Anas Latif
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Anas Latif, Health/Beauty, Lahore.
03/03/2026
نسل در نسل غلامی کا اثر ہے شاید
سر اٹھاتا ہوں تو دل بیٹھنے لگ جاتا ہے
15/02/2026
وحشتیں بڑھتی گئیں ہجر کے آزار کے ساتھ
اب توہم بات بھی کرتےنہیں غم خوار کے ساتھ
ایک تو خواب لیے پھرتے ہو گلیوں گلیوں
اس پہ تکرار بھی کرتے ہو خریدار کے ساتھ
11/01/2026
قامت ہے غزل، چہرہ ہے مکتوب، بہت خوب
مطلع ہے تری چال سے منسوب، بہت خوب
اک ضبطِ مسلسل کی میں تصویر ہوں لیکن
برپا ھے دروں، فتنہء آشوب بہت خوب
یوسف(ع) کا وہ کُرتہ تھا کہ اعجازِ مسیحا
اب دیکھتی ہے دیدۂِ یعقوب(ع) بہت خوب!
منزل کی طلب ہے نہ ہمیں ذات کی پروا
ہے پیشِ نظر جلوہء محبوب ، بہت خوب
کہنے کو رضا مند تو گزرے ہیں بہت لوگ
اللّٰہ رے وہ حضرتِ ایّوب (ع) ، بہت خوب
پہلے مِری کشتی میں رفیقوں نے کِیے چھید
پھر کہنے لگے "ڈوب ذرا ڈوب ، بہت خوب"
بھر بھر کے لہو شعر کی نس نس میں اُتارا
کہتے رہے احباب "بہت خوب ، بہت خوب"
اللّٰہ نے کیا رنگ لگایا تجھے ارمانؔ !
تجھ جیسا کسی کا نہیں اسلوب، بہت خوب
علیم ارماؔن ✍️
07/01/2026
جاں کو آفات نہ آفات کو جاں چھوڑتی ہے
مجھ کو اب بھی تیری اُمید کہاں چھوڑتی ہے🍁
میں تجھے چھوڑ کے آیا ہوں اُسی حوصلے سے
وہ کہ جس حوصلے سےجسم کو جاں چھوڑتی ہے💔
آؤ دیکھو میرے چہرے کے خدوخال کو اب
مان جاؤ گے محبت بھی نِشاں چھوڑتی ہے🥀
31/12/2025
ہر وقت میسر کی بھی وقعت نہیں رہتی
ہر وقت محبت کا بھی نقصان یہی ہے
اپنوں کے بدلتے ہوئے انداز تکلم
اے دوست برے وقت کی پہچان یہی ہے
جانی بھٹی
Asad Latif Asad Latif
30/12/2025
نظم کا عنوان : ایک لڑکا
ایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں
ایک میلے میں پہنچا ہمکتا ہوا
جی مچلتا تھا ایک ایک شے پر
جیب خالی تھی کچھ مول لے نہ سکا
لوٹ آیا لیے حسرتیں سینکڑوں
ایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں
خیر محرومیوں کے وہ دن تو گئے
آج میلہ لگا ہے اسی شان سے
آج چاہوں تو اک اک دکاں مول لوں
آج چاہوں تو سارا جہاں مول لوں
نارسائی کا اب جی میں دھڑکا کہاں
پر وہ چھوٹا سا الھڑ سا لڑکا کہاں
ابنِ انشاء
28/12/2025
اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ تو میں تمہارا
یا اس پہ مبنی کوئی تأثر کوئی اشارا تو میں تمہارا
غرور پرور انا کا مالک کچھ اس طرح کے ہیں نام میرے
مگر قسم سے جو تم نے اک نام بھی پکارا تو میں تمہارا
تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو میں جیسے چاہے لگاؤں بازی
اگر میں جیتا تو تم ہو میرے اگر میں ہارا تو میں تمہارا
تمہارا عاشق تمہارا مخلص تمہارا ساتھی تمہارا اپنا
رہا نہ ان میں سے کوئی دنیا میں جب تمہارا تو میں تمہارا
تمہارا ہونے کے فیصلے کو میں اپنی قسمت پہ چھوڑتا ہوں
اگر مقدر کا کوئی ٹوٹا کبھی ستارا تو میں تمہارا
یہ کس پہ تعویذ کر رہے ہو یہ کس کو پانے کے ہیں وظیفے
تمام چھوڑو بس ایک کر لو جو استخارہ تو میں تمہارا

26/12/2025
صاحبِ حشر کی چُپ نے ہی اجازت دی ہے
جتنی جس شخص کے بس میں ہے قیامت ڈھائے
دن گزرتا ہے خموشی کا ڈراما کرتے
رات بھر عرش کو چُھوتی ہے صدائے ہائے
Click here to claim your Sponsored Listing.