Aqsa Soap Craft

Aqsa Soap Craft

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aqsa Soap Craft, Health/Beauty, Rahmatpur Lateef Colony, Larkana.

03/02/2026

ماشاءاللہ الحمدللہ 🤍

آج دل بہت خوش ہے اور شکر کے جذبات ہیں کہ میں نے ڈاکٹر فاطمہ سے
Beauty Care Soaps، Body Wash، Hand Wash اور Liquid Soap کا مکمل کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے ✨🌿

یہ کورس صرف ریسپی سیکھنے تک محدود نہیں تھا بلکہ
✔️ اسکن سیف فارمولیشن
✔️ درست اجزاء کا انتخاب
✔️ کوالٹی کنٹرول
✔️ اور پروفیشنل طریقے سے پروڈکٹس بنانے کی مکمل رہنمائی ملی

ڈاکٹر فاطمہ کا انداز تدریس نہایت آسان ، عملی اور خلوصِ سے بھرپور ہے 🍁

ڈاکٹر فاطمہ کی محنت، اخلاص اور آسان اندازِ تدریس واقعی قابلِ تعریف ہے 🌸

ہر چیز بہت تفصیل اور عملی طریقے سے سمجھائی گئی، جس سے اعتماد ملا کہ ہم معیاری اور محفوظ پروڈکٹس بنا سکتے ہیں 💪

میں دل سے یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ یہ سب میرے والدین کی دعاؤں اور میرے سرتاج کی بھرپور سپورٹ اور حوصلہ افزائی کے بغیر ممکن نہیں تھا جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا ،حوصلہ بڑھایا اور آگے بڑھنے کا اعتماد دیا۔۔الحمد للہ رب العالمین 💜

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے سیکھنے کا یہ موقع دیا۔ دعا ہے کہ اللہ اس علم میں برکت عطا فرمائے اور اسے میرے لیے اور دوسروں کے لیے فائدے کا ذریعہ بنائے، آمین 🤲

ان شاءاللہ بہت جلد اپنی تیار کردہ نیچرل، اسکن فرینڈلی اور معیاری پروڈکٹس آپ سب کے ساتھ شیئر کروں گی 🌿

آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کی ضرورت رہے گی 💖

زوجہ زوھیب احمد ❣️

29/01/2026

پمپلز جلد میں اس وقت بنتے ہیں جب جلد کے pores (سوراخ) تیل، مردہ خلیات، اور بیکٹیریا سے بند ہو جائیں۔
عام وجوہات:
زیادہ تیل یا چکنائی
ہارمونی تبدیلیاں (مثلاً بلوغت یا پیریڈ)
جلد کی صفائی نہ ہونا
بعض کھانے یا اسٹرس
💡 سادہ حل: چہرہ صاف رکھیں، ہاتھ نہ لگائیں، پانی زیادہ پئیں۔

مزید جاننے کے لیے ہم سے جڑے رہیں اور آرگینک صابن آرڈر کرنے کے انباکس رابطہ کریں ❣️

17/01/2026

آپ ہم سے صابن خرید سکتے ہیں اگر گورے چٹے ہونا چاہتے ہیں تو 😄 🌹💜

18/12/2025

السلام علیکم

"سوپ میکنگ کورس شروع ہو چکا ہے! 🧖‍♀️✨
آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے! 🙏
اور ہاں, ہم سے کولڈ پراسز اور ہر اسکن کے لیے صابن بھی مل جائیں گے ان شاءاللہ 😉
کیا آپ بھی شامل ہونا چاہتے ہیں؟ 🧐 "

Aqsa soap craft 😊

27/11/2025

"السلام علیکم!

میں اپنی چھوٹی بہن اقصی کے نام پر ایک نیا سفر شروع کر رہی ہوں، Aqsa Soap Craft کے نام سے!

اقصی میری چھوٹی اور لاڈلی بہن ہے، جو میرے دل کے بہت قریب ہے۔ اس کی محبت اور سپورٹ میرے لیے بہت اہم ہے۔ میں اس کے نام پر یہ پیج بنایا ہے تاکہ میں اس کے لیے کچھ بہترین کر سکوں۔

میں Dr-Syeda Fatima سے سوپ میکنگ کورس سیکھنے جا رہی ہوں، ان شاءاللہ۔ امید ہے کہ یہ سفر بہت کامیاب ہوگا اور میں آپ سب کے لیے کچھ بہترین سوپ اور اسکن کیئر پروڈکٹس لاسکوں گی۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ میرا پیج لائیک کریں اور میری شروعات میں مجھے سپورٹ کریں! آپ کی محبت اور سپورٹ میرے لیے بہت اہم ہے!

آپ سب کا ساتھ اور محبت چاہیے!

"

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Larkana?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Rahmatpur Lateef Colony
Larkana