AM Shah Natural Impex
Discover the natural path to health with us. Our herbal products are crafted to support both genders.
Femichoice is the perfect solution for women suffering from pain caused by Leukorrhea.
26/10/2024
لیکوریا اور دیگر امراض کے لیے بہترین سپلیمنٹ
خواتین کی صحت کا راز، ہمارا سپلیمنٹ!
Protect Yourself from Leukorrhea! - Use Femichoice to get protection against Leukorrhea and its symptoms.
Contact: +92 312 8388784
25/10/2024
لیکوریا کی وجہ سے ہونے والی جسمانی سوزش کا خاتمہ کریں!
سوزش سے نجات کے لیے ہمارا مؤثر سپلیمنٹ آزمائیں۔
Eliminate Inflammation Caused by Leukorrhea!
Try our effective supplement to get relief from inflammation today.
Contact: +92 312 8388784
سڑیس مینجمنٹ
ہر انسان کو اس کی زندگی میں چھوٹی بڑی مشکلات یا چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ ایک نارمل بات یا روٹین ہے لیکن کسی بھی چیز کو ضرورت سے زیادہ محسوس کر لینا، اسے اپنے دماغ پر حاوی کر لینا، اس کے بارے میں ہر وقت سوچنا، چیزوں کے منفی پہلوؤں پر زیادہ غور کرنا، اپنی امید یا ہمت سے زیادہ لوڈ محسوس کرنا یا ایک انسان کو یہ محسوس ہونا کہ اس کے حالات، اس کی زندگی اس کے کنڑول سے باہر ہے
اسے سڑیس یا ذہنی دباؤ کہتے ہیں ۔۔
حد سے زیادہ سڑیس لینا یہ نہ تو کوئی اچھی چیز ہے، نہ اس مسئلے کا حل ہے بلکہ یہ ایک خطرناک ترین بیماری ہے جس سے ہماری فزیکل، مینٹل، سوشل اور ایمونشنل ہیلتھ بری طرح سے متاثر ہوتی ہے ۔۔
اس سے ہمارے ہارمونز، نظام تنفس، نظام دوران خون، اعصابی نظام میں تبدیلیاں آ سکتی ہیں ۔۔
اگر ہم اپنے آپ کو مسلسل سڑیس یا ذہنی دباؤ کی کیفیت میں رکھتے ہیں تو اس سے جسمانی توانائی میں کمی، دل کی دھڑکن کا بے قابو رہنا، سر درد، نیند میں مشکلات، ہاتھ پیر ٹھنڈے رہنا، ہاضمے کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر، ازدواجی تعلقات میں تبدیلی، ذہنی بے چینی، ہر وقت فکرمندی، مزاج بدلنا، چڑچڑا پن، اداسی، مایوسی، گھر والوں سے لاتعلقی کرنا، زندگی کا بے مقصد لگنا جیسی علامات یا کیفیات پیدا ہو سکتی ہیں ۔۔
اس لیے سڑیس کیا ہوتا ہے اسے سمجھنا اور اسے مینج کرنا بہت ضروری ہے ۔۔
مختصراً سڑیس سے ہمارے Body Organs پہلے آہستہ آہستہ خراب ہونا شروع ہوتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ یہ Failure کی طرف جاتے ہیں ۔۔
عموماً ہم اپنی زندگی کی مشکلات، کمیوں اور محرمیوں کی وجہ سے پہلے سڑیس اور پھر پریشان اور ناخوش رہنا شروع کر دیتے ہیں جبکہ سڑیس اور خوشی بالکل دو الگ چیزیں ہیں ۔۔
ہم میں سے اکثر لوگ اپنے گولز، ٹارگٹس کے پورا نہ ہونے کی وجہ سے، چیزوں کے حصول میں لگے رہنے سے اپنی خوشیوں کو Delay کرتے رہتے ہیں جبکہ ہمیں اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ چیزیں، گولز، اہداف ہمیں ایک مقررہ وقت پر ملیں گے ۔۔
ہمیں سب سے پہلے یہ دیکھنا اور سوچنا چاہیے کہ مجھے خوشی کیسے ملے گی یا
مجھے خوشی کن چیزوں یا کاموں سے ملے گی ؟؟
اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ پہلے آپ کے حالات ٹھیک ہوں گے، پہلے آپ کو چیزیں ملیں گی تو تب آپ خوش ہوں گے تو یہ ایک بہت غلط ایپروچ ہے ۔۔
آپ پہلے خوش ہونا اور خوش رہنا سیکھیں اور پھر اس کے بعد اپنی زندگی کے مسائل کو حل کرنا، اپنے اہداف کو پورا کرنے کی کوشش کریں تو آپ کو اپنی زندگی گزارنے کا زیادہ مزہ آئے گا ۔۔
عموماً سڑیس یا ذہنی دباؤ ہمارے اندر ایک پریشانی اور بے چینی کی کیفیت کو پیدا کرتی ہیں لیکن ہم پھر بھی کسی حد تک مطمئن ہو کر اور سکون کے ساتھ اپنے کام کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں اپنا مائنڈ ٹرین کرنا پڑے گا ۔۔
ہمارے دماغ، ہمارے مائنڈ کو انسانی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے
آج مائنڈ سائنسز کی ترقی سے یہ بات ہمارے سامنے آتی ہے کہ
اپنے مائنڈ کو سمت Direction دینا اور اس سے کام لینا یہ ایک انسان کے کنڑول میں ہے
اسے اپنے دماغ کی کنڈیشننگ کرنا کہتے ہیں اور ہماری یہی کنڈیشننگ ہمارے Actions کو متعین کرتی ہے ۔۔
اپنی سڑیس، ذہنی دباؤ کو مینج کرنے یا اپنے دماغ کو کنٹرول، اس کی کنڈیشننگ یا پروگرامنگ کرنے کے مندرجہ ذیل طریقے ہیں ۔۔
1)- چیزوں کو چھوٹا بڑا کرنا سیکھیں
ہمیں ہر روز مختلف طرح کے مسائل، مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے
ایسے حالات میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو React کرنے کے بجائے Respond کرتے ہیں
۔ Respond کا مطلب ہے کہ آپ کسی بھی طرح کی صورتحال میں یا تو اپنی Advance Preparation کر چکے ہوتے ہیں یا پھر آپ تھوڑی دیر، کچھ لمحوں کے لیے رکتے ہیں، Consciously شعوری طور پر سوچتے ہیں اور یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ میں نے کس چیز کو کتنی اہمیت دینی ہے
ایک اچھے اور کامیاب انسان کی یہ نشانی ہے کہ وہ ضروری اور اہم چیزوں کو اپنے سامنے بڑا کر لیتا ہے اور غیر ضروری، غیر اہم چیزوں کو فوراً سے چھوٹا کر لیتا ہے
یعنی وہ حالات، مسائل، چیزوں کو فوراً سے Zoom in اور Zoom out کر لیتا ہے
اس طرح سے وہ مختلف Situations میں جذباتی ہونے کے بجائے ضروری اور اہم مسائل پر توجہ دیتا ہے اور غیر ضروری چیزوں کو کسی بھی طریقے سے سائیڈ لائن کرتا ہے ۔۔
مختلف معاملات، چیزوں اور Situations میں Respond کے زریعے ہم اپنی زندگی کی 80 فیصد سڑیس کو ختم کر سکتے ہیں اور اپنی انرجی، اپنی خوشیوں کو بچا سکتے ہیں ۔۔
2)- غیر ضروری بوجھ کو ہٹائیں
حالات، واقعات، چیزیں ہر انسان کی زندگی میں رونما ہوتی رہتی ہیں
ہماری زندگیوں میں بےشمار ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جن کا فوری حل ممکن نہیں ہوتا یا کچھ چیزیں ہماری ڈومین، ہمارے کنڑول میں نہیں ہوتیں
اسی طرح کچھ لوگ اپنے مسائل اور پریشانیوں میں منفی خیالات، منفی سوچ، خدشات اور وسوسوں کا شکار ہو جاتے ہیں
اس لیے بہتر یہ ہے کہ اپنے باہر کی چیزوں پر کنٹرول کرنے کے بجائے ہم اپنے اندر کی چیزوں پر کنٹرول حاصل کریں اور اپنے دماغ سے غیر ضروری بوجھ کو ہٹائیں، اپنی فکرمندیوں کو کم کریں
اپنی زندگی اور خصوصاً جو، جتنا کر سکتے ہیں، اس پر فوکس کریں
۔3)- Divert کرنا سیکھیں
ہماری زندگیوں میں بہت سے معاملات، مواقع ایسے ہوتے ہیں جو ہمارے کنڑول سے باہر ہوتے ہیں
یہ ہمارے دین کا حسن ہے جس نے ہمیں یہ سیکھایا ہے کہ
جب چیزیں آپ کے کنڑول سے باہر ہو جائیں تو آپ انہیں Divert کریں
کہیں معافی، درگزر، اگنور، خاموشی، صبر و تحمل، بھول جانا، اپنی اعلیٰ ظرفی یا خدا پہ چھوڑ دیں ۔۔
۔4)- Delegate کرنا سیکھیں
ہم اپنے کام، چیزوں اور معاملات میں اس لیے پھنستے ہیں کیونکہ ہم ہر کام کو خود سے پرفیکٹ انداز میں کرنا چاہتے ہیں
اس طرح جب ہمارے اوپر کام کی ذیادتی اور لوڈ بڑھتا ہے تو یقیناً ہمارا سڑیس لیول بڑھ جاتا ہے
کامیاب لوگ اپنی زندگی کے چھوٹے چھوٹے کام کبھی بھی خود نہیں کرتے بلکہ وہ اپنے ان عام اور روزمرہ کے کاموں کو Delegate کرتے ہیں اور اس نتیجے میں وہ اپنا ٹائم اور انرجی کو بچاتے ہیں ۔۔
اسی طرح ہمیں اپنے گھر، کام و دیگر جگہوں پر بھی مشاورت، چھوٹے بڑوں کو Involve کرنا اور اپنے کاموں کو Delegate کرنے کی عادت کو اپنانا چاہیے ۔۔
5)- اپنی زندگی کے مقاصد تلاش کریں
زندگی کا اصل مزہ، فائدہ، اپنے دماغ، اپنی صلاحیتوں اور اپنی انرجی کا بھرپور استعمال آپ اسی صورت میں کر سکتے ہیں جب آپ اپنی زندگی کے مقاصد تلاش کرتے ہیں
جب آپ اس دنیا میں اپنے رہنے کا مقصد تلاش کرتے ہیں ۔۔
انسانوں میں بھی مختلف طرح کی Creations کے زریعے اللہ تعالیٰ نے مختلف لوگوں میں مختلف طرح کے رجہان رکھے ہیں
کوئی اپنے کسی خاص کام یا شعبے میں ترقی کرنا چاہتا ہے،
کوئی خوشی اور پر سکون زندگی گزارنا چاہتا ہے،
کوئی روحانیت میں ڈوب کر اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہے،
کوئی اپنے آپ کو مسلسل بہتر بنانا چاہتا ہے،
کوئی ایک خوشحال زندگی، تحفظ اور Stability چاہتا ہے،
کوئی اچھی ذہنی و جسمانی صحت چاہتا ہے،
کوئی Financial Freedom چاہتا ہے،
کوئی ملک، قوم یا معاشرے کی خدمت کرنا چاہتا ہے
یا پھر کوئی ایک مثبت Legacy ، ایک مثال کو چھوڑ کر جانا چاہتا ہے ۔۔
غرض مقصد نہ صرف ہماری سوچ، ہماری Intentions کو Grab کرتا ہے، ہمارے Actions کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ یہ ہماری زندگیوں کو ایک سمت دیتا ہے تاکہ ہم بکھرنے کے بجائے اپنی زندگیوں میں فوکسڈ، ایک مشن پر قائم رہیں اور ایک مطمئن زندگی گزاریں ۔۔
6)- اپنی ترجیحات کا تعین کریں
اپنے مائنڈ کو کنٹرول کرنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی ترجیحات کا تعین کریں
ہم یہ فیصلہ کر لیں اور ان باتوں، کاموں کو اپنے پاس لکھ لیں کہ میری زندگی میں میرے لیے کیا اہم ہے ۔۔
خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے، یہ اس کا کام ہے کہ وہ آپ کو منفی کاموں میں مصروف رکھے
لیکن ایک بار جب آپ اپنی ترجیحات کا تعین کر لیتے ہیں تو اس سے ہمارے مائنڈ کو بہت سے آپشنز مل جاتے ہیں، کچھ ہی عرصے کی پریکٹس کے بعد یہ ان کاموں یا Areas کو اپنے اندر Save کر لیتا ہے اور آپ کو گاہے بگاہے یادہانی کرواتا رہتا ہے اور اس طرح وہ آپ کو Auto mode پر مثبت کاموں میں مصروف رکھتا ہے ۔۔
7)- اہداف، گولز بنائیں
ترجیحات سے کسی انسان کے گولز بنتے ہیں اور اس طرح سے وہ اپنے لیے کچھ اہداف مقرر کرتا ہے
گولز، اہداف ہمیں حقیقی کامیابی کی طرف لے کر جاتے ہیں اور ہمیں اس قابل بناتے ہیں کہ ہم اپنا موازنہ کریں کہ ہم اپنی زندگی میں آج کس مقام پر کھڑے ہیں ۔۔
گولز یا اہداف ایک طرف جہاں ہمیں حقیقی کامیابی دلواتے ہیں بالکل وہیں اپنے مراحل کو طے کرتے ہوئے یہ ہمیں Confidence ، عزت اور ایک پہچان بھی دیتے ہیں ۔۔
8)- لمحہ موجود میں رہیں
انسان ماضی کے واقعات یا اپنے مستقبل کے خدشات سے پریشان رہتا ہے
انسانی زندگی میں صرف دو ہی ایسی چیزیں ہیں جو اس کے کام، معاملات اور اہداف میں اسے کامیابی کے عروج پر پہنچاتی ہیں
ایک سوچ اور دوسرا اس کا عمل
اپنی سوچ اور عمل میں توازن پیدا کرنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم لمحہ موجود میں رہیں
۔ 80/20 رول بہترین طریقہ ہے
۔ 20 فیصد سوچیں اور 80 فیصد اپنے دماغ، انرجی اور صلاحیتوں کو اپنے عمل میں لائیں
یہ بات ہمارے ذہن میں رہے کہ سوچ سے راستہ ملتا ہے اور عمل سے ہی ہمیں اپنی منزل ملتی ہے ۔۔
9)- سیلف ٹاک، خود کلامی
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک انسان اپنی زندگی میں سب سے زیادہ بات چیت کس انسان کے ساتھ کرتا ہے ؟؟
اس کا جواب ہے کہ وہ اپنے آپ کے ساتھ بات چیت کرتا ہے
ہماری زندگی کا سب سے زیادہ وقت ہمارے اپنے آپ کے ساتھ گزرتا ہے ۔۔
قدرت کی طرف سے سب سے بڑا تحفہ اگر کسی ایک انسان کے پاس ہے تو میرے نزدیک سوچنے کے بعد Self Talk خود کلامی ہے لیکن ہم میں سے زیادہ تر لوگ اس کی Power اور اہمیت کو نہیں جانتے ۔۔
میں کانفیڈینٹ ہوں، میں خوبصورت ہوں، میں اچھا ہوں، میں کامیاب ہوں، میں خوش ہوں، میں خوش قسمت ہوں، میں Blessed ہوں، میں کر سکتا ہوں، میں سیکھ سکتا ہوں، میں اپنے آپ کو بہتر بنا سکتا ہوں، میں باہمت ہوں، میں حوصلے والا ہوں، میں پرامید ہوں، میں اپنی مشکلات، اپنے حالات کا مقابلہ کر سکتا ہوں، میں معاف کرنے والا ہوں، میں صبر کرنے والا ہوں، میں بھروسہ، توکل اور یقین کرنے والا ہوں، میں مہربان ہوں، میں ایک باشعور انسان ہوں، میں ایک فوکسڈ انسان ہوں، میرا اللہ میرے ساتھ ہے، وہ بہتر کرے گا، وہ میرے لیے اچھا وقت لائے گا
ان شاءاللہ ۔۔
یہ یا اس طرح کے مثبت جملے ہماری زندگیوں میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔۔
دنیا بھر میں جتنے بھی بڑے لوگ کامیاب ہوتے ہیں، ان کی سیلف ٹاک بہت مضبوط ہوتی ہے
وہ کسی کی منفی باتوں سے اثر نہیں لیتے
وہ اپنے لیے گولز خود بناتے ہیں، پھر اپنی محنت، مستقل مزاجی اور سیلف کمٹمنٹ کے زریعے اسے پورا کرتے ہیں ۔۔
میرے نزدیک اگر آپ کی سیلف ٹاک مضبوط ہے تو آپ یہ سمجھیں کہ آپ کے پاس آدھی بادشاہت ہے ۔۔
10)- بڑے کاموں کو چھوٹے Steps میں Convert کریں
ہمارے دماغ یا مائنڈ کا سافٹ ویئر کچھ اس انداز میں بنا ہے کہ یہ بڑے بڑے گولز یا اہداف کو Accept نہیں کرتا بلکہ چھوٹے چھوٹے Measurable اور Achievable گولز کو یہ فوراً سے Accept کر لیتا ہے ۔۔
چھوٹی کامیابیاں نہ صرف ایک انسان کو Courage دیتی ہیں، موٹیویٹ کرتی ہیں، کانیفیڈینس دیتی ہیں بلکہ یہ بڑی کامیابیوں کا پیش خیمہ بھی ہوتی ہیں ۔۔
اسی طرح زندگی میں کسی بھی کام کی عادت ڈالنے کے لیے اسے ہمیشہ تھوڑے وقت اور چھوٹے ٹاسک سے شروع کرنا چاہیے ۔۔
11)- روٹین، نظم و ضبط کی ترتیب بنائیں
مشہور کہاوت ہے کہ
Time Management = Life Management
اگر آپ سڑیس سے بچنا چاہتے ہیں اور اپنے دماغ سے کام مکمل، صحیح کام لینا چاہتے ہیں تو آپ اپنی ایک روٹین بنائیں اور اپنے آپ کو نظم و ضبط کا عادی بنائیں ۔۔
کامیاب اور ناکام لوگوں میں ایک واضح فرق یہ بھی ہوتا ہے کہ کامیاب لوگ اپنے وقت کو ایک شیڈول کے مطابق گزارتے ہیں ۔۔
اپنے کام کے علاؤہ گھر، فیملی، خاندان، صحت، ذات، تفریح، آرام، معاشرہ، خدمت، مذہب، کیریئر گروتھ کو سامنے رکھتے ہوئے ایک متوازن زندگی گزارتے ہیں ۔۔
12)- ریلیکس رہیں
مسلسل کام اور سخت محنت ہمیشہ انسان کو تھکا دیتی ہے
اگر آپ ایک اچھی ذہنی و جسمانی صحت کے ساتھ اپنی زندگی جینا چاہتے ہیں تو آپ اپنے آرام، مناسب نیند کے ساتھ ساتھ Relaxation اور Mindfulness techniques کو استعمال کریں ۔۔
اس مقصد کے لیے آپ Deep Breathing ، ۔ Meditation ، ۔ Exercise ، ۔ Nature کے قریب رہنا، Walk کرنا، مشاغل کو اختیار کرنے جیسی چیزوں کو اپنا سکتے ہیں ۔۔
۔13)- Distraction سے بچیں اور فوکس پیدا کریں
دنیا جس طرح سے آگے بڑھ رہی ہے اور روز افزوں ترقی کر رہی ہے اس سے ہمارے Distraction کے زرائع بھی بہت بڑھ گئے ہیں ۔۔
ہر انسان کے پاس وقت، زندگی محدود ہے اور کرنے کے لیے اس کے پاس بہت سے کام ہیں
یہ مقاصد، گولز، ٹارگٹس، اہداف یا کسی مشن پر چلنا اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم اپنے کو ڈسٹرکٹ ہونے سے بچائیں اور اپنے آپ کو فوکسڈ رکھیں ۔۔
کامیابی خواہ وہ کسی بھی صورت میں ہو کسی ایک فیلڈ میں لمبے عرصے تک محنت، تسلسل اور فوکسڈ رہنے سے ملتی ہے ۔۔
کامیاب لوگوں کے بارے میں ایک اور کہاوت ہے کہ
وہ اپنی دنیا میں رہتے ہیں
دراصل وہ اپنے کام، گولز اور مشن میں مصروف رہتے ہیں ۔۔
۔14)- Visualization کریں
اپنے مائنڈ کو کنٹرول کرنے، اسے استعمال میں لانے یا اسے ایک سمت دینے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے مقاصد، اپنے گولز کو Visualize کریں
اس طریقے سے آپ اپنی توجہ اور پرفارمینس کو اور بڑھا سکتے ہیں
اس کے علاؤہ Visualization ہمارے اندر خوشی اور Achievement کی ایک Feeling کو پیدا کرتی ہے ۔۔
15)- اپنے Emotions کو ایڈ کریں
۔ Emotions کی دو اہم قسمیں ہیں
ایک Constructive اور دوسری Distructive
تمام مثبت Positive Emotions مثلاً Love، ۔ Compassion ، ۔ Kindness ،۔ Gratitude ہماری خوشی، بہتری اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔۔
اسی طرح جب ہم کسی بھی چیز کو بڑی شدت، سچے دل اور یقین سے چاہتے ہیں تو ہمارا مائنڈ زیادہ Actively کام کرتا ہے اور اس چیز یا کام میں ہماری کامیابی کے امکانات بھی کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں ۔۔
16)- منفی لوگوں سے دور رہیں
لوگوں کے ساتھ میل جول ایک طرف جہاں ایک انسان کا Reference بنتا ہے بالکل وہیں اس کی ایک پہچان بھی بنتی ہے ۔۔
صحبت کے لحاظ سے بھی لوگوں کی دو قسمیں ہوتی ہیں
مثبت لوگ اور منفی لوگ
مثبت لوگ ایک طرف جہاں مثبت گفتگو، گولز، آءیڈیاز، اہداف، مواقع کی بات کرتے ہیں بالکل وہیں ان کے ساتھ رہنے سے ہمیں انرجی بھی ملتی ہے
اسی طرح منفی لوگ نہ صرف ہمارے راستے میں رکاوٹ بنتے، ہمارا وقت ضائع کرتے ہیں، ہمیں Discourage کرتے ہیں بلکہ وہ ہماری انرجی کو بھی ضائع کرتے ہیں ۔۔
منفی لوگ اپنی منفی باتوں کے زریعے ہمارے سڑیس لیول میں مزید اضافہ کرتے ہیں جس بچنا انتہائی ضروری ہے ۔۔
17)- شکر گزاری
انسان جب تک اپنی کمیوں اور محرمیوں پر نظر رکھتا ہے تو وہ پریشانی اور سڑیس کا شکار رہتا ہے جب کہ یہ دیکھنا کہ میرے پاس کتنی خوبیاں، خوشیاں، وسائل اور چوائسز ہیں اس سے شکر گزاری کے جذبات پیدا ہوتے ہیں
نیز اپنی نعمتوں کے شکرانے سے ایک انسان کا دل نہ صرف مطمئن ہوتا ہے بلکہ ان نعمتوں میں مزید اضافہ بھی ہوتا ہے ۔۔
18)- دعا مانگیں
انسان اپنی زندگی میں جہاں پھنس جائے اس کا آخری حل یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو اپنے اللہ کے سپرد کر دے
اپنے دکھ، اپنی پریشانی، اپنے معاملات کو اگر ایک انسان دنیا والوں کے سامنے رکھے تو اسے ندامت، پریشانی عزت نفس کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے جب کہ اپنے دکھ، پریشانی، تکلیف یا اپنے آنسوؤں کو اللہ کی بارگاہ میں پیش کرنے سے اس کا کیتھارسس ہوتا ہے ۔۔
19)- دعا لیں
جس طرح اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے سے، دعائیں مانگنے سے دل کو سکون ملتا ہے، دل کا بوجھ کم ہوتا ہے بالکل اسی طرح اچھے کام کرنے سے، والدین کی خدمت کرنے سے، دوست احباب، رشتے داروں و دیگر معاشرے کے عام لوگوں سے اچھے رویے سے پیش آنے اور ان کی مدد کرنے سے ان کی دعائیں ملتی ہیں ۔۔
جہاں سارے دروازے بند ہو جائیں وہاں دعاؤں کا دروازہ کھلا رہتا ہے
دعاؤں سے جہاں ایک انسان کا بیڑہ پار ہوتا ہے بالکل وہیں دعاؤں سے اس کا نصیب بھی کھلتا ہے ۔۔
دعاؤں، لوگوں کی محبت سے جہاں ایک انسان کو خوشی، سکون اور عزت ملتی ہے بالکل وہیں اس سٹریس لیول بھی کم ہوتا ہے ۔۔
20)- پروفیشنل مدد لیں
اگر ہم اپنی بھرپور کوشش کے بعد بھی اپنے سڑیس لیول پر قابو نہ پا سکیں تو پھر ہمیں کسی ماہر،استاد، مرشد، رہنما یا ماہر نفسیات کی مدد کو ضرور لینا چاہیے ۔۔
ہمیں اپنی زندگی میں بھی کوئی نہ کوئی استاد، سرپرست یا بزرگ ضرور رکھنا چاہیے تاکہ جس سے ہم اپنی مشکلات، پریشانیوں یا ذہنی الجھنوں کو ڈسکس کر سکیں اور اپنی زندگی میں راستہ لے سکیں ۔۔
سٹریس مینجمنٹ کے لیے ایک اور بہت ضروری چیز ہے کہ ہم مختلف لوگوں کے مزاج اور ان کی پرسنیلٹی ٹائپ کو سمجھیں
لوگوں کو اپنا جیسا بنانے کے بجائے انہیں ان کی اپنی جگہ پر تسلیم کریں
اختلاف رائے رکھنے کی صورت میں بھی ان کا احترام کریں اور زیادہ بحث کرنے سے پرہیز کریں ۔۔
حالات کے خراب ہونے، اپنے مستقبل کے حوالے سے ہر وقت فکر مند رہنے سے آپ کے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ مسائل مزید بڑھیں گے اور اس سے آپ اپنا ہی نقصان کریں گے
آپ نے اپنی زندگی میں کس چیز کو کتنی اہمیت دینی ہے یہ آپ کا اپنا ہی کام ہے،
اپنے آپ کو آپ خود ہی نے سمجھانا ہے اور اپنے دماغ کی کنڈیشننگ کرنی ہے ۔۔
اس لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کے مسائل، اپنی محرمیوں پر زیادہ توجہ دینے کے بجائے ان کے حل پر توجہ دیں، اپنی سیلف ٹاک کو مضبوط کریں،
اس کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کے مقاصد، ترجیحات، اہداف، مشاغل کو تلاش کر کے ان میں مصروف رہیں ۔۔
24/10/2024
آج ہی صحت مند زندگی کی طرف پہلا قدم اٹھائیں!
لیکوریا اور دیگر امراض سے نجات کے لیے ہمارا سپلیمنٹ استعمال کریں۔
Take Your First Step Towards a Healthier Life!
Use Femichoice to get rid of Leukorrhea and other health issues today.
Contact: +92 312 8388784
21/10/2024
لیکوریا سے متاثرہ خواتین کے لیے خوشخبری!
اب لیکوریا کا علاج ممکن ہے، ہمارا سپلیمنٹ آزمائیں۔
Good News for Women Affected by Leukorrhea!
Leukorrhea treatment is now possible with our supplement. Try it today!
Price Rs.650 excluding delivery charges
Contact: +92 312 8388784
19/10/2024
صحت مند زندگی کا راز!
لیکوریا اور دیگر امراض کے علاج کے لیے آج ہی ہمارا سپلیمنٹ آزمائیں۔The Secret to a Healthy Life!
Try our supplement today to protect yourself from Leukorrhea and other health issues.
Price Rs. 650 excluding delivery charges
Contact: +92 312 8388784
18/10/2024
لیکوریا سے نجات کا مؤثر حل
لیکوریا سے نجات حاصل کریں اور اپنی صحت کو بہتر بنائیں۔
Effective Solution for Leukorrhea
Overcome Leukorrhea and improve your health with our supplement.
Contact: +92 312 8388784
17/10/2024
لیکوریا کی وجہ سے ہونے والی جسمانی کمزوری کا علاج
ہمارا سپلیمنٹ لیکوریا کی وجہ سے ہونے والی جسمانی کمزوری کو دور کرنے کے لیے بہترین ہے۔
Cure Physical Weakness Caused by Leukorrhea
Our supplement is an excellent remedy for treating the physical weakness caused by Leukorrhea.
Contact: +92 312 8388784
16/10/2024
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے؟
لیکوریا کی علامات جیسے سیاہ حلقوں سے نجات کے لیے ہمارا سپلیمنٹ استعمال کریں۔
Dark Circles Under Your Eyes?
Get rid of dark circles and other symptoms of Leukorrhea by using our supplement.
Contact: +92 312 8388784
15/10/2024
لیکوریا کی علامات سے بچاؤ!
بدبودار مادے، سوزش، اور کھجلی سے بچاؤ کے لیے آج ہی ہمارا سپلیمنٹ آزمائیں۔
Prevent Leukorrhea Symptoms!
Prevent foul-smelling discharge, inflammation, and itching by trying our supplement today.
Contact: +92 312 8388784
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar