Degan Welfare Foundation
Degan Welfare Foundationہم غریبوں اور یتیموں کی مدد کرتے ہیں، انہیں سہارا اور امید فراہم کرتے ہیں۔
الحمدللہ! دیگان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے کنویں پر ہینڈ پمپ نصب کر دیا گیا ہے، ان شاء اللہ اس سے علاقے کے لوگوں اور راہگیروں کو صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی۔ اللہ تعالیٰ اس نیک کام میں مالی تعاون، محنت اور ہر طرح سے حصہ لینے والے تمام افراد کو دنیا و آخرت میں عجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔ اگر آپ بھی دیگان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبوں میں تعاون کرنا چاہتے ہیں EasyPaisa کے ذریعے اسی نمبر پر اپنا
عطیہ،سنڈ کرے
0335 8141514
Raqib khan
📢 "ایک قطرہ خون – ایک زندگی کا سہارا"
❤️ دیگان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے اہم معاشی کیمپ
📅 تاریخ: 24، 25، 26 جون 2026
⏰ وقت: صبح 8:00 بجے سے 10:00 بجے تک
📍 مقام: خاجی محمد مارکیٹ، دیگان بازار
· مفت بلڈ گروپ ٹیسٹ – اپنا بلڈ گروپ مفت جانیں۔
· خون عطیہ کرنے کی آگاہی – خون دینے کے فوائد اور اہمیت سمجھائی جائے گی۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
26 مئی 2026
الحمدللہ
دیگان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں میں عید کے لیے مٹھائی تقسیم کی گئی۔
اللہ تعالیٰ سب کے صدقات، تعاون اور نیک نیتی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین 🤲
عید کی خوشیاں ہر ضرورت مند تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
31/03/2026
31-03-2026
دیگان میں ایک غریب بندہ، رامین اللہ کے گھر میں ایک نہایت سنجیدہ بیمار تھا۔
جس پر دیگان ویلفیر فاؤنڈیشن نے نقد کی صورت میں مدد فراہم کی، جبکہ میران شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مولانا لقمان صاحب (اونر نارتھ ویسٹ فارمیسی) کی کاوشوں سے علاج صحت کارڈ پر ممکن ہوا۔
آج الحمدللہ رامین اللہ کے گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔
دیگان ویلفیر فاؤنڈیشن مولانا لقمان صاحب کی اس خدمت پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہے۔
26/03/2026
📢 دیگاں ویلفیئر فاؤنڈیشن میٹنگ اپڈیٹ 📢
Date 27_03_2026
آج دیگاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نئے کابینہ کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ صدر کے عہدے کے لیے دو امیدوار تھے۔
اکثریت کی رائے کے مطابق نذیر اللہ کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے، لہٰذا انہیں اپنے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید عہدوں کے لیے:📌 جنرل سیکرٹری: مولانا حبیب صاحب📌 فنانس سیکرٹری: رقیب خان
باقی کابینہ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، ان شاء اللہ۔
02/03/2026
دیگاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے فیاض دوست اور بار بار مدد کرنے والے فاروق خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وہ ایک معتبر ہول سیلر سولر ڈیلر ہیں، جو اپنی مسلسل سپورٹ سے ہماری فاؤنڈیشن کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ ان کی یہ مسلسل مدد ہماری ترقی کا باعث ہے۔ اللہ ان کو خوش رکھے اور ان کی ہر کوشش کو قبول فرمائے۔
28/02/2026
ناور جان دیگان صاحب نے ایک بار پھر دیگان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے 20,000 روپے نقد عطیہ کیے ہیں۔ ان کا یہ تعاون صرف ایک مالی مدد نہیں بلکہ انسانیت سے محبت اور سماجی ذمہ داری کا عملی ثبوت ہے۔
یہ امر بھی قابلِ تحسین ہے کہ ناور جان دیگان صاحب اس سے پہلے بھی فاؤنڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کر چکے ہیں۔ ان کا مسلسل ساتھ دینا اس بات کی علامت ہے کہ وہ خدمتِ خلق کے اس مشن کو دل سے سپورٹ کرتے ہیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں۔
• ناور جان دیگان صاحب جیسے مخیر حضرات ہی دراصل کسی بھی فلاحی ادارے کی طاقت ہوتے ہیں۔ ان کے اس جذبۂ خیر کو ہم دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، ان کے رزق میں برکت دے اور انہیں کامیاب و کامران کرے۔ آمین🤲
آئیے ہم سب بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور انسانیت کی خدمت کے اس سفر کو مزید مضبوط بنائیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar