Young Nurses Association Bannu

Young Nurses Association Bannu

Share

Here we will share information regarding nurses and other medical related services.

02/05/2026

*"ہم اپنے ساتھی رجسٹرڈ نرس آفیسر عامر سہیل کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے!"*

انصاف کی یہ جنگ صرف عامر سہیل کی نہیں، پوری نرسنگ برادری کی جنگ ہے۔ جو ہاتھ مریضوں کو زندگی دیتے ہیں، ان ہاتھوں کو توڑنے کی اجازت ہم کسی کو نہیں دیں گے۔

عامر سہیل تم اکیلے نہیں ہو۔ تمہارے پیچھے وائے این اے بنوں کی پوری طاقت کھڑی ہے۔ ہم ظلم کے آگے جھکنے والے نہیں، حق چھیننے والے ہیں۔

*یاد رکھو:*
"دیوار سے لگانے والو، سن لو!
نرس جب ایک ہو جائے تو طوفان بن جاتی ہے۔
اور طوفان کے آگے بند نہیں باندھے جاتے!"

جب تک عامر سہیل کو مکمل انصاف اور باعزت بحالی نہیں مل جاتی، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے، نہ بکیں گے۔

*انصاف ہو کر رہے گا!*
*متحد رہو، مضبوط رہو!*

*منجانب:* وائے این اے بنوں

Photos from Young Nurses Association Bannu's post 23/04/2026

Various Clinical and non Clinical vacancies In MTI BANNU 👇

02/04/2026

Health Department, KP Nursing Insights Pk

29/03/2026

نرسز کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ اگر نئی نرسز کی تنخواہ صرف 65، 70 یا 80 ہزار ہے، تو یہ موجودہ مہنگائی میں بہت کم ہے اور یہ ظلم ہے۔

نرسز دن رات مریضوں کی خدمت کرتی ہیں، مشکل حالات میں بھی فرنٹ لائن پر رہتی ہیں، لیکن انہیں نہ مناسب تنخواہ مل رہی ہے اور نہ ہی عزت۔

یہ صرف تنخواہ کا مسئلہ نہیں بلکہ نرسنگ کے مستقبل کا سوال ہے۔ اگر یہی حالات رہے تو لوگ اس پیشے میں نہیں آئیں گے۔

نرسنگ ایسوسی ایشنز کو چاہیے کہ وہ اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔ نرسز کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور انہیں ان کا حق ملنا چاہیے۔

25/03/2026

ایم ٹی آئی ایک غیر منصفانہ اور کالا قانون ہے جس نے خیبرپختونخوا کے ہیلتھ ایمپلائز کے مستقبل کو شدید غیر یقینی بنا دیا ہے۔ پچھلے 10 سالوں سے اس کا نفاذ جاری ہے، مگر اس دوران ہزاروں ملازمین کو اپنے حقوق، سیکیورٹی اور عزتِ نفس سے محروم رکھا گیا ہے۔
*گوہر صاحب* ، جو ایک قابل اور محنتی گریجویٹ تھے اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے آئی سی یو میں ڈیوٹی کے دوران بیمار ہوئے، آج آٹھ سال گزرنے کے باوجود بے یار و مددگار بستر پر پڑے ہیں۔ یہ صرف ایک فرد کی کہانی نہیں بلکہ اس نظام کی کمزوریوں کا واضح ثبوت ہے۔
ایم ٹی آئی نے ینگ جنریشن اور ہائی کوالیفائیڈ پروفیشنلز کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے، جہاں میرٹ، جاب سیکیورٹی اور فلاحی سہولیات سوالیہ نشان بن چکی ہیں۔
ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں شبیر احمد بونیری کو، جنہوں نے سوشل میڈیا پر اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنے کی ہمت کی۔
حکومتِ خیبرپختونخوا سے اپیل کرتے ہیں خدارا اس قانون پر نظرِ ثانی کریں۔ ہیلتھ ورکرز کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ ان کے حقوق کا تحفظ، جاب سیکیورٹی اور بہتر پالیسیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ اسکو یقینی بنائیے
ہم شبیر بونیری کا شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ تلاش کرنے میں ناکام ہوں، اللّه ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین ثمہ آمین۔ 🤲

8 سال سے کچھ کھائے پیئے بغیر درد میں لیٹے نوجوان کی کہانی۔
کیا آپ میں دیکھنے کی ہمت ہے؟
Easypaisa Account: 0346 3842 163
Nursing Officer 💥

Photos from Young Nurses Association Bannu's post 23/10/2025

*پریس ریلیز*
*تاریخ: 19 اکتوبر 2025*
*جاری کردہ: ینگ نرسز ایسوسی ایشن بنوں*

الحمدللہ، 19 تاریخ کو ینگ نرسز ایسوسی ایشن بنوں کی جانب سے * منعقدہ *جنرل باڈی میٹنگ* کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

یہ تقریب نہ صرف نرسز کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کا مظہر بنی بلکہ اس میں خیبرپختونخواہ بھر سے ایگزیکٹو ممبران کی بھرپور شرکت نے اسے یادگار بنا دیا۔

ہم دل کی گہرائیوں سے *ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی مرکزی کابینہ* کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی شرکت اور رہنمائی سے ہماری حوصلہ افزائی فرمائی۔
اسی کے ساتھ ہم *ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے پٹرن انچیف جناب فضل مولا صاحب* کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی شرکت سے محفل کو چار چاند لگائے اور نرسنگ کے فروغ میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اسی طرح ہم تمام مہمانانِ گرامی، ایگزیکٹو ممبران، طلبہ و طالبات، اور نرسنگ پروفیشن کے سپورٹرز کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا قیمتی وقت اور تعاون پیش کیا۔

ہم دعا گو ہیں کہ یہ اتحاد اور تسلسل مستقبل میں بھی جاری رہے اور نرسنگ پروفیشن کی ترقی اور فلاح کے لیے ایسے اجتماعات مزید مؤثر ثابت ہوں۔

*ترجمان*
*ینگ نرسز ایسوسی ایشن، بنوں*

27/08/2025

نرسنگ پیشہ صرف ایک نوکری نہیں، بلکہ خدمت انسانیت ہے۔ لیکن افسوس کہ ہماری خواتین نرس کی عزت اور وقار کی عدمِ احترام کا سامنا کرتی ہیں۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ **Bannu Young Nurses Association** پوری طاقت کے ساتھ خواتین نرسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ کیونکہ عزت اور وقار ہر نرس کا بنیادی حق ہے۔ اگر ہم ان کو عزت نہیں دیں گے تو یہ معاشرہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔خواتین نرسز کو عزت دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔ان کے وقار کا تحفظ اداروں اورحکومت دونوں کی ذمہ داری ہے

پریس ریلیز۔۔۔۔۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ ہراسمنٹ کمیشن عدالت کے فیصلوں کو من و عن نافذ کریں۔۔۔

انتہائی افسوس کےساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں فی۔میل نرسز پر ڈاکٹرز کی طرف سے کبھی تشدد تو کبھی گالم گلوچ کےکیسز سامنے آرہے ہیں۔۔۔اور یہ معمول ہے ،تاہم بہت کم کیسز سامنے آتے ہیں یا رپورٹ کیے جاتے ہیں۔۔۔۔

حالیہ کیس میں ایک ڈاکٹر کی طرف سے نرسز کو گالم گلوچ اور تشدد پر ہسپتال کی طرف سے مثبت رسپانس نہیں آیا اور نرسز نے ہراسمنٹ کورٹ سے رجوع کیا ۔۔۔اس طرح کے واقعات میں انتظامیہ کا مظلوم کی دادرسی مسائل کو آگے بڑھنے سے روکھتی ہے۔۔۔۔۔انتظامیہ خاموشی مزید مسائل کو جنم دیتی ہے ۔۔۔
کتنی شرم کی بات ہے کہ موصوف ڈاکٹر نے شرمندہ ہونے کی بجائے فی۔میل نرسز کےخلاف عدالت میں 3 وکلا پیش کِئے۔۔۔
تنظیموں کو شامل کرکے بلیک میلنگ کی گئی ۔۔۔۔ہم سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ دونوں نرسز اپنی اور اپنے پیشے کی عزت کی خاطر ڈٹی ہیں۔۔۔۔
صلح کےلیے دباو ڈالاگیا ۔۔۔مگر عزت احترام کےساتھ صلح نرسز کا مطالبہ ہے۔۔۔
عدالت کا فیصلہ نرسز کے حق میں آیا اس کےباوجود انتظامیہ اس فیصلے کےخلاف گورنر کےپی کو اپیل کرچکی ہے۔۔۔۔
انتظامیہ کو یہ بات واضح ہو کہ یہ ہسپتال صرف ڈاکٹرز کی جاگیر نہیں ہے۔۔۔۔یہ جتنا ڈاکٹرز کا ہے اتنا نرسز کا بھی ہے ۔۔۔۔
نرسنگ ڈائریکٹر پر بھی افسوس ہی کرسکتے ہیں ۔۔۔

گورنر ہاوس میں کیس کی سماعت ہوچکی ہے ۔۔۔۔۔نرسز اپنی عزت کےلیے غیرت کےساتھ کھڑی ہیں۔۔۔۔
انشااللہ پوری کمیونٹی شانہ بشانہ رہے گی۔۔۔۔۔
انتظامیہ فی الفور عدالت کےفیصلے کا احترام کرکے اس کا اطلاق کریں ۔۔۔۔بصورت دیگر انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گے ۔۔۔۔

پیٹرن ان چیف ینگ نرسز ایسوسی ایشن کےپی ۔۔۔

24/08/2025

Long live YNA Bannu ✌✌✌

Congratulations to the Newly selected Cabinet of YNA Bannu

I extend my heartfelt congratulations to the newly selected cabinet of YNA Bannu. Your selection marks the beginning of a new chapter in our collective journey toward excellence in healthcare and professional service.

Our mission remains clear: to improve patient care, uphold institutional integrity, and protect and advocate for community rights. I have full confidence that this new cabinet will carry forward these values with dedication, unity, and purpose.

Together, we stand committed to progress, professionalism, and advocacy.

With best wishes for a successful tenure ahead.

21/08/2025

ڈسٹرکٹ بنوں کی نئی نومنتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اللہ سے امید ہے کہ نئی کابینہ نظام کی بہتری اور پروفیشن کی عزت ووقار کےلیے اپنی خدمات بروکار لائے گی۔۔۔۔۔۔
وائی۔این۔اے کےپی

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Peshawar