DHQ Hospital NAGAR

DHQ Hospital NAGAR

Share

صحت سب کے لیا

17/08/2026

تمام عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتال نگر کے درج ذیل معزز ڈاکٹرز کو سیہت کا سفر (SKS) پراجیکٹ کے تحت ایڈولیسنٹ اینڈ یوتھ فرینڈلی سیکسول اینڈ ری پروڈکٹیو ہیلتھ (AY-Friendly SRH) کے موضوع پر ماسٹر ٹرینر ٹریننگ میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا ہے:

ڈاکٹر صبیرا — گائناکالوجسٹ
ڈاکٹر رضیہ سلطان — چائلڈ اسپیشلسٹ

📅 تاریخ: 18، 19 اور 20 اگست 2026

مذکورہ دونوں ڈاکٹرز تربیتی پروگرام میں شرکت کے باعث ان تاریخوں کے دوران DHQ ہسپتال نگر میں دستیاب نہیں ہوں گی۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ ان دنوں معمول کے علاج و معائنے کے لیے ہسپتال میں موجود دیگر ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات حاصل کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں براہِ کرم ہسپتال کی ایمرجنسی سروسز سے رجوع کریں۔

📞 رابطہ نمبر: 05813-922071
📧 ای میل: [email protected]

انتظامیہ
ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتال نگر

Photos from DHQ Hospital NAGAR's post 14/08/2026

🇵🇰 ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر - یومِ آزادی کی تقری*

آج شام 7:10 بجے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر ڈاکٹر سیدہ ارم

بتول نے ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کی صحت

کے بارے میں دریافت کیا، ہسپتال کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر

موجود ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔

دورے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر میں عملے کے ہمراہ *یومِ آزادی کی خوشی

میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ
ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر

DG Health GB updates
نگر نیوز Nagar News
Kawish Speaks

Photos from DHQ Hospital NAGAR's post 14/08/2026

*✅ ضلع نگر کے عوام کے لیے خوشخبری

الحمدللہ، *میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر ڈاکٹر سیدہ ارم بتول کی

خصوصی ہدایات پر اینٹی ریبیز ویکسین (ARV)* بروقت ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر

پہنچا دی گئی ہے۔

💉 ویکسین کا وافر سٹاک موجود ہے اور کتے کے کاٹے کے مریضوں کے لیے

بلاتعطل علاج کو یقینی بنایا گیا ہے۔

🔬 اس کے علاوہ لیبارٹری میں *Sysmex مشین* جو تکنیکی خرابی کی وجہ

سے ایک دن کے لیے بند تھی، اسے بھی بحال کر دیا گیا ہے اور تمام ٹیسٹ

معمول کے مطابق جاری ہیں۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سیدہ ارم بتول نے *ٹیم ڈی ایچ کیو نگر

اور بالخصوص سٹور کیپر منور کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے اپنی ذمہ داری کو

احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے بروقت ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

*میڈیکل سپرنٹنڈنٹ*
*ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر*

Photos from DHQ Hospital NAGAR's post 14/08/2026

happy independence day from team DHQ Hospital Nagar🇵🇰

14/08/2026
13/08/2026

Briefing about PSA Oxygen plant at DHQ Nagar

13/08/2026

ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال نگر میں آکسیجن پلانٹ کے منصوبے پر اہم پیش رفت

الحمدللہ! ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال نگر میں آکسیجن پلانٹ کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور منصوبے کی تکمیل کی جانب اہم پیش رفت ہو چکی ہے۔

آج سی ایم یو اسلام آباد کے نمائندہ جناب محمد کمال نے آکسیجن پلانٹ کے معائنے اور منصوبے کی موجودہ پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال نگر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال نگر ڈاکٹر سیدہ ارم بتول اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نگر ڈاکٹر فیض علی شاہ کے ہمراہ آکسیجن پلانٹ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران جاری تنصیب کے کام، بجلی کی فراہمی سمیت دیگر ضروری امور کا جائزہ لیا گیا۔

الحمدللہ، آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ پلانٹ کے لیے بجلی کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 200 کلو واٹ کا ٹرانسفارمر بھی نصب کر دیا گیا ہے، جبکہ بیک اَپ بجلی کی فراہمی کے لیے 265 KVA جنریٹر بھی نصب کیا جا چکا ہے۔

سی ایم یو کی ٹیم نے منصوبے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پلانٹ کو فعال کرنے سے قبل مکمل کیے جانے والے ضروری تکنیکی اور انتظامی امور کا بھی معائنہ کیا۔

ان شاء اللہ، تمام ضروری مراحل مکمل ہونے کے بعد آکسیجن پلانٹ کو بہت جلد فعال کر دیا جائے گا، جس سے ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال نگر کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر اور لیبارٹری میں آکسیجن کی مسلسل، بروقت اور مؤثر فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ضلع نگر کی دور دراز ہیلتھ فیسلٹیز کو بھی ضرورت کے مطابق آکسیجن کی فراہمی میں معاونت حاصل ہوگی۔

یہ منصوبہ ضلع نگر میں صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت اور عوام کو معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک قابلِ ذکر قدم ہے۔

ان شاء اللہ، اس منصوبے کی تکمیل سے ضلع نگر میں صحت کی سہولیات مزید مستحکم ہوں گی اور مریضوں کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Photos from DHQ Hospital NAGAR's post 10/08/2026

Appreciation for Outstanding Performance in MR Campaign - District Nagar*

Today at *DHQ Hospital Nagar*, *Mr. Akbar Hussain Rajwa, Paramedic Sadar Nagar* presented appreciation certificates to:

1. *Dr. Syeda Iram Batool, Ex DHO Nagar* - for her extraordinary performance, leadership and excellent coverage during the MR Campaign in District Nagar.
2. *Mr. Azher Mehdi, Health Education Officer* - for his excellent performance in health education and community mobilization during the MR Campaign.

Their tireless efforts in *covering refusals and ensuring 100% coverage* made the MR Campaign a complete success in District Nagar.

We appreciate their dedication and commitment to public health service. 👏

Organization South-East Asia Region - WHO SEARO
@
---

*ایم آر مہم میں نمایاں کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ - ضلع نگر*

آج *ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر* میں *جناب اکبر حسین راجوا، پیرامیڈک سدر نگر* نے تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیے:

1. *ڈاکٹر سیدہ ارم بتول، سابقہ ڈی ایچ او نگر* - ضلع نگر میں ایم آر مہم کے دوران شاندار کارکردگی، قیادت اور بہترین کوریج پر۔
2. *جناب اظہر مہدی، ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر* - ایم آر مہم کے دوران صحت کی تعلیم اور کمیونٹی کی آگاہی میں بہترین کارکردگی پر۔

ان دونوں کی انتھک محنت، *انکار کرنے والے گھرانوں کو قائل کرنے* اور *ضلع نگر میں 100 فیصد کوریج* کو ممکن بنانے میں کلیدی کردار رہا۔

ہم ان کی عوامی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 👏


---

08/08/2026

چھلت، ضلع نگر میں آج کتے کے کاٹنے کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد محکمۂ صحت نگر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام متاثرہ افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کی۔

13 مریضوں کو RHC چھلت جبکہ 2 مریضوں کو DHQ ہسپتال نگر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے ساتھ Anti-Rabies Vaccine (ARV) فراہم کی گئی۔ بعد ازاں مزید ضروری علاج اور طبی نگہداشت کے لیے مریضوں کو PHQ ہسپتال گلگت ریفر کیا گیا۔

یہ امر بھی قابلِ تشویش ہے کہ DHQ ہسپتال نگر میں کتے کے کاٹنے کے کیسز پہلے بھی بڑی تعداد میں رپورٹ ہوتے رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کیسز چھلت اور اس کے گردونواح سے سامنے آتے ہیں۔ اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں آوارہ اور خطرناک کتوں کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے اور اس کے مستقل حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

محکمۂ صحت نگر عوام کی جان و صحت کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے مستعد اور متحرک ہے اور ہنگامی صورتحال میں بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔

تاہم، اس صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نگر سے بھی مؤدبانہ اپیل ہے کہ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ آوارہ اور خطرناک کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث خصوصاً بچے، خواتین اور بزرگ غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی جائے اور ایسے مؤثر اقدامات کیے جائیں جن سے مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

محکمۂ صحت نگر عوام کی صحت کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے؛ تاہم عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ کا بروقت اور عملی اقدام بھی ناگزیر ہے۔

**عوام کی صحت، جان و مال کا تحفظ — ہم سب کی مشترکہ ذمہ دار

05/08/2026

ایڈوانسڈ میڈیکل سروسز
بمقام کویت میڈیکل کمپلیکس سکردو
10 اگست تا 14 اگست 2026
بچوں کے دل کے ماہر پروفیسر دل میں سوراخ اور دیگر بیماریوں کا علاج اور ایکو کارڈیوگرافی کریں گے۔ نیورولوجی کے پروفیسر مرگی، فالج، سر درد، کمر درد کے مریضوں ،سائیکاٹری کی پروفیسر دماغی و ذہنی امراض کا جبکہ ماہرِ روماٹالوجسٹ جوڑوں کے درد، گھنٹھیا اور پٹھوں کی کمزوری کا معائنہ اور علاج کریں گے۔
رابطہ نمبر 550788-05815، 5518882-0344، 4014926-0355

Telephone

Website

Address

Main KKH Near Habib Metro Bank Sikandar Abad Nagar
Nagar
15650