Young Nurses Association Dera Ismail Khan
"I gave up my life to learn how to save yours"
09/06/2026
ینگ نرسز ایسوسی ایشن (وائی این اے) ڈیرہ اسماعیل خان، وائی این اے بنوں کے صدر محمد عاصم شاہ پر چیسٹ وارڈ میں ہونے والے مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
طبی عملے پر تشدد، ہراسانی اور دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں۔ ہم ہسپتال انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی فوری، شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وائی این اے ڈیرہ اسماعیل خان اس مشکل وقت میں وائی این اے بنوں اور محمد عاصم شاہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور نرسنگ کمیونٹی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔
جاری کردہ:
ینگ نرسز ایسوسی ایشن (وائی این اے) ڈیرہ اسماعیل خان
وایی این اے ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے تمام امت مسلمہ بالخصوص دن رات مریضوں کی خدمت سے سر شار Dedicated Nurses
کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک
19/05/2026
پریس ریلیز: ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن (YNA) ڈیرہ اسماعیل خان
تاریخ: 19-05-2026
ہم ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان، جناب فضلِ مولا صاحب (پیٹرن ان چیف) کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے نو منتخب نرسنگ افسران کی تنخواہوں اور ویریفکیشن کا دیرینہ مسئلہ نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا۔ ہماری نرسنگ کمیونٹی کے لیے آپ کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔
انشاء اللہ، جب کبھی بھی نرسنگ کمیونٹی کو ہماری ضرورت ہوگی، YNA ڈیرہ اسماعیل خان پوری نرسنگ کمیونٹی کے ساتھ صفِ اول میں کھڑی ہوگی۔
شکریہ، پیٹرن ان چیف جناب سر فضلِ مولیٰ صاحب!
پریس سیکرٹری، YNA ڈیرہ اسماعیل خان
آر این او (RNO) اسد مروت
Young Nurses Association KPK
Fazle Maula
نرسنگ ڈے کے موقع پر سینئر وائس پریزیڈنٹ Rehman Mehsood نے اپنے خطاب میں نرسنگ کمیونٹی کو درپیش مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔
انہوں نے نرسز کے حقوق، بہتر ڈیوٹی ماحول، اسٹاف کی کمی، اور پیشہ ورانہ عزت و احترام کے حوالے سے اہم نکات پیش کیے۔
19/05/2026
عالمی یومِ نرسنگ کے موقع پر ریجنل صدر جناب Aman Ullah Mehsud اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے
18/05/2026
ہم دل کی گہرائیوں سے
جناب امان اللہ محسود کو ریجنل پریزیڈنٹ،
جناب طفیل مروت کو پریزیڈنٹ،جناب عاطف اقبال جنرل سیکرٹری
اور جناب رحمان محسود کو وائس پریزیڈنٹ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
امید ہے کہ آپ کی قیادت میں نرسنگ برادری کے مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور نرسنگ کے بہتر مستقبل کے لیے مؤثر اور بہترین کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
💐 Congratulations & Best Wishes 💐
نرسز ڈے کی پروقار تقریب میں پیٹرن اِن چیف صدر فضلِ مُلا صاحب کا خصوصی خطاب نرسنگ کمیونٹی کے لیے حوصلہ افزا اور قابلِ فخر لمحہ تھا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں نرسز کی شب و روز خدمات، مریضوں کی دیکھ بھال میں اُن کے اہم کردار اور صحت کے شعبے میں نرسنگ اسٹاف کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدر فضلِ مُلا صاحب نے کہا کہ نرسز کسی بھی ہسپتال اور معاشرے کا اہم ستون ہیں، جو ہر مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔
انہوں نے نرسنگ کمیونٹی کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ ترقی اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
نرسز ڈے کی یہ خوبصورت تقریب اتحاد، احترام اور نرسنگ پروفیشن کی عظمت کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئی۔
آنٹرنیشنل نرسز ڈے کے موقع پر نرسز کی بے لوث خدمات، قربانیوں اور انسانیت سے محبت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار کینڈل سیلیبریشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس خوبصورت تقریب میں نرسز نے شمعیں روشن کر کے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر حال میں مریضوں کی خدمت، ہمدردی اور انسانیت کی بھلائی کے لیے اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے سے ادا کرتی رہیں گی۔ ❤️
اللہ تعالیٰ تمام نرسز کو مزید ہمت، کامیابی اور عزت عطا فرمائے۔ 🤍
ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی بار شاندار اور کامیاب نرسنگ ڈے کا انعقاد
الحمدللہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی مرتبہ نرسنگ ڈے نہایت شان و شوکت، نظم و ضبط اور پروفیشنل انداز میں منعقد کیا گیا، جو نرسنگ کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی اور یادگار لمحہ ثابت ہوا۔ یہ پروگرام نرسز کی بے لوث خدمات، قربانیوں اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔
تقریب میں ہمارے معزز چیف گیسٹ پیٹرن ان چیف فضل مولا صاحب اور ٹانک وای این اے پریزیڈنٹ میڈم صفینہ نے خصوصی شرکت کرکے نرسنگ پروفیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور نرسز کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔
اس کے ساتھ ساتھ نرسنگ ڈائریکٹر اور ہاسپٹل ڈائریکٹر کی شرکت نے اس تقریب کی وقعت میں مزید اضافہ کیا۔
خصوصی طور پر وائی این اے بنوں ٹیم کی مکمل شرکت ہمارے لیے باعثِ فخر رہی، جنہوں نے نرسنگ برادری کے اتحاد، یکجہتی اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کا بہترین مظاہرہ کیا۔
تقریب کے دوران نرسز کی شب و روز محنت، مریضوں کی خدمت، اور صحت کے نظام میں ان کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نرسز کسی بھی ہسپتال اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جو ہر مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کے لیے صفِ اول میں کھڑے ہوتے ہیں۔
یہ کامیاب پروگرام اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نرسنگ کمیونٹی متحد ہو تو نہ صرف اپنے حقوق بلکہ اپنے پروفیشن کے وقار کو بھی بلند کرسکتی ہے۔
ہم تمام منتظمین، معزز مہمانوں، نرسنگ اسٹاف، اور شریک ہونے والے تمام افراد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
✨ نرسز انسانیت کی خاموش ہیروز ہیں ✨
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar