Har Ghari Pakistan
Simple daily wisdom for a healthier mind, smarter habits & positive living. One small tip every day to improve your life. 🌱
17/01/2025
لاہور(آئی این پی)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیسٹ مختلف کرکٹ ہے اور اس کی الگ ڈیمانڈ ہوتی ہے۔
ایک بیان میں شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں اور مزید کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وقفے کی وجہ سے مختلف چیلنجز سامنے آتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ جمعے سے ملتان میں شروع ہو گا۔
؎پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ملتان ٹیسٹ کے لیے 3 اسپنرز اور ایک فاسٹ بولر کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر جبکہ آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔
17/01/2025
راولپنڈی(ہر گھڑی پاکستان)190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزاؤں پر پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاہے کہ فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کریں گے۔
پی ٹی آئی سینیٹرشبلی فراز کا کہناتھا کہ القادر ٹرسٹ سے حکومت کو ایک دھیلے کا نقصان نہیں ہوا، القادر ٹرسٹ سے بانی اور بشریٰ بی بی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ہم ثابت قدم ہیں،آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ بانی اور کارکنوں پر بنائے گئے تمام کیسز سیاسی ہیں۔
17/01/2025
راولپنڈی(ہر گھڑی پاکستان)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز، اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14سال قید کی سزاسنائی گئی،جج ناصر جاوید رانا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز پر 14سال قید کی سزاسنائی جاتی ہے،عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بشریٰ بی بی کو 7سال قید کی سزاسنائی جاتی ہے۔
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، بشریٰ بی بی کو 7سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،جرمانے کی عدم ادائیگی پربانی پی ٹی آئی کو مزید 6ماہ جبکہ بشریٰ بی بی کومزید3ماہ قید بھگتنا ہوگی۔عدالت نے القادر یونیورسٹی کو بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دیدیا۔
فیصلہ سننے کیلئے بشریٰ بی بی ان کی وکلاء ٹیم،نیب پراسیکیوشن ٹیم بھی اڈیالہ جیل میں پیش ہوئی،بانی پی ٹی آئی کو بھی کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اوربانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان بھی فیصلہ سننے کیلئے اڈیالہ جیل میں موجود تھیں۔
یادرہے کہ احتساب عدالت نے 18دسمبر2024کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا،ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ 3مرتبہ مؤخر کی گئی،پہلے عدالت نے 23دسمبر پھر 6جنوری ،اس کے بعد 13جنوری اور پھر17جنوری کی تاریخ مقرر کی،190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل1 سال تک اڈیالہ جیل میں چلا، نیب نے 35گواہان کے بیانات قلمبند کرائے، وکلاء صفائی نے تمام گواہان پر جرح مکمل کی،اہم گواہان میں سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک اور سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان شامل تھے،سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور چیف فنانشل افسر القادر یونیورسٹی بھی گواہان میں شامل تھے۔
17/01/2025
ابوظبی(ہر گھڑی پاکستان) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالرکو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے اسٹیٹ بینک پاکستان میں رکھے ہوئے اپنے 1، 1 ارب ڈالر کے دو عدد ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رواں ماہ کے آغاز میں قرض رول اوول کیے جانے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
17/01/2025
لاہور(ہر گھڑی پاکستان)لاہوراور ملتان میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت برقرار ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 11 روپے کلو سستا ہوا، سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نئے نرخ 584 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 389 جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ملتان میں مرغی کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 370 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 384 روپے کلو ہو گیا ہے۔
ملتان میں فی درجن انڈے 254 روپے کی سطح پر برقرار ہیں جبکہ لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 270 روپے مقرر کی گئی ہے۔ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔
17/01/2025
لاہور (آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب اسلحہ لائسنس کے حوالے سے عوامی سہولت کیلئے انقلابی اقدامات کر رہا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا تمام عمل آن لائن کر دیا۔ شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، اسلحہ کیٹیگری میں تبدیلی، گولیوں میں اضافے کی درخواست، اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی، ڈوپلیکیٹ لائیسنس، موجودہ اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائیسنس کی معیاد میں ایکسٹینشن کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔ نئے ماڈیول کے مطابق پنجاب بھر میں موجود شہری اپنے اسلحہ لائسنس میں موڈیفیکیشن کی درخواست آن لائن دیں گے اور اب شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے حوالے سے دفاتر کے چکر نہیں لگانا ہوں گے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحہ لائسنس میں تبدیلی کیلئے تمام متعلقہ کاغذات سے لیکر قانونی فیس تک آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے اشتراک سے اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔ شہری دیے گئے لنک http://pal.nadra.gov.pk/pal پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول کے استعمال بارے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اسلحہ لائسنس میں تبدیلی کیلئے آنے والے شہریوں کو آن لائن موڈیول کے بارے میں آگاہی دیں۔
17/01/2025
اسلام آباد(آئی این پی)گزشتہ مالی سال کے دوران اشیائے ضروریہ پر حکومت کو 998 ارب روپے اضافی سیلز ٹیکس وصول ہوا۔
ایف بی آر دستاویز کے مطابق بجلی، گیس، چینی، سیمنٹ، سیگریٹس، چائے، مشروبات اور بسکٹس پر ٹیکس میں اضافہ ہوا، صرف بجلی کے بلوں سے 364 ارب 66 کروڑ روپے جمع ہوئے۔ایف بی آر دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے 24-2023 میں اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس وصولی کی مد میں 998 ارب روپے اضافی وصول کئے، بجلی، گیس، چینی، سیمنٹ، سگریٹس، چائے، مشروبات، بسکٹ پر ٹیکس میں اضافہ ہوا۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مقامی سیلز ٹیکس وصولی کا حجم ایک ہزار 222 ارب روپے سے تجاوز کرگیا، عوام سے بجلی پر سیلز ٹیکس کی مد میں 141 ارب روپے اضافی وصول کیے گئے۔
ایف بی آر کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال بجلی بلوں پر 364 ارب 66 کروڑ سیلز ٹیکس وصول کیا، ایک سال میں بجلی کے استعمال پر سیلز ٹیکس ریونیو میں 63.4 فیصد اضافہ ہوا، چینی پر 28.5 فیصد اضافے سے 98 ارب روپے سیلز ٹیکس وصول ہوا۔ایف بی آر دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سیمنٹ پر ٹیکس وصولی 60 فیصد اضافے سے 66.61 ارب روپے ریکارڈ، سگریٹس پر سیلز ٹیکس میں 64.3 فیصد اضافہ، 61 ارب وصول ہوئے، سگریٹس پر 237 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ایف ای ڈی میں 95 ارب روپے یعنی 67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق چائے پر سیلز ٹیکس وصولی 31 فیصد بڑھی، حجم 22 ارب 72 کروڑ رہا، گاڑیوں پر مقامی سیلز ٹیکس ریونیو میں 160 فیصد اضافہ ہوا جس 13.36 ارب رہا، بسکٹس پر سیلز ٹیکس وصولی 56 فیصد اضافے سے 15 ارب رہی، پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی وصولی میں 4.3 فیصد کمی آئی۔
17/01/2025
کراچی (ہر گھڑی پاکستان) منگھوپیر کے علاقے رمضان گوٹھ میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سینٹر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ ویسٹ نے بتایا کہ متاثرہ بچی کی والدہ کی جانب سے واقع کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔
ترجمان کے مطابق پولیس افسر قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال میں موجود ہیں، واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) منگھوپیر کے ہمراہ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) جائے وقوعہ پر موجود ہیں، شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی نے ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
17/01/2025
اسلام آباد(ہر گھڑی پاکستان)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نےکہا ہےکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں مگر حکومت نے مذاکرات کو بھی دیوانی مقدمہ بنا دیا ہے، تمام مسائل کے حل کے لیے جادو کی ایک کنجی ہے اور وہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نےکہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے ہیں، ہمارے مطالبات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی، 26 نومبر اور نو مئی واقعات کی انوسٹیگیشن شامل ہے۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ نو مئی کا جس پہ الزام ہے وہ خود کہہ رہا ہےکہ میرا دامن صاف ہے، بانی پی ٹی آئی خود کہہ رہے ہیں کہ مجھے انصاف چاہیے، بانی پی ٹی آئی کہہ رہے کہ ملٹری کورٹ نہیں مجھے سول کورٹ میں پورا جوڈیشل ٹرائل چاہیے۔
17/01/2025
ممبئی (ہر گھڑی پاکستان) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بعد پہلا بیان جاری کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔
انسٹاگرام پر جاری کیے گئے بیان میں کرینہ کپور نے کہا " یہ ہمارے خاندان کے لیے ایک انتہائی مشکل دن رہا ہے اور ہم ابھی بھی پیش آنے والے واقعات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس مشکل وقت میں، میں ادب اور عاجزی کے ساتھ درخواست کرتی ہوں کہ میڈیا اور پاپارازی مسلسل قیاس آرائیوں اور کوریج سے باز رہیں۔"
انہوں نے مزید کہا " ہم آپ کی فکر اور حمایت کی قدر کرتے ہیں، مسلسل نگرانی اور توجہ نہ صرف پریشان کن ہے بلکہ ہمارے تحفظ کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ پیدا کرتی ہے۔ میں عاجزانہ طور پر درخواست کرتی ہوں کہ آپ ہماری حدود کا احترام کریں اور ہمیں وہ سپیس دیں جس کی ہمیں خاندان کے طور پر صحتیابی اور سنبھلنے کے لیے ضرورت ہے۔ میں پہلے ہی آپ کے سمجھنے اور اس حساس وقت کے دوران تعاون کے لیے شکر گزار ہوں۔"
خیال رہے کہ سیف علی خان کے گھر واردات کی نیت سے داخل ہونے والے شخص نے ان پر حملہ کیا تھا۔ ملزم کے چاقو حملے کی وجہ سے سیف علی خان کو چھ جگہ زخم آئے جب کہ چاقو ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب ٹوٹ گیا۔ حملے کی وجہ سے سیف علی خان کا سپائنل فلوئڈ بھی لیک ہوا لیکن بروقت طبی امداد اور ایمرجنسی میں کی گئی سرجری کی وجہ سے ان کی جان بچالی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore
54570