Point of view
Very comprehensive , Informative & authentic videos and articles related to social issues and healthcare.
My utube channel:
https://youtube.com/channel/UCW8vNTgTduzqFW1mhnWskrw
دیپالپور قلعہ سورا سنگھ میں اللہ کی قدرت کا معجزہ اہل علاقہ نے بادلوں کو دھان کی فصل سے پانی لیتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھا
06/08/2022
اماں یہ مجھے کالی کر کے ماریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( اسلام نے عورت کو ایک باعزت مقام دیا اور انسان نے اسے بے عزت کردیا۔۔ اسلام کے آنے سے جہالت دور ہوئی تھی لیکن, آج لوگ پھر سے اسی جہالت میں ڈوب چکے ہیں، اس کی سب سے بڑی وجہ دین سے دوری ہے۔ایک بار پھر سے وہی دور آگیا ہے جب مشرکین عرب اپنی بیٹیوں کو زندہ زمین میں گاڑھ دیا کرتے تھے، بیٹی کی پیدائش پر ان کے چہرے سیاہ پڑجایا کرتے تھے اور وہ منہ چھپاتے پھرتے تھے۔)
*کالیوں کا قبرستان*
سندھ کے شہر ڈہرکی میں ایک قبرستان ''کالیوں کا قبرستان'' کہلاتا ہے۔ وہاں ان عورتوں کو بغیر غسل اور کفن کے دفنایا جاتا ہے جو اپنے بھائی، باپ یا شوہر کے ہاتھوں کلہاڑیوں یا کلاشنکوفوں کی خوراک بنتی ہیں۔اور پھر ان کو کاری( کالی) قرار دے کر دفنا دیا جاتا ہے۔
غیرت کے نام پر وحشیانہ انداز میں قتل کی گئیں ان خواتین کی قبروں پر پانی چھڑکنا، دعا کرنا اور پھولوں کی چادر چڑھانے پر غیر اعلانیہ پابندی ہے۔ مقتول خواتین کے کسی رشتے دار کو ان کی قبروں پر کھلے عام جانے کی اجازت نہیں ہے۔
پوچھنا یہ تھا کہ کیا کوئ کالوں کا بھی قبرستان ہے جو جگہ جگہ منہ کالا کرتے پھرتے ہیں اور پھر جرگوں میں بیٹھ کر خواتین کو کالی قرار دیتے ہیں؟ خدا جانے کب تک یہ جنگل کا نہیں بلکہ وحشت اور جہالت کا قانون یہاں چلتا رہے گا؟
ہر بار عورت ہی کیوں غیرت کے نام پر قتل ہوتی ھے
*(رحمن اور انسان )
زندگی میں 99 بار درست کام کر لو اور صرف ایک بار غلط کام کر لولوگ تمہارے درست کام بھول کر تمہارا ایک غلط کام پکڑ لیں گے اسی کوانسان کہتے ہیں۔
اور اگر 99 بار غلط کام کر لو اور صرف ایک بار مغفرت مانگ لو اللہ تمہارے 99 غلط کام بھی بھول کر تمہارا ایک درست کام قبول کر لے گا
اسی کو رحمن کہتے ہیں تو اپنے رحمن کو خوش کرانسان کو نہیں*
واذا مش الإنسان اله دعانا لجنبة أو قاعدا اوقاتها * فلما كشفناعنه مرة مركان لم يدعنا إلى فيرمشة كذلك زين للمشرفين ما كانوا يعملون.
اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں اپنے پہلو پر یا بیٹھے ہوۓ یا کھڑے ہر حالت میں پکارتا ہے پھر جب ہم اس سے وہ تکلیف دور کر دیتے ہیں تو ایسے گزر جاتا ہے جیسے اس نے تکلیف کے وقت ہمیں پکارا ہی نہ تھا۔ ایسے حد سے بڑھے ہوۓ لوگوں کو وہی کام اچھے معلوم ہونے لگتے ہیں جو وہ کرتے ہیں۔
سورة يونس 12
سنہری ازدواجی زندگی
___________________________۔
*پردے کے 22 فائدے* __
*اور بے پردگی کے 14 نقصانات* :
1. پردہ عورت کی عزت و آبرو کا محافظ ہے۔
2. پردہ دار خاتون کا نسب محفوظ ہے۔
3. پردہ سے شرمگاہ اور نظر کی حفاظت رہتی ہے۔
4. پردہ دلوں کی پاکیزگی اور طہارت کا ذریعہ ہے۔
5. پردہ نسوانی حسن کا محافظ ہے۔
6. پردہ عورت کی فطری حیا کا تقاضا ہے۔
7. پردہ چھوٹے بڑے کئی گناہوں سے رکاوٹ ہے۔
8. پردہ مسلمان عورت کا شعار ہے۔
9. باپردہ عورت اللہ کی حفاظت میں ہے۔
10. باپردہ عورت اپنے رب کے زیادہ قریب ہے۔
11. پردہ عورت کے لیے افضل ترین اعمال میں سے ہے۔
12. پردہ شیطان اور اس کے آلہ کاروں سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔
13. پردہ تقوی کا لباس عزت کا تمغہ اور حیا کی دلیل ہے۔
14. پردہ عورت کو فاسقوں کی شرارت سے محفوظ رکھتا ہے۔
15. پردہ انسان نما بھیڑیوں کی تیز نظروں سے بچاتا ہے۔
16. پردہ عورت کے دل و دماغ کا محافظ ہے۔
17. پردہ زنا بد نظری اور ناجائز بات چیت سے روکتا ہے۔
18. پردہ ایسا شرعی حکم ہے جس میں دین و دنیا کا فائدہ ہے۔
19. پردہ معاشرتی امن کا ذریعہ ہے۔
20. پردہ دار خاتون کے لیے جنت کے تمام دروازے کھلے ہیں۔
21. پردہ عورت کے نیک ہونے کی دلیل ہے۔
22. پردہ دار عورت نیک عورت ستر اولیاء کی عبادت کے برابر اجر کی مستحق ہے۔
🔭 بے پردگی کے نقصانات :
1. بے پردگی اللہ تعالیٰ سے بغاوت ہے۔
2. بے پردگی جاہلیت اور مغربی تہذیب کی تقلید ہے۔
3. بے پردہ عورت کا تہمت سے بچنامشکل ہے۔
4. بے پردہ عورت کا نسب اور آبرو کی کوئی گارنٹی نہیں۔
5. عورت کا بے پردہ ہونا حیاء کی کمی کی دلیل ہے۔
6. بے پردہ عورت لوگوں کی بری نظروں کا نشانہ بنتی ہے۔
7. بد نظری کے یہ زہریلے تیر عورت کے جسم و روح کو چھلنی کردیتے ہیں۔
8. بے پردہ عورت اللہ تعالیٰ کی غیرت کو للکار نے والی ہے۔
9. بے پردہ عورت آپ عزت کی حفاظت نہیں کر پاتی۔
10. بے پردہ عورت شیطان کے جال کا بسہولت شکار ہوجاتی ہے۔
11. بے پردہ عورت باہر نکلتی ہے تو شیطانی حملہ کی زد میں آ جاتی ہے۔
12. بے پردہ عورت ہر وقت اللہ کی ناراضگی میں ہے۔
13. بے پردہ عورت پورے معاشرہ اور ماحول کو خراب کرنے میں برابر کی شریک ہے۔
14. بے پردہ عورت قبر کے عذاب میں مبتلا رہے گی۔
04/08/2022
*الحمدلله!
تین سال کے بعد بیت اللہ کے ارد گرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، عشاق دیوانہ وار خانہِ خدا سے لپٹ گئے...!*
31/07/2022
ان تمام لڑکیوں کے نام جو اپنی اپنی امیوں کے گھر 🏠 جاسکتی ہیں 👇
*🏡امی کا گھر ۔۔۔ 💪انرجی ڈرنک*
🌹ہر لڑکی کے لئیے اس کی امی کے گھر کا راستہ گل و گلزار اور گھر دنیا میں جنت کا گوشہ ہے
🌹امی کا گھر دنیا کی واحد ایسی جگہ جہاں آپ کو پہلے سے اطلاع کر کے نہیں جانا پڑتا جب چاہو چلے جاؤ گھر اور گھر والے منتظر ہی ملیں گے
🌹امی کا گھر ایسا کمفرٹ زون ہے جہاں آپ کو ہر مشکل سے عافیت ملتی ہے ہر تھکن سے راحت نصیب ہوتی ہے
🌹 کتنی بھی تکلیف میں جائیں *نئی انرجی ملتی ہے* جاب کی تھکن اتارنی ہو یا نئے رشتے نبھانے کی تھکن لڑکیاں یہ تمام بوجھ امی کے گھر میں اتار کے تازہ دم ہوکے اپنےگھر لوٹ آتی ہیں اور ایسی عافیت محسوس کرتی ہیں گویا روح و جسم کو بالیدگی عطا ہوئی ہو , روئی کا گالا بن گیا ہو ۔۔۔
🪷امی کا گھر بھلے عام سا پرانے سے فیشن کا ہو اس کے درو دیوار دریچوں میں جو محبتیں اور خوشبوئیں لپٹی ہوتی ہے بہن بھائیوں سے بے تکلف پھڈے ہوئے ہوتے ہیں اس کا کوئی نعم البدل کہیں نہیں ملتا ۔۔۔
🪷 ایک لڑکی اپنے محرم رشتوں کے درمیان سے اٹھ کر اچانک کئی سسرالی نامحرموں کے درمیان تکلفاً رہنے لگتی ہے جس میں وہ مصنوعی سا رہتی ہے اپنی من مرضی بتانے سے جھجھکتی ہے ہر قدم پہ محتاط ہر سانس میں احتیاط ۔۔۔۔ کھل کے جینا بھول جاتی ہے ۔۔ بلکہ قصداً بھلائے رکھتی ہے ایسے میں
*امی کا گھر زمین پہ جنت ہوتا ہے* ۔
🪷آپ اپنی جنت میں کتنے ہی برسوں بعد جائیں کبھی اجنبیت محسوس نہیں ہوتی ۔۔ گاڑی گھر کی سڑک پہ پہنچتے ہی آپ اضطرار سے دکانیں دیکھنے لگتی ہیں وہ کالا گیٹ کب نظر آئے گا کب نظر آئے گا نظریں بے چینی سے بار بار پھسلنے لگتی ہیں گھر بھی ایک ماں کی طرح بانہیں پھیلائے منتظر ہوتا ہے آپ کے قدم رکھتے ہی کھلکھلانے لگتا ہے اس کی منزل در منزل کمرہ در کمرہ اور گوشے گوشے میں ہماری یادیں خوشبو کی طرح بکھری ہوتی ہیں ۔۔
🪷 وہ کمرہ جو آپ چھوٹی یا بڑی بہن کے ساتھ شئیر کرتی تھیں وہ کمرہ ہماری کتنی ہی چپکے چپکے لڑائیوں کے راز دار بلکہ امین ہوتے ہیں وہ باتھ روم کو صاف اور سوکھا رکھنے کی تنبیہ میں ہوئی لڑائیاں ۔۔۔
🪷وہ آپکے بہن کے ساتھ بے ضرر سے گھاؤ گھپ ۔ الماری کی آدھی برابر بانٹ میں حد بندی ٹوٹنے کی وارننگ وہ سب کمرے میں بازگشت بن کے چکرا رہی ہوتی ہیں پھر اس قیمتی کمرے کی دیواروں نے آپکے مشترکہ قہقہے بھی سنے ہوتے ہیں
🪷وہ کسی کتاب ناول یا ڈائجسٹ کا مل کے پڑھنا کوئی ایک پیراگراف خصوصیت سے ایک دوسری کو پڑھانا سب اسی کمرے کی الماری میں بند ہوتا ہے ۔۔۔
*یہ حقیقت ہے*
🌹 شائد آج میرے ساتھ بہت سی بہنیں بھی محسوس کریں ہم امی کے گھر کے افراد سے تو اداس ہوتے ہی ہیں ساتھ ساتھ ہم گھر سے بھی اداس ہو جاتے ہیں
🌹 اسکے مختلف گوشوں سے کونے کھدروں سے اسکی دیواروں سے جہاں ہمارے ہاتھ کی سینیریاں ابھی تک لٹک رہی ہوتی ہیں امی کسی کو اتارنے نہیں دیتیں کہ میری لاڈو نے بنائی تھیں ۔ جس دروازے کے کنڈے میں پلو اٹک کے پھٹا تھا نئے جوڑے کو بَج لگی تھی اب پچاسوں نئے لباس آپ کے پاس ہوتے ہیں مگر ہائے دل کا وہ صدمہ جب بھی کنڈا دیکھیں تازہ ہو جاتا ہے ۔۔۔
🌹امی کا گھر ہوتا ہے جہاں آپ الٹ سلٹ حلئے میں گھوم سکتی ہیں سُستی سی چپل گھسیٹ کے چل سکتی ہیں منہ کھول کھول کے جماہیاں لے سکتی ہیں ماں سے فرمائشی کھانا پکوا سکتی ہیں اور بلا تکلف روٹی کے اوپر سالن رکھ کے بڑے بڑے لقمے نگل سکتی ہیں
🌹گھنٹوں ماں کی گود میں سر رکھ کے لیٹ سکتی ہیں نہ وقت ضائع ہوتا ہے نہ گھڑیاں چلتی ہیں بکھرے بالوں کو ہاتھوں سے سمیٹ کے کیچر میں قید کر کے دلی راحت محسوس کر سکتی ہیں ۔ صرف کلی کر کے ناشتہ کر سکتی ہیں
🌹 امی وہ ساری سستیاں اور آلکسیاں اپنے دامن میں بھر کے ذات میں ایسی توانائیاں بھر دیتی ہیں کہ اگلے چکر تک آپ چارج ہو جاتی ہیں ۔۔۔
*✨🌹امی کا گھر ایک انرجی ڈرنک ہے* ۔
🌹🪷✨🏡✨🪷🌹
31/07/2022
🌹══ ☘️﷽ ☘️ ══🌹..: سر درد کے اسباب :...
زیادہ دماغی کام کرنا
فضول بحث و مباحثہ کرنا
پریشانی اور ٹینشن میں رہنا
نیند پوری نہ ہونا
بلڈپریشر کا کم یا زیادہ ہونا
ویڈیو گیم کھیلنا
زیادہ تھکن ہونا
کام کا دباؤ ہونا
ہاضمے کاخراب ہونا
قبض ہونا
جسم میں پانی کا کم ہونا
شور، لڑائی جھگڑا ہونا
نظر کمزور ہونا
فضائی آلودگی
بند کمروں میں تمباکو نوشی (Smoking) اور گیس وغیرہ کی بُو سے الرجی ہونا
گردن میں تناؤ ہونا
قے آنا
کبھی دانتوں میں درد ہونا
شراب پینا
شوگر کی کمی
ٹھنڈی اور کھٹّی چیزیں کھاتے رہنے سے نزلہ زکام ہوتا اور بلغم جم جاتا ہے جو کہ دردِسر کا باعث بنتا ہے
دیر تک موبائل، لیپ ٹاپ اور ٹی وی T.V وغیرہ پر نظریں گاڑے رکھنا بالخصوص اندھیرے میں ان چیزوں کا استعمال نظر کی کمزوری اور سردرد کا بہت بڑا سبب ہے
اور کبھی ضَرورت کے مطابق کھانا نہ ملنے کی وجہ سے بھی سر میں درد ہوجاتا ہے۔
سر پر پٹّی باندھنا ۔۔۔۔۔۔۔
بعض لوگ سَر دَرْد کے وقت سر پر پٹی باندھتے ہیں، اسی طرح گھروں میں خواتین کی اکثریت دوپَٹَّا باندھتی ہیں۔ غالباً سب یہ سمجھتےہیں کہ اس سے راحت ملے گی جبکہ اس سے نقصان ہوتا ہے۔ یہ پٹی باندھنے کی وجہ سے خون کے بہاؤ میں کمی آ جاتی ہے جس کی وجہ سے آکسیجن صحیح طریقے سے نہیں پہنچتی جس سے نقصان ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے، لہٰذا سر پر پٹی باندھنے سے بچنا چاہئے۔ اور معالج سے رجوع کریں
31/07/2022
*کیا آپ گردن میں درد سے پریشان ہیں؟ آئیے اس کا حل ڈھونڈیں!*
ہماری گردن اور کمر چھوٹے چھوٹے مہروں سے ملکر بنی ہے جو کہ ریڑھ کی ہڈی کی شکل میں ہمیں نظر آتے ہیں۔ گردن میں درد کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں اور یہ ایک بہت عام مسئلہ ہے۔ ہم میں سے ذیادہ تر افراد اس کا کسی نہ کسی موقع پر شکار ہو سکتے ہیں۔
*کچھ وجوہات مندرجہ ذیل ہیں* :
●سٹریس اور پریشانی
●سوتے ہوئے گردن کی غلط پوزیشن
●غلط پوسچر
●تھکاوٹ یا پٹھوں میں کھچاوء
*●میننجائٹس*
○اس مرض میں دماغ اور حرام مغز کے ارد گرد موجود جھلی میں انفلیمیشن یا سوزش ہو جاتی ہے اور شدید سر درد، بخار اور گردن میں شدید اکڑاہٹ جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔
*●ہارٹ اٹیک*
○دل کا دورہ بھی اس درد کے ساتھ نمودار ہو سکتا ہے مگر اس کے ساتھ مزید علامات جیسا کہ پسینہ آنا، قے، متلی سانس میں دشواری اور جبڑے میں درد بھی شامل ہے۔
مندرجہ ذیل گردن میں درد کی غیر معمولی وجوہات ہیں:
●فریکچر
●ٹیومر
●انفیکشن
●انفلیمیشن- مثال کے طور پر انکائلوزنگ سپونڈیلائٹس
*علامات* :
گردن میں مسئلے کی عام علامات یہ ہیں:
*●درد اور کھچاوء* :
اس قسم کا درد سر کو ایک پوزیشن میں ذیادہ دیر رکھنے سے بڑھ جاتا ہے۔
*●گردن کا سن ہو جانا یا اندر سوئیاں چبھنا* :
یہ کسی نرو پر پریشر پڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ بازو تک محسوس ہو سکتا ہے۔
*●کلکنگ کی آواز آنا یا شور محسوس ہونا* :
اس آواز کو میڈیکل کی اصطلاح میں کریپیٹس کہا جاتا ہے اور یہ پٹھوں اور ہڈیوں کے ایک دوسرے کے اوپر رگڑ کھانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اور یہ علامت ذیادہ تر رات کے وقت دیکھنے کو ملتی ہے۔
*●چکر آنا اور بے حوش ہو جانا* : ورٹیبرل آرٹریز پر پریشر کی وجہ سے انسان بے حوش بھی ہو سکتا ہے اور چکر بھی آنے لگتے ہیں۔
*●پٹھوں میں کھچاوء* : یہ احساس مسلز میں اکڑاہٹ کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔
*گھر بیٹھے ہی اپنی گردن کا علاج کریں*
عام طور پر گردن میں درد کسی سنگین مسئلے کی وجہ سے نہیں ہوتا اور عموما یہ 4 سے 6 ہفتے کے دوران بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔ مندرجہ اکسرسائیزز مددگار ثابت ہو سکتی ہیں:
*●نیک ٹرن* :
اپنے سر کو ایک جانب موڑیں حتی کہ مسلز میں تناو محسوس ہونے لگے اور 5 سیکنڈز تک اسی حالت میں رہیں اور پھر یہی عمل دوسری جانب بھی دہرائیں۔
*●نیک ٹلٹ ڈاون* :
اپنی گردن کو آرام سے اپنی چھاتی کی طرف موڑیں اور اسی حالت میں کچھ لمحے رہنے دیں اور اسی عمل کو کئی بار دہرائیں۔
*نیک ٹلٹ* :
اپنے سر کو ایک کندھے کی طر جھکائیں حتی کہ اس میں کھچاوء محسوس ہونے لگے اور سر کو 5 سیکنڈز تک اسی حالت میں رکھیں اور پھر یہی عمل دوسری طرف دہرائیں۔
*●نیک سٹریچ* :
اپنی تھوڑی کو پیچھے کی جانب دھکیل کر اپنے مسلز میں تناو پیدا کریں اور 5 سیکنڈ تک اسی حالت میں رہیں اور اس عمل کو 5 مرتبہ دہرائیں۔
*گردن میں اکڑاہٹ کا علاج* :
●گرمائش یا برف کی ٹکور کریں:
20 منٹ تک برف کی ٹکور کافی حد تک انفلیمیشن میں کمی لا سکتی ہے۔ اسی طرح گرم پانی سے نہانے کے بعد بھی سکون محسوس ہوتا ہے۔
*●مساج کروائیں* :
کسی ماہر سے مساج بھی کافی آرام دہ ہو سکتا ہے۔
●او۔ٹی۔سی ادویات استعمال کریں۔
*●آکیوپنکچر* :
اس عمل میں ہمارے مسلز کے مختلف پریشر پوائنٹس میں باریک باریک سوئیاں چھبوئی جاتی ہیں جس سے انسان کافی حد تک فرق محسوس کرتا ہے۔
*●کائیروپریکٹک کئیر* :
یہ مسلز اور جوڑوں کا مخصوص طریقے سے علاج کر سکتے ہیں مگر اس سے قبل ڈاکٹر سے مشاورت لازمی ہے۔
*●سٹریس کم کریں:*
سٹریس کی وجہ سے بھی گردن میں کھچاوء پیدا ہو جاتا ہے لہذا ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیں جس سے آپکی ٹینشن کم ہو جائے۔
●اپنے سونے کے ماحول کو بہتر بنائیں:
○اچھے میٹریس کا انتخاب کریں
○کروٹ لے کر یا کمر اوپر کر کے سوئیں
○گردن کے لیے مخصوص تکیہ استعمال کریں
○سونے سے پہلے اپنے جسم کو ریلیکس کریں
عموما گردن کا درد انہی طریقوں سے ٹھیک ہو جاتا ہے مگر اس میں تاخیر کی صورت میں اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشاورت کریں۔
التماسِ دعا
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ
عظیم ہے وہ دل❤️ جس میں دوسروں کے درد کا احساس ہو۔
دنیا کا سب سے خوبصورت پھول اپنوں کی محبت کا ہوتا ہے، اپنے وہ نہیں ہوتے جو خون کے رشتے میں ہوں اپنا ہر وہ فرد ہے جسے آپ کا خیال اور احساس ہو۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Address
Lahore
54000