بغیرتیاں

بغیرتیاں

Share

Welcome to Online Health & Beauty Tips. We are dedicated to bringing you the very best tips and fac

27/12/2024
Photos from ‎بغیرتیاں‎'s post 05/10/2024

تمام بدن میں تازہ خون پیدا کرنے والا نسخہ
ھوالشافی :
مغز بادام 10 عدد، الائچی خورد 2 عدد، چھوہارہ 2 عدد۔
ترکیب تیاری -:-
تینوں چیزوں کو رات کو مٹی کے کورے برتن میں بھگو رکھیں صبح نکال کر مغز بادام کو چھیل لیں الائچی کا چھلکا جدا کر دیں چھوہارے کی گھٹلی نکال دیں تینوں چیزوں کو پتھر کی سل پر یا کونڈی میں اتنا باریک کریں کہ مکھن کی طرح ملائم ہو جائے اب 50 گرام مصری ملا کر چند منٹ تک گھوٹ کر یکجان کر لیں اس کے بعد ان سب چیزوں کو گائے یا بھینس کے 50 گرام مکھن میں ملا کر کھا لیں ، یہ ایک خوراک ہے روزانہ تازہ بنائیں۔
فوائد -:-
ذرد اور مرجھائے ہوئے چہرے اس کے استعمال سے چند ہی دنوں میں سرخ ہو جاتے ہیں لاغر اور سوکھے ہوئے جسم بھی چند ہی ہفتوں میں سر سبز و شاداب ہو جاتے ہیں اس لذیذ ناشتہ سے تمام جسم کی قوتوں کو نشوونما ہوتی ہے دماغی کام کرنے والوں کے لئے اس سے بہتر کوئی غذا نہیں ہے۔ پچکے گال ٹھیک ہو جاتے ہیں، خون تازہ پیدا ہو گا جن کے چہرے پر گڑھے پڑے ہوں ان حضرات کے لئے تحفہ ہے نسخہ استعمال کریں اور خوشگوار زندگی گزاریں۔

04/10/2024

قوّتِ ذائقہ کا زَوال

اس مرض میں چھکنے کی حِس نہیں رہتی، نہ کڑوی چیز کی کڑواہٹ محسوس ہوتی ہے اور نہ میٹھی چیز کی مِٹھاس، کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ زبان گرمی اور سردی کو بھی محسوس نہیں کرتی۔
علاج:
۱۔ رائی بارہ گرام کو پانی میں جوش دے کر کُلیاں کرائیں۔
۲۔ کالی مرچیں، نوشادر ہر ایک چھ چھ گرام باریک کر کے شہد ساٹھ گرام میں ملایں۔ روزآنہ صبح و شام تین گرام زبان پر ملیں اور جو رطوبت نکلے اُسے گراتے رہیں۔
۳۔ دارچینی یا بچھ کو باریک پیس کر شہد میں ملا کر زبان پر ملیں۔

زبان کا تُتلانا:
میعاری بخار، سرسام سے اچھا ہونے کے بعد مریض الفاظ اچھی طرح ادا نہیں کر سکتا اور تُتلانے لگتا ہے۔
علاج:
۱۔ ۲۔ کالی مرچیں، نوشادر ہر ایک چھ چھ گرام باریک کر کے شہد ساٹھ گرام میں ملایں۔ روزآنہ صبح و شام تین گرام زبان پر ملیں اور جو رطوبت نکلے اُسے گراتے رہیں۔
۲۔ مکھن تیس گرام کو چینی سے میٹھا کر کے چاٹیں۔
۳۔ مغز بادام نو عدد، کالی مرچ نو عدد پانی کے ساتھ مکھن کی طرح پیسیں اور تھوڑی تھوڑی چاٹیں۔ زبان کے تُتلانے میں مفید ہے۔

زبان کا پھٹنا:
۱۔ اسپغول یا بہی دانہ چھ گرام کو پانی میں بھگو کر رکھیں۔ مل کر لعاب نکالیں اور اس سے کُلیاں کریں۔
۲۔ اگر پان کے چونا سے زبان پھٹ جائے تو کھوپرا چبائیں۔

مُنھ آنا:
۱۔ شورہ قلمی اور کتّھا ہموزن باریک پیس کر مُنھ میں چھڑکنے سے مُنھ کے زخم اچھے ہو جاتے ہیں۔
۲۔ سہاگہ تین گرام، شہد یا گلیسرین چوبیس میں مِلا کر مُنھ میں لگائیں۔ مُنھ کے زخموں کے لیئے مفید ہے۔
۳۔ ثابت دھنیا چُوس کر لعاب گراتے رہیں۔ مُنھ کے زخموں کے لیئے مفید ہے۔

ہونٹوں کا پھٹنا:
۱۔ مکھن میں تھوڑا سا نمک مِلا کر لگائیں۔ ہونٹوں کے پھٹنے کے لیئے مفید ہے۔
۲۔ اسپغول یا بہی دانہ چھ گرام کو پانی میں بھگو کر رکھیں۔ مل کر لعاب نکالیں۔ اس کا لعاب لگانے سے ہونٹ اچھے ہو جاتے ہیں۔

حلق کا درد اور ورم:
۱۔ املتاس کی پَھلی کا گودا ساٹھ گرام، آدھا لیٹر پانی میں جوش دے کر غرارے کریں۔ حلق کے درد اور ورم میں مفید ہے۔
۲۔ تَِلوں کا تیل ہلکا گرم کرکے کانوں میں ٹپکانے سے ٹانسلز کے ورم ٹھیک ہو جاتے ہیں
قدیمی نسخہ جات

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Lahore