Muzammal Hussain chan

Muzammal Hussain chan

Share

Education

26/08/2026

26/08/2026

عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و علیہ و اصحابہ وسلم

26/08/2026

عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ و اصحابہ وسلم

25/08/2026

📢 Lahore Waste Management Company LWMC Jobs

▪️ Male | Female can apply

▪️ Online Apply

🚨 Last Date: 07-Sept-2026
مکمل تفصیل اور اپلائی کرنے کے لئے دیے گئے اشتہار کو مکمل پڑھیں

🪀 `روزانہ آنے والی سرکاری و پرائیویٹ نوکریوں کی بروقت اور مستند معلومات کے لیے ہمارا پیج جوائن کریں`

24/08/2026

*ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ میں توسیع کے حوالے سے اپڈیٹ*

ایس ٹی آئیز کے *9 ماہ کے کنٹریکٹ میں توسیع* کا سمری وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لیے *جمع کروا دیا گیا ہے*۔

جیسے ہی سمری منظور ہو گی، متعلقہ محکمہ اس کا *باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دے گا*۔

*سمری کے مطابق مجوزہ 9 ماہ کی کنٹریکٹ آسامیاں درج ذیل ہیں:*
- *PST – 48,000*
- *EST – 50,000*
- *SST – 55,000*

اس وقت محکمہ صرف سمری کی منظوری کا *منتظر* ہے۔ منظوری ملتے ہی محکمہ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا عمل شروع کر دے گا۔

*S&GAD - ایڈمنسٹریشن ونگ*
*مزید معلومات کے لیے اس کو
Muzammal Hussain chan
فالو کریں*

24/08/2026

آج مورخہ 24 اگست 2026ء محکمہ تعلیم ضلع لیہ کی ایک نہایت قابلِ احترام اور نامور شخصیت، جناب سردار امان اللہ خان گشکوری صاحب، اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے۔

سردار امان اللہ خان گشکوری صاحب نے محکمہ تعلیم میں ایک طویل عرصہ نہایت دیانت، خلوص، شفافیت اور ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ وہ ایک بہترین استاد، بہترین منتظم اور بہترین لٹیگیشن آفیسر کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت قائم کرنے میں کامیاب رہے۔ ان کے شعبۂ تعلیم سے وابستہ رہنے والے بے شمار طلبہ آج مختلف اعلیٰ مناصب پر فائز ہیں اور ان کی علمی و تربیتی خدمات کو قدر و احترام سے یاد کرتے ہیں۔

ان کی شخصیت کا سب سے نمایاں پہلو ان کی منکسرالمزاجی، شرافت، متانت اور ہر شخص کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا تھا۔ انہوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران نہ صرف ادارے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں بلکہ اپنے حسنِ اخلاق سے لوگوں کے دلوں میں بھی مستقل جگہ بنائی۔

آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بستی سرائی میں ان کے اعزاز میں منعقد ہونے والی پروقار اور پُرخلوص ریٹائرمنٹ تقریب دراصل ان کی خدمات کا اعتراف اور ان سے محبت و عقیدت کا اظہار تھی۔ تقریب میں موجود ہر شخص کے جذبات اس بات کے عکاس تھے کہ سردار امان اللہ خان گشکوری صاحب محض ایک سرکاری افسر نہیں بلکہ ایک ایسی شفیق اور قابلِ احترام شخصیت ہیں جن کی کمی محکمہ تعلیم میں مدتوں محسوس کی جائے گی۔

سردار امان اللہ خان گشکوری صاحب! آپ کی عظمتِ کردار، بے لوث خدمات، شفاف طرزِ عمل اور محبت بانٹنے والی شخصیت کو سلام۔

ملازمت سے ریٹائرمنٹ ایک عہدے سے فراغت ہے، خدمت، کردار اور محبت سے ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی۔ آپ کی خدمات اور آپ کی یادیں محکمہ تعلیم ضلع لیہ کے دامن میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

اللہ تعالیٰ آپ کو ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی میں صحت، سکون، خوشیاں اور بے شمار آسانیاں عطا فرمائے اور آپ کی تمام سابقہ خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔

دعا ہے کہ آپ کا آنے والا ہر دن خوشیوں، عزت، صحت اور اطمینان سے بھرپور ہو۔ آمین۔

جناب سردار امان اللہ خان گشکوری صاحب!
آپ کی عظمتوں کو سلام، آپ کی خدمات کو سلام، آپ کے کردار کو سلام۔

24/08/2026

📢‏*نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں 351 آسامیوں کا اعلان*
مزید اپڈیٹ کے لیے فالو کریں
Muzammal Hussain chan
‏*📌 خالی آسامیوں کی تفصیل:*

‏• سب انسپکٹر (BS-14) — 48 آسامیاں
‏• ٹیکنیکل اسسٹنٹ (BS-14) — 15 آسامیاں
‏• سٹینو ٹائپسٹ (BS-14) — 8 آسامیاں
‏• اپر ڈویژن کلرک UDC (BS-11) — 6 آسامیاں
‏• اسسٹنٹ سب انسپکٹر (BS-09) — 36 آسامیاں
‏• کانسٹیبل (BS-05) — 174 آسامیاں
‏• کانسٹیبل ڈرائیور (BS-05) — 64 آسامیاں

‏*🎓 تعلیمی قابلیت:*
‏مختلف آسامیوں کے لیے انٹرمیڈیٹ، بیچلرز ڈگری، کمپیوٹر/آئی ٹی سے متعلقہ ڈگری، میٹرک اور دیگر مطلوبہ قابلیت مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلی اہلیت ہر پوسٹ کے مطابق مختلف ہے۔

‏*🎂 عمر کی حد:*
‏تمام درج بالا آسامیوں کے لیے عمر 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔

‏*🏃 جسمانی معیار:*
‏کانسٹیبل، کانسٹیبل ڈرائیور، سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے لیے مقررہ جسمانی معیار اور دوڑ کا ٹیسٹ بھی ہوگا۔

‏*⏱️ رننگ ٹیسٹ:*
‏مرد امیدواروں کے لیے 1.6 کلومیٹر دوڑ 7 منٹ جبکہ خواتین امیدواروں کے لیے 1.6 کلومیٹر دوڑ 10 منٹ میں مکمل کرنا ضروری ہوگا

‏*💻 درخواست دینے کا طریقہ:*
‏امیدوار اپنی درخواستیں National Police Foundation – Testing & Assessment Service (NPFTAS) کے 🫧⏰

24/08/2026

`🚨🚔 پنجاب رینجرز میں صرف لڑکوں کے لیے 2026 کی بڑی بھرتی`

🎓 تعلیم
*سپاہی جنرل ڈیوٹی* : کم از کم مڈل پاس

_🚫Last Date 26 August 2026_

📏 جسمانی معیار
قد (Height): کم از کم 5 فٹ 6 انچ
سینہ (Chest): کم از کم 33 انچ (ہماJoin کراور اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔ ❤️📢
ڈیلی گھر بیٹھے سرکاری و پرائیویٹ نوکریوں کے اشتہار دیکھنے کیلئے ہمارے اس پیج کو جوائن کریں۔
مکمل تفصیل اور اپلائی کرنے کے لئے دیے گئے اشتہار کو مکمل پڑھیں

🪀 `روزانہ آنے والی سرکاری و پرائیویٹ نوکریوںبروقت
Muzammal Hussain chan
مستند معلومات کے لیے ہمارا پیج
جوائن کریں

24/08/2026

🚨 بڑی خبر: آؤٹ سورس کیے گئے سرکاری اسکولوں کی واپسی کا عمل شروع!

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب (SED) نے PSRP فیز-I، II اور III کے تحت پیف (PEF) کے حوالے کیے گئے اسکولوں کو دوبارہ محکمہ کی تحویل میں لینے کے معاملے پر ایک اہم ہنگامی زوم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

📌 اجلاس کی تفصیلات:
🗓 25 اگست 2026
⏰ دوپہر 3:00 بجے
👤 صدارت: سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب
👥 شرکاء: پنجاب کے تمام 40 اضلاع کے CEOs (Education)

⚠️ اسکولوں کی واپسی کی زیرِ غور وجوہات:
• عدالت میں زیرِ التوا مقدمات
• مقامی آبادی کی شدید مزاحمت
• طلبہ کی کم تعداد
• خطرناک اسکول عمارات
• رسائی سے محروم یا حساس علاقے

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نے تمام CEOs کو متعلقہ اسکولوں کا مکمل ریکارڈ، وجوہات اور ٹھوس دلائل کے ساتھ اجلاس میں آن لائن شرکت کی ہدایت کی ہے۔

کیا سرکاری اسکولوں کی محکمہ تعلیم کو واپسی تعلیم کے نظام میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوگی
؟💯💯💯

Muzammal Hussain chan

24/08/2026

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسرز کے لیے روزگار کے شاندار مواقع

اپنے کیریئر کو نئی سمت دینے اور ایک متحرک و پیشہ ورانہ ادارے کا حصہ بننے کا بہترین موقع ہے۔ اہل اور باصلاحیت امیدوار اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی درخواستیں مقررہ طریقۂ کار کے مطابق جمع کروائیں۔

مزید معلومات اور تفصیلات کے لیے اشتہار کا مطالعہ کریں
Muzammal Hussain chan ۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Layyah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Layyah