الحياء زينة
ki Mohammed se wafa tu ne to ham tere hain. ye jaha Kia cheez hai loh wa qalam tere hain
24/07/2024
جس کے ساتھ چلو اُسکو پتا چلنا چاہیے اور جس کے خلاف چلو اُسے بھی پتا چلنا چاہیے
درمیانی راستہ منافقت کا راستہ ہے
كارل مارکس
سر اُٹھا کر جینے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے جبکہ سر جُھکانے کا معاوضہ ملتا ہے۔
~چی گویرا
دس عالمی کہاوتیں 🌎:
1. آئرش کہاوت 🇮🇪:
کنویں میں تھوک مت ڈالو، ہو سکتا ہے کسی دن تمہیں اسی سے پانی پینا پڑے۔
2. فرانسیسی کہاوت 🇨🇵:
اپنا پیار اپنی بیوی کو دو اور اپنا راز اپنی ماں کو۔
3. اطالوی کہاوت 🇮🇹:
پیار اور خوشبو کو چھپایا نہیں جا سکتا۔
4. سوئس کہاوت 🇨🇭:
جب آدمی پیٹ بھر لیتا ہے تو اسے روٹی کا ذائقہ نہیں محسوس ہوتا۔
5. اسکاٹش کہاوت 🏴:
اگر تم مسکرانا نہیں جانتے تو دکان مت کھولو۔
6. ہسپانوی کہاوت 🇪🇦:
پیار جو تحفوں پر پلتا ہے، ہمیشہ بھوکا رہتا ہے۔
7. جاپانی کہاوت 🇯🇵:
خدا پرندوں کو ان کا کھانا دیتا ہے، لیکن انہیں اسے حاصل کرنے کے لیے اڑنا پڑتا ہے۔
8. ڈچ کہاوت 🇳🇱:
پیار اسی وقت تک رہتا ہے جب تک پیسہ رہتا ہے۔
9. انڈونیشی کہاوت 🇮🇩:
جو اپنے دوست کو قرض دیتا ہے وہ دونوں کو کھو دیتا ہے۔
10. بیلجیئن کہاوت 🇧🇪:
جو شخص خوبصورت عورت سے شادی کرتا ہے اسے دو آنکھوں سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے.
22/07/2024
ایک بادشاہ نے رات کو گیدڑوں کی آوازیں سنیں تو صبح وزیروں سے پو چھا کہ رات کو یہ گیدڑ بہت شور کررہے تھے ۔۔۔
کیا وجہ ہے ؟؟
۔اس وقت کے وزیر عقل مند ہوتے تھے ۔انھوں نے کہا جناب کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہوگی اس لیے فریاد کررہےہیں ۔۔۔
۔تو حاکم وقت نے آرڈر دیا کہ ان کا بندوبست کیا جائے 😍۔وزیر صاحب نے کچھ مال گھر بھجوادیا اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیا۔۔۔۔
اگلی رات کو پھر وہیں آوازیں آئیں ۔ تو صبح بادشاہ نے وزیر سے فرمایا کہ کل آپ نے سامان نہیں بھجوایا کیا۔تو وزیر نے فوری جواب دیا کہ جی بادشاہ سلامت بھجوایا تو تھا ۔۔۔۔۔
اس پر بادشاہ نے فرمایا کہ پھر شور کیوں ؟؟؟
۔تو وزیر نے کہا جناب سردی کی وجہ سے شور کررہےہیں ۔تو بادشاہ نے آرڈر جاری کیا کہ بستروں کا انتظام کیا جائے😜😜۔۔۔
وزیر نے حسب عادت کچھ بستر گھر بھیج دیئے اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیے۔۔۔
جب پھر رات آئی تو بدستورآوازیں آنا شروع ہوگئیں ۔تو بادشاہ کو غصہ آیا اور اسی وقت وزیر کو طلب کیا کہ کیا بستروں کا انتظام نہیں کیا گیا۔۔۔۔
تو وزیر نے کہا کہ جناب وہ سب کچھ ہوگیا ہے تو بادشاہ نے فرمایا کہ پھر یہ شور کیوں ؟؟؟۔۔۔۔
تو وزیر نے اب بادشاہ کو تو مطمئین کرنا ہی تھا ۔اور اوکے رپورٹ بھی دینی تھی۔تو وہ باہر گیا کہ پتہ کرکے آتا ہوں ۔۔۔
وزیر جب واپس آیا تو مسکراہٹ لبوں پر سجائے آداب عرض کیا کہ بادشاہ سلامت یہ شور نہیں کررہے.....
بلکہ آپ کا شکریہ ادا کررہے ہیں ...😜😜😝
اور روزانہ کرتے رہیں گے۔۔۔😝😝👍
بادشاہ سلامت یہ سن کے بہت خوش ہوا اور وزیر کو انعام سے بھی نوازا...!!!!
اب یہی حال ہمارے ملک کا بھی ہے ۔عوام مہنگائی سے پریشان ہیں ۔مگر یہاں رپورٹ سب اوکے دی جارہی ہے۔اور بادشاہ سلامت خوش ہیں...!
22/07/2024
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Larkana
22/07/2024