Gujjar Etihad forum Jaba
Official page of Gujjar Etihad forum JABA
Road construction work 🚧 is in progress sorry for inconvenience...
اہم اطلاع برائے اہلِ محلہ گڈوائی
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ...
تمام معزز رہائشیانِ محلہ گڈوائی سے گزارش ہے کہ الحمد اللہ آج سے محلہ گڈوائی کی سڑک کی پختگی کا کام شروع ہو چکا ہے۔
براہِ کرم اپنی تمام گاڑیاں گھروں سے نکل کر سڑک کو مکمل ہونے تک متبادل جگہ پر کھڑی کر دیں۔ تعمیراتی کام مکمل ہونے تک سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت پر مینجمنٹ ٹیم گجر اتحاد فورم جابہ کی جانب سےمکمل پابندی عائد رہے گی۔جب تک سڑک گاڑیوں کے گزرنے کے قابل استعمال نہیں ہو جاتی آپ سب سے تعاون کی درخواست کی جاتی ہے۔۔شکریہ
عارضی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ آپ کا تعاون ہی اس کام کی بروقت تکمیل میں مددگار ہوگا۔
شکریہ از جانب:
Chairman &Team Management
گجر اتحاد فورم جابہ
19/09/2026
اہم وضاحت
از طرف: ملک وقار نور
چیئرمین گجر اتحاد فورم جابہ
محلہ (گراں)جابہ کے بجلی کے ٹرانسفارمر کا مسئلہ ایک عرصے سے عوامی مشکلات کا باعث بنا ہوا تھا۔ مقامی آبادی کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بابو صاحب نے بھی اس مسئلے کی نشاندہی کی کہ موجودہ پرانا ٹرانسفارمر مطلوبہ کارکردگی نہیں دے رہا، لہٰذا اسے تبدیل کرکے نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جانا ضروری ہے۔
عوامی مسئلے کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے میں نے اس معاملے پر ذاتی طور پر پیش رفت کی۔ متعلقہ حکام سے رابطہ کیا، خود ملاقاتیں کیں، اپنی ذاتی کاوش اور اخراجات سے معاملے کو آگے بڑھایا اور نئے ٹرانسفارمر کی منظوری کے لیے تمام ضروری کارروائی مکمل کروائی۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے ملاقات اور منظوری کے دستاویزی ثبوت بھی موجود ہیں۔
بعد ازاں آج رات جب پرانا ٹرانسفارمر خراب ہوا تو محکمہ واپڈا کے ذریعے نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا۔ یہ یقیناً جابہ کے عوام کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے اور ہم ہر ایسے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں جس سے عوام کو ریلیف ملے۔
البتہ وضاحت ضروری ہے کہ نئے ٹرانسفارمر کی منظوری اور اس حوالے سے ابتدائی تمام کارروائی پہلے ہی مکمل ہو چکی تھی۔ میں ذاتی طور پر متعلقہ حکام، بشمول ایس ڈی او احسن صاحب سے ملاقات کر کے اس معاملے کی منظوری کے لیے کوشش کر چکا تھا۔ لہٰذا اس پورے معاملے کو کسی ایک فرد کی حالیہ کاوش تک محدود کرنا ان تمام مراحل اور کوششوں کی مکمل عکاسی نہیں کرتا جو اس سے قبل انجام دی جا چکی تھیں۔
میرا مقصد کسی فرد کی مخالفت یا کسی کے کردار کو کم کرنا نہیں، بلکہ صرف یہ وضاحت کرنا ہے کہ عوامی منصوبوں اور اجتماعی مسائل کے حل میں ہر فرد کی حقیقی کاوش اور کردار کو درست تناظر میں بیان کیا جانا چاہیے۔
ہم سب کا اصل مقصد جابہ کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہونا چاہیے۔ عوامی خدمت کسی شخصی تشہیر یا کریڈٹ کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔ جو بھی شخص عوامی مفاد کے لیے مثبت کردار ادا کرے، اس کی کاوش کو سراہا جانا چاہیے، جبکہ حقائق کو بھی اسی دیانت داری کے ساتھ سامنے رکھنا چاہیے۔میں اور میری ٹیم مینجمنٹ کا خاصہ ھیکہ ہم اپنا شکار خود کرتے ہیں کسی کی مخلصانہ کاوش پر شب خون نہیں مارتے نہ ہی یہ ہمارا شیوہ ہے نہ ہی ہماری تربیت ہمیں گوارہ کرتی ہے کہ ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لیکر اپنی کھوئی ہوئی مقبولیت کا گراف بحال کرنے میں اپنے تمام تر اوصاف بھول جائیں۔۔برائے کرم خاموشی کو کمزوری ہر گز بھی نہ تصور کیا جائے۔۔
میری ترجیح ہمیشہ کی طرح صرف اور صرف عوامی خدمت ہے۔
مجھے کسی ذاتی کریڈٹ کی خواہش نہیں۔ میری خواہش ہے کہ جابہ کے تمام مسائل باہمی تعاون، اخلاص اور مثبت سوچ کے ساتھ حل ہوں اور ہر وہ قدم جو عوام کے لیے آسانی اور بہتری کا باعث بنے، اسے خوش دلی سے سراہا جائے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر خلوصِ نیت کے ساتھ اپنی بستی اور اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔آمین
ملک وقار نور
چیئرمین گجر اتحاد فورم جابہ
Assad Gujjar
18/08/2026
@سردار گلستان
@سردار عمران
@سردار فیضان
@لاہور ہوٹل جابہ
جشنِ آزادی ریلی کے موقع پر سردار گلستان، سردار فیضان اور سردار عمران کا خصوصی شکریہ، جنہوں نے اپنی سابقہ شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گجر اتحاد فورم کے معزز مہمانانِ گرامی کی بہترین ٹی بریک کا اہتمام کیا۔
تقریباً 150 سے زائد خصوصی و معزز مہمانوں کی خاطر تواضع میں جس خلوص، محبت اور فیاضی کا مظاہرہ کیا گیا، وہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔ گزشتہ جشنِ آزادی کی ریلی میں بھی آپ حضرات نے اسی جذبۂ سخاوت اور میزبانی کا شاندار مظاہرہ کیا۔
آپ کی محبت، خلوص اور مہمان نوازی کو گجر اتحاد فورم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گا۔ دل کی گہرائیوں سے شکریہ!
17/08/2026
@ Gujjar Eithaad forum Jaba
FAITH,
UNITY
DISCIPLINE
Contact the business
Telephone
Website
Address
Mansehra
ISLAMABAD
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Gujjar Etihad forum Jaba posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.