Government Graduate College Muzaffargarh
For Any Query Contact us . 066920013
21/09/2026
ایرانی سیاحوں کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کا دورہ، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین سے ملاقات، باہمی ثقافتی و علمی روابط پر تبادلہ خیال
مظفرگڑھ (پریس ریلیز): ایران سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کے ایک وفد نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔
اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں کالج کی تاریخی و علمی حیثیت، تدریسی شعبہ جات اور طلبہ کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران تعلقات تاریخی، مذہبی اور مشترکہ ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، اور ایسے دورے عوامی و علمی سطح پر ہم آہنگی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
ایرانی وفد نے کالج کی شاندار علمی فضا، سرسبز کیمپس اور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کے ارکان نے گفتگو میں خطے کی ثقافت اور ادب میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کالج کے تدریسی ماحول کی تعریف کی۔
ملاقات کے اختتام پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین نے ایرانی مہمانوں کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔
اس موقع پر کالج انتظامیہ، چیئرمین کیریئر کونسلنگ سینٹر پروفیسر شفیع اللہ خان، پبلک ریلیشنز آفیسر پروفیسر محمد مزمل صدیقی اور سینیئر صحافی شیراز بشیر بھی ہمراہ تھے۔
Rana Sikandar Hayat Higher Education Department-HED Punjab HED South Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore DC MUZAFFARGARH_Official Maryam Nawaz Sharif Punjab Higher Education Commission-PHEC
بازدید گردشگران ایرانی از کالج دولتی مظفرگڑھ، دیدار با رئیس کالج پروفسور دکتر اشرف حسین و گفتوگو درباره پیوندهای فرهنگی و علمی مشترک
مظفرگڑھ (بیانیه مطبوعاتی): هیئتی از گردشگران کشور ایران از کالج دولتی مظفرگڑھ (Government Graduate College Muzaffargarh) بازدید کردند و در دفتر ریاست کالج، دیدار و گفتوگوی مفصلی با پروفسور دکتر اشرف حسین داشتند.
در این دیدار، پروفسور دکتر اشرف حسین ضمن خوشآمدگویی به مهمانان گرامی، آنان را با جایگاه علمی و تاریخی کالج، دپارتمانهای آموزشی و فعالیتهای درسی و فوقبرنامه دانشجویان آشنا کرد. وی در سخنان خود اظهار داشت که روابط پاکستان و ایران بر پایه پیوندهای عمیق تاریخی، مذهبی و فرهنگی مشترک استوار است و چنین دیدارهایی نقشی کلیدی در ارتقای همدلی و تعمیق دوستی در سطح مردمی و دانشگاهی ایفا میکنند.
هیئت ایرانی نیز با قدردانی از فضای علمی ارزشمند، محوطه سرسبز و مهماننوازی گرم، از رئیس کالج و استادان تشکر کردند. اعضای این هیئت همچنین به فرهنگ و ادب این منطقه ابراز علاقهمندی کرده و محیط آموزشی کالج را ستودند.
در پایان این نشست، پروفسور دکتر اشرف حسین با آرزوی موفقیت و بهترینها، مهمانان ایرانی را بدرقه کرد.
در این مراسم، مسئولان کالج، رئیس مرکز مشاوره شغلی پروفسور شفیعالله خان، مدیر روابط عمومی پروفسور محمد مزمل صدیقی و روزنامهنگار ارشد شیراز بشیر نیز حضور داشتند.
#مظفرگڑھ #گردشگری
21/09/2026
مظفرگڑھ کے نوجوانوں کا شاندار کارنامہ -وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز" (CM Punjab Youth Games) میں رجسٹریشن کے اعتبار سے ضلع مظفرگڑھ پنجاب بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ اب تک ہمارے ضلع کے 7,400 سے زائد باصلاحیت نوجوان مختلف کھیلوں کے لیے اپنی رجسٹریشن مکمل کروا چکے ہیں۔
یہ میدان اب بھی آپ کا منتظر ہے! وہ تمام طلبہ و طالبات جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی، وہ فوری طور پر پورٹل پر جا کر اپنی پسند کے کھیل میں انرولمنٹ کروائیں اور نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں بلکہ اپنے ضلع کو پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
آگے بڑھیں، رجسٹر ہوں اور کھیل کا میدان سجائیں!
Rana Sikandar Hayat Higher Education Commission, Pakistan HED South Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore DC MUZAFFARGARH_Official Maryam Nawaz Sharif Punjab Higher Education Commission-PHEC Govt of Punjab f Higher Education Department-HED Punjab
21/09/2026
📢 گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفر گڑھ — DPI سے منظور شدہ تدریسی اسامیوں (CTIs) کی تفصیلات جاری!
گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفر گڑھ میں DPI کی جانب سے کل 24 تدریسی اسامیاں منظور کر دی گئی ہیں:
🔹 انگریزی: 04
🔹 کمپیوٹر سائنس / آئی ٹی: 04
🔹 اسلامیات: 03
🔹 اردو: 03
🔹 شماریات (Statistics): 03
🔹 اکنامکس / معاشیات: 02
🔹 عربی: 01
🔹 سوکس / شہریت: 01
🔹 پولیٹیکل سائنس: 01
🔹 نفسیات (Psychology): 01
🔹 کامرس: 01
خواہشمند امیدوار تفصیلات کے لیے کالج انتظامیہ یا نوٹس بورڈ سے رابطہ کریں۔ اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ ضرورت مند اساتذہ تک معلومات پہنچ سکیں!
18/09/2026
18/09/2026
📢 اہم اعلان | برائے بھرتی کالج ٹیچنگ انٹرنز (CTIs)
گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے لیے CTI کی ایک نشست اقلیتی کوٹہ (Minority Quota) کے تحت مختص ہے۔
تمام اہل اور متعلقہ معیار پر پورا اترنے والے غیر مسلم امیدواران سے گزارش ہے کہ وہ حکومتِ پنجاب کی وضع کردہ پالیسی اور مقررہ طریقۂ کار کے مطابق اپنی درخواستیں بروقت جمع کروائیں۔
تفصیلات:
* عہدہ: کالج ٹیچنگ انٹرن (CTI)
* مضمون: کمپیوٹر سائنس
* نوعیتِ نشست: اقلیتی کوٹہ (مخصوص)
* ادارہ: گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ
اہل امیدواران اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں لازمی جمع کروائیں۔
Rana Sikandar Hayat Higher Education Department-HED Punjab HED South Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore DC MUZAFFARGARH_Official Maryam Nawaz Sharif Punjab Higher Education Commission-PHEC Govt of Punjab Government of Pakistan Higher Education Commission, Pakistan
17/09/2026
📢 اساتذہ کرام کے لیے اہم اطلاع 📢گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے اساتذہ کرام کے لیے اپنی تدریسی مہارتوں کے عملی مظاہرے کا شاندار موقع!
Model Lecture Competition 2026
کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ اقدام تدریسی عمل کو عصرِ حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، کلاس روم تدریس کو زیادہ دلچسپ و بامقصد بنانے اور اساتذہ کے تخلیقی طریقۂ تدریس کو منظرِ عام پر لانے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اس مقابلے کے ذریعے نہ صرف اساتذہ کی قائدانہ تعلیمی صلاحیتوں اور شاندار تدریسی مہارتوں کو سراہا جائے گا، بلکہ دیگر اساتذہ کے لیے بھی ان کے بہترین تجربات سے سیکھنے اور آگے بڑھنے کے نئے راستے ہموار ہوں گے۔
🎥 لیکچر ریکارڈنگ سے متعلق ضروری ہدایات:
• فارمیٹ: MP4
• دورانیہ: 20 منٹ
• مقام: اصل کلاس روم (جہاں آپ تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں)
• موضوع: متعلقہ مضمون / ڈسپلن
🎯 جانچ کے بنیادی معیارات:
مضمون پر گرفت • تدریسی منصوبہ بندی و مقاصد • بورڈ ورک • طلبہ سے مکالمہ و سوالات • طریقۂ تدریس • ICT کا استعمال • کلاس روم مینجمنٹ • ابلاغی مہارتیں • ٹائم مینجمنٹ
🗓️ لیکچر جمع کروانے کی آخری تاریخ: 20 ستمبر 2026
🌟 اپنی تدریسی صلاحیت دکھائیں، بہترین طریقۂ تدریس کا مظاہرہ کریں اور ایک رول ماڈل استاد کے طور پر اپنی پہچان بنائیں۔
✨ Better Teaching, Brighter Future ✨
Rana Sikandar Hayat Higher Education Department-HED Punjab HED South Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore DC MUZAFFARGARH_Official Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Punjab Higher Commission-PHEC Government of Pakistan Higher Education Commission, Pakistan
17/09/2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے روشن اور جدید تعلیمی ویژن کے تحت پنجاب بھر میں انقلابی اقدامات کا سفر جاری ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہ کی متحرک اور پرعزم قیادت میں نوجوانوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیمی مواقع دہلیز پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ حکومتِ پنجاب کے اسی مشن کا علمبردار بن کر خطے کے طلبہ کو بااختیار بنانے، تحقیقی و علمی معیار کو بلند کرنے اور ایک باوقار، مستحکم معاشرے کی تشکیل کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔
معیاری تعلیم — ہر نوجوان کا حق، ہر بچے کا روشن مستقبل!
