Mian 9 Rang

Mian 9 Rang

Share

Mian 9 Rang – Pure Herbal Wellness
Naturally crafted remedies for everyday health and vitality.

26/02/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ

الحمدللہ حسبِ وعدہ حاضر ہیں ایک آزمودہ اور کامیاب نسخہ کے ساتھ —
بغیر آپریشن گردہ و مثانہ کی پتھری کا قدرتی علاج
🌿 مکمل ہربل اور آزمودہ ترکیب 🌿

⚕️ زیرِ علاج امراض:

گردوں و مثانہ کی پتھری
گردہ کے شدید درد اور سوزش
گردہ یا مثانہ کا انفیکشن
پیشاب میں جلن یا رکاوٹ
گردوں کی کمزوری

🌿 علاج کا مکمل نصاب:

1️⃣ مرکبات (استعمال کے لیے):

کشتہ حجر الیہود (ہمدرد) — 1 رتی

معجون حجر الیہود (ہمدرد) — 5 گرام
➤ دونوں کو مکس کرکے شب سوتے وقت نیم گرم پانی سے استعمال کریں۔

ساتھ لیں:

قرص حجر الیہود (اجمل) — 1 عدد

قرص زمرد (اجمل) — 1 عدد
➤ صبح و شام پانی کے ساتھ۔

مزید:

جوارش زرعونی عنبری (بنسخہ کلاںخ) — 5 گرام
➤ ناشتہ کے ایک گھنٹہ بعد پانی سے۔

🌿 دواء تیار کریں: اکسیرِ گردہ

اجزاء:

1. جوکھار — 30 گرام
2. قلمی شورہ — 30 گرام
3. نوشادر ٹھیکری — 30 گرام
4. کشتہ سنگ یہود — 30 گرام
5. کشتہ سنگ سرماہی — 10 گرام
6. ریوند خطائی — 30 گرام
7. زیرہ سیاہ — 15 گرام

ترکیبِ تیاری:
تمام اجزاء کو صاف، فریش اور اعلیٰ کوالٹی میں لے کر باریک سفوف بنائیں۔
➤ ایک سے دو گرام دواء دن میں دو مرتبہ شربت بزوری کے ساتھ استعمال کریں۔

🌸 فوائد:

پتھری کو ریزہ ریزہ کر کے خارج کرتا ہے

گردہ و مثانہ کی سوزش اور ورم کو ختم کرتا ہے

پیشاب کی جلن و تکلیف کو دور کرتا ہے

گردہ کی کمزوری کو مضبوط بناتا ہے

قدرتی طریقے سے پتھری کے دوبارہ بننے سے بچاتا ہے

الحمدللہ! یہ مکمل علاج ہے
بغیر آپریشن کے گردے کی بڑی سے بڑی پتھری کو ختم کرنے میں مؤثر ہے۔
بلاناغہ استعمال کریں اور اللہ سے شفا کی دعا کریں 🌿

💚 تحریر و ترتیب
میاں نورنگ — Mian 9 Rang Herbiotics
قدرتی علاج، روایتی علم اور جدید تحقیق کا حسین امتزاج

23/02/2026

روغن الماس
عزیزان گرامی قدر....
کسی بھی علم کی کوئی حد نہی کویئ کنارہ نہی ھے انسان جتنی تحقیق کوشش کاوش کرے گا قدرت وفطرت اسے اتنا ہی نوازیں گے .متلاشیان علم حکمت ہمہ وقت سیکھنے سمجھنے کے مراحل سے گذرتےرہتے ہیں اور عاجزی سے مناجات و دعا کرتے ہیں کے پرودگار ھمارے علم میں مزید اضافہ فرما.حکم نبوی کے ماتحت گود سے لیکر گور تک علم حاصل کرتے جاو .شوق و لگن جب طبعیت کا حصہ بن جایے تو انسان دن رات سردی گرمی سے بے نیاز ہو کر حصول علم کو ہی اپنا سب کچھ سمجھ لیتا ھے یہاں تک کے ہر نقطہ کو سمجھنے کے بعد علم کی پیاس مزید بڑھ جاتی ھے سرکار دو عالم سرور کائنات حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد گرامی ھے کے دو حریص کبھی نہی بھر سکتے ایک دولت اور دوسرا علم تو گرامی قدر احباب علم کو اپنا رہبر و راہنما بنا لو .
آج کا نسخہ الماس کو روغن بنا کر جز و دوا بنانا ھے اگرچہ کافی صآحبان علم وحکمت نے الماس کے نسخہ جات واعمال کو عیاں و بیاں کیا ھے اور ہر نسخہ اپنی مثال آپ ھے جسطرح ہر پھول کا اپنا رنگ اپنی خوشبو ھے اسی طرح ہر نسخہ کا اپنا فایدہ اور اپنی خصوصیات ہوتی ہین
عزیزان گرامی قدر ..
الماس کاربن کا سب سے شفاف سنگریزہ ھے جو بدن انسانی کو باکمال لازوال خصوصیات سے ھمکنار کرتا ھے حکما قدیم اپنے اسلاف کے بیان کردہ اطوار سے الماس کو عمل تکلیس سے گزار کر ادویات کا جز بناتے رھے ہیں تاکہ مردانہ وجاہت اور بھرپور جنسی و جسمانی قوت حاصل کر سکیں .الماس اعصاب کو قوت دیکر حواس خمسہ کو قایم کرتا ھے جسکی بدولت اعضا ریسہ تمام حیات طاقت و قوت سے لبریز رہتے ہیں ان عوامل کی تحریک کی بدولت قوت باہ نقطہ عروج پر رھتی ھے بدن میں نئی روح پھونک دینے والا یہ مرکب دفع امراض بھی ھے اور نافع الحیات بھی ھے
عزیزان گرامی الماس خالص کو گرم کر کے سپرٹ ریکٹی میں بجھاوے دیں یہاں تک کے خستگی ظاہر ہو نا شروع ہو جایے اب اس کو کالی کوٹھالی میں ڈالکر اوپر سے برنر کئ تیز آگ دیں اور قطرہ با قطرہ سپرٹ ڈالتے جاییں جب ریزہ شگفتہ ہونا شروع ہو جایے تو آگ تیز کریں اور کھٹالی نیچے اتار لیں اور الماس کو باحتاط کھرل آھنی میں ڈال لیں شیر مدار ایک تولہ سملفار ایک تولہ دارچکنا ایک تولہ دوچک سلیمانی نصف تولہ زنگار نصف تولہ جوہر کافور نصف تولہ کے ھمراہ کھرل شروع کریں جب تمام مواد بمعہ الماس یکجا ہو جایے تو ٹکی کی صورت بنا لیں اور گل حکمت کر کے ۲۵ کلو کی آگ دیں الماس باوزن پھولا ہوا سفید رنگ میں کشتہ ملے گا اس کشتہ کو با حتیاط درمیان سے اٹھا لیں اور چینی کی پیالی میں ڈالکر ھوا میں رکھ دیں 24گھنٹے گزرنے کے بعد رفتہ رفتہ تمام کشتہ محلول ہو جائے گا
اس محلول کو اٹھا کر شیشی میں ڈال لیں گرم پانی میں شیشی کو با احتیاط پکڑ کر رکھیں اور نظر رکھیں جب تک تمام مواد سرخ روغن نہ بن جایے عمل جاری رکھیں
لیجیے عزیزان گرامی قدر روغن الماس خالص آپ کے ھاتھ میں ھے
اس روغن سے ایک تنکہ تر کر کے معجون شباب میں ملا لیں اور قدرت کاملہ کی حکمت کاملہ کا مشاھدہ فرمایے اور ختم شدہ نڈھال بے کار مردانہ طاقت و قوت کو نقطہ عروج پر جاتا دیکھئے.
معجون شباب کا نسخہ درج ذیل ھے
عروسک .موصلین .ثعلبین. زعفران .خولنجاں .تخم کونج .تخم جرجس.تخم پنواڑ تخم اسپند تخم سیاہ
فلفل اسود فلفل دراز فلفل ابیض
روغن مغزپستہ روغن بادام روغن چلغوزہ
تمام اجزا کو ھموزن لیکر سفوف بنا لین آخر پر روغنیات ڈال لیں بعد از روغن الماس ملا ملاکر چہار گنا شہد ڈال کر یکجا کر لیں اور چند یوم گندم میں شیشی کو رکھیں
مقدار خوراک کالی مرچ برابر دوا ھمراہ نیم گرم دودھ استعمال کریں
یہ دوا مولد خون منی مغلظ منی مقوی بدن و اعصاب ممسک شدید کی حامل ھے
محرک ومقوی ہونے کے سبب قوت باہ کی لازوال باکمال دوا ھے جو ایسا امساک بناتئ ھے جسکی مثال نہی ملتی
طبیب اپنی فراست سے تمام کام لے سکتا ھے
آخر پر دعا ھے اللہ ھم سب پر اپنا خصوصی لطف وکرم فرمایے .
نوٹ فرما لیجیے حقیر کے تمام نسخہ جات حاذقین معالجین اور صاحبان معرفت کے لیے ھیں مبتدی نو آموز نیم حکیم حقیر کے تمام مجربات سے دور رہیں . اسی طرح فقط تنقید برایے تنقید والے احباب بھی کمنٹس میں اپنا اور ھمارا قیمتی وقت برباد مت کریں.
حکیم محمد علی علوی مطب علویہ گلگت

24/01/2026

🌿✨ بالوں کی مکمل ہربل نگہداشت — قدرت کے 22 اجزاء کے ساتھ ✨🌿
میاں نورنگ BaalCare Herbal Oil
یہ کوئی عام ہیئر آئل نہیں، بلکہ قدرتی جڑی بوٹیوں اور مختلف خالص تیلوں پر مشتمل ایک مکمل ہربل فارمولا ہے، جس میں:
✅ ایک بھی کیمیکل شامل نہیں
❌ کوئی سلفیٹ نہیں
❌ کوئی پیرا بین نہیں
❌ کوئی منرل آئل نہیں
❌ کوئی مصنوعی خوشبو یا رنگ شامل نہیں
🌿 22 طاقتور ہربل اجزاء + مختلف نیچرل آئلز
جو مل کر بالوں اور کھوپڑی کو گہرائی سے غذائیت فراہم کرتے ہیں۔
🌱 نمایاں فوائد:
✔️ بالوں کا شدید جھڑنا کم کرنے میں مددگار
✔️ بالوں کی جڑوں کو اندر سے مضبوط بناتا ہے
✔️ نئے بالوں کی قدرتی نشوونما میں معاون
✔️ خشکی، خارش اور اسکیلپ انفیکشن میں مفید
✔️ دو منہ بالوں (Split Ends) سے نجات میں مدد
✔️ بالوں کو قدرتی چمک، نرمی اور گھناہٹ فراہم کرتا ہے
✔️ بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے بچانے میں مددگار
✔️ اسکیلپ میں خون کی گردش بہتر بناتا ہے
✔️ بالوں کو ہیٹ، ڈائی اور ماحول کے نقصانات سے بچانے میں مدد
✔️ کمزور، بے جان اور روکھے بالوں کے لیے خاص طور پر مؤثر
👨‍🦱👩‍🦰 مرد و خواتین دونوں کے لیے موزوں
ہر قسم کے بالوں کے لیے مفید — نارمل، خشک، آئلی یا ڈیمیجڈ۔
🎉 Launching Offer — محدود وقت کے لیے
💰 صرف 450 روپے
📦 150 ML بوتل
🇵🇰 Made in Pakistan
🌿 100% Herbal • Chemical Free • Safe • Trusted
📲 آج ہی آرڈر کریں:
WhatsApp: 0341-7137601
🌐 Website: mian9rang.com
📘 Facebook | 📸 Instagram: Mian 9 Rang
👉 قدرتی اجزاء، خالص تیاری اور ثابت شدہ فوائد —
ایک بار استعمال کریں، فرق خود محسوس کریں!

23/12/2025

اکسیرِ قوتِ باہ
(دوا فائدہ نہ دے، بروزِ حشر دامن گیر ہو)
یہ نسخہ اُن افراد و احباب کے لیے ہے جو قوتِ باہ میں بالکل صفر ہو چکے ہوں، مردانہ طاقت برائے نام رہ گئی ہو، نہ عضو میں تناؤ ہو، نہ جذبات میں شدت، اور نہ اعصاب میں قوت باقی رہی ہو۔ خیالات کی حد تک تو شیر ہوں، مگر جب عملی موقع آئے تو جذبات سرد اور اعضاء ڈھیلے پڑ جائیں۔ سر توڑ کوشش سے اگر انتشار و تناؤ بن بھی جائے تو سرعتِ انزال اسی وقت کام تمام کر دیتی ہے۔
اس حالت میں خود پر افسوس ہوتا ہے اور فریقِ دوم کی نظر میں گر جانے کا خوف لاحق ہو جاتا ہے۔ اعصابی تناؤ، دماغی تھکن، سستی، کاہلی، کمزوری، معدہ و جگر کی خرابی، خون کی کمی اور عمومی ضعف—یہ سب اس کے محرکات و وجوہات ہیں۔
جب انسان اپنی بدافعلیوں یا بے اعتدالیوں کے سبب اپنی قوت ضائع کر بیٹھتا ہے تو اس کے قلب میں طرح طرح کے منفی خیالات جنم لیتے ہیں۔ تب اسے اپنی بے عقلی اور کوتاہ اندیشیوں کا احساس ہوتا ہے، مگر تب تک وقت گزر چکا ہوتا ہے۔ وہ مختلف لوگوں سے علاج اور نسخہ جات کھا کھا کر مایوس ہو چکا ہوتا ہے اور کسی ایسے نسخے کی تلاش میں ہوتا ہے جو قلیل وقت میں قوتِ باہ کو ازسرِنو بحال کر دے، انتشار و تناؤ بھرپور کرے اور امساک کو طویل بنا دے۔
ذیل کا نسخہ انہی علامات اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کیا جا رہا ہے۔ حکیم محمد علی علوی ملتجی ہیں کہ جب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہو اور حالات و علامات وہی ہوں جو بیان کی گئی ہیں تو علمِ سنیاس کے اس نسخے کو دواۓ آخر سمجھ کر تشکیل دیا جائے اور کرشمۂ دوا کا مشاہدہ کیا جائے۔ ان شاء اللہ چند ہی ایام میں ایامِ بزرگی ختم ہو کر ایامِ جوانی اور ایامِ جوانی بدل کر نوجوانی میں تبدیل ہونے لگیں گے۔
یہ نسخہ متعدد بار کا تجربہ شدہ اور معمولِ مطب ہے۔
نسخہ نوٹ فرمائیے:
قلعی 1 تولہ + پارہ 1 تولہ کو چھلبند کر کے 500 گرام دارچینی کے سفوف میں گلِ حکمت کر کے 12 کلو کی آگ دیں۔ بعد ازاں تمام مواد نکال کر بڑے طشت میں غسل دیں۔ قلعی و پارہ کشتہ ہو کر سفید پاؤڈر کی صورت نیچے بیٹھ جائیں گے اور باقی سیاہ مواد پانی کے اوپر ہوگا۔
اب جدید 2 تولہ قلعی کو تانبے کے توے پر پگھلائیں، پھر کشتۂ مذکورہ 2 تولہ، سفوفِ مروارید 1 تولہ، سفوفِ برگِ بھنگ 10 تولہ، سفوفِ پوست 10 تولہ، سفوفِ عقرقرحا 3 تولہ ملا کر چٹکی چٹکی ڈالتے جائیں اور تانبے کے ڈنڈے سے رگڑتے جائیں، یہاں تک کہ تمام مواد جذب ہو کر قلعی برنگِ زرد کشتہ بن جائے۔
لیجیے عزیزانِ من! ایک گوہرِ خاص آپ کے ہاتھوں میں ہے اور قدر دانوں کی نظر میں ہے۔ اطباء و حکماء کے لیے تحفۂ خصوصی، قوتِ باہ کی کنجی—جب تک چاہو جوان رہو۔
ترکیبِ استعمال:
کشتۂ قلعی مذکورہ 2 تولہ، ایکسٹریکٹ بلاڈونا 1 تولہ، پوٹاشیم برومائیڈ 2 ماشہ، زعفران 6 گرام، جند بیدستر 1 تولہ، ریگِ ماہی 1 تولہ، ثعلبِ مصری 2 تولہ، چاندی کے ورق 50 عدد—سب کو ملا کر کھرل کریں اور شہد 100 گرام میں شامل کر دیں۔
مقدارِ خوراک:
چنے کے برابر معجون، دودھ کے ہمراہ، دن میں ایک وقت استعمال کریں۔
ان شاء اللہ چند ہی ایام میں نسخے کا اثر بدن کے انگ انگ سے ظاہر ہوگا۔ طاقت، قوت، جوش و جذبہ قابلِ دید ہو گا۔ یہ نسخہ مغلِّظِ منی ہے، محرکِ اعضاء ہے، ممسکِ خاص ہے، انتشار و تناؤِ کامل کا ضامن ہے، لذتِ ج**ع کو دوبالا کرتا ہے، قوتِ باہ کو درجۂ کمال تک پہنچاتا ہے، کم ہوتے جراثیم کو بڑھاتا اور مردہ جراثیم کو حیات سے مزین کر کے حوضِ منی کو کناروں تک لبریز کر دیتا ہے۔
یہ حقیر کے معتبر اور قابلِ بھروسہ نسخوں میں سے ایک گوہرِ خاص ہے جس نے کبھی مایوس نہیں کیا۔
نوٹ:
حقیر کے تمام مجربات و نسخہ جات فقط اطباء، حکماء اور معالجین کے لیے ہیں۔ مبتدی، نوآموز اور نیم حکیم حضرات حقیر کے نسخہ جات سے دور رہیں۔ اسی طرح تنقید برائے تنقید کرنے والے احباب کمنٹس میں وقت ضائع نہ کریں۔ بطورِ اصلاح، جس بات کی سمجھ نہ ہو، میسج کر کے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ تمام ادویات اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔
والسلام
دعاگو
حکیم محمد علی علوی





#حکمت


#حکیم

23/12/2025

جوارشِ جالینوس زعفرانی
حکیم جالینوسؒ نے اپنی پوری زندگی کا نچوڑ یہی ایک عظیم الشان نسخہ پیش کیا۔ یہ جوارش اپنے اندر بے شمار خواص رکھتی ہے۔ جگر کو تقویت دیتی ہے، بھوک کی کمی دور کرتی ہے، ریاح کے اخراج میں مددگار ہے، کثرتِ پیشاب میں مفید ہے اور بالخصوص بالوں کی سیاہی برقرار رکھنے میں نہایت مؤثر سمجھی جاتی ہے۔
قدیم طریقے سے تیار کی جانے والی یہ معجون چند ہی خوراکوں میں طبِ قدیم کی افادیت کو واضح کر دیتی ہے۔
فوائد
یہ جوارش معدے کی اصلاح کے لیے عجیب تاثیر رکھتی ہے
ہاضمے کی خرابی کے لیے نہایت بہترین ہے
معدے کی خرابی سے پیدا ہونے والے سردرد کو دور کرتی ہے
خرابیِ معدہ کے باعث منہ کی بدبو میں مفید ہے
سردی کے موسم میں بڑھ جانے والی کثرتِ پیشاب اور مثانے کی کمزوری میں نافع ہے
جسم کے ریاحی دردوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے
بلغمی کھانسی میں فائدہ پہنچاتی ہے
بادی بواسیر میں اس کا استعمال بواسیر کے خاتمے میں معاون ہے
دردِ کمر میں تین ماہ کا باقاعدہ استعمال بہتر نتائج دیتا ہے
گردے اور مثانے کی پتھری میں مفید ہے
جنسی کمزوری میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے
مقدارِ خوراک
پانچ گرام صبح و شام، کھانے کے بعد عرقِ سونف یا سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
ھُوَ الشَّافِی
سنبل الطیب، الائچی، تج، دار چینی، خولنجان، قرنفل، ناگرموتھا، زنجبیل، فلفلِ سیاہ، فلفلِ دراز، قسطِ شیریں، عودِ بلسان، اسارون، حبُّ الاس، چرائتہ شیریں، زعفران — ہر ایک ایک تولہ
مصطگی رومی — ڈھائی تولہ
چینی — دس تولہ
شہد — ایک پاؤ
عرقِ گلاب — پانچ تولہ
حکیم آفتاب اعظمی مجددی
انڈیا



#حکمت



#حکیم

19/12/2025

خشکی سردی میں اگر علاج بھی سرد مزاج اشیاء سے کیا جائے تو بیماری میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کیفیت میں سردی یا بلغم جم جاتا ہے، اور جمنے کے بعد یہی خشکی میں مزید شدت پیدا کرتا ہے۔ یہ جمی ہوئی اخلاط آنتوں سے لے کر خون کی نالیوں تک موجود ہو سکتی ہیں۔

اگر یہ کیفیت خون کی اُن نالیوں میں ہو جو دل سے متعلق ہیں تو انجائنا سے لے کر دل کے دورے تک کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر یہی مسئلہ دماغی نالیوں میں ہو تو فالج، رعشہ اور یادداشت کی کمزوری جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔ گردوں میں یہ کیفیت ہو تو گردے فیل ہونے تک نوبت آ سکتی ہے۔

حیران کن طور پر اس معاملے میں جینیٹکس (Genetics) کا بھی اہم کردار سامنے آیا ہے۔ امریکہ میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ خون کی نالیوں کی یہ بندش:

ایشیائی افراد میں زیادہ تر دل پر اثر انداز ہوتی ہے،

گوروں میں دماغ پر، جس کے نتیجے میں رعشہ، بھلکڑ پن اور فالج ہو سکتا ہے،

جبکہ سیاہ فام افراد میں اس کا اثر زیادہ تر گردوں پر پڑتا ہے اور گردے فیل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

علاج اور پرہیز

پرہیز:

تمام سرد اشیاء سے اجتناب، جن میں زیادہ تر پھل اور سبزیاں شامل ہیں

دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء

دیگر بلغم پیدا کرنے والی غذائیں

غذا میں ترجیحاً شامل کریں:

بکرے کا گوشت اور دیسی مرغی کا گوشت

انڈے

گرم مزاج مصالحہ جات
پیاز اور لہسن کا بکثرت استعمال

قہوہ جات:

ادرک اور سونف کا قہوہ
پودینہ اور اجوائن دیسی کا قہوہ

دیگر تدابیر:

قبض کی صورت میں روغنِ بادام کا استعمال
پیٹ کو ہلکا اور حتی الامکان خالی رکھیں
پانی ہمیشہ نیم گرم پئیں
ورزش کو معمول بنائیں
ہلکی پھلکی ورزش اور روزانہ واک ضرور کریں

دوا کی ترکیب

جوارش جالینوس: 100 گرام
جوارش کمونی: 100 گرام
جوارش زنجبیل: 100 گرام

زعفران: 2 گرام (پیسا ہوا)
شہد: 50 گرام

زعفران کو باریک پیس کر شہد میں ملا لیں، پھر تمام جوارشات اس میں اچھی طرح مکس کر دیں۔

طریقۂ استعمال:

ایک چائے کا چمچ صبح و شام کھانے کے بعد

ہمراہ نیم گرم پانی یا عرق کے ساتھ

روغنِ بادام کو پی لیا جائے یا دودھ، چائے یا کسی اور مناسب مشروب میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

#بلغم

18/12/2025

آج کل کا موسم اور نزلہ
آج کل کے موسم میں پانی کی طرح بہنے والا نزلہ، فلو کی شکایت اور اس کے ساتھ بخار عام ہے۔ اس کے لیے ایک نہایت آسان سی دوا ہے، جو دو چار خوراکوں میں ہی یہ شکایت رفع کر دیتی ہے۔
کچلہ مُدبّر: دس گرام
منقّہ: تیس گرام
گری بادام: چالیس گرام
تمام اجزاء کو باریک پیس کر نخودی سائز کی گولیاں بنا لیں۔
ایک گولی دن میں ایک بار ہمراہ چائے یا گرم دودھ کے ساتھ کھلا دیں۔
ان شاء اللہ ایک ہی خوراک سے شفا ہو جائے گی۔

#نزلہ #فلو #بخار #صحت

18/12/2025

سوزاک
گرم تلی ہوئی اشیاء فاسٹ فوڈز سے پرہیز کریں

سفوف سوزک قرشی دواخانہ

سفوف تباشیر اجمل دواخانہ کا آپس میں مکس کرلیں ۔

طریقہ استعمال آدھا آدھا چائے کا چمچ صبح و شام ہمراہ لسی یا پانی کے ساتھ۔ کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں
♦️✿✿نوٹ
پوسٹ شئیرنگ مفید معلومات و مفاد عامہ ایجوکیشنل پرپوز کے لیے ہے، جو اظہار کیا گیا ہے تشخیص و تجویز علاج معالج کا بدل نہیں، برائے مہربانی صحت کے مسائل کے کسی بھی علاج کے لیے اپنے ہیلتھ فزیشن سے رجوع کریں۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Near By Thokar Niaz Baig
Lahore