Arooj Fatima Offical
Lovers � ����
غوثِ اعظم کی امانت کا امیں طاہر ہے
اپنے طاہر کی طرح آپ حسیں طاہر ہے
روشن و شُشتہ چمکدار جبیں طاہر ہے
اپنے عشاق کے بالکل ہی قریں طاہر ہے
اِس کی تحقیق میں اندازِ روّانی دیکھو
دینِ اسلام کے چہرے پہ جوانی دیکھو
سید نصر من اللہ شاہ کاظمی
غلام طاہر حزیں
Our Beloved Quaid Shaykh-ul-Islam Dr.Muhammad Tahir ul Qadri
07/11/2024
لاہور میں ایک مسجد ہے (ماڈرن سائنس کی علمی اکیڈمی) جو ہمدرد چوک ٹاون شپ میں ہے جہاں کوئی پندرہ بیس ہزار لوگ اعتکاف بیٹھے ہیں
اور وہاں قرآن اور حدیث سے لوگوں کو سائنس پڑھائی جا رہی ہے
پڑھانے والا فزکس ، آسٹروفزکس ، زوالوجی ، باٹنی ، مائیکرو بیالوجی ، کیمسٹری ، ایمبریالوجی ، فلکیات ، فضا کا علم ، زمین کے متحرک ہونے کا علم ، زمین کب کیوں اور کیسے بنی ، کازنک ایگ ، زمین کا اختتام کب اور کیسے ہو گا ، پریگنینسی کیسے استقرار پکڑتی ہے ، ایمبریو کیا ہے ، اووم کیا ہے ، زائیگوٹ کیا ہے ، اوری کیا ہے ، اسپرم کیا ہے ، زوجین کے ملاپ سے کتنے اسپرمز میل کی طرف سے سفر کرتے ہیں ، کتنے اسپرم فرٹیلائز کرتے ہیں ، لڑکی کیسے ہوتی ہے ، لڑکا کیسے ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ وغیرہ
پڑھانے والا پہلے تو یہ سب کچھ ماڈرن سائنس سے بیان کرتا ہے اور پھر یہ سب کچھ قرآن مجید اور حدیث رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم سے ثابت کر دیتا ہے ۔۔۔۔
اور پڑھانے والے سے پڑھنے والے کوئی تو ایسا ہے ہے کہ ایک دن بھی سکول نہیں گیا اور کوئی ایسا ہے کو PHD بھی ہے ، نوے سال کے بوڑھے بھی ہیں ، پانچ سال کے بچے بھی ہیں ، لیکن وہ پڑھاتا ایسے انداز ہے کہ ہر کوئی ان کی بات کو سمجھ رہا ہے
اس پڑھانے والے کو سننے والوں سے ایک بوڑھی اماں جسکو اردو بولنا بھی نہیں آتی وہ بھی کہتی ہوئی پائی گئی کہ
"اج پتہ لگیا وے کہ کُڑی کیوں جمندی آ ، اتے منڈا کیویں جمندا آ ، آساں ساری عمر اے ای سمجھیا کہ کڑیاں زیادہ جمن تے بڈھی (یعنی بیوی) دا قصور ہوندا وا ، او تے اج ڈاکٹر طاہر (ڈاکٹر محمد طاہر القادری) نیں پڑھایا تے پتہ لگیا کہ کڑیاں زیادہ جمن دے ایچ منڈے دا ای گناہ ہوندا اے کڑی ویچاری تے ایویں ای کٹ کھاندی رہندی آ "
مطلب یہ ہوا کہ ایک عام ان پڑھ سادا بندہ بھی اس علمی مرکز سے سائنس کے تمام پہلو نہ صرف ماڈرن سائنس میں پڑھ رہا ہے بلکہ وہ قرآنی علوم سے بھی ان سائنسی علوم کو حاصل کر رہا ہے
بلاشبہ منھاج القرآن پاکستانی قوم کیلئے بالخصوص اور عالم انسانیت کیلئے بالعموم ایک عظیم یونیورسٹی کا درجہ رکھتی ہے جس سے اپنے پرائے ، موافق اور مخالف یکساں معرفت حاصل کر رہے ہیں
آپ احباب بھی اس علمی و تجدیدی ، فکری و شعوری تحریک سے منسلک ہوں اور فیضِ مصطفوی سے مستفید ہوں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.