Health Care Initiative Baist Khel Lakki Marwat
Mobilization & awareness regarding OPV, EI & Polio Campaigns
15/05/2026
ویکسین سے محروم رہ جانے والا بچہ کسی بھی وقت زندگی بھر کے لیے معذور ہو سکتا ہے۔ اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے دو قطرے پلا کر محفوظ بنائیں۔
مہم کا آغاز: 18 مئی
13/05/2026
خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 18 مئی 2026 سے ہو رہا ہے۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے لیے پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں۔
آئیں، ہم سب مل کر اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنائیں اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیں۔
05/04/2026
پولیو ایک لا علاج مرض ہے، لیکن ہر پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کوپولیو ویکسین کے دو قطرے پلا کر ہم انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
✅ مہم کا آغاز: 13 اپریل
31/03/2026
پولیو ایک لا علاج مرض ہے، لیکن ہر پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کوپولیو ویکسین کے دو قطرے پلا کر ہم انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
✅ مہم کا آغاز: 13 اپریل
30/01/2026
پولیو بچوں میں عمر بھر کی معذوری کا سبب بنتا ہے اور صرف پولیو ویکسین ہی آپ کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنا سکتی ہے۔
جب پولیو ورکرز آپ کے گھر آئیں تو اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلوائیں ۔
Pakistan Polio Eradication Initiative
13/01/2026
پولیو ویکسین کے ضمنی اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں پولیو کے خاتمے کیلئے اِس ویکسین کا استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی یہ ویکسین بچوں کی حفاظت کے لیے لازمی ہے ۔
13/01/2026
پولیو مطلب مستقل معذوری!
پولیو ویکسین کے صرف دو قطرے آپ کے بچوں کو مستقل معذوری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ جب فرنٹ لائن پولیو ورکرز آپ کے گھر آئیں، تو ان کے لیے دروازہ کھولیں اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنائیں۔
13/01/2026
پولیو مطلب مستقل معذوری!
پولیو ویکسین کے صرف دو قطرے آپ کے بچوں کو مستقل معذوری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ جب فرنٹ لائن پولیو ورکرز آپ کے گھر آئیں، تو ان کے لیے دروازہ کھولیں اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنائیں۔
موسمیاتی تبدیلی، دل کے امراض اور فالج اٹیک ..عوام کے نام ایک اہم پیغام
ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید مقصود
کارڈیالوجسٹ، خلیفہ گلنواز ہسپتال بنوں......
موسمیاتی تبدیلی اب صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں رہی بلکہ یہ انسانی صحت، خصوصاً دل اور دماغ کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکی ہے۔ درجۂ حرارت میں غیر معمولی اضافہ، شدید سردی، ہیٹ ویوز، آلودگی اور موسم کی اچانک تبدیلیاں دل کے مریضوں میں پیچیدگیوں کو بڑھا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک اور فالج کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
شدید گرمی کے دوران جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے، خون گاڑھا ہو جاتا ہے اور دل پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ اسی طرح شدید سردی میں شریانیں سکڑ جاتی ہیں، بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور دل کا دورہ یا فالج ہونے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ فضائی آلودگی دل کی شریانوں میں سوزش پیدا کرتی ہے جو ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کا سبب بن سکتی ہے۔
میں اپنے عوام کو مشورہ دیتا ہوں کہ بدلتے موسم کے اثرات کو سنجیدگی سے لیں۔ گرمی میں دھوپ سے بچیں، پانی کا استعمال بڑھائیں، نمک اور چکنائی کم کریں اور غیر ضروری محنت سے پرہیز کریں۔ سردی میں گرم لباس پہنیں، بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھیں اور اچا نک ٹھنڈے ماحول میں جانے سے گریز کریں۔ دل کے مریض اپنی ادویات باقاعدگی سے استعمال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر علاج میں تبدیلی نہ کریں۔
اگر سینے میں درد، سانس کی تنگی، چکر، جسم کے کسی حصے میں اچانک کمزوری، بولنے میں دقت یا نظر دھندلانے جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوراً قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔ بروقت علاج جان بچا سکتا ہے۔
یاد رکھیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اس دور میں صحت مند طرزِ زندگی، باقاعدہ چیک اپ اور بروقت احتیاط ہی دل اور دماغ کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔
اللہ ہم سب کو صحت و سلامتی عطا فرمائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Telephone
Website
Address
Lakki Marwat