Shahid Mehboob
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shahid Mehboob, Health/Beauty, Multan Internationale Airport, Multan.
*پاکستان کو 4 حصوں میں تقسیم کرنا ضروری ہے جس کیلئے وہاں سول وار شروع کرنی پڑے گی..*
*اصل دشمن کو پہچانیں*۔۔۔۔۔۔۔۔
02/09/2024
ایک شخص کا ایک بیٹا تھا،
روز رات کو دیر سے آتا اور جب بھی اس سے باپ پوچھتا کہ بیٹا کہاں تھے.؟
تو جھٹ سے کہتا کہ دوست کے ساتھ تھا. ایک دن بیٹا جب بہت زیادہ دیر سے آیا تو باپ نے کہا کہ بیٹا آج ہم آپ کے دوست سے ملنا چاہتے ہیں.
بیٹے نے فوراً کہا اباجی اس وقت؟
ابھی رات کے دوبجے ہیں کل چلتے ہیں.
نہیں ابھی چلتے ہیں.
آپ کے دوست کا تو پتہ چلے.
باپ نے ابھی پہ زور دیتے ہوئے کہا.
جب اس کے گھر پہنچے اور دروازہ کھٹکھٹایا تو کافی دیر تک کوئی جواب نہ آیا.
بالآخر بالکونی سے سر نکال کہ ایک بزرگ نے جو اس کے دوست کا باپ تھا آنے کی وجہ دریافت کی تو لڑکے نے کہا کہ اپنے دوست سے ملنے آیا ہے.
اس وقت، مگروہ تو سو رہا ہے بزرگ نے جواب دیا.
چاچا آپ اس کو جگاؤ مجھے اس سے ضروری کام ہے،
مگر بہت دیر گزرنے کے بعد بھی یہی جواب آیا کہ صبح کو آجانا.
ابھی سونے دو،
اب تو عزت کا معاملہ تھا تو اس نے ایمرجنسی اور اہم کام کا حوالہ دیا مگر آنا تو درکنار دیکھنا اور جھانکنا بھی گوارا نہ کیا.
باپ نے بیٹے سے کہا کہ چلو اب میرے ایک دوست کے پاس چلتے ہیں.
جس کا نام خیر دین ہے.
دور سفر کرتے اذانوں سے ذرا پہلے وہ اس گاؤں پہنچے اور خیردین کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا،
مگر جواب ندارد، بالآخر اس نے زور سے اپنا نام بتایا کہ میں الله ڈنو، مگر پھر بھی دروازہ ساکت اور کوئی حرکت نہیں.
اب تو بیٹے کے چہرے پہ بھی فاتحانہ مسکراہٹ آگئی.
لیکن اسی لمحے لاٹھی کی ٹھک ٹھک سنائی دی، اور دروازے کی زنجیر اور کنڈی کھولنے کی آواز آئی،
ایک بوڑھا شخص برآمد ہوا جس نے لپٹ کر اپنے دوست کو گلے لگایا اور بولا کہ میرے دوست، بہت معذرت، مجھے دیر اس لیے ہوئی کہ جب تم نے 27 سال بعد میرا دروازہ رات گئے کھٹکھٹایا تو مجھے لگا کہ کسی مصیبت میں ہو،
اس لیے جمع پیسے نکالے کہ شاید پیسوں کی ضرورت ہے،
پھر بیٹےکو اٹھایا کہ شاید بندے کی ضرورت ہے،
پھر سوچا شاید فیصلے کےلیے پگ کی ضرورت ہو تو اسے بھی لایا ہوں.
اب سب کچھ سامنے ہے،
پہلے بتاؤ کہ کس چیز کی ضرورت ہے؟
یہ سن کر بیٹے کی آنکھوں سے آنسو آگئے کہ ابا جی کتنا سمجھاتے تھے کہ بیٹا دوست وہ نہیں ہوتا جو رت جگوں میں ساتھ ہو بلکہ وہ ہوتا ہے جو ایک آواز پر حق دوستی نبھانے آجائے.
آج بھی کئی نوجوان ایسی دوستیوں پہ اپنے والدین کو ناراض کرتے ہیں، باپ کے سامنے اکڑجاتے ہیں.
21/08/2024
ارشد ندیم کو دیکھیے شاہین کی شادی کے دوران گروپ فوٹو میں سائیڈ پر کھڑا ہا پر اب جو کارنامہ ہے کر کہ آیا ہے، یے سب کھلاڑی اس کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر محسوس کریں گے.
یے کسی پر تنقید نہیں بلکہ ارشد کی محنت کو داد ہے 🙌.
ہر پاکستانی کو آپ پر فخر ہے۔۔۔۔😘✨♥️
21/08/2024
جب دماغ میں اصل ٹارگٹ کے بجائے شیمپو، موبائل اور بوتلوں کے اشتہار چل رہے ہوں تو نتیجہ یہی نکلتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایسے سفارشی، متکبر اور نا اہل لڑکوں کو نکال کر ارشد ندیم جیسے محنتی اور ہونہار کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے جس کی پاکستان میں کوئی کمی نہیں ہے تاکہ ہر مرتبہ 92 کی تاریخ دہرائی جا سکے۔۔۔
قومی کرکٹ ٹیم پر لگائے جانے والے ٹوٹل بجٹ کا صرف 0.5 فیصد ہی اس پاکستانی ارشد ندیم پر لگا ہو گا جس نے اپنی محنت اور لگن سے دنیا میں ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا👏✌️
06/08/2024
مخدوم سید علی حیدر گیلانی
پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی کو پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
منجانب رانا شاہد محبوب
کوفہ والے پھر اپنے مہمان کی حفاظت نہ کر سکے
*ایران میں اسماعیل ھنیہ کی آخری باتیں کہتے ہیں مسلمانوں غزہ کیساتھ مدد کرو* انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan