AMB NEWS"
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AMB NEWS", Health/Beauty, Model Town, Multan.
AMB News
Har qisam ki taaza, sahi aur bar-waqt khabrein
Pakistan & World Breaking News | Crime | Current Affairs | Viral Updates
👉 AMB News ko Subscribe karein
Taaza aur authentic news sab se pehle hasil karein
👍 Like | 💬 Comment | 🔔 Bell Icon ON
18/04/2026
لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں جہاں قانون کی حکمرانی اور تحفظ کا احساس ہونا چاہیے تھا، وہیں قانون کے رکھوالوں کے ظلم کا ایک اور بھیانک واقعہ سامنے آیا ہے۔
ایک معصوم بہن، جو گھریلو ملازمہ ہے، اس پر چوری کا الزام لگتا ہے، اور اس کا بھائی، جو محض بہن کا حال پوچھنے تھانے جاتا ہے، اسے پولیس نے نہ صرف حراست میں لیا بلکہ وحشیانہ ت ش د د کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک غریب خاندان پر ہونے والا ظلم ہے، بلکہ ہمارے پورے نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
معاملہ تب شروع ہوا جب ڈیفنس اے تھانے کی حدود میں واقع ایک گھر میں کام کرنے والی 22 سالہ لڑکی پر مالکان نے چوری کا الزام لگایا۔ چوری کیا ہوئی، یہ تو تفتیش کا حصہ ہے، لیکن یہ بات صاف ہے کہ جیسے ہی یہ الزام لگا، پولیس نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے لڑکی کو اٹھا لیا۔
جب لڑکی کا بھائی، جو اپنی بہن کے لیے پریشان تھا، اپنی بہن سے ملنے اور معاملے کی حقیقت جاننے کے لیے تھانے پہنچا، تو اسے توقع تھی کہ پولیس اس کی بات سنے گی اور اسے بہن سے ملنے کی اجازت دے گی۔ لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ اسے اپنی بہن کی فکر کرنے کی اتنی بڑی قیمت چکانی پڑے گی؟ پولیس نے اسے دیکھتے ہی حراست میں لے لیا اور کسی بھی جرم یا الزام کے بغیر اسے ت ش د د کا نشانہ بنایا۔ کیا بہن سے ملنا کوئی جرم ہے؟ کیا غریب ہونا تشدد کا لائسنس ہے؟
اس ت ش د د کا ثبوت وہ تصاویر ہیں جو سامنے آئی ہیں۔ ان تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا کہ لڑکی کے بھائی کو باندھا گیا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں قانون کی حکمرانی اور 'پنجاب ماڈل' کے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہیں۔ کیا یہ 'پنجاب ماڈل' ہے جہاں غریبوں کو تھانوں میں بے دردی سے پیٹا جاتا ہے؟ کیا یہ 'پنجاب ماڈل' ہے جہاں خواتین کی
مریم نواز سے سوال کیا جانا چاہیے کہ ان کے دور حکومت میں پولیس کیوں اتنی بے لگام ہو گئی ہے؟ وہ کیوں غریبوں پر ظلم کر رہی ہے؟ کیا وہ ان غریبوں کے درد کو نہیں سمجھتیں؟ کیا وہ اس بربریت کو روکنے کے لیے کچھ کریں گی یا صرف بیانات دے کر خاموش ہو جائیں گی؟
یہ واقعہ صرف ایک نوجوان پر ہونے والا ت ش د د نہیں ہے، بلکہ یہ ہر اس غریب کی چیخ ہے جو اس نظام میں پسا ہوا ہے۔ یہ ہر اس ماں کی فریاد ہے جس کا بیٹا بے قصور تھانے میں پڑا ہے۔ یہ ہر اس باپ کا آنسو ہے جس کی بیٹی پر چوری کا جھوٹا الزام لگا ہے۔
02/04/2026
𝗚𝗼𝘃𝘁 𝗵𝗶𝗸𝗲𝘀 𝗽𝗲𝘁𝗿𝗼𝗹 𝘁𝗼 𝗥𝘀𝟰𝟱𝟴.𝟰𝟬, 𝗱𝗶𝗲𝘀𝗲𝗹 𝗥𝘀𝟱𝟮𝟬.𝟯𝟱 𝗽𝗲𝗿 𝗹𝗶𝘁𝗿𝗲 𝗮𝗺𝗶𝗱 𝗴𝗹𝗼𝗯𝗮𝗹 𝗳𝘂𝗲𝗹 𝗰𝗿𝗶𝘀𝗶𝘀
Federal Minister for Petroleum Ali Pervaiz Malik on Thursday announced a massive increase in petrol and diesel prices, citing the ongoing Middle East conflict and rising global energy costs.
Addressing a press conference along with Finance Minister Muhammad Aurangzeb, the petroleum minister said the price of petrol was being hiked to Rs458.5 per litre and that of high-speed diesel to Rs520.35 per litre.
"The new petrol price has been fixed at Rs458.40 per litre, marking a rise of Rs137.23 per litre. Diesel will now cost Rs520.35 per litre, up by Rs184.49 per litre,” announced the minister.
01/04/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
ملتان کے کے مارٹ پر پیش آنے والا افسوسناک واقعہ
طاہر انصاری المعروف بٹ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق چند نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو سر میں گولی مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین 🤲
04/03/2026
کون کہتا ہے دعا قبول نہیں ہوتی؟
مکہ مکرمہ میں ایک پاکستانی صفائی کارکن افطاری کے وقت نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہا تھا کہ اس پر چڑھے ہوئے قرض ادا ہو جائیں۔
وہ پریشانی اور تنگدستی کے عالم میں اپنے رب کے حضور نہایت عاجزی کے ساتھ دستِ سوال دراز کیے ہوئے تھا۔
اتفاق سے اس دعا کے دوران حرم شریف کا لائیو کیمرہ اس پر فوکس ہوگیا۔
اس کی ویڈیو حرم کے چینل سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئ جب یہ ویڈیو سعودیہ کے ایک صاحبِ خیر تک پہنچی تو اس نے اس کارکن سے رابطہ کیا۔
اس کی حالتِ زار معلوم کرنے کے بعد اس نیک دل شخص نے اس کے تمام قرضے ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
جب اس صفائی کارکن سے پوچھا گیا کہ وہ کون سی دعا مانگ رہا تھا تو اس نے بتایا کہ وہ رزق کی وہ دعا پڑھ رہا تھا جو رسول اللہ ﷺ نے اس وقت مانگی تھی جب آپ ﷺ کے پاس ایک مہمان تشریف لائے۔
روایت کے مطابق نبی کریم ﷺ نے اپنی ازواجِ مطہراتؓ کے پاس کھانے کی طلب میں پیغام بھیجا، مگر جواب ملا کہ گھر میں کچھ موجود نہیں۔
اس پر آپ ﷺ نے دعا فرمائی:
“اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ، فَإِنَّهُ لَا يَمْلِكُهَا إِلَّا أَنْتَ”
(اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل اور تیری رحمت کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ ان کا مالک تیرے سوا کوئی نہیں۔)
چند ہی لمحے گزرے تھے کہ آپ ﷺ کی خدمت میں ایک بھنی ہوئی بکری بطورِ ہدیہ پیش کر دی گئی۔
یہ دعا سنن ابو داود میں وارد ہوئی ہےحدیث نمبر: 5094
محدثین کے نزدیک یہ دعا رزق اور تنگی کے وقت پڑھنا مستحب ہے اور اس میں اللہ کے فضل و رحمت کا سوال کیا گیا ہے جو رزق کے بنیادی اسباب ہیں۔
27/02/2026
السلام علیکم ملتان،
پتنگ بازی سے کسی کی جان جاتے جاتے بچ گئی۔
آج ملتان کچہری فلائی اوور پر ایک لڑکے کے گلے پر ڈور پھرنے کا واقع پیش آیا ہے۔
لڑکے کا نام منبر علی نیو ملتان کا رہائشی، شکر الحمدللہ اس کی جان بچ گئی۔
مگر ملتان انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے کہ کہاں ہیں وہ ڈرون کیمرے جو پتنگ بازی روکنے کے لیے تھے؟
Multan
Multan
17/02/2026
لیاقت پور 66 والی کالونی، 37 چک روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پانی کے روٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث 6 سالہ بچی جاں ب حق ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع شام 4 بج کر 12 منٹ پر موصول ہوئی، جس پر ایمبولینس RYA #31 فوری طور پر جائے وقوعہ کے لیے روانہ کی گئی اور 22 منٹ کے ریسپانس ٹائم کے ساتھ موقع پر پہنچی۔ ریسکیو ٹیم نے بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم بچی جانبر نہ ہو سکی اور جاں ب حق ہو گئی۔
جاں ب حق ہونے والی بچی کی شناخت اقراء دختر اکرم، عمر 6 سال، سکنہ 66 والی کالونی کے نام سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ نے بچی کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ پانی کے روٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث پیش آیا، جس میں بظاہر لاپرواہی شامل تھی۔
ریسکیو حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ برقی آلات خصوصاً پانی کے موٹر اور روٹر کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
11/02/2026
سابق وزیر داخلہ و رکن قومی اسمبلی شہریارخان آفریدی کا قومی اسمبلی کی اجلاس میں شریک..
10/02/2026
قصور کے علاقہ کھڈیاں میں پیش آیا واقعہ : نواز شریف کے عشق نے ڈا۔کو پکڑوا دیے ۔۔۔۔۔
تفصٰیلات کے مطابق محمد جاوید جو کھڈیاں مٰیں ایک بیکری پر اپنے دوست کے پاس بیٹھا تھا کہا اچانک 2 ڈا۔کو آگئے جنہوں نے پستو۔ل کی نوک پر دکاندار اور جاوید سے انکے موبائل اور نقدی چھین لی اور ساتھ موجود فارمیسی میں گھس گئے ، محمد جاوید پریشان ہوا کہ اسکے موبائل پر میاں نواز شریف کی تصویر تھی دوسرا اسکی جیب میں محنت کی کمائی تھی ، جو ڈا۔کؤؤں نے چھین لی ، جب ڈا۔کو فارمیسی کو لوٹ کر باہر نکلے اور فرار ہونے کے لیے موٹرسائیکل پر بیٹھے تو محمد جاوید نے چپکے سے جا کر پیچھے بیٹھے ڈا۔کو سے پستو۔ل چھین لیا ، اس دوران دوسرا ڈا۔کو پستو۔ل نکالنے لگا تو محمد جاوید نے اپنے ہاتھ میں موجود پستو۔ل سیدھا کیا اور ٹریگر دبا دیا گو۔لی چلی اور ڈا۔کو وہیں ڈھیر ہو گیا ، اسی اثنا میں محمد جاوید کا دوست اور دیگر دکاندار آ گئے اور دوسرے ڈا۔کو کو بھی قابو کر لیا گیا ، زخمی ڈا۔کو موقع پر ہی جان بحق ہو گیا ، پولیس آئی ،افسران بالا کو مطلع کیا گیا ، جنہوں نے تمام حالات جان کر محمد جاوید کی تعریف کی اسے بہادر انسان قرار دیا ، ڈی پی او نے محمد جاوید کو انعام دیا اور گلے لگایا جبکے اسکے لیے سرکاری نوکری کی بھی سفارش کی ہے ، محمد جاوید نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے موبائل بہت پیارا تھا کیونکہ اس پر میاں نواز شریف کی تصویر تھی ، ہم پرانے ن لیگی ورکر ہیں ، مجھے اللہ نے ہمت دی کہ اپنی حق حلال کی کمائی پر ڈا۔کہ پسند نہ آیا اس لیے ڈا۔کؤؤں کو پکڑ لیا ۔۔۔۔
10/02/2026
شناخت درکار 🛑
اس عورت نے کل مورخہ 9.02.2026 بوقت شام 5:30 پر چلڈرن ہسپتال فیصل آباد سے ایک بچہ بعمر 2 ماہ چوری کر لیا تھا اگر اس عورت کہ متعلق جانتے ہوں تو اس کی شناخت کہ لئے رہنمائی کی جائے تا کہ بچہ بازیاب کروایا جاسکے
راۓ شاہد پرویز ایس ایچ او روشن والا
03017230654
مبشر حفیظ ASI تھانہ روشن والا
03004422467
Multan: Loader Rickshaw Accident After Dupatta Caught in Shaft, One Dead | AMB News
ناظرین آپ کو خبر دے رہے ہیں ملتان سے۔
ملتان کے علاقے واپڈا ٹاؤن فیز ون کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں لوڈر رکشہ پر سوار ایک شخص کی چادر اچانک رکشہ کے شافٹ میں پھنس گئی۔ چادر پھنسنے کے باعث وہ شخص سڑک پر گر پڑا اور شدید چوٹیں آنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور موٹر بائیک ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پہنچیں۔ ریسکیو عملے نے متاثرہ شخص کو سی پی آر دی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔
مزید خبروں، بریکنگ نیوز اور تازہ اپ ڈیٹس کے لیے AMB NEWS کو سبسکرائب کریں اور ویڈیو کو لائک اور شیئر کریں۔
03/02/2026
لاہور:
پنجاب پولیس میں قیادت کی تبدیلی، راؤ عبد الکریم نئے آئی جی پنجاب مقرر
پنجاب حکومت نے صوبے میں پولیس قیادت تبدیل کرتے ہوئے راؤ عبد الکریم کو پنجاب پولیس کا نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) مقرر کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راؤ عبد الکریم نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، جبکہ وہ اس سے قبل اسپیشل برانچ میں ایڈیشنل آئی جی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
راؤ عبد الکریم ایک سینئر اور تجربہ کار پولیس افسر سمجھے جاتے ہیں اور مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی تعیناتی سے صوبے میں پولیس نظام میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب، سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، جنہوں نے جنوری 2023 میں ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، کو وفاقی سطح پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے عہدے پر لگایا جا سکتا ہے۔
پولیس قیادت میں یہ تبدیلی صوبائی سطح پر امن و امان کی صورتحال اور انتظامی اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔۔
01/02/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan
67000