کرم اپڈیٹ
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from کرم اپڈیٹ, Health/Beauty, parachinar, Parachinar.
13 محرم الحرام سبیلِ امام حسین علیہ السلام ♥️
13 محرم الحرام کے موقع پر عملکوٹ کے غیور جوانوں کی جانب سے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کی یاد میں سبیل کا اہتمام کیا گیا
بوشہرہ فاتح کلی میں بارودی دھماکے کے نتیجے میں 14 سالہ نوجوان زخمی ایمبولینس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے زخمی نوجوان کو ابھی تک پشاور ریفر نہیں کیا جا سکا
حق و باطل کی کشمکش میں حسینؑ کا کردار
آج بھی مشعلِ راہ ہے ہر اہلِ ایماں کے لیے🙏
آج سابقہ سینیٹر جناب سجاد سید میاں نے انوریہ کمپلیکس پاراچنار کا پر وقار دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کاموں کو نہایت تحسین کے ساتھ سراہا۔ ممبران نے جاری کام دیکھایا کہ لینٹر پر سریا کا کام مکمل ہو چکا ہے۔انشاءاللہ لینٹر بھی بہت جلد ڈالا جائے گا۔
اس نشست میں سینیٹر صاحب نے اراکین انوریہ کمپلیکس پاراچنار سے کہا کہ ہر وہ کام جو مخلصانہ جذبے اور عظیم ہستی کے نام سے منسوب ہو، وہ ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے۔
پاراچنار ضلع کرم
جیسے کرو گے ویسا بھرو گے!
کرم پولیس کی کامیاب کارروائی کے دوران تحریکِ طالبان سے تعلق رکھنے والے ایک مطلوب خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔ قانون سے فرار ممکن نہیں، جرم کرنے والوں کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہی پڑتا ہے۔
کرم پولیس زندہ باد! 🇵🇰❤️
قومی ایجنسی زندہ باد! ❤️
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔
14/06/2026
وسطی کرم کے علاقے میر باغ میں پولیس اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں عام شہریوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ متعدد زخمیوں کو مزید بہتر علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پاراچنار منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، انجمن حسینیہ کے سابق سیکرٹری جلال حسین بنگش نے اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
14/06/2026
دہ کامل نظر کیمیا دے پہ معنی کے
کہ پہ قول دَ میرانورؑ کوي باور څوک
آج بروز اتوار 14 جون 2026ء کو عرس مبارک سید آمین جان سید میاں ابنِ بادشاہ سید جعفر حسین سید میاں کی 37ویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
اس روح پرور محفل میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور سید بزرگوار کے ایصالِ ثواب کے لیے ذکرِ اہلِ بیتؑ، مجلسِ عزا اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ حاضرین نےسید بزرگوارکی دینی، سماجی اور روحانی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا
سرکاری اداروں یا قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی طرف سے کسی بھی شہری پر، اور خصوصاً ایک عورت پر سرِعام ہاتھ اٹھانا یا تشدد کرنا سراسر غیر قانونی، غیر آئینی اور اخلاقیات کے بالکل منافی ہے۔ قانون کا کام شہریوں کا تحفظ کرنا اور امن برقرار رکھنا ہے، نہ کہ خود قانون کو ہاتھ میں لے کر سرِعام تذلیل کرنا۔
10/06/2026
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک محرم الحرام اللہ کا مہینہ ہے، اور اس میں میرے بیٹے حسین کی شہادت کا دن ہے، جو میرے اہل بیت کا سب سے بڑا سوگ ہے۔ جس نے اس مہینے میں ہمارے غم میں شرکت کی، اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔“ (ماخذ: بحار الانوار)
آج غربینہ لوئر کرم کے باکمال مقام پر ایک تاریخی اور روح پرور نشست منعقد ہوئی، جہاں فخرِ کرم، نواب زادہ، گرینڈ پیر، مشر سادات، جناب محترم بادشاہ سید ولی سید میاں نے ضلع کرم کے اہل سنت مسلک کے معزز مشران و اکابرین کے ساتھ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں مقررین نے اپنے نہایت دلنشیں اور پر تاثیر خیالات کا اظہار کیا، جس نے حاضرین کے قلوب پر گہرے نقوش چھوڑے۔ دورانِ نشست، سید محترم کے طرف سے تمام مشران کو خصوصی چائے پیش کی گئی، جو اخلاق و سخاوت اور محبت و اخوت کی ایک زندہ مثال تھی۔ یہ نشست محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور صفائیِ دل کی ایک روشن کرن ثابت ہوئی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Parachinar