبض جیسی طبی علامات کی شدت میں بھی کمی آتی ہے۔ اس خشک میوے کے استعمال سے آنتوں کی صحت میں بہتری ہے اور ان میں ایسے بیکٹیریا کی افزائش ہوتی ہے جو صحت مند تصور کیے جاتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ بڑی آنت میں موجود نقصان دہ جراثیموں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے جس سے آنتوں کی سوزش جیسے امراض کے خظرات میں کمی آتی ہے۔ اگر آنت میں ان جراثیموں کی تعداد میں کمی نہ آئے تو موٹاپے اور کینسر جیسی جان لیوا بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ اخروٹ کے استعمال کو یقینی بنا کر ان تمام مسائل سے بچا جا سکتا ہے اور صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

*دماغی صحت میں بہتری*
جیسا کہ آپ جانتے ہیں عمر میں اضافے کی وجہ سے دماغ کی صحت بھی خراب ہوتی ہے۔ لیکن کچھ اقدامات کی مدد سے دماغ کی صحت میں تنزلی کی عمل کو سست کیا جا سکتا ہے، بلکہ اسے روکا بھی جا سکتا ہے۔ اگر اخروٹ جیسی غذاؤں کو استعمال یقینی بنایا جائے تو دماغ کی صحت کی خرابی کے عمل کو روکا جا سکتا ہے۔ طبی تحقیقات بھی اس بات کی تصدیق کر رہی ہیں کہ اخروٹ کے استعمال سے دماغ کی صحت کو فائدہ پہنچتا ہے۔
اخروٹ کو وٹامن بی6 کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے کیوں کہ وٹامن بی6 بھی دماغ کے لیے نہایت مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اخروٹ میں پولی فینولک کمپاؤنڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ جسم میں بطور اینٹی آکسیڈنٹس کام کرتے ہیں۔ ان کمپاؤنڈز کی وجہ سے دماغ کے سیلز میں سوزش واقع نہیں ہوتی، اور اگر پہلے سے سوزش واقع ہو چکی ہو تو اس میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اخروٹ کے استعمال سے دماغ میں نئے سیلز بھی بننا شروع ہو جاتے ہیں جو کہ اس کی صحت کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔

*نیند میں بہتری*
بہت سے لوگ نیند کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ جب جسم میں میلاٹونن کی پیداوار اور افزائش کم ہو جائے تو عمومی طور پر نیند کے مسائل لاحق ہو جاتے ہیں۔ اخروٹ کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے جسم میں میلاٹونن کی پیداوار بہتر ہوتی ہے جس سے رات کو اچھی نیند آتی ہے اور اس میں خلل واقع نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ لوگ رات کو دودھ اور اخروٹ بھی استعمال کرتے ہیں تا کہ نیند میں بہتری آئے۔

*بالوں اور جِلد کے لیے مفید*
جسم میں اگر فری ریڈیکلز کی مقدار زیادہ ہو جائے تو بالوں اور جِلد کی صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔ فری ریڈیکلز کی وجہ سے جِلد خشک ہو جاتی ہے اور اس پر دھبے بھی نمودار ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ فری ریڈیکلز کی وجہ سے بالوں کی صحت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ اخروٹ کے استعمال سے فری ریڈیکلز کے اثرات کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس سے بالوں اور جِلد کی صحت میں بہتری آنا شروع ہو جاتی ہے۔
آپ سے گزارش ہے کہ ہمارا فیس بک پیج لائک کریں اور ایسی ٹپس واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں۔

00923007985950

16/11/2022

قبل ازوقت بالوں کا سفید ہونا
ماضی میں سفید بال بوڑھے ہونے کی علامت سمجھے جاتے تھے مگر اب تو چھوٹے بچوں اور جوان لوگوں کے بال بھی سفید نظر آتے ہیں ۔ پہلے سفید بالوں والے لوگ کم نظر آتے تھے اب کالے بالوں والے لوگ کم نظر آتے ہیں ۔ قدرتی طور پر ہر انسان کے بالوں کا کوئی نہ کوئی رنگ ضرور ہوتا ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ سفید ہونے لگتے ہیں لیکن قبل از وقت اگر بال سفید ہوجائیں تو یقینی طور پر جسم میں کوئی نہ وکئی بڑی تنبدیلی یا پیچیدگی لازمی ہورہی ہوتی ہے ۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو اس کی وجوہات ضرور جان لیں تاکہ آپ کو اپنے جسمانی تغیرات سے متعلق معلومات لازمی ہو۔ کیونکہ آجکل دیکھا یہ جارہا ہےکہ ایسے نوجوان جن کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان ہیں ان کے بال بھی سفید ہورہے ہیں اور وہ اس وجہ سے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہورہے ہیں جوکہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

ایسی مزید ٹپس کے لئے ہمارا پیچ لائک کریں
https://www.facebook.com/Beautynmee
بال سفید ہونے کی وجہ کیا ہے۔۔؟
*وٹامن بی 12 کی کمی*
سیاہ سے سفید بال اس وقت ہونے لگتے ہیں جبکہ قدرتی طور پر بالوں کو رنگ دینے والے میلانوسائیٹ خلیات اپنا کام کرنا چھوڑدیں اور رنگ بنانا کم کردیں۔ اس وجہ سے بال سفید ہوجاتے ہیں ۔ دراصل میلانوسائیٹ خلیات اپنا کام اسی وقت کرنا چھوڑ دیتے ہیں جب کہ جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ عمر کا کوئی بھی حصہ ہو جیسے ہی وٹامن بی 12 کی کمی ہونے لگتی ہے بال سفید ہوجاتے ہیں۔

*ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کی زیادتی*
تحقیق کے مطابق جب ہمارے بالوں میں ہائیڈروجن پرآکسائیڈ زیادہ مقدار میں بننے لگتی ہے تو نتیجتاً بال سرمئی ہونے لگتے ہیں۔

*وراثتی مسئلہ*
بال سفید ہونے کی ایک وجہ وراثتی مسئلہ بھی ہوسکتا ہے ۔ بعض لوگوں کا مدافعتی نظام کمزور ہوجاتاہے اور جسم کے دیگر ٹشوزکو کمزور کرنے لگتاہے اسی وجہ سے بالوں کی جڑوں میں موجود سیلز جن سے بالوں کارنگ کالا بنتا ہے وہ ختم ہوجاتے ہیں یوں بال سفید ہونے لگتے ہیں ۔ یہ خاندانوں کی جینز پر منحصر کرتا ہے اس لیئے مسئلہ ایک سے دوسرے فرد میں خود بخود منتقل ہونے لگتا ہے ۔

*ناقص غذاؤں کا استعمال*
چونکہ آجکل غذائیں خالص نہیں ہیں اس وجہ سے بھی یہ مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ میڈیکل سائنس میں کوئی ایسا علاج نہیں جس کے ذریعے سفید بالوں کو دوبارہ کالا کیا جاسکے ۔ البتہ تیزی سے بڑھتے سفید بالوں کی رفتار کو سست ضرور کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے لئے بہتر ہے کہ ایسی غذائیں کھائیں جن کے ذریعے جسم کواینٹی اوکسیڈنٹس ملتے رہیں جیسے پالک، بادام ، مچھلی، کدو ، سورج مھکی کے بیج، جھینگے، سبز پتوں والی سبزیاں، آلو، گاجر، لہسن، پیاز، بینگن، بند گوبھی، پھول گوبھی، ٹماٹر، انگور، آلو بخارا، آسٹرابیری، آم، تربوز، مچھلی، دودھ او ر خشک میوہ جات ان تمام کو غذا میں کسی نہ کسی طرح لازمی شامل رکھیں ۔

*تمباکو نوشی*
تمباکو نوشی کے جہاں صحت پر کئی اور مضر اثرات پڑتے ہیں وہیں بالوں میں چاندنی بھی آنے لگتی ہے ۔ اس لئے کوشش کریں کہ اس سے جتنا ہوسکیں بچیں ۔

*تناؤ*
ماہرین نفسیات کے مطابق ذہنی تناؤ اور ڈپریشن جیسے نفسیاتی مسائل کی وجہ سے کم عمری میں بال سفید ہونے لگتے ہیں ، زیادہ سوچنا بھی چاندنی کا باعث بنتا ہے ۔ ماہرین طب کاماننا ہے کہ پرانا نزلہ بھی بال سفید کرسکتا ہے۔

Beautynme Everything at 1 Place ,, Health , Beauty , Personal Care ,
Frozen Detox
Lazel Gluta Pure
Froza Gluta

16/11/2022

سوکھا پن یا کمزوری کا شکار بچوں کے لئے
اس کے استعمال سے بچے ان شاء اللہ صحت مند اور موٹے ہو جائیں گے۔۔

سونف 10گرام
دانہ الائچی سبز 10گرام
مصری 10گرام
طباشیر 10گرام
ان سب کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور سال کے بچے کو چٹکی بھر مقدار صجح اور شام ( کھانے کے بعد ) کھلا دیں ، بڑی عمر کے بچوں کے لئے مقدار اس حساب سے بڑھا لیں ، ان شاء اللہ جلد ہی بچے صحت مند ہو جائیں گے۔
ایسی مزید ٹپس کے لئے ہمارا پیچ لائک کریں اور واٹس ایپ گروپ کے لئے نمبر پر رابطہ کریں ۔

https://www.facebook.com/Beautynmee

05/11/2022

*نہار منہ آملہ کھانے کے حیرت انگیز فوائد*
اگر آپ ایکنی ، کیل مہاسوں اور موٹاپے سے پریشان ہیں اور ہر دوا ، علاج اور ورزش سے مایوس ہو چکے ہیں تو ایک آخری آپشن سمجھ کر نہار منہ آملہ آزمائیں ، اس کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے ۔
ماہرین غذائیت کے مطابق بالغ افراد روزانہ کی بنیاد پر 75 سے 90 ملی گرام آملہ کا استعمال کر سکتے ہیں ، غذائیت کے لحاظ سے آملہ کے 100 گرام میں 58 کیلوریز، 3.4 فیصد فائبر ، 13.7 فیصد کاربوہائیڈریٹس ، 50 فیصد کیلشیم ، 1.2 ملی گرام آئرن، 9 مائیکروگرام کروٹین اور وٹامن سی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے ۔
نہار منہ ایک سے دو آملہ کھانے سے انسانی صحت پر کیامثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں درج ذیل ملاحظہ فرمائیں ، آپ سے گزارش ہے کہ ہمارا پیج لائک کریں اور ایسی ٹپس واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں۔

https://www.facebook.com/Beautynmee

*کیل مہاسوں کا علاج*
آملہ کیل مہاسوں کا قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں ، آملہ کھانے سے معدے کی صحت اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے جس کے نتائج جلد پر بھی آتے ہیں ، آملہ کھانے سے جلد صاف شفاف اور ضدی ایکنی سے پاک ہو جاتی ہے ، ایٹی آکسیڈنٹ اجزا جسم سے فاضل مادوں اور بیکٹیریا کا صفایا کرتے ہیں جس سے مجموعی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ایکنی کے خاتمے کے لیے نہارمنہ ایک سے دو آملہ 4 ہفتوں تک بلا ناغہ کھائیں ۔

*وزن میں کمی*
آملہ کا جوس ، پاؤڈر یا اس کا پھل نہار منہ کھانے سے وزن میں واضح کمی آتی ہے ، آملہ کھانے سے میٹابالز تیز ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ضدی چربی کے پگھلنے کے عمل میں تیزی آتی ہے ۔

*موسمی وائرل اور انفیکشن سے بچاؤ*
آملہ ایک سیٹریس پھل ہے ، موسم گرما کے آتے ہی گرمی سے بخار اور اور لُو لگ جانے سے زکام ہو جانا عام سی بات ہے ، موسم سرما میں بھی وائرل اور انفیکشن سے بچنا مشکل ہوتا ہے ، اگر آپ کا قوت مدافعت کمزور ہے اور موسم کے بدلتے ہی بیمار پڑ جاتے ہیں تو آملہ آپ کے لیے بہترین قدرتی علاج ہے ، نہار منہ آملہ کھانے سے قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے اور موسم کی سختیوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے ۔

*معدے کی بیماریوں کا علاج*
قبض کی شکایت سے لے کر پیٹ پھولنے تک سب بیماریوں کا علاج آملے سے کیا جا سکتا ہے ، اس میں موجود فائبر اور وٹامن سی غذا کو صحیح طریقے سے ہضم ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے اور معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے۔۔۔

Beautynme Everything at 1 Place ,, Health , Beauty , Personal Care ,
Frozen Detox
Lazel Gluta Pure
Froza Gluta

28/08/2022

پیٹ اور کمر کے ارگرد چربی گھٹانے میں مدد دینے والی غذائیں ( 1/4 )
اپنے جسم میں نکلتی ہوئی توند بھلا کس کو اچھی لگ سکتی ہے؟ خواتین اور مرد دونوں ہی اپنی پھیلتی کمر اور نکلتے پیٹ سے پریشان ہوتے ہیں، اور بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس سے نجات پانا بہت مشکل لگتا ہے۔
ڈائٹنگ سے لے کر جم جانے تک ایسے متعدد طریقے ہیں جن کی مدد سے لوگ توند سے نجات پانے اور اضافی چربی کو جلد از جلد گھلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق متوازن غذا اور ورزش کو معمول بنانا توند کی چربی گھٹانے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔
تاہم کچھ غذائیں بھی ایسی ہیں جن کے استعمال کو اگر عادت بنالیا جائے تو وہ پیٹ کو سپاٹ کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر بیوٹی اور وزن کم کرنے کی ٹپس ( صرف گھریلو اور قدرتی طریقہ جات ) حاصل کرنے لے لئے یہ پیج لائک کریں اور گروپ جوائن کریں۔۔

https://api.whatsapp.com/send?phone=923007985950

https://www.facebook.com/Beautynmee

دارچینی
کچھ تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دار چینی بلڈشوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں مدد دینے والا مصالحہ ہے، جس سے کھانے کی اشتہا کم ہوتی ہے خصوصاً ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد میں، مگر ہر ایک اس مصالحے سے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں، اسے چائے یا کافی کا حصہ بناکر یا دہی میں ڈال کر استعمال کرنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

گریپ فروٹ
ویسے تو یہ چربی گھلانے والی جادوئی خصوصیات نہیں رکھتا مگر یہ پھل بہت کم کیلوریز میں پیٹ کو بھرنے میں مدد دیتا ہے، جس کی وجہ اس میں موجود فائبر ہے جو ہضم ہونے میں کافی وقت لیتی ہے۔ آدھا گریپ فروٹ یا ایک گلاس گریپ فروٹ جوس کا کھانے سے پہلے پینا کم کیلورجز جزو بدن بنانے میں مدد دیتا ہے۔

سیب اور ناشپاتی
سیب اور ناشپاتی دونوں میں پانی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، چھلکوں کے ساتھ ان پھلوں کو کھانا اضافی فائبر فراہم کرتا ہے جو پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے میں مدد دیتا ہے، ان کے جوس کی بجائے پھل کو کھانا توند میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے جس سے زیادہ فائبر جسم کو ملتا ہے جبکہ ان پھلوں کو چبانے سے بھی چند کیلوریز جل جاتی ہیں۔

بیریز
دیگر پھلوں کی طرح بیریز میں بھی پانی اور فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے میں مدد دیتے ہیں، بیری کی ہر قسم میٹھی ہوتی ہے جو مٹھاس کی خواہش کو بھی پورا کرتی ہے مگر چینی کے مقابلے میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔

شکرقندی
شکرقندی بہت مزیدار ہوتی ہے خاص طور پر اگر اسے بھون کر کھایا جائے اور کم کھانے پر بھی پیٹ بھرجاتا ہے، جس سے کم کیلوریز جسم کا حصہ بنتی ہیں جبکہ شکرقندی پوٹاشیم، بیٹا کیروٹین، وٹامن سی اور فائبر سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو موٹاپے سے نجات میں مدد دیتے ہیں۔

Beautynme Everything at 1 Place ,, Health , Beauty , Personal Care ,
Frozen Detox
Lazel Gluta Pure
Froza Gluta

20/04/2022

ایک جوڑے کی شادی کی پچیسویں سالگرہ تھی ، ایک صحافی انٹرویو لینے پہنچا کیونکہ وہ جوڑا خوشگوار زندگی گزارنے کے لیئے مشہور تھا، انکی پچیس سالہ شادی شدہ زندگی میں کبھی تکرار تک نہ ہوئی....
صحافی نے پوچھا راز کیا ہے ؟؟
شوہر بولا.......
شادی کے چند دن بعد ہم ہنی مون پر گئے، ایک پہاڑی علاقے میں ہم نے دو گھوڑے کرائے پر لیئے، میرا گھوڑا شریف تھا جبکہ میری بیوی کا زورآور تھا. جیسے ہی ہم چلے، بیوی کا گھوڑا بدکا، اور اسکو گرا دیا۔۔
بیگم اٹھیں گھوڑے کو تھپتھپایا اور کہا "یہ پہلی دفعہ تھا" اور دوبارہ اس پر سوار ہوگئیں.
پھر آگے چلے، بیوی کا گھوڑا پھر بدکا، اور اسکو پھر گرا دیا، بیگم پھر اٹھیں گھوڑے کو تھپتھپایا اور کہا "یہ دوسری دفعہ تھا" اور پھر اس پر پھر سوار ہوگئیں.
ہم پھر آگے چلے، بیوی کا گھوڑا پھر بدکا، اور اسکو پھر گرا دیا، بیگم اٹھیں اپنے پرس سے پسٹل نکالی اور گھوڑے کو گولی مار دی۔
میں یہ دیکھ رہا تھا ، مجھے غصہ آیا اور میں نے اپنی بیوی سے غصہ میں چلا کر کہا " تم پاگل ہو ؟؟ یہ تم نے کیا کر دیا ؟؟؟"
بیگم مڑیں ، میری طرف دیکھا اور کہا "یہ پہلی دفعہ تھا"......

25/11/2021

جلد کے پانچ مسائل اور ان کا گھریلو ٹوٹکوں سے حل
Different Types of Skin and Home Treatment
خشک جلد
خشک جلد کے لیے ناریل کے تیل سے بہتر کوئی بھی چیز شاید دنیا میں نہیں ہے ، اگر آپ کی جلد خشک ہوتی ہے تو ناریل کا تیل نیم گرم کرکے اس سے اپنے چہرے اور گردن پر مساج کریں ، باقاعدہ مساج سے آپ کی خشک جلد کچھ ہی دنوں میں ملائم ہونا شروع ہوجائے گی ۔ اگر آپ ایک ہی وقت میں دو کام کرنا چاہتے ہیں تو ناریل کے تیل میں چینی ملا لیں جو کہ چہرے پر اسکرب کا کام انجام دے گا ۔
چکنی ( آئلی ) جلد کا علاج
اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں کہ اس کا علاج انتہائی آسان ہے ۔ ایک چمچہ لیموں کے عرق میں دو چمچ پانی ملائیں اور اس سے اپنے چہرے کا مساج کرکے دس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں ، اس کے بعد چہرے کو گرم پانی سے دھو لیں ، لیموں کی چکناہٹ ختم کرنے کی صلاحیت سے کون واقف نہیں ہے ، کچھ ہی دنوں میں جلد کی چکناہٹ ختم ہوجائے گی ۔
داغ اورجھائیاں
کسی بھی انسان کے لیے چہرے پر داغ اور جھائیاں سب سے بڑا مسئلہ ہیں ، ان کا حل آسان نہیں ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ایک سادہ سی شے یعنی دہی اس مسئلے کو باآسانی حل کرسکتی ہے، چہرے پر دہی لگائیں اور بیس منٹ کے لیے آپ آرام سے لیٹ جائیں ، اسکے بعد چہرے پر ہلکا مساج کریں اورسادہ پانی سے منہ دھولیں ۔ بغیر کسی مہنگی کریم ، انجکشن یا دوا کے اکچھ ہی دنوں میں فرق نظر آنا شروع ہوجائے گا ۔
مرجھائی ہوئی جلد
اگر آپ کی جلد مرجھا گئی ہے تو اس میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اخروٹ کا چھلکا لے کر اس کا سفوف یعنی پاؤڈر بنالیں ، اس میں پپیتے کا گودا اور لیموں کا عرق شامل کریں اور اس سے چہرے پر مساج کریں ۔ بازار کے مہنگی مساج کریموں کی نسبت گھر میں تیار کردہ یہ مساج کریم نہ صرف تیز ترین اثرات دکھائے گی بلکہ آپ کو کیمیکل کے مضر اثرات سے بھی بچائے گی ۔
جھلسی ہوئی جلد
ہمارے ملک میں سورج سال کا زیادہ تر وقت آگ برساتا ہے ، اوپر سے شہری علاقوں میں گاڑیوں سے پیدا ہونے والی حدت اور دھواں جلد کو جھلسا کررکھ دیتے ہیں ، اکثر اوقات سن بلا ک کا باقاعدہ استعمال بھی کام نہیں آتا بلکہ کچھ ماہرین اسے نقصان دہ قرار دیتے ہیں ۔ اس کے لئے اپنا سن بلاک خود تیار کریں ۔ ایک چمچہ کھیرے کا رس ، ایک چمچہ لیموں کا عرق اور اس میں شامل کریں خالص عرقِ گلاب اور روزانہ اپنی جلد پر لگائیں ، چند دنوں میں جھلسی ہوئی جلد بہتر ہونا شروع ہوجائے گی ۔

Beauty Tips

26/10/2021

حساس جلد کی حفاظت کے طریقے
How to protect sensitive skin
For More Like our page
https://www.facebook.com/Beautynmee

29/07/2021

گرمی دانوں کا علاج
Home Remedies for Prickly Heat.
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

26/06/2021

رنگ گورا کرنے کا گھریلو نسخہ
Home Remedy for Whitening
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

22/06/2021

نسوانی حسن میں اضافے کا آسان نسخہ
Home Remedies for Breast Enhancement
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

21/06/2021

لمبے ، گھنے بالوں کے لئے
Remedy for Long and thick hair
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

14/06/2021

پھٹی ایڑیوں کا علاج
Home Remedies for Cracked Heels
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

12/06/2021

معدہ کی جلن کا گھریلو علاج۔
Home Remedies for Heartburn/Pyrosis.
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

#معدہ #جلن

09/06/2021

How to Get Slim Thighs.
کولہوں ، ران کا کم کرنے کا آسان نسخہ.
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

07/06/2021

چھائیوں کا علاج
Remedies for Pigmentation
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

, #چھائیوں

06/06/2021

چہرے کی خوبصورتی کے لئے
For Facial Beauty
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

25/05/2021

Home Remedies for Sagging Breasts
ڈھیلے پستان کے لئے
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

24/05/2021

فالتو بالوں سے نجات کا طریقہ
Homemade Hair Removal
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

23/05/2021

آنکھوں کی حفاظت کے طریقے
Ways to Protect Eyes (Eyesight)
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

22/05/2021

پیلے دانتوں سے نجات کا طریقہ
Home Remedies for Brighter Teeth
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

20/05/2021

دماغی صحت کے لئے۔
Tips for Mental Health.
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

19/05/2021

بالوں کو لمبا کرنے کا نسخہ
Remedies for Long Hair.
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

18/05/2021

چہرے کی خوبصورتی کے لئے
Remedies for Facial Beauty
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

13/05/2021

السلام علیکم۔
*عید مبارک*
اللہ رب العزت ہمارے روزے اور نیک اعمال قبول فرمائے اور بعد رمضان بھی اسی جوش کے ساتھ نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین
https://www.facebook.com/Beautynmee

04/05/2021

تیسرے عشرے کی دعا
اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّا تُحِبُّ الۡعَفۡوَ فَا عۡفُ عَنَّا
اے اللہ بے شک تو معاف کرنے والا ہے معاف کرنے کو پسند کرتا ہے پس ہمیں معاف فرما دے​
O Allah, You are Forgiving and love forgiveness, so forgive me.
llahumma innaka' afuwwun tuhibbul-'afwa, fa'fu 'anni
ایسی مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
For More Like our page.
https://www.facebook.com/Beautynmee

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

On this Eid, I wish you and your family Allah's blessings and kindness. Eid Mubarak!
تمام پاکستانیوں کو چاند رات اور عید مبارک ہو، Eid Mubarak to Pakistanis and Muslims across world
Ramadan Mubarak.. رمضان مبارک۔
Things that damage immunity.
workout for legs, Thighs, Hips

Category

Address


Riyadh , Dammam , Khobar , Jubail , Karachi , Lahore , Islamabad
Lahore
<<NOT-APPLICABLE>>
Other Health/Beauty in Lahore (show all)
rajpoot official rajpoot official
Lahore
Lahore, ATTARIYA

female

Largo Cream  in Pakistan Largo Cream in Pakistan
Lahore

منی گاڑھی ہو گی تو ٹائمنگ زیادہ گاڑھے پن کیلئے دیسی کور?

SCINO COS.Beauty Cream SCINO COS.Beauty Cream
Lahore

FACE AND BODY BEAUTY AND CARE

Ashraf Lasani WATER PUMPS Ashraf Lasani WATER PUMPS
Lahore
Lahore, 52900

We deal in deep well injector pumps, Vacuum pumps, Warm pumps. We are providing services over 25 year

Ch riaz Ch riaz
86/6r
Lahore, CHRIAZ

Ch riaz

nabeela khan nabeela khan
Gulshan Park Main Bazar Lahore
Lahore

cosmetics

Hassi tech Hassi tech
Nob5
Lahore, 87654

Allhamdullilah

Health&beauty tips/Products Health&beauty tips/Products
Lahore

Health and beauty include variety of products, including many skin care product like fragrances, mask

DimpleCosmetics DimpleCosmetics
FEROZPUR Road
Lahore, 54000

Dimplecosmetics is Pakistan’s first online store to feature a wide range of products for women .

Oriflame best paltform Oriflame best paltform
Lahore, 123

Unity

Hakeem Saif Ullah Seeku42 Hakeem Saif Ullah Seeku42
New Anarkali Lohari Gate Lahore
Lahore

Anarkali Lohari Gate lahore

Maah Aesthetics Maah Aesthetics
84 CCA, 4th Floor, DHA Phase 5
Lahore, 54792

Maah Aesthetics are proud to have a team of medical aestheticians and physicians on our panel who co