Azmat Iqbal
#agr tops#health and wellness #much more
19/04/2026
Unlock Your Potential in the Coming Year کامیابی ke naya safar #کامیابی
*دیہاتی لڑکے کا خواب*
ایک دیہات میں علی نام کا ایک لڑکا رہتا تھا۔ اس کا گھر بہت غریب تھا، لیکن علی کے دل میں بڑے خواب تھے۔ وہ امیر ترین بننا چاہتا تھا۔
علی نے روز صبح سویرے اٹھ کر اپنے باپ کے ساتھ کھیتوں میں کام کرنا شروع کر دیا۔ وہ ہر روز محنت کرتا، پانی لاتا، بیج بوتا، اور فصل کی دیکھ بھال کرتا۔
*علی کی محنت کا پھل*
ایک دن، علی کے کھیت میں بہت اگائی ہوئی۔ اس نے اپنی فصل بیچ کر بہت سارے پیسے کمائے۔ اس نے اس پیسے سے اور زمین خریدی اور اپنی زراعت کو بڑھا دیا۔
علی کی محنت اور ہمت نے اسے آہستہ آہستہ امیر بنا دیا۔ اس نے اپنے گاؤں میں ایک مدرسہ بنوایا، جہاں بچے پڑھ سکیں۔ اس نے اپنے گاؤں کے لوگوں کی بھی مدد کی۔
*علی کی کہانی*
علی کی کہانی نے گاؤں کے لوگوں کو محنت اور ہمت کا سبق دیا۔ اس نے ثابت کیا کہ اگر انسان محنت کرے تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے۔
*تصویر:*
علی کھیت میں کام کرتے ہوئے
[Image: ایک دیہاتی لڑکا کھیت میں کام کر رہا ہے، اس کے چہرے پر ہمت اور محنت کی چمک ہے]
#پاکستان #دیہات #زراعت #محنت #ہمت #کامیابی #علی #گاؤں #مدرسہ #امیر
وینزویلا ایسا ملک تھا جسے قدرت نے دل کھول کر نوازا تھا۔
زمین کے نیچے 300 ارب بیرل تیل، زمین کے اوپر پھیلا ہوا وسیع رقبہ، سمندر سے جڑی ہوئی طویل ساحلی پٹی اور خشکی کے راستے برازیل، گیانا اور کولمبیا جیسے اہم ہمسائے۔
وینزویلا پاکستان سے بھی کافی بڑا ملک ہے۔
نقشے پر دیکھا جائے تو لگتا تھا کہ یہ ملک نہیں، قدرت کا شاہکار ہے۔
دنیا اسے جانتی تھی:
“یہ وہ ملک ہے جس کے پاس سب سے زیادہ تیل ہے۔”
لیکن دنیا یہ نہیں جانتی تھی کہ
اس ملک کی اصل کمزوری زمین کے نیچے نہیں، زمین کے اوپر ہے۔
سالوں سے یہ ملک طاقت کے ایک بڑے مرکز سے زبانی محاذ آرائی میں مصروف تھا۔ بیانات، دھمکیاں، تقریریں… سب کچھ تھا۔
مگر پس پردہ ایک چیز خاموشی سے کمزور ہوتی جا رہی تھی:
دفاع۔
پھر ایک دن سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی تاریخ نے کروٹ لی۔
فضا میں شور تھا، ریڈار خاموش تھے، کمانڈ سینٹر اندھیرے میں ڈوب چکے تھے۔
چند ہی گھنٹوں میں:
فضائی دفاع مفلوج
اہم تنصیبات راکھ
اور اقتدار کے ایوان خالی
کہتے ہیں کہ صدر اور ان کی اہلیہ کو ان کے بیڈروم سے اٹھا لیا گیا،
اور ایک ایسا ملک جو خود کو ناقابلِ شکست سمجھتا تھا،
چند گھنٹوں میں عبرت کی مثال بن گیا۔
تب دنیا نے ایک تلخ سچ دیکھا:
تیل کے کنویں ٹینک نہیں ہوتے
سڑکیں میزائل نہیں بنتیں
اونچی عمارتیں دفاعی ڈھال نہیں ہوتیں
اگر دفاع ناقابلِ تسخیر نہ ہو
تو:
ترقی بے معنی
معیشت عارضی
وسائل بے جان
اور خود مختاری ایک فریب ہوتی ہے
ایسا ملک کسی مسئلے پر اسٹینڈ نہیں لے سکتا
کیونکہ دشمن جانتا ہے
ایک بٹن دبے گا
اور سب کچھ صفر ہو جائے گا۔
اسی لیے یہ واقعہ صرف ایک ملک کی کہانی نہیں تھا،
یہ دنیا کے ہر ملک کے لیے ایک پیغام تھا۔
اور پھر نظر پاکستان کی طرف جاتی ہے۔
نہ سب سے زیادہ تیل،
نہ سب سے بڑی معیشت،
نہ جدید ترین سہولیات کی بھرمار—
مگر ایک چیز ہے جو سب سے مضبوط ہے:
دفاع۔
اسی اعتماد کے ساتھ ہمارے سپہ سالار نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا تھا:
“ہم کو لگا کہ ہم ڈوب رہے ہیں
تو آدھی دنیا کو ساتھ لے کر ڈوبیں گے۔”
یہ جملہ صرف الفاظ نہیں تھا،
یہ اعلان تھا کہ
یہ ملک آسان شکار نہیں۔
اللہ کا شکر ہے
کہ پاکستان کے پاس وہ چیز ہے
جو قوموں کو زندہ رکھتی ہے:
ناقابلِ تسخیر دفاع۔
اور تاریخ گواہ ہے:
جس قوم کا دفاع مضبوط ہو
وہی قوم اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتی ہے۔ شکر الحمدللہ
09/01/2026
اگر آپ کی زندگی میں کوئی چیز آپ کو آگے بڑھنے سے روک رہی ہے…
تو وہ حالات نہیں، لوگ نہیں، قسمت نہیں —
وہ صرف آپ کی سستی ہے۔
جس دن آپ نے سستی کو سلایا، اسی دن آپ خود جاگ گئے۔
وہ کہتے ہیں ناں حیلہ کرو گے تو وسیلہ بنے گا۔۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہم زندگی میں کچھ کرنا تو چاہتے ہیں لیکن سستی کی وجہ کچھ کر نہیں پاتے۔۔یعنی کامیابی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہماری اپنی سستی ہوتی ہے۔۔یون کہہ لیں کہ جو انسان آپ کے حالات بہتر کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہے وہ کوئی اور نہیں۔صرف آپ خود ہیں۔۔سستی پر قابو پالیا تو سمجھیں حالات پر قابو پر لیا۔۔۔ایک بار تہیہ کر لیں کہ آج کےبعد سستی کو سلا دینا ہے تو سمجھ لیں کہ آپ خو د جاگ جائیں گے۔۔سیلف ہیلپ پر کئی کتابوں کے مصنف رمیز ساسن۔نے سستی ختم کرنے کے بڑے اہم طریقے بتائے ہیں۔۔۔آپ بھی پڑھیں اورفائدہ اٹھائیں۔۔
رمیز ساسن کہتے ہیں۔۔کہ سستی وہ عادت ہے جو آپ کو کچھ کرنے نہیں دیتی یوں کہہ لیں کہ آپ کو کچھ کرنے کو دل نہیں کرتا۔۔۔فارغ دماغ میں شیطان کا کارخانہ قرار دیا جاتا ہے۔۔اور تعمیری کام کرنے کی بجائے ہم اپنی صحت زندگی اور وقت سے کھیل رہے ہوتے ہیں۔۔سستی پر قابو پانے کے لئے کی بارہ ٹپس درج ذیل ہیں۔۔
۱۔ کسی بڑے کام کو سر پر سوار کرنے کے بجائے اسے چھوٹے چھوٹے حصوں میں بانٹ لیں۔۔کام آہستہ آہستہ لیکن آسانی سے ہو جائے گا۔۔اور آپ کو محسوس بھی نہیں ہوگا۔۔
۲۔بعض اوقات تھکاوٹ کی وجہ سے بھی سستی غالب آ جاتی ہے۔۔نیند پوری کریں،آرام کریں اور پھر تازہ دم ہو کر اپنے مشن پر لگ جائیں۔
۳۔ جس طرح گاڑی کو چلانے کے لئے انجن کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح اپنا بڑا مشن کامیاب بنانے کے لئے صرف ۔۔موٹی ویشن۔۔کی ضرورت ہے۔۔آپ اپنے مقصد کے اہمیت کو مدنظر رکھ کر موٹیویشن ہو سکتے ہیں۔۔
۴۔ اپنے مستقبل کی تصویر اپنے دماغ میں خود بنائیں ۔۔آپ جو بھی بننا چاہتے ہیں ایک لمحے کے لئے اس ماحول میں آکر سوچیں۔۔یہ سوچ آپ کو اپنا مقصد پورا کرنے اور سستی ختم کرنے میں مدد دے گی۔۔
۵۔ اپنے دماغ کو قائل کریں کہ میں جوکرنے جا رہا ہوں، اس سے مجھے بہت فائدہ ہو گا۔۔خوشی بھی ملے گی اور زندگی آسان بھی ہوگی۔۔۔فوائد ذہن میں رکھیں تو مقصد کے ٹریک پر سستی کا سپیڈ بریکر آپ کے جذبے کو بریک نہیں کر سکے گا۔۔
۶۔ کوئی بھی کام پورا کرنے کے لئے اگر آپ پر سستی غالب آ رہی ہے توسستی کی وجہ سے آپ کو ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگائیں۔۔خود سے سنجدیدگی آپ کو دوبارہ ٹریک پر ڈال دے گی۔
۷۔ ایک وقت میں ایک کام کریں، اگر آپ ایک وقت میں زیادہ کام کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کام پر قابو شایدنہ پا سکیں البتہ سستی آپ پر قابو ضرور پا لے گی۔
۸۔ آپ کی خیالی دنیا آپ کے روز مرہ زندگی پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔یہ محسوس کریں کہ آپ مشکل سے مشکل کام بھی بڑی آسانی سے کررہے ہیں۔آپ کا دماغ حقیقت میں بھی آپ کو ایسا ماہر ہی بنا دے گا۔۔دماغ میں بہت طاقت ہے، اسے استعمال کرنا سکھیں۔۔
۹۔ خو د میں اعتماد پیدا کریں۔۔خود سے کہیں کہ ہاں میں یہ کر سکتا ہوں۔مجھ میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔۔غلطیإں مجھے سکھاتی ہیں کیونکہ کچھ کریں گے تو ہی کچھ کرنا آئے گا۔سوچیں گے تو صڑف سوچتے ہی رہیں گے۔
۱۰۔ جس طرح خاص قسم کی ورزش جسم کے کسی خاص مسل کو مضبوط کرتی ہے بالکل اسی طرح خاص قسم کا کام بھی آپ کی صلاحیتوں کو مضبوط کرتا ہے۔۔کام کرتے رہیں، پریکٹس سے ہی پرفیکشن آئے گی۔
۱۱۔ کل کبھی نہیں آتا، جو بھی کرنا ہے آج اور ابھی کریں۔۔یہ کامیابی کا اہم ترین اصول ہے۔۔
۱۲۔ کامیاب لوگوں سے سیکھیں۔۔ہر کامیاب انسان سستی کو سات سمندر پار پھینک کر کام کرتا ہے، اسے وقت کی قدر ہوتی ہے۔۔جیتنا سیکھیں۔۔ہار گئے تو دل نہ چھوڑیں۔۔۔ہار نہ مانیں۔۔جیتنے کی پھر کوشش کریں۔۔ایک دن ضرور جیت جائیں گے ۔
29/03/2025
اگر ہو گا خوشحال کسان~ تو ترقی کرے گا پاکستان
20/03/2025
Some tips for health.
19/03/2025
ایسے بھی شہر دنیا میں موجود ہیں
19/03/2025
شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو ھر شے کا خالق اور مالک ھے
Welcome ❤️🩹❤️🩹 to My all followers I am very happy 😊😊 to sea you here
Now We will make sure to promote it altogether. Insha Allah.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
0546
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |