MALIK Sajid Islamic videos page

MALIK Sajid Islamic videos page

Share

اسلامی ویڈیوز معلومات کیلیے فالو کریں

21/09/2026

darood Pak #𝑺𝒖𝒃𝒉𝒂𝒏𝒂𝒍𝒍𝒂𝒉𝒘𝒂𝒃𝒊𝒉𝒂𝒎𝒅𝒊𝒉𝒊 Faheem Mirza

20/09/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

’’یہ بھی اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ وہ گناہ معاف فرماتا ہے، پریشانی دور کرتا ہے، کسی قوم کو بلند کرتا ہے اور کسی کو پست کر دیتا ہے۔‘‘

راوی: حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ۔

حوالہ: سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر: 202۔

اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرت، رحمت اور مخلوق کے معاملات میں اس کی کامل تدبیر کو بیان فرمایا ہے، یعنی اللہ تعالیٰ ہر وقت اپنی شان کے مطابق مخلوق کے معاملات فرماتا ہے، کسی توبہ کرنے والے کے گناہ معاف فرماتا ہے، کسی پریشان حال کی پریشانی دور کرتا ہے، کسی کو عزت اور بلندی عطا فرماتا ہے اور اپنی حکمت کے مطابق کسی کو پستی میں ڈال دیتا ہے، اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ انسان کو کبھی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اپنی موجودہ پریشانی یا مشکل کو ہمیشہ رہنے والی سمجھنا چاہیے، مثال کے طور پر اگر کوئی شخص گناہوں میں مبتلا رہا ہو لیکن سچے دل سے توبہ کرکے اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ آئے تو اسے اللہ کی مغفرت کی امید رکھنی چاہیے، اسی طرح مصیبت، مالی تنگی یا کسی دوسری پریشانی میں اللہ تعالیٰ سے دعا اور مدد مانگتے رہنا چاہیے، کیونکہ حالات کو بدلنے کی حقیقی قدرت اسی کے پاس ہے، یہ حدیث ہمیں توبہ، دعا، امید اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھنے کی ترغیب دیتی ہے، اور یہ یقین دلاتی ہے کہ عزت، ذلت، آسانی اور مشکلات سب اللہ تعالیٰ کے علم اور حکمت کے تحت ہیں، اس لیے مومن خوش حالی میں شکر اور آزمائش میں صبر اختیار کرتا ہے اور ہر حال میں اپنے رب کی طرف رجوع کرتا ہے۔

20/09/2026

قدم اٹھانے سے پہلے نظر جُھکا لینا
فقط زمین ہی نہیں یہ سخی کا ہے آستاںﷺ
یہ شہر، شہرِ تمنا ہے،اس میں رہتا ہے
میرا دھیان، میرا دل،میرا دماغ اور جاں۔۔۔!
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم❤️

20/09/2026

*‏حضرت جابر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب خندق کھودی گئی تو میں نے آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو بھوکا پایا۔
میں اپنی بیوی کے پاس آیا،
اور پوچھا کہ تیرے پاس کچھ ہے؟

اس نے ایک تھیلا نکالا ،
جس میں ایک صاع جو تھے،
اور ہمارے پاس ایک بکری کا ‏بچہ پلا ہوا تھا،
میں نے اسے ذبح کیا،
اور میری بیوی نے آٹا پیسا،
میں نے اس کا گوشت کاٹ کر ہانڈی میں ڈالا اس کے بعد میں آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے پاس لوٹا‏
بیوی نے کہا کہ
آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کے سامنے مجھے رسوا نہ کرنا-"
( یعنی زیادہ آدمیوں کی دعوت نہ کردینا)

جب میں آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو چپکے سے عرض کیا: "
‏یا رسول اللّٰہ ہم نے ایک بکری کابچہ ذبح کیا ہے اور ایک صاع جو کا آٹا ہمارے پاس تھا، وہ تیار کیا ہے۔
تو آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم چند لوگوں کے ساتھ تشریف لے چلئے

یہ سن کر آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے‏پکارا اور فرمایا: "اے خندق والوں جابر نے تمہاری دعوت کی ہے۔
لہذا چلو ، اور
آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا! میرے آنے تک ہانڈی نہ اتارنا ،
اور نہ گوندھے ہوئے آٹے کی روٹی پکانا

چنانچہ میں وہاں سے آیا، اور آنحضرت‏ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بھی تشریف لائے
اور آپ صلی اللّٰہ سب لوگوں کے ساتھ آگے تھے،
میں اپنی بیوی کے پاس آیا وہ بولی !"تمہاری ہی فضیحت و رسوائی ہوگی۔ میں نے کہا ، میں نے وہ ہی کیا جو تونے کہا تھا

بلآخر اس نے گوندھا ہواآٹا نکالا
‏آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اس میں لعابِ دهن ملا دیا، اور برکت کی دعا کی ، پھر ہانڈی میں لعابِ دهن ملايا۔ اس کے بعد فرمایا، ایک روٹی پکانے والے کو اور بلا لو جو میرے ساتھ روٹی پکائے۔ اور ہانڈی سے سالن نکالو، مگر اس کو‏اوپر سے نہ اتارنا

حضرت جابرؓ رضی اللّٰہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس وقت حاضرین ایک ہزار تھے اور میں خدا کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں کہ سب نے کھایا،

یہاں تک کہ چھوڑ دیا اور لوٹ گئے، اور ہماری ہانڈی کا وہی حال‏تھا کہ ابل رہی تھی
اور آٹا بھی اسی طرح تھا،
اس کی روٹیاں پک رہی تھیں

صحیح المسلم۔ کتاب الاشربہ۔ حدیث نمبر۔ 612.

20/09/2026

السَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم ورحمة الله وبركاته
حيات بخیـــر

نصیحتیں اور عبرتیں بہت ہیں... پھر سوال یہ ہے کہ ہم ان سے فائدہ کیوں نہیں اٹھاتے؟!

الله تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿ وَلَٰكِنْ قَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴾

’’لیکن ان کے دل سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال کو خوش نما بنا دیا۔‘‘

جس طرح جسم بیمار ہو جائے تو نہ کھانا اسے فائدہ دیتا ہے، نہ پینا، اور نہ ہی اسے نیند اور آرام میں لذت محسوس ہوتی ہے؛ اسی طرح جب دل میں دنیا کی محبت گھر کر جائے تو نصیحتیں بھی اسے فائدہ نہیں دیتیں۔

اَللّٰهُمَّ اهْدِنَا وَطَهِّرْ قُلُوبَنَا
اے الله! ہمیں ہدایت عطا فرما اور ہمارے دلوں کو پاک کر دے۔

اگر تم ان لوگوں میں سے نہیں ہو جو:
{قرآن کو اس طرح پڑھتے ہیں جیسے پڑھنے کا حق ہے﴾
تو کم از کم:

﴿جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکو، پڑھ لیا کرو﴾
اور اگر یہ دونوں بھی تم سے رہ جائیں تو:

﴿جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو﴾
مقصد یہی ہے کہ قرآن کو کبھی نہ چھوڑو۔

#قرآن #عقارات #کیفیت #منقول

20/09/2026

بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی

Telephone

Website

Address

Mohala Qabool WALA
Lodhran