The Beauty 0f the Genera Bus Stand -Multan
Assallam 0 Alikum! Here you will be informed about Multan and the Beauty of General Bus Stand Multa
19/04/2021
ملتان:وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ملتان میں لنگر کا آغاز کر دیا گیا
ملتان:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر جنرل بس اسٹینڈ میں واقع پناہ گاہ میں سحری اور افطاری کے انتظامات مکمل
ملتان:آج ماہ رمضان کے پہلے روزے کےموقع پر 45 مسافروں اور مزدوروں کو فری سحری فراہم کی گئی
ملتان:سحری کا اہتمام پناہ گاہ کے خوبصورت لان میں کیا گیا
ملتان:پناہ گاہ میں آج بڑی افطاری کا انتظام کیا جارہا ہے
ملتان:مسافروں،مزدوروں اور بے گھر افراد کے لئے ماہ رمضان میں فری سحری اور افطاری کے انتظامات جاری رہیں گے،ڈپٹی کمشنر
ملتان:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا پناہ گاہ میں سحری اور افطاری کے اوقات میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا حکم
ملتان:سحری اور افطاری کے دوران سماجی فاصلے برقرار رکھے جائیں،ڈپٹی کمشنر
ملتان:پناہ گاہ آنیوالے افراد کے لئے ہاتھ دھونے کے مکمل انتظامات کئے جائیں، علی شہزاد
ملتان:ڈپٹی کمشنر کی پناہ گاہ میں سحری کے موقع ہر بہترین انتظامات کرنے پر ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ رانا محسن کو شاباش
11/04/2021
ملتان:پنجاب کی سب سے خوبصورت پناہ گاہ تزئین و آرائش کے آخری مراحل میں داخل
ملتان:ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی کا جنرل بس اسٹینڈ میں زیر تکمیل پناہ گاہ کا دورہ
ملتان:سیکرٹری آرٹی اے و ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ رانا محسن بھی ہمراہ
ملتان:ڈپٹی کمشنر نے پناہ گاہ کی آرائش بارے ہدایات دیں
ملتان:پناہ گاہ کے لان میں درخت لگانے اور مرکزی گیٹ کے باہر پھولدار پودے لگانے کی ہدایت کی
ملتان:مرکزی ہال، لان اور واش رومز کی تکیمل کے کام کا جائزہ بھی لیا
ملتان:پناہ گاہ میں 46 افراد کے ٹھہرنے کے لئے بیڈ لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر
ملتان:دوسری منزل میں خواتین کی رہائش کا انتظام کیا جائے گا، قمرالزمان قیصرانی
ملتان:بےگھر،مزدورں اور مسافروں کو گھر جیسا پُر سکون ماحول فراہم کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر
ملتان:پناہ گاہ کا افتتاح بہت جلد کیا جائے گا، قمرالزمان قیصرانی
یہ منظر کسی میرج ہال کا نہیں
یہ پوش علاقے کے کسی بنگلے کا سین بھی نہیں
اور نہ ہی یہ کوئی تھری سٹار ہوٹل ہے
یہ جنرل بس اسٹینڈ میں زیر تکمیل پاکستان کی سب سے خوبصورت پناہ گاہ کا منظر ہے
یہ وزیراعظم عمران کی فلاحی ریاست کے ویژن کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے
یہ مسافروں، مزدوروں اور بے آسرا افراد کا گھر ہے
جہاں انہیں گھر جیسا سکون اور مزے دار کھانا مفت میسر ہو گا
پناہ گاہ کے مرکزی دروازے اور بیرونی دیوار سے جھولتے ہوئے پھول آنے والے مہمانوں کا استقبال کرتے ہیں
چھتوں اور دیواروں پر لگائے گئے برقی قمقمے نظر کو خِیرہ کر دیتے ہیں
لان میں لگایا جانیوالا سبز مخملی گھاس ایک خوبصورت احساس دلاتا ہے
یہ سب جنرل بس اسٹینڈ کے ایڈمنسٹریٹر رانا محسن کے جمالیاتی حسن کا کمال ہے
پناہ گاہ میں 46 مہمانوں کے ٹھہرانے کے لئے منفرد بنکر بیڈز کی تیاری جاری ہے
پناہ گاہ کی دوسری منزل خواتین کے لئے مختص کی گئی ہے
آنیوالے چند دنوں میں باقاعدہ افتتاح کے بعد پناہ گاہ قیام کے لِے اوپن کر دی جائے گی
Click here to claim your Sponsored Listing.