Sheeraz Nama
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sheeraz Nama, Health/Beauty, Multan.
وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے
قومی انڈر 19 فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے
فی کس ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان❤️💚
15/12/2025
پی ٹی وی مارننگ شو کی دلنشیں یادگار💕
رونالڈو دی گریٹ❤
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Gillani Zeeshan, چودھری شاھد سندھو, Mian Ashiq, Shafaaqat Ali, Huqnawaz Ahmaed, Hafiz Abdul Aleem Ansari, Mohsin Aqeel, Younas Khan, Bilal Umar, Noreen Saad, Muhammad Suhaib Habib Ansari, Syed Umair Gillani, Ahsan Ali Naqshbandi, Muhammad Saleh, Abdulsami Abdulsami, ملک اسامہ زنیر, Salah U Din, Hanif M Hanif Bhatti
ایم پی اے محمد سلمان نعیم سے گفتگو کا مختصر پرومو❤❤
19/11/2025
بچپن کی یادوں سے جڑی داٸی زرقا😘
پتہ نہیں کون تھیں
میں نے ان کو گھر سے چند قدم پہ ایک چھپر تلے دو دیگچی سالن رکھے ہمیشہ تنور میں روٹیاں لگاتے دیکھا
دوپٹے سے بے نیاز
ماتھے پہ ملگجے سے کپڑے کی پٹی باندھے ، ہاتھوں میں آدھ درجن انگوٹھیاں ، کلاٸی میں کڑا اور گلے میں منکوں کی مالا ڈالے داٸی زرقا ہمیشہ ایک پراسرار سا کردار لگی😒
دوپہر کو محلے والے
گوندھا آٹا بھیج کر روٹیاں لگواتے یا ضرورت کے وقت کبھی کبھار سالن لے لیا کرتے
اگر کسی گھر میں کوٸی شیر خوار بچہ رو رو کے بے حال ہوتا یا کسی تکلیف میں کراہتا تو کسی ڈاکٹر کے جانے سے پہلے
داٸی زرقا کو یاد کیا جاتا اور وہ کانوں میں سبز رنگ کی جڑی بوٹیاں پھنساٸے اور ہاتھوں میں چھوٹا سا کپڑا لیے فورا حاضر ہوتی اور پھر جڑیی بوٹیوں ، کپڑے اور زیر لب کلام کا ایسا جادو چلتا
کہ تکلیف سے تلملاتا شیرخوار ہنستا مسکراتا شیر بن جاتا🌟
چھوٹے بچے ،، آلو قیمہ ،، کے نام سے چھیڑتے
تو روٹی لگانے والی سلاخ اٹھا کر پیچھے بھاگ کھڑی ہوتی اگر ناں بھاگ سکتی تو گالیاں بہت کراری دیتی جسے سن کر اور زیادہ مزا آتا
لیکن ایک دفعہ یوں ہوا کہ ہم بھی بچوں کی اس ٹولی میں شامل تھے جونہی ،، آلو قیمہ ،، کہہ کر بھاگنے لگے
پیر کسی چیز میں اٹکا اور ہم منہ کے بل زمین پر اور پیچھے آتی داٸی زرقا کے ہتھے چڑھ گٸے ۔۔۔ اور آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا کہ اب خیر نہیں ۔۔۔
لیکن انہونی یہ ہوٸی کہ داٸی زرقا نے ہمیں اٹھایا اور سیدھا تندور میں لے آٸی کیونکہ گھٹنا چھلا ہوا اور خون نکل رہا تھا
داٸی زرقا نے مرہم لگایا ، پٹی باندھی پیار کیا اور دو روپے دے کر رخصت کیا
اور اس کے ساتھ ہی ہماری داٸی زرقا سے دوستی ہو گٸی
اسکول سے آ کر اس کے پاس بیٹھتے ۔۔ گھڑے سے ٹھنڈا ٹھار پانی پیتے اور کبھی کبھار گرما گرم خستہ روٹی روکھی ہی کھا جاتے
ایک دن باتوں باتوں میں پوچھ بیٹھا
داٸی اماں اکیلی کیوں ہو بچے شوہر وغیرہ ۔۔۔
سنتے ہی داٸی اماں پہلے تو مسکراٸی اور پھر چہرے پہ آنسووں کے ساتھ ایسا کرب ابھرا جو انتہاٸی تکلیف دہ تھا
اور میں خاموش ہو گیا اور پھر کبھی ایسا سوال نہ پوچھ سکا
اور پھر ایک دن صبح صبح محلے کی مسجد سے اعلان ہوا
کہ داٸی زرقا کا قضاٸے الہی سے انتقال ہو گیا ہے🥲
اور میں کبھی ناں جان سکا کہ سب کے خوشی غمی میں شامل
داٸی زرقا ۔۔۔ آخر تھی کون ؟؟ 🥹
پروگرام ۔ ٹی with شیراز اویسی میں دو ملتانیوں کی گفتگو❤
پاک گیٹ ملتان
پرانے ملتان کے فصیل کی پیشانی پہ چمکتا جھومر♥️
تحریر و آواز ___ شیراز اویسی
حرم گیٹ
پرانے ملتان کی پیشانی پہ چمکتا جھومر ♥️
تحریر و آواز ۔۔۔۔ شیراز اویسی
بوہڑ گیٹ
سرکلر روڈ ملتان کا سنگم ♥️
تحریر و آواز ،،، شیراز اویسی
Click here to claim your Sponsored Listing.