lifeaholic kalsoom

lifeaholic kalsoom

Share

clinical psychologist

17/03/2024

یہ سکون کی عدم دستیابی کا دور ہے
جسے نیند آ گئی وہ خوش نصیب ہے

31/01/2023

This is exactly what I've been thinking lately.

ہر تالے کی چابی الگ ہوتی ہے۔۔۔
"ڈیپریشن دراصل اور کچھ نہیں بس 'ایمان کی کمزوری' کی نشانی ہے "
یہ وہ جملہ تھا جس نے دل و دماغ میں غدر مچا دیا۔۔۔
سارا وقت دماغ میں "ایمان کی کمزوری" ہی کنڈلی مارے بیٹھا رہا۔۔۔
کچھ لفظ کیسے وجود ہلا دینے والے ہوتے ہیں ناں۔۔۔۔!
دل کیا۔۔۔ اس کمنٹ کا جواب دوں۔۔۔کہ
لوگو۔۔۔!
ہتھ ہولا رکھا کرو۔۔۔
اتنے بڑے بڑے جملے۔۔۔
اتنے سفاک۔۔۔
جس چیز سے کبھی گزرے نہ ہوں اسکے بارے میں اتنے بڑے بڑے جملے نہیں بولا کرتے۔۔۔
جانے ان 'کمزور ایمان' والوں میں سے کتنے ہوں گے
جنہوں نے ڈیپریشن کی انتہاوں میں کہ جب لفظ بھی گم ہو جاتے ہوں گے۔۔۔کہ جب چند لفظ بولنے پر بھی تھکن سے ہانپتے ہوں گے۔۔۔
انکی خالی آنکھوں نے حسرت سے آسمان کو کتنے لمحے تکا ہو گا۔۔۔
اللہ آپ تو سب جانتے ہیں ناں۔۔۔ ان خالی آنکھوں کے سوال اللہ نے دیکھے ہوں گے۔۔
کتنے ہی ہوں گے۔۔۔
جہنوں نے کئ کئ گھنٹے سجدے کی حالت میں گزارے ہوں گے۔۔۔ اللہ سے مدد مانگتے ہوئے۔۔۔۔ اللہ مجھے بھی ان اندھیروں سے نکال۔۔ جسطرح تو نے اپنے نبی یونسؑ کو مچھلی کے پیٹ سے نکالا۔۔۔ مجھے بچا لے۔۔۔ سکینت دے دے۔۔۔ کی گردان کرتے ہوئے۔۔۔
اور آپ کو کیا پتہ۔۔۔ انہیں میں سے کسی 'کمزور ایمان' والے نے استغفار۔۔۔ آیت کریمہ کی تسبیحات سانسوں کے آنے جانے کی طرح کی ہوں گی۔۔۔
ہر panic attack پر جائے نماز کی طرف لپکتا ہو گا۔۔۔ اللہ کے سامنے کھڑا ہونے کے لئیے۔۔۔۔
کئ کئ گھنٹے قرآن کی تلاوت کی ہو گی۔۔۔ دل کی ویرانی ختم کرنے کے لئیے۔۔۔
کئ کئ دن مسلسل آنسووں سے اللہ سے فریاد کی ہو گی کہ بس آپ میرے سے نظر مت ہٹائیے گا۔۔۔ بس میرے ساتھ رہئیے گا۔۔۔ اپنے ہونے کا احساس بس رکھئیے گا۔۔۔
اللہ کو اسکا امتحان شائد اسطرح ہی مقصود ہو گا۔۔۔
اس امتحان کی وجہ سے ہی سہی۔۔۔ اللہ کو اسکا یوں بھاگ بھاگ کے اپنی طرف آنا جانے کتنا پسند ہو گا۔۔۔ چاہے رونے کے لئیے ہی سہی۔۔۔
وہ اگر غلطی سے کبھی کسی کو کچھ بتا بھی بیٹھے۔ اس آس میں کہ شائد کوئ 'سننے' والا مل جائے
تو اسکو آپکا طنزیہ اور افسوس بھرے انداز میں کیا جانے والا سوال کہ
"ابھی تک اس غم سے نہیں نکلے۔۔۔۔؟؟؟ اس بیماری سے نہیں نکل سکے۔۔۔؟؟؟"
کتنے ہی خولوں میں سمیٹ جاتا ہو گا
اور اگلی دفعہ آپ سے تو کیا، کسی سے بھی کچھ کہنے کی ہمت نہیں پائے گا کہ آپ تو فٹ فتوٰی جڑ دیں گے: " اصل میں تم خود ہی اس بیماری سے نہیں نکلنا چاہتے"
اور بہت سوں کو تو پھر مر جانا آسان لگتا ہو گا۔۔۔ ایک تو درد کی انتہائیں۔۔ اور اوپر سے کوئ ہاتھ بڑھا کر مدد کرنے والا بھی جب دور دور تک کوئ نہ دکھے۔۔۔۔۔
کیا کبھی آپ نے کسی کینسر کے مریض سے کہا کہ تم اس لئیے اس بیماری سے نہیں نکل پا ریے کہ اصل میں تم خود ہی ٹھیک ہونا نہیں چاہتے۔۔۔؟
تمہارا تو دراصل ایمان ہی کمزور ہے۔۔
جن کا ایمان اللہ پہ مضبوط ہو وہ کینسر میں مبتلا نہیں ہوتے۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔
تو میرے پیارے لوگو۔۔۔۔!!!
یقین کیجئیے۔۔۔
جسطرح ہر تالے کی چابی الگ ہوتی ہے۔۔اسطرح ہر دل الگ ہوتا ہے۔۔۔
اور ہر دل کو آزمانے کے۔۔۔ امتحان لینے کے اللہ کے طریقے الگ۔۔۔
ہر ایک کا پرچہ الگ۔۔۔۔
ایمان کی کمزوری، ناشکراپن، اور اللہ سے دوری کا ٹیگ لگانے سے پہلے
بس یہ دیکھ لیا کریں کہ
اردگرد ماحول کتنا اور کس حد تک غیر فطری ہے۔۔ جب کبھی آپ کے نظامِ تعلیم نے غم کو برتنے کا۔۔۔ ٹراما سے گزرنے کا طریقہ ہی نہ سکھایا ہو۔۔
جہاں اداسی، ڈیپریشن، غم اور anxiety جیسے ایموشنز پر جی بھر کر شرمندہ کیا جاتا ہو۔۔
وہاں انسانوں کا mental health issues کا شکار ہو جانا کوئ ایسی انہونی بات تو نہیں۔۔۔
اور پھر جب انسان خود ہی اس دلدل سے نکلنے کا طریقہ ڈھونڈ رہا ہو تو۔۔۔ کچھ وقت تو لگتا ہے ناں۔۔۔ غم کی سائیکولوجی سمجھنے میں۔۔۔ اپنے تالے کی چابی ڈھونڈنے میں۔۔
کہ ایک ہی طریقہ۔۔۔ ایک ہی چابی ہر کسی کے لئیے نہیں ہوتی۔۔
اور کون جانے چابی مل جانے پہ یہی ٹوٹا ہوا تارا ماہ کامل بن جائے۔۔۔
جو تکلیف آپکو کبھی نہیں آئ اسکا یہ مطلب نہیں کہ وہ اس دنیا میں exist ہی نہیں کرتی۔۔۔
غم کی شدتوں میں دل فارغ۔۔۔ بالکل خالی بھی ہو جاتا ہے
یہ تو قرآن بھی ہمیں بتاتا ہے۔۔
و اصبح فواد ام موسٰی فٰرغا۔۔۔ (سورةالقصص۔۔آیت10)
و اشکو بثی و حزنی الی اللہ۔۔۔ وہ یعقوبؑ کا اپنے حزن کی کہانیاں اللہ کو سنانا۔۔۔
رب ابن لی عندک بیتاً فی الجنة۔۔۔ تکلیف کی شدتوں میں حضرت آسیہؓ کا اللہ کے پاس۔۔۔ بہت پاس۔۔۔ جنت میں امن والے گھر کا سوال کرنا۔۔۔۔
رب انی مسنی الضر و انت ارحم الراحمین۔۔ حضرت ایوبؑ کا اللہ سے اپنی تکلیف کا حال کہنا۔۔۔
وہ ام سلمہؓ کا مکہ حجرت کے وقت بیٹے کا چھین لیا جانا۔۔۔ اور ایک لمبے عرصے تک انکا روزانہ مدینہ میں مکہ سے آنے والے راستے کو بیٹھ کر تکتے رہنا اور رونا۔۔۔ یہاں تک کہ بیٹا واپس مل گیا۔۔۔
ان ہستیوں کو اللہ نے کبھی انکے ایموشنز کی وجہ سے شرمندہ نہیں کیا۔۔۔۔
ربنا ما خلقت ھذا باطلا۔۔۔
ہمارے رب نے تو کچھ بھی بے وجہ نہیں بنایا۔۔۔
موجودہ حالات میں اتنے لوگوں کا depression اور anxiety ,کا شکار ہوتے جانا۔۔۔ بتاتا تو ہے کہیں کچھ بہت بری طرح غلط ہے۔۔
جس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔
اور کیا پتہ انہیں sufferers میں سے کوئ "چن" لیا جائے۔۔۔
غلط کو ٹھیک کرنے کے لئیے۔۔۔۔
تو بس۔۔۔ گرے ہووں کو ہاتھ بڑھا کر تھامنے کا۔۔۔ اپنی طاقت کے مطابق۔۔۔ ہنر سیکھنا شروع کر دیں۔۔۔زخموں پہ مرہم لگانے کا ہنر۔۔۔ مرہم پٹی کرنے کا ہنر۔۔۔۔
کسی ایک کو بچا لیں مضبوط ایمان والو۔۔۔۔ شائد یہی حجت بن جائے۔۔۔۔۔
ڈاکٹر نے اپنے سیمینار میں حدیث ' جس نے ایک انسان کی جان بچائ اس نے گویا پوری انسانیت کو بچایا' کا بہت ہی منفرد اور الگ اینگل سے مطلب سمجھایا۔۔۔
کہ اپنے درد کو ختم کرنے کے لئیے خودکشی کے لئیے تیار شخص کو بچا لینا۔۔۔ کسی کو سن لینا بغیر کوئ مشورہ یا فتوی دئیے۔۔۔ کسی کو اسکے ڈیپریشن کی انتہاوں پہ میسر آجانا۔۔۔ بار بار میسر آ جانا۔۔۔
تو میرے پیارے لوگو۔۔۔۔!!!
Depression and anxiety is real... Very real... The pain is real... So stop shaming others for their emotions...
اللہ ہمیں مرہم پٹی کا ہنر سکھا دیں۔۔۔
آسانیاں پیدا کرنے والا بنا دیں۔۔۔ آمین
اللہ ہمیں بھی ایسا ہی بے غرض۔۔۔ اپنے بندوں کی مدد کرنے والا بنائیں۔ آمین

30/01/2023

Dear Me :

- Your family doesn't know how much difficulties and pressure you go through in your daily life or in your job.

- Your work doesn't know the circumstances of your life and your home.

- Your colleagues, your friends and loved ones will not understand the size of the new and old responsibilities that are above you.

- And your partner is always expecting unconditional love and support from you, he won't understand the amount of pressure you go through no matter how much you talk and explain to him.

• Bottom line nobody feels for you but yourself. No one will understand what you're really going through and they most likely don't appreciate efforts.

• Just keep on keeping on, fight.. take care of yourself.

30/01/2023

سوالات سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے، آپ کے ایسے سوالات کسی دوسرے کے لئے شدید ڈپریشن کا باعث بن سکتے ہیں.

ُتر_بن_جاؤ 🙏🏻

#لوگ کہتے لفظوں سے کیا ہوتا ہے؟
حالانکہ!!

#لفظ قائل کرتے ہیں
#لفظ مائل کرتے ہیں اور
#لفظ ہی گھائل کرتے ہیں۔🔥

17/01/2023
12/01/2023

اپنے ذہنی آرام کے لیے ہر چیز کو مختصر کرنا سیکھیں
الفاظ، احساسات، خواہشات اور لوگ

10/01/2023

ٹینشن کا علاج
قرآن پاک پڑھنا اور پانچ وقت نماز ادا کرنا 😘

02/01/2023

As you become more authentic some people will feel uncomfortable and that’s ok because your role in life isn’t to be liked, it’s to like yourself.
psychologist
Um kalsoom

29/12/2022

اگر عورت کی عزت کرنے کیلیے آپ کا بنیادی جواز یہ ہے کہ وہ بھی کسی کی ماں، بہن، بیٹی یا بیوی ہے، تو آپ عورت کی نہیں بلکہ ان مردوں کی عزت کر رہے ہیں جن سے اس کے یہ رشتے منسوب ہیں، جبکہ انسان کی حقیقی عزت کسی رشتے کی محتاج نہیں۔
عورت کی عزت اس وجہ سے کیجیے کہ وہ ایک جیتی جاگتی انسان ہے، جس کے اپنے خواب ہیں، اپنی امیدیں ہیں، اپنی سوچ ہے، اپنی زندگی ہے۔ وہ کسی کی ملکیت نہیں۔ وہ بحیثیت انسان اپنی ذات میں عزت کی حقدار ہے بالکل اسی طرح جیسے کوئی مرد بحیثیت انسان اپنی ذات میں عزت کا حقدار ہے۔۔۔۔۔

28/12/2022

28/12/2022

مُخلصی سب سے زیادہ پُرکشش جذبہ ہے، اگر آپ کسی کو کچھ نہیں دے سکتے، اُسے اچھے الفاظ تو دے سکتے ہیں، الفاظ لہجہ نہیں رکھتے مگر تاثیر رکھتے ہیں۔.....

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Lahore
Multan
58200