I am Ok ツ
Makeup lovers
dresses watch and other things are also available on our page in good quality and 100% trusted for order inbox us!
29/08/2022
🌷🌷 توحـــــید کا اقــــــرار شــــــرک سے انـــــکار 🔥🔥
پکارنا بھی عبـــــادت ہے اور یہ خالصتاً اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا حق ہے اللہ کا یہ حق کسی اور دینا کسی اور پکارنا یارسول اللہ مدد یا علی مدد یا غوث مدد کہنا شرک اکبر ہے جو کبھی معاف نہیں ہوگا الا یہ کہ انسان مرنے سے پہلے توبہ کرلے
💎 40 : سورة مومن 60 📓
وَ قَالَ رَبُّکُمُ ادۡعُوۡنِیۡۤ اَسۡتَجِبۡ لَکُمۡ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِیۡ سَیَدۡخُلُوۡنَ جَہَنَّمَ دٰخِرِیۡنَ ﴿٪۶۰﴾
اور تمہارے رب کا فرمان ( سرزد ہو چکا ) ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا یقین مانو کہ جو لوگ میری عبادت سے خود سری کرتے ہیں وہ ابھی ابھی ذلیل ہو کر جہنم میں پہنچ جائیں گے
اِس آیت کی تفسیر رسول اللہ ﷺ اپنی زبان مبارک سے یوں فرماتے ہیں:
عن النعمان بن بشیر قال: سمعت النبیﷺ یقول: الدُّعَاءُ ھُوَ الۡعِبَادَۃُ ثم قرأ وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ
(الترمذی، مسند احمد، ابن ماجة، وصححه الألبانی)📚
نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، کہا: میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے سنا: ’’دُعا ہی تو اصل عبادت ہے‘‘ اور تب آپ ﷺ نے یہ آیت پڑھی
وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ
’’تمہارا رب کہتا ہے: مجھے پکارو۔ میں تمہاری سنوں گا، جو لوگ میری عبادت سے خودسر ہوتے ہیں ضرور وہ ذلیل وخوار ہو کرجہنم میں داخل ہوں گے‘'
دُعاء جب عبادت ہے اور عبادت کی جان ہے تو پھر اس کو غیر اللہ کے لیے روا رکھنا غیر اللہ کی عبادت ہوئی اور غیراللہ کی عبادت کرنا شرکِ اکبر۔
وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّن يَدْعُو مِن دُونِ اللَّهِ مَن لَّا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَومِ الْقِيَامَةِ وَهُمْ عَن دُعَائِهِمْ غَافِلُونَوَإِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوا لَهُمْ أَعْدَاء وَكَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ كَافِرِين (الاحقاف: ۵،۶)📒
آخر اس شخص سے زیادہ بہکا ہوا انسان اور کون ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر ایسوں کو پکارے جو قیامت تک اس کی دُعا قبول نہ کرسکیں بلکہ اس سے بھی بے خبر ہیں کہ پکارنے والے ان کو پکار رہے ہیں اور جب تمام انسان جمع کئے جائیں گے، اس وقت وہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن ہو جائیں گے اور ان کی عبادت سے صاف انکار کر جائیں گے''۔
آیت کے الفاظ ] أَعْدَاء وَكَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ كَافِرِينَ [ سے واضح ہوا کہ اللہ کے سوا ’’پکاری جانے‘‘ والی ہستیاں قیامت کے روز اپنے ’’پوجے جانے‘‘ کے اس فعل سے براءت کریں گی۔ چنانچہ (سورہ مومن کی گزشتہ آیت کی موافقت میں سورۃ الاحقاف کی اِس آیت کے اندر) ان ہستیوں کے ’’پکارا جانے‘‘ کو ’’انکی عبادت‘‘ قرار دیا گیا ہے۔
🔥🔥 بنا بریں عیسائیوں کا 'یسوع' کو پکارنا شرک ہے۔ ('یسوع' سے مراد عیسیٰ علیہ السلام ہیں جو کہ اللہ کے ایک رسول ہیں)۔ عیسیٰ علیہ السلام کو مدد کے لیے پکارنا شرک اکبر ہے توعلی رضی اللہ عنہ کو مدد کے لیے پکارنا شرک اکبر کیوں نہ ہوگا؟ مالک الملک کو چھوڑ کر کسی بھی ’غوث‘، کسی بھی 'پنجتن پاک'، کسی بھی ’غریب نواز‘ یا کسی بھی ’دست گیر‘ کو مشکل کشائی اور حاجت روائی کے لیے پکارنا عین یہی حکم رکھتا ہے۔ کوئی کسی مخلوق'داتا' یا ’لجپال‘ یا کسی بھی قبر والے کو پکارے اور اس سے صحت، رزق یا اولاد کا سوالی ہو، شرکِ اکبر کا مرتکب ہوتا ہے۔ ایسے واقعات کے خلاف اُمت کا وہی ردعمل ہونا چاہیے جو کہ کاٹھ یا پتھر کے بتوں کو پوجنے کے خلاف۔ کیونکہ وہ بھی شرکِ اکبر ہے اور یہ بھی۔
💎 7 : سورة الأعراف 194 📕
اِنَّ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ عِبَادٌ اَمۡثَالُکُمۡ فَادۡعُوۡہُمۡ فَلۡیَسۡتَجِیۡبُوۡا لَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۱۹۴﴾
واقعی تم اللہ کو چھوڑ کر جن کی عبادت کرتے ہو وہ بھی تم ہی جیسے بندے ہیں سو تم ان کو پکارو پھر ان کو چاہیے کہ تمہارا کہنا کر دیں اگر تم سچے ہو ۔
💎 16 : سورة النحل 20 📔
وَ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ لَا یَخۡلُقُوۡنَ شَیۡئًا وَّ ہُمۡ یُخۡلَقُوۡنَ ﴿ؕ۲۰﴾
اور جن جن کو یہ لوگ اللہ تعالٰی کے سوا پکارتے ہیں وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کر سکتے ، بلکہ وہ خود پیدا کیئے ہوئے ہیں ۔
ذیل میں ہم وہ آیات پیش کرتے ہیں جو غیر اللہ کی مدد کا رد کرتی ہے
📢 قـــــــــــران مــــیں غــــــــــــیر اللہ ســــــــے مــــــــــدد کـــا رد 👇
💎 2 : سورة البقرة 107 📓
اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰہَ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۱۰۷﴾
کیا تجھے علم نہیں کہ زمین اور آسمان کا ملک اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی ولی اور مددگار نہیں ۔
💎 3 : سورة آل عمران 160 📓
اِنۡ یَّنۡصُرۡکُمُ اللّٰہُ فَلَا غَالِبَ لَکُمۡ ۚ وَ اِنۡ یَّخۡذُلۡکُمۡ فَمَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَنۡصُرُکُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِہٖ ؕ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلۡیَتَوَکَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۶۰﴾
اگر اللہ تعالٰی تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے ایمان والوں کو اللہ تعالٰی ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔
💎 6 : سورة الأنعام 40 📓
قُلۡ اَرَءَیۡتَکُمۡ اِنۡ اَتٰىکُمۡ عَذَابُ اللّٰہِ اَوۡ اَتَتۡکُمُ السَّاعَۃُ اَغَیۡرَ اللّٰہِ تَدۡعُوۡنَ ۚ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۴۰﴾ بَلۡ اِیَّاہُ تَدۡعُوۡنَ فَیَکۡشِفُ مَا تَدۡعُوۡنَ اِلَیۡہِ اِنۡ شَآءَ وَ تَنۡسَوۡنَ مَا تُشۡرِکُوۡنَ ﴿٪۴۱﴾
آپ کہئے کہ اپنا حال تو بتلاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا کوئی عذاب آپڑے یا تم پر قیامت ہی آپہنچے تو کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے ۔ اگر تم سچے ہو ۔ بلکہ خاص اسی کو پکارو گے ، پھر جس کے لئے تم پکارو گے اگر وہ چاہے تو اس کو ہٹا بھی دے اور جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو ان سب کو بھول بھال جاؤ گے ۔
💎 6 : سورة الأنعام 46 📓
قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ اَخَذَ اللّٰہُ سَمۡعَکُمۡ وَ اَبۡصَارَکُمۡ وَ خَتَمَ عَلٰی قُلُوۡبِکُمۡ مَّنۡ اِلٰہٌ غَیۡرُ اللّٰہِ یَاۡتِیۡکُمۡ بِہٖ ؕ اُنۡظُرۡ کَیۡفَ نُصَرِّفُ الۡاٰیٰتِ ثُمَّ ہُمۡ یَصۡدِفُوۡن ﴿۴۶﴾
آپ کہئے کہ یہ بتلاؤ اگر اللہ تعالٰی تمہاری سماعت اور بصارت بالکل لے لے اور تمہارے دلوں پر مہر کر دے تو اللہ تعالٰی کے سوا اور کوئی معبود ہے کہ یہ تم کو پھر دے دے ۔ آپ دیکھئے تو ہم کس طرح دلائل کو مختلف پہلوؤں سے پیش کر رہے ہیں پھر بھی یہ اعراض کرتے ہیں ۔
💎* 7 : سورة الأعراف 192* 📓
وَ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ لَہُمۡ نَصۡرًا وَّ لَاۤ اَنۡفُسَہُمۡ یَنۡصُرُوۡنَ ﴿۱۹۲﴾
اور وہ ان کو کسی قسم کی مدد نہیں دے سکتے اور وہ خود بھی مدد نہیں کر سکتے ۔
💎 7 : سورة الأعراف 197 📓
وَ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِہٖ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ نَصۡرَکُمۡ وَ لَاۤ اَنۡفُسَہُمۡ یَنۡصُرُوۡن ﴿۱۹۷﴾
اور تم جن لوگوں کی اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو وہ تمہاری کچھ مدد نہیں کرسکتے اور نہ وہ اپنی مدد کرسکتے ۔
💎 9 : سورة التوبة 116 📓
اِنَّ اللّٰہَ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ؕ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۱۱۶﴾
بلا شبہ اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں وہی جلاتا اور مارتا ہے ، اور تمہارا اللہ کے سوا نہ کوئی یار ہے اور نہ کوئی مددگار ۔
💎 21 : سورة الأنبياء 43 📓
اَمۡ لَہُمۡ اٰلِہَۃٌ تَمۡنَعُہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِنَا ؕ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ نَصۡرَ اَنۡفُسِہِمۡ وَ لَا ہُمۡ مِّنَّا یُصۡحَبُوۡنَ ﴿۴۳﴾
کیا ہمارے سوا ان کے اور معبود ہیں جو انہیں مصیبتوں سے بچالیں ۔ کوئی بھی خود اپنی مدد کی طاقت نہیں رکھتا اور نہ کوئی ہماری طرف سے رفاقت دیا جاتا ہے ۔
💎 25 : سورة الفرقان 55 📓
وَ یَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَنۡفَعُہُمۡ وَ لَا یَضُرُّہُمۡ ؕ وَ کَانَ الۡکَافِرُ عَلٰی رَبِّہٖ ظَہِیۡرًا ﴿۵۵﴾
یہ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہیں جو نہ تو انہیں کوئی نفع دے سکیں نہ کوئی نقصان پہنچا سکیں ، اور کافر تو ہے ہی اپنے رب کے خلاف ( شیطان کی ) مدد کرنے والا
💎 29 : سورة العنكبوت 22 📓
وَ مَاۤ اَنۡتُمۡ بِمُعۡجِزِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ ۫ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿٪۲۲﴾
تم نہ تو زمین میں اللہ تعالٰی کو عاجز کر سکتے ہو نہ آسمان میں ، اللہ تعالٰی کے سوا تمہارا کوئی والی ہے نہ مددگار ۔
💎 33 : سورة الأحزاب 17 📓
قُلۡ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَعۡصِمُکُمۡ مِّنَ اللّٰہِ اِنۡ اَرَادَ بِکُمۡ سُوۡٓءًا اَوۡ اَرَادَ بِکُمۡ رَحۡمَۃً ؕ وَ لَا یَجِدُوۡنَ لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیۡرًا ﴿۱۷﴾
پوچھئے!تو کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہیں کوئی برائی پہنچانا چاہے یا تم پر کوئی فضل کرنا چاہے تو کون ہے جو تمہیں بچا سکے ( یا تم سے روک سکے؟ ) اپنے لئے بجز اللہ تعالٰی کے نہ کوئی حمائتی پائیں گے نہ مدد گار ۔
💎 34 : سورة سبأ 22 📓
قُلِ ادۡعُوا الَّذِیۡنَ زَعَمۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ۚ لَا یَمۡلِکُوۡنَ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا لَہُمۡ فِیۡہِمَا مِنۡ شِرۡکٍ وَّ مَا لَہٗ مِنۡہُمۡ مِّنۡ ظَہِیۡرٍ ﴿۲۲﴾
کہہ دیجئے! کہ اللہ کے سوا جن جن کا تمہیں گمان ہے ( سب ) کو پکار لو نہ ان میں سے کسی کو آسمانوں اور زمینوں میں سے ایک ذرہ کا اختیار ہے نہ ان کا ان میں کوئی حصہ ہےنہ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہے ۔
35 : سورة فاطر 2 📓
مَا یَفۡتَحِ اللّٰہُ لِلنَّاسِ مِنۡ رَّحۡمَۃٍ فَلَا مُمۡسِکَ لَہَا ۚ وَ مَا یُمۡسِکۡ ۙ فَلَا مُرۡسِلَ لَہٗ مِنۡۢ بَعۡدِہٖ ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۲﴾
اللہ تعالٰی جو رحمت لوگوں کے لئے کھول دے سو اس کا کوئی بند کرنے والا نہیں اور جس کو بند کردے سو اس کے بعد اس کا کوئی جاری کرنے والا نہیں اور وہی غالب حکمت والا ہے ۔
💎 35 : سورة فاطر 13 📓
یُوۡلِجُ الَّیۡلَ فِی النَّہَارِ وَ یُوۡلِجُ النَّہَارَ فِی الَّیۡلِ ۙ وَ سَخَّرَ الشَّمۡسَ وَ الۡقَمَرَ ۫ ۖ کُلٌّ یَّجۡرِیۡ لِاَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمۡ لَہُ الۡمُلۡکُ ؕ وَ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِہٖ مَا یَمۡلِکُوۡنَ مِنۡ قِطۡمِیۡرٍ ﴿ؕ۱۳﴾ اِنۡ تَدۡعُوۡہُمۡ لَا یَسۡمَعُوۡا دُعَآءَکُمۡ ۚ وَ لَوۡ سَمِعُوۡا مَا اسۡتَجَابُوۡا لَکُمۡ ؕ وَ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ یَکۡفُرُوۡنَ بِشِرۡکِکُمۡ ؕ وَ لَا یُنَبِّئُکَ مِثۡلُ خَبِیۡرٍ ﴿٪۱۴﴾
وہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور آفتاب و ماہتاب کو اسی نے کام میں لگا دیا ہے ۔ ہر ایک میعاد معین پر چل رہا ہے یہی ہے اللہ تم سب کا پالنے والا اسی کی سلطنت ہے ۔ جنہیں تم اس کے سوا پکار رہے ہو وہ تو کھجور کی گھٹلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں ۔ اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں اور اگر ( با لفرض ) سن بھی لیں تو فریاد رسی نہیں کریں گے بلکہ قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا صاف انکار کر جائیں گے آپ کو کوئی بھی حق تعالٰی جیسا خبردار خبریں نہ دے گا ۔
💎 36 : سورة يس 74 📓
وَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اٰلِہَۃً لَّعَلَّہُمۡ یُنۡصَرُوۡنَ ﴿ؕ۷۴﴾
اور وہ اللہ کے سوا دوسروں کو معبود بناتے ہیں تاکہ وہ مدد کئے جائیں ۔
💎 36 : سورة يس 75 📓
لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ نَصۡرَہُمۡ ۙ وَ ہُمۡ لَہُمۡ جُنۡدٌ مُّحۡضَرُوۡنَ ﴿۷۵﴾
( حالانکہ ) ان میں ان کی مدد کی طاقت ہی نہیں ، ( لیکن ) پھر بھی ( مشرکین ) ان کے لئے حاضر باش لشکری ہیں ۔
💎 42 : سورة الشورى 31 📓
وَ مَاۤ اَنۡتُمۡ بِمُعۡجِزِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ۚ ۖ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۳۱﴾
اور تم ہمیں زمین میں عاجز کرنے والے نہیں ہو تمہارے لئے سوائے اللہ تعالٰی کے نہ کوئی کارساز ہے نہ مدد گار ۔
💎 46 : سورة الأحقاف 28 📓
فَلَوۡ لَا نَصَرَہُمُ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ قُرۡبَانًا اٰلِـہَۃً ؕ بَلۡ ضَلُّوۡا عَنۡہُمۡ ۚ وَ ذٰلِکَ اِفۡکُہُمۡ وَ مَا کَانُوۡا یَفۡتَرُوۡنَ ﴿۲۸﴾
پس قرب الٰہی حاصل کرنے کے لئے انہوں نے اللہ کے سوا جن جن کو اپنا معبود بنا رکھا تھا انہوں نے ان کی مدد کیوں نہ کی؟ بلکہ وہ تو ان سے کھو گئے ( بلکہ دراصل ) یہ ان کا محض جھوٹ اور بالکل بہتان تھا ۔
💎 67 : سورة الملك 20 📓
اَمَّنۡ ہٰذَا الَّذِیۡ ہُوَ جُنۡدٌ لَّکُمۡ یَنۡصُرُکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ الرَّحۡمٰنِ ؕ اِنِ الۡکٰفِرُوۡنَ اِلَّا فِیۡ غُرُوۡرٍ ﴿ۚ۲۰﴾
سوائے اللہ کے تمہارا وہ کون سا لشکر ہے جو تمہاری مدد کر سکے کافر تو سراسر دھو کے ہی میں ہیں
📓ان لوگوں کا یہ کہنا کہ نبی اور ولی اللہ کی عطا سے حاجت روائی کرتے ہیں ⚠⚠
📌📌 پہلی بات تو یہ ہے کہ دنیا کا ہر کام ہی الله کے ازن سے ہوتا ہے - اور اس بات کو ہم اور آپ سے زیادہ نبی کریم صل الله علیہ وآ له وسلم کے دور کے مشرکین مکہ جانتے تھے قرآن اس بات کا گواہ ہے کہ وہ مشرکین نہ صرف الله کو رازق اور مشکل کشا سمجھتے تھے بلکہ وہ یہ بھی جانتے تھے کہ اس دنیا کا سارا نظام الله ہی کے قبضہ قدرت میں ہے لیکن پھر بھی وہ الله کے نزدیک کافر اور مشرک قرار پاے وجہ صرف یہ تھی کہ وہ صرف اپنے خود ساختہ وسیلوں کے چکر میں پھنسے ہوے تھے قرآن میں ہے
💎 39 : سورة الزمر 3 📓
اَلَا لِلّٰہِ الدِّیۡنُ الۡخَالِصُ ؕ وَ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اَوۡلِیَآءَ ۘ مَا نَعۡبُدُہُمۡ اِلَّا لِیُقَرِّبُوۡنَاۤ اِلَی اللّٰہِ زُلۡفٰی ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَحۡکُمُ بَیۡنَہُمۡ فِیۡ مَا ہُمۡ فِیۡہِ یَخۡتَلِفُوۡنَ ۬ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَہۡدِیۡ مَنۡ ہُوَ کٰذِبٌ کَفَّارٌ ﴿۳﴾ 📓
خبردار اللہ تعالیٰ ہی کے لیے خالص عبادت کرنا ہے اور جن لوگوں نے اس کے سوا اولیاء بنا رکھے ہیں ﴿اور کہتے ہیں ﴾کہ ہم ان کی عبادت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ یہ ﴿بزرگ﴾ اللہ کی نزدیکی کے مرتبے تک ہماری رسای کرادیں یہ لوگ جس کے بارے میں اختلاف کررہے ہیں اس کا ﴿سچا﴾ فیصلہ اللہ ﴿خود﴾ کرے گا ۔ جھوٹے اور ناشکرے ﴿لوگوں﴾ کو اللہ تعالیٰ راہ نہیں دکھاتا ۔
📌📌 دوسری بات یہ کہ سورة الأعراف کی یہ آیات صاف بتاتی ہء کہ اس سے مراد قبر میں مدفون انسان ہی ہیں- صرف پتھر کے بت نہیں ہیں-
💎 7 : سورة الأعراف 194
اِنَّ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ عِبَادٌ اَمۡثَالُکُمۡ فَادۡعُوۡہُمۡ فَلۡیَسۡتَجِیۡبُوۡا لَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۱۹۴﴾ 📓
واقعی تم اللہ کو چھوڑ کر جن کی عبادت کرتے ہو وہ بھی تم ہی جیسے بندے ہیں سو تم ان کو پکارو پھر ان کو چاہیے کہ تمہارا کہنا کر دیں اگر تم سچے ہو ۔
أَلَهُمْ أَرْجُلٌ يَمْشُونَ بِهَا ۖ أَمْ لَهُمْ أَيْدٍ يَبْطِشُونَ بِهَا ۖ أَمْ لَهُمْ أَعْيُنٌ يُبْصِرُونَ بِهَا ۖ أَمْ لَهُمْ آذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا ۗ سورة الأعراف ١٩٥ 📓
کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وہ چلیں یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وہ پکڑیں یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھیں یا ان کے کان ہیں جن سے وہ سنیں-
📌📌 کیا قبر میں مدفون ایک انسان- اب چاہے وہ نبی ہو یا اس کا شمار صالحین میں ہو کیا اس بات پر قدرت رکھتا ہے کہ وہ یہ سب افعال سر انجام دے سکے؟؟- جو ایک زندہ انسان اپنے ان اعضاء سے سرانجام دیتا ہے - اگر ان کا ان مشرکین کی طرح یہ کہنا ہے کہ الله کے ازن سے تو یہ ممکن ہے کہ قبر پر پڑا ایک صالح انسان ہماری مدد کر سکتا ہے- تو پھر میرا کہنا یہ ہے کہ پھر تو الله کے ازن سے پتھر کے بت بھی مشریکن مکہ کی مدد کرسکتے تھے - کیا آج ہندو اور بدھ مت کے لوگ جو پتھروں سے مانگتے ہیں الله کے رزق سے محروم ہیں ؟؟ کیا ان کو ان کے وسیلوں سے اولادیں نہیں ملتیں ؟؟ ان کی تمام مشکلات حل نہیں ہوتین ؟؟ تو پھر صرف وہ ہی کافر کیوں - ؟؟ اور ہم اس خود ساختہ وسیلے اختیار کرنے کے باوجود مسلمان کیوں ؟؟ کیا مسلمانوں کو سب کچھ جائز ہے؟ عیسائی تو عیسی علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا کہہ کر مشرک قرار پائے اور خود کو مسلمان کہنے والے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نور من نور اللہ کہہ دیں اور پھر بھی مسلمان ہی رہیں گے. ❓❓❓
⚠⚠ اور جو لوگ کہتے ہیں کہ قران میں جتنی بھی آیات شرک کے زمرے میں آئی ہیں وہ بتوں کے لیے ہیں تو دیکھنا یہ ہے کہ
کیا " من دون اللہ " سے مرادصرف بُت ہیں ❓
📖 آئیے قران سے دیکھتے ہیں 📖
📌 إِنَّ ٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ عِبَادٌ أَمْثَالُكُمْ ۖ فَٱدْعُوهُمْ فَلْيَسْتَجِيبُوا۟ لَكُمْ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ﴿194﴾📔
ترجمہ: بے شک جنہیں تم الله کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاری طرح کے بندے ہیں پھر انہیں پکار کر دیکھو پھر چاہے کہ وہ تمہاری پکار کو قبول کریں اگر تم سچے ہو
(سورۃ الاعراف،آیت 194)📔
📌 وَجَعَلُوا۟ لِلَّهِ شُرَكَآءَ ٱلْجِنَّ وَخَلَقَهُمْ ۖ وَخَرَقُوا۟ لَهُۥ بَنِينَ وَبَنَٰتٍۭ بِغَيْرِ عِلْمٍۢ ۚ سُبْحَٰنَهُۥ وَتَعَٰلَىٰ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿100﴾📔
ترجمہ: اور اللہ کا شریک ٹھہرایا جنوں کو حالانکہ اس نے ان کو بنایا اور اس کے لیے بیٹے اور بیٹیاں گھڑ لیں جہالت سے ،پاکی اور برتری ہے اس کو ان کی باتوں سے
(سورۃ الانعام،آیت 100)*📔
📌 قُلِ ٱدْعُوا۟ ٱلَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍۢ فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَلَا فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِن شِرْكٍۢ وَمَا لَهُۥ مِنْهُم مِّن ظَهِيرٍۢ ﴿22﴾
ترجمہ: کہہ دوالله کے سوا جن کا تمہیں گھمنڈ ہے انہیں پکارو وہ نہ تو آسمان ہی میں ذرّہ بھر اختیار رکھتے ہیں اور نہ زمین میں اور نہ ان کا ان میں کچھ حصہ ہے اور نہ ان میں سے الله کا کوئی مددکار ہے (سورۃ سبا،آیت 22)📔
*تفسیر مدارک5/159میں ہے: "قولہ (من دون اللہ) ای من الاصنام والملائکۃ"یعنی (من دون اللہ) سے مراد بُت اور فرشتے ہیں ،چند ایک اور آیات ملاحظہ ہوں جن میں (من دون اللہ) سے مراد ذوی العقول ہیں۔
📌 ٱتَّخَذُوٓا۟ أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَٰنَهُمْ أَرْبَابًۭا مِّن دُونِ ٱللَّهِ وَٱلْمَسِيحَ ٱبْنَ مَرْيَمَ وَمَآ أُمِرُوٓا۟ إِلَّا لِيَعْبُدُوٓا۟ إِلَٰهًۭا وَٰحِدًۭا ۖ لَّآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ سُبْحَٰنَهُۥ عَمَّا يُشْرِكُونَ ﴿31﴾
ترجمہ: انہوں نے اپنے عالموں اور درویشوں کو الله کے سوا رب بنا لیا ہے اور مسیح مریم کے بیٹےکو بھی حالانکہ انہیں حکم یہی ہوا تھا کہ ایک الله کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے (سورۃ التوبہ،آیت 31)📔
اس آیت کریمہ میں( من دون اللہ) سے مراد علماء درویش اور عیسی علیہ السلام ہیں۔
📌*مَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُؤْتِيَهُ ٱللَّهُ ٱلْكِتَٰبَ وَٱلْحُكْمَ وَٱلنُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُولَ لِلنَّاسِ كُونُوا۟ عِبَادًۭا لِّى مِن دُونِ ٱللَّهِ*
ترجمہ: کسی انسان کو شایاں نہیں کہ اللہ تو اسے کتاب اور حکومت اور نبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کے سوا میرے بندے ہو جاؤ (سورۃ آل عمران،آیت 79)📔
یہاں (من دون اللہ) سے مراد انبیاء علیھم السلام ہیں جنہیں کتاب،حکمت اور نبوت جیسی اہم خصوصیات سے نوازا گیا۔
📌 قُلْ يَٰٓأَهْلَ ٱلْكِتَٰبِ تَعَالَوْا۟ إِلَىٰ كَلِمَةٍۢ سَوَآءٍۭ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا ٱللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِۦ شَيْا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًۭا مِّن دُونِ ٱللَّهِ
ترجمہ: کہہ دو کہ اے اہل کتاب جو بات ہمارے اور تمہارے دونوں کے درمیان یکساں (تسلیم کی گئی) ہے اس کی طرف آؤ وہ یہ کہ اللہ کے سوا ہم کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں اور ہم میں سے کوئی کسی کو اللہ کے سوا اپنا کار ساز نہ سمجھے
(سورۃ آل عمران،آیت 64)📔
یہاں (من دون اللہ) سے مراد انسان ہی ہے
📌 إِن يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ إِلَّآ إِنَٰثًۭا
ترجمہ: وہ اللہ کے علاوہ عورتوں کو پکارتے ہیں (سورۃ النساء،آیت 117)📔
اس آیت کریمہ میں (من دونہ) سے مراد عورتیں ہیں۔
📌 ان تمام آیات سے واضح ہو گیاکہ (من دون اللہ) سے مراد صرف بُت نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے (من دون اللہ) میں انبیاء اولیاء، شہداء، ملائکہ، جن، انسان، شجر و حجر وغیرہ کو شامل کیا ہے. 📌
📢 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی حیات طیبہ میں ایک بھی مثال ایسی نہیں ملے گی کہ انہوں نے اللہ کے سوا کسی نبی، ولی، فرشتے کو پکارنے کی ترغیب دی ہو۔ جتنے خود ساختہ ولی لوگوں نے قبر فروشی کا بزنس چلانے کے لیے بنا رکھے ہیں ان کی کیا نسبت ہو سکتی ہے ابو الانبیاء ابراھیم علیہ السلام کے ساتھ، جن کے بارے خود نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو حکم دیا گیا "ان اتبع ملۃ ابراھیم حنیفًا" ۔ ان کی کیا نسبت ہو سکتی ہے موسٰی علیہ السلام کے ساتھ جن کے بارے فرمایا و کلم اللہ موسیٰ تکلیما، ان کی کیا نسبت ہے ادریس علیہ السلام کے ساتھ جن کے بارے فرمایا و رفعناہ مکانًا علیًا۔
🔥🔥 ہمارے یہ بھائی جو صحیح راستے سے ہٹ گئے ہیں کوئی ایک مثال پیش فرما دیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے کسی ایک موقع پر ہی سہی ان سے مدد مانگنے کی ترغیب دی ہو۔ چلیں ان کا مقام و مرتبہ اس سے بلند تر تھا لیکن کیا کسی صحابی کو بھی سمجھ میں نہ آیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم جو مشرکوں کی مخالفت میں لگے ہوئے ہیں، کبھی طائف میں پتھر کھاتے ہیں، کبھی گھر اورشہر سے نکالے جاتے ہیں، کبھی تلوار لے کر بدرو احد اور خندق و حنین میں جنگ کرتے ہیں وہ سارا جھگڑا بس "ذاتی" اور "عطائی" کا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے لیے کتنی آسانی ہوجاتی اگر وہ کہتے میرے قریشی بھائیو! تم جن بتوں کو ذاتی اختیارات کا مالک سمجھ رہے ہو ان کے پاس اپنا کچھ نہیں ہے، سب اللہ کے دیے ہوئے اختیار ہیں، وہی اللہ جسے تم بھی زمین و آسمان کا خالق، زندگی موت دینے والا، آسمان سے پانی برسانے والا مانتے ہو اور جب کسی بڑی مصیبت میں پھنس جاتے ہو تب سب معبودوں کو چھوڑ کر اسی کے آگے آہ و زاری کرتے ہو۔ تم بس اتنا کرو کہ ان کے اختیارات کو عطائی مان لو پھر ان کے آگے چڑھاوے چڑھاؤ، مدد کے لیے پکارو کوئی حرج نہ ہوگا آخر یہ بت بھی تو نیک بندوں یا فرشتوں کے ہی ہیں۔
📢 لیکن وہاں تو منظر ہی دوسراہے۔ بس ایک اللہ ہے جس کی وحدانیت کی پکار ہر طرف پکاری جا رہی ہے۔ وہاں تو بلال جیسے سچے ایمان والے ہیں جو " احد احد " کے سوا کچھ ماننے کو تیار نہیں۔ وہاں تو خبر دی جا رہی ہے کہ جو اللہ کے سوا کسی کو پکارتا ہوا مر گیا وہ آگ میں جائے گا۔ وہاں وہ ساری ہستیاں موجود ہیں جن کے ادنٰی کے مقابلے میں امت کے سارے ولی جمع ہو جائیں تو اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے لیکن وہاں کوئی
" ذاتی " اور " عطائی " کا فلسفہ بگھار کر ان کی عبادت کرتا دکھائی نہیں دیتا۔
📌 دوسروں کا ذکر ہی چھوڑیے، ابوبکر و عمر و عثمان و علی رضی اللہ عنہم اجمعین کے زمانے میں کیسی کیسی مصیبتیں پیش نہ آئی تھیں ان میں سے کسی ایک نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی قبر مبارک پر جا کر دہائی نہ دی۔
اس سیدھے سادھے مسئلے میں جو الجھاؤ پیدا کیا جاتا ہے اسے علمی اشکال نہ سمجھیے یہ کاروباری مفاد کا معاملہ ہے جس کا شکار بھولے بھالے مخلص مسلمان ہو جاتے ہیں۔
🔹اقول قولی ھذا واستغفراللہ لی ولکم
24/09/2021
17/09/2021
11/09/2021
اگر کوئی لڑکی اس گمان میں رہتی ہے کہ اس کی خوبصورتی اس کا سب سے بڑا پلس پوائنٹ ہے تو یہ اس کی سب سے بڑی غلطی ہے ۔۔۔۔ مرد جب عورت کو پسند کرتا ہے تو وقتی طور پر اس کی خوبصورتی ہی کو پسند کرتا ہے لیکن وقتی پسندیدگی جب محبت میں بدلتی ہے تو عورت کی خوبصورتی پیچھے رہ جاتی ہے مرد پھر عورت کا رکھ رکھاؤ، کردار،
اس کا دین کے ساتھ لگاؤ، اس کا ذاتی زندگی کے تعلقات دیکھ کر ہی اسے محبت دیتا ہے یا پھر نہیں دیتا ۔۔۔۔ لڑکی جتنی مرضی خوبصورت ہو لیکن سیرت ہمیشہ خوبصورتی پر فوقیت لے جاتی ہے ۔۔۔۔ خوبصورتی کچھ وقت کے لئے ہوتی ہے لیکن سیرت ہمیشہ رہتی ہے جو عزت سیرت پیدا کرتی ہے وہ خوبصورتی کبھی بھی پیدا نہیں کر سکتی ۔۔۔۔ مرد کتنا ہی گنہگار اور غلط کاریوں میں ہی ملوث کیوں نہ ہو لیکن بیوی وہ ہمیشہ دین دار اور خوب سیرت ہی چاہتا ہے۔
04/08/2021
میں بھنور ھوں سو میرا ہاتھ پکڑنے والا
ڈوب جاتا ھے کبھی پار نہیں ھو سکتا
Click here to claim your Sponsored Listing.