Haji Inam ullah Khalil Chairman NC 125 Nodeh Bala
personal blog
04/12/2025
"سابقہ وفاقی وزیرِ مواصلات ارباب عالمگیر خان خلیل کا آج لندن میں دل کا دوبارہ آپریشن ہو رہا ہے۔ تمام دوستوں اور احباب سے درخواست ہے کہ اُن کی صحت یابی اور کامیاب آپریشن کے لیے خصوصی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد مکمل شفا عطا فرمائے۔ آمین
#اللّٰہ_شفا_دے
چیئرمین حاجی انعام اللّٰہ خان خلیل این سی 125 نودیہہ بالا کا 9 ویں سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس 7 دسمبر 2025 بروز اتوار صبح 9 بجے تا ظہر بمقام محل موسیٰ خیل سفید ڈھیری کے حوالے سے ویڈیو پیغام۔
۔۔۔ تمام مسلمانوں کو شرکت کی دعوت ہے ۔شکریہ
چیرمین انعام اللہ
نے سہیل شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بھرپور تعاون اور سپورٹ کا اعلان کی۔ ❤️🏏
نشے سے انکار — کرکٹ سے پیار
کرکٹ کو فروغ دیں، نوجوانوں کو مثبت راستے پر چلائیں!
---
❤️❤️
چیئرمین حاجی انعام اللّٰہ خان خلیل سہیل خان شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے گراؤنڈ کی تیاری کے لیے گراؤنڈ میں موجود
12/10/2025
پی پی پی کے ایم پی اے ارباب زراک خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے نامزدگی کاغذات جمع کرائے ‼️
اربـاب زَراک خان خلیل رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا (پی کے-80، پشاور-IX)
اربـاب زَراک خان خلیل خیبر پختونخوا میں قیادت کی ایک نئی نسل کی نمائندگی کرتے ہیں — ایک ایسی نسل جو نوجوان، بصیرت افروز اور عظیم سیاسی وراثت سے جڑی ہوئی ہے۔ حلقہ پی کے-80 (پشاور-IX) سے منتخب ہونے والے ارباب زراک کا تعلق تہکال کے ممتاز ارباب خاندان سے ہے، جس کی دہائیوں پر محیط عوامی خدمت نے صوبے کی سیاسی و سماجی ساخت کو گہرے طور پر متاثر کیا ہے۔
ان کے دادا، ارباب جہانگیر خان، خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ رہے اور دیانت، سادگی اور عوامی رابطے کی علامت مانے جاتے ہیں۔ ان کے والد، ارباب عالمگیر خان، وفاقی وزیرِ مواصلات رہے، جبکہ ان کی والدہ، اسماء عالمگیر، اس وقت رکن قومی اسمبلی ہیں اور وزیرِاعظم پاکستان کی مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
ارباب زراک خان خلیل نے اس سیاسی وراثت پر اپنی الگ پہچان قائم کی ہے۔ وہ ضلعی کونسل تہکال بالا کے رکن رہ چکے ہیں اور میئر پشاور کے انتخاب میں بھی حصہ لے چکے ہیں — یہ تجربات انہیں مقامی حکومت، شہری اصلاحات اور عوامی فلاح کے معاملات میں گہری سمجھ عطا کرتے ہیں۔
انھوں نے برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی — ماسٹرز ان پبلک پالیسی (کوئن میری یونیورسٹی، لندن) اور بیچلرز ان بزنس ایڈمنسٹریشن (یونیورسٹی آف ہرٹفورڈشائر) — جس نے ان کے وژن کو عالمی زاویہ عطا کیا۔ ان کا طرزِ قیادت اصلاح پسند، جدید اور عوام سے جڑا ہوا ہے۔
اپنی جوان توانائی، پالیسی فہم اور مضبوط سیاسی بنیاد کے ساتھ، ارباب زَراک خان خلیل خیبر پختونخوا کو ایک ایسے نئے دور میں داخل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو احتساب، شفافیت اور عوام دوست طرزِ حکمرانی سے عبارت ہو۔
27/07/2025
پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا خواتین صدر چئیر پرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کو سنیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا
روبینہ خالد کو سنیٹر منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا
Chairman Haji inamullah Khan Khalil pk79 Deputy General Secretary
23/07/2025
پاکستان پیپلز پارٹی پی کے 79 کی نئی بننے والی تنظیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
انشاءاللہ اب پیپلز پارٹی اس حلقے میں ترقی کے نئے منازل طے کرے گی ۔🇱🇾♥️👉
21/07/2025
پاکستان پیپلزپارٹی 26 نشستوں کے ساتھ سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی۔۔۔
21/07/2025
میں چیئرمین حاجی انعام اللّٰہ خان خلیل پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوارہ روبینہ خالد کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔۔۔
چیئرمین حاجی انعام اللّٰہ خان خلیل NC 125 نودہے بالا 1
18/07/2025
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتقالِ پُرملال
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان خلیل اور ارباب عماد خان خلیل کے ماموں،ایم پی اے ارباب زرک خان خلیل کے نانا،اور ایم این اے عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد فضل الرحمان خان بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔
جنازہ:
🗓️ جمعہ، 18 جولائی 2025
🕕 شام 6:00 بجے
📍 سردار گھڑی جی ٹی روڈ، پشاور (بی آر ٹی اسٹیشن کے قریب)
اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
آمین
13/07/2025
الحمدللہ آج بروز ہفتہ اظھار خلیل کے حجرے میں ایک راضی نامہ ہوا جو دو خاندانوں کے درمیان کچھ عرصہ پہلے زمین پر جھگڑا ہوا تھا جس میں فریق اول رضوان خان اور ان کا خاندان اورفریق دوئم افتخار خان اسفندیار خان اور ان کا خاندان سکن نودیہہ بالا سفید ڈھیری آج ماشاء اللہ ان کا راضی نامہ ہوا جس میں علاقے کے کثیر تعداد میں بزرگوں اور نوجوانوں نے شرکت کی جرگے کے مشرانوں میں ڈاکٹر احمد سعید اظہار خلیل سمیع اللہ چیئرمین انعام خان اصف منیر رحمان اللہ خان اور توفیق خان تھے جرگہ کے اختتام پر جرگے مشرانوں نےدونوں فریقین کو گلے ملائے اور راضی نامہ پر مبارکباد پیش
12.7.25
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Peshawar
ADNAN