Voice Of Reality

Voice Of Reality

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice Of Reality, Health/Beauty, Bagrian, Mansehra.

ہمارا مقصد پورے پاکستان خاص کر اگرور وتناول کی خوبصورت وادیوں اور علاقائی خبروں سے آپ کو باخبر رکھنا ہے۔ ہمارے پیج کو فالو کر کے علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگائیں شکریہ

16/09/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
چھچڑی سے تعلق رکھنے والا
🚨 افسوسناک حادثہ — اوگی منچورا پٹرول پمپ کے قریب
اوگی منچورا پٹرول پمپ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے حادثے میں زخمی بختیار ولد خائستہ گل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے
اللّٰہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

Photos from ‎Oghai Gulona اوگئ گلونہ‎'s post 16/09/2026
12/09/2026
10/09/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
چیئرمین سید حیات شاہ کے بھائی، سید مصباح الحسن کے والد محترم، سید سردار شاہ صاحب رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروزِ جمعرات، دن 3 بجے باگڑیاں میں ادا کی جائے گی۔

تمام دوست احباب، عزیز و اقارب سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی خصوصی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین

09/09/2026

**افسوسناک خبر: معروف نعت خواں شیر نواب شیروال کراچی میں لٹ گئے**

معروف اور ہردلعزیز نعت خواں شیر نواب شیروال کے مداحوں کے لیے ایک انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ انہیں کراچی میں ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران لوٹ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، شیر نواب شیروال ایک ریکارڈنگ کے سلسلے میں اسٹوڈیو جا رہے تھے جب راستے میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور اسلحے کے زور پر ان سے ان کا قیمتی موبائل فون اور پاس موجود تمام نقد رقم چھین لی۔ واردات کے بعد ڈاکو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایک ایسی معروف اور ثناء خواں شخصیت کے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شیر نواب شیروال صاحب کو اس مالی نقصان کا بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان واپس دلوایا جائے۔

**اہم اعلان برائے رابطہ:**
چونکہ شیر نواب شیروال صاحب کا موبائل فون چھن گیا ہے، اس لیے ان کا پچھلا نمبر فی الحال بند ہے۔ وہ تمام احباب جنہوں نے ان سے نئی نعت یا نظم لکھنے کے حوالے سے رابطہ کیا تھا، یا جو اب رابطہ کرنا چاہتے ہیں، وہ براہ کرم نیچے دیے گئے متبادل نمبر پر رابطہ کریں:

**رابطہ نمبر: 03423283741**
Tanhai Tanhai Sher Nawab

09/09/2026

السلام علیکم!
موصولہ اطلاعات کے مطابق، پیرہاڑی ضلع بٹگرام کے گاؤں پیرہاڑی سے اوگی آنے والی ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کی خبر گردش کر رہی ہے۔
چونکہ اس حادثے کے حوالے سے عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور مسلسل استفسار کیا جا رہا ہے، اس لیے اگر کسی بھی صاحب کے پاس اس حادثے سے متعلق کوئی مصدقہ یا درست معلومات ہوں، تو وہ براہ کرم فوری طور پر واٹس ایپ یا فون کے ذریعے رابطہ کریں تاکہ صورتحال کی مکمل اور درست تصدیق ہو سکے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
رابطہ نمبر: [ 03423283741 ]

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Mansehra?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Bagrian
Mansehra