Rana Sikandar Hayat Higher Education Department-HED Punjab HED South Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore DC MUZAFFARGARH_Official Maryam Nawaz Sharif Punjab Higher Education Commission-PHEC Govt of Punjab Government of Pakistan Higher Education Commission, Pakistan
17/09/2026
گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں ہونے والی میلاد النبی ﷺ کانفرنس کے سلسلے میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس
مظفرگڑھ (پ ر): گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں کل منعقد ہونے والی عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس اور مقابلہ جات کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروگرام کے فوکل پرسن پروفیسر رحمت اللہ نے چیئرمین پروکٹوریل بورڈ پروفیسر شفیع اللہ خان اور انتظامی ٹیم کے ہمراہ کانفرنس کے انعقاد اور نظم و ضبط کے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران کل ہونے والے مقابلہ حسنِ تلاوت، مقابلہ حسنِ نعت اور تقریری مقابلے (عنوان: "حضور ﷺ بطورِ رحمۃٌ للعالمین") کے انتظامی مراحل، ججز کے پینل، ہال کی تزئین و آرائش اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کے لیے نقد انعامات و تعریفی اسناد کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ چیئرمین پروکٹوریل بورڈ پروفیسر شفیع اللہ خان نے تقریب کے دوران نظم و ضبط، طلبہ کے بیٹھنے اور سکیورٹی پلان سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین نے انتظامی کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ پروگرام کو شایانِ شان اور پُروقار طریقے سے منعقد کروانے کے لیے تمام متعلقہ شعبہ جات باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ اور ولادتِ با سعادت کے حوالے سے منعقدہ یہ کانفرنس طلبہ کی روحانی و اخلاقی تربیت میں سنگِ میل ثابت ہوگی، لہٰذا تمام تر تیاریوں کو احسن انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اجلاس کے اختتام پر کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
Rana Sikandar Hayat Higher Education Department-HED Punjab HED South Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore DC MUZAFFARGARH_Official Maryam Nawaz Sharif Punjab Higher Education Commission-PHEC Govt of Punjab Government of Pakistan Higher Education Commission, Pakistan
15/09/2026
کیریئر کونسلنگ سنٹر میں نئی تقرری: پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین نے پروفیسرمحترمہ شگفتہ کنول کو جوائنٹ سیکرٹری تعینات کر دیا
مظفر گڑھ (پ ر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں طلبہ و طالبات کی تعلیمی و پیشہ ورانہ رہنمائی کے عمل کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے کیریئر کونسلنگ سنٹر کی انتظامی کمیٹی میں نئی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین نے شعبہ سوشیالوجی کی پروفیسر محترمہ شگفتہ کنول کو کیریئر کونسلنگ سنٹر کی انتظامی کمیٹی کا جوائنٹ سیکرٹری تعینات کر دیا ہے۔
اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ ،چیئرمین کیریئر کونسلنگ سنٹر پروفیسر شفیع اللہ خان اور پبلک ریلیشنز آفیسر محمد مزمل صدیقی بھی موجود تھے۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین نے تقرری کے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق طلبہ کی بروقت رہنمائی، مستقبل کی منصوبہ بندی اور اعلیٰ تعلیم و روزگار کے مواقع سے آگاہی کے لیے کیریئر کونسلنگ سنٹر کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے پروفیسرمحترمہ شگفتہ کنول کی تعلیمی و انتظامی صلاحیتوں، طلبہ کی رہنمائی کے جذبے اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے کیریئر کونسلنگ سنٹر کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائیں گی اور طلبہ کی تعلیمی و پیشہ ورانہ رہنمائی میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے نئی ذمہ داری ملنے پر محترمہ پروفیسر شگفتہ کنول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ اور چیئرمین کیریئر کونسلنگ سنٹر پروفیسر شفیع اللہ خان نے اس تعیناتی کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی شمولیت سے سنٹر کے کونسلنگ سیشنز اور رہنمائی کی سرگرمیاں مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھیں گی۔ محترمہ شگفتہ کنول نے انتظامیہ کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی تفویض کردہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Rana Sikandar Hayat Higher Education Department-HED Punjab HED South Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore DC MUZAFFARGARH_Official Maryam Nawaz Sharif Punjab Higher Education Commission-PHEC Govt of Punjab Government of Pakistan Higher Education Commission, Pakistan
Telephone
Website
Address
Muzaffargarh
34200
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 13:00 |
| Tuesday | 08:00 - 13:00 |
| Wednesday | 08:00 - 13:00 |
| Thursday | 08:00 - 13:00 |
| Friday | 08:00 - 12:00 |
| Saturday | 08:00 - 13:00 |
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Government Graduate College Muzaffargarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